حقیقتِ حال

انوارالعلوم (جلد 14)

انوار العلوم جلد ۱۴
حقیقت حال
حقیقت حال
از
احد سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد ۱۴
حقیقت حال
اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ۔ هُوَ النَّاصِرُ
حقیقت حال
میں نے ایک عرصہ سے اہلِ جموں و کشمیر کے نام اپنے خطوط کا سلسلہ بند کیا ہوا تھا اور یہ
اس وجہ سے نہ تھا کہ مجھے اہلِ کشمیر سے ہمدردی نہ رہی تھی بلکہ اس کی وجوہ اور تھیں اور میرا ان
وجوہ کی بناء پر خیال تھا کہ میری طرف سے سلسلہ خطوط کا جاری رہنا لیڈران کشمیر کے لئے
مشکلات پیدا کرے گا۔ پس خود اہلِ کشمیر کے فائدہ کیلئے میں خاموش رہا۔ اس کے بعد میں
دوستوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں صدارت سے صدارت سے علیحدہ ہو کر امداد سے غافل نہیں رہا اور میں سمجھتا
ہوں کہ اگر میں پس پردہ کوشش نہ کرتا رہتا تو یقیناً موجود حالت سے بھی بدتر حالت ہوتی لیکن
حالات کی نزاکت کو دیکھ کر میں نے اس امداد کا اظہار نہیں کیا کیونکہ اس میں نقصان کا خطرہ تھا۔
سب سے اول میں نے یہ کام کیا کہ مولوی عبد الرحیم صاحب درد جن کے نام اور کام سے
کشمیر کا ہر عاقل بالغ واقف ہے انہیں انگلستان ہدایت بھجوائی کہ وہ انگلستان میں لوگوں کو کشمیر
کے حالات سے واقف کریں تا اس سے لوگوں کو دلچسپی پیدا ہو، چنانچہ انہوں نے دو کام اس بارہ
میں کئے ۔
(1) مختلف ذمہ دار لوگوں سے اور پریس سے مل کر کشمیر کے متعلق ہمدردی پیدا کرنے کی
کوشش کی ۔ چنانچہ کئی اخبارات میں ہمدردانہ مضامین نکلے ۔ جن میں سب سے زیادہ قابلِ ذکر
ڈیلی ٹیلی گراف کا وہ مضمون ہے جس میں اس نے لکھا ہے کہ پہلے یہ بتایا جاتا تھا کہ کشمیر کے
فسادات افسروں کی نالائقی کے سبب سے ہیں لیکن اب تو انگریز افسر چلے گئے ہیں پھر بھی فساد ہو
رہا ہے۔ معلوم ہوا کہ کوئی گہر انقص ہے جس کے لئے اب ہمیں ایک اور کمیشن بٹھانا چاہئے اور
ان نقصوں کو دور کرنا چاہئے ۔ اس پر درد صاحب نے ایک تائیدی مضمون لکھا اور وہ اس اخبار
میں چھپ گیا ۔ یہ اخبار موجودہ حکمران جماعت کا اخبار ہے اور سب سے زیادہ اثر رکھتا ہے۔

انوار العلوم جلد ۱۴
حقیقت حال
(۲) دوسرا کام انہوں نے یہ کیا کہ پارلیمنٹ میں کشمیر کے متعلق سوال کرائے اور
ذمہ دار لوگوں سے ملاقاتیں کیں چنانچہ لیڈی ندر لینڈ کے اخراج کے متعلق پارلیمنٹ میں سوال
کرایا گیا اور بعض سوال موجودہ حالات کشمیر کے متعلق کرائے گئے ۔ ایک اشتہار کشمیر کے
حالات کے متعلق بڑے بڑے لوگوں میں حال میں شائع کیا گیا ہے اور بہت سے پارلیمنٹ کے
ممبروں نے امداد کا وعدہ کیا ہے اور پارلیمنٹ میں سوال کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔ آپ سمجھ ہے۔
سکتے ہیں کہ کشمیر کمیٹی کے معمولی ممبر ہونے کی حیثیت سے درد صاحب اس سے زیادہ کچھ نہیں کر
سکتے تھے اور جو کچھ وہ کر سکتے تھے اس سے انہوں نے دریغ نہیں کیا۔
میں نے ہندوستان میں جو کام کیا وہ یہ ہے ۔
(۱) مقدمات میر پور کی پیروی جس پر ہزاروں روپیہ خرچ ہوا ۔
(۲) موجودہ فسادات میں جو گرفتاریاں ہوئی ہیں ، ان کے متعلق بھی جد وجہد کی گئی ہے۔
چنانچہ مولوی عبداللہ صاحب سیا کھوی کے رشتہ داروں کی تحریک پر ان کیلئے ایک لائق وکیل کا
انتظام کیا گیا ہے جو ان کے مقدمہ کی اپیل کرے گا۔
(۳) بعض قیدیوں کی رہائی کیلئے کوشش کی گئی ۔
(۴) میر واعظ صاحب ہمدانی مجاورین خانقاہ میر مقبول شاہ صاحب اور دیگر بہت سے
احباب کے متعلق جو نا واجب احکام جاری ہوئے تھے ، ان کے منسوخ کرانے کی کوشش کی گئی
اور کی جا رہی ہے کچھ حصہ میں ہمیں کامیابی ہوئی ہے، بقیہ کیلئے کام ہورہا ہے۔
(۵) ہز ایکسیلینسی وائسرائے بہادر کے پرائیویٹ سیکرٹری اور پھر خود حضور وائسرائے
کے پاس میں نے مفتی محمد صادق صاحب کو بھیج کر مظالم کشمیر کے دور کرنے کی طرف توجہ دلوائی
اور ہز ایکسیلینسی کے کہنے پر کہ مسٹر کالون سے بھی ہمارے آدمی ملیں وہ ضرور توجہ کریں گے ۔
سید زین العابدین صاحب کو جموں دو دفعہ بھجوایا اور ایک دفعہ دہلی جہاں وہ مسٹر کالون، مسٹر
وزارت حسین اور مسٹر پیل سے ملے اور مو ا سے ملے اور موجودہ حالات کو بدلوانے کیلئے پوری سعی کی۔
(۶) اس کے بعد میں نے عزیزم چوہدری ظفر اللہ خان صاحب سے کہا
وائسرائے سے ملاقات کے موقع پر کشمیر کے متعلق بھی تذکرہ کریں۔ چنانچہ انہوں نے ان امور
کے متعلق وائسرائے ہند سے گفتگو کی ۔
لہ وہ ہی پیسیلینیسی
( ۷ ) جو لوگ جلا وطن کئے گئے ہیں یا جن کو کشمیر میں نا قابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے، ان

انوار العلوم جلد ۱۴
میں سے بعض کی مالی امداد بھی کی گئی ۔
حقیقت حال
(۸) جب بھی لیڈران کشمیر نے خواہش کی ، انہیں مناسب مشورے دیئے گئے ۔
غرض یہ کام ہے جو گذشتہ ایام میں میں نے کیا ہے اور آپ لوگ سمجھ سکتے ہیں کہ یہ کام
معمولی کام نہیں ۔ ہاں اگر نتیجہ اتنا شاندار نہیں نکلا جس قدر کہ پہلے نکلا کرتا تھا تو اس کے ذمہ دار
آپ لوگ ہیں ۔ میں نہیں ۔ اوّل تو اس لئے کہ آپ نے یا آپ میں سے بعض نے سول نافرمانی
جاری کر کے میرے ہاتھ باندھ دیئے ۔ آپ جانتے ہیں کہ میں سول نافرمانی کا سخت مخالف
ہوں ۔ میرے نزدیک سول نافرمانی اسی وقت کامیاب ہو سکتی ہے جب کہ حکومت شرافت سے
کام لے ۔ جس دن حکومت کے افسر رعایا کی طرح قانون شکنی پر آمادہ ہو جائیں ، اس دن رعایا
کا سب زور ٹوٹ جاتا ہے۔ پس اوّل تو میرے نزدیک سول نافرمانی کامیابی کا ذریعہ ہی
نہیں ۔ دوسرے میرے نزدیک سول نافرمانی مذہباً اور اخلاقاً درست نہیں کیونکہ اس سے
قانون شکنی کی روح پیدا ہوتی ہے اور جب یہ روح پیدا ہو جائے تو خواہ اپنی ہی حکومت کیوں نہ
ہو ، وہ چل نہیں سکتی۔ تیسرے یہ کہ اگر سول نافرمانی کو مفید اور جائز بھی سمجھ لیا جائے تب بھی
میرے نزدیک کشمیر کے لوگ اس کیلئے تیار نہ تھے ۔ سول نافرمانی کے لئے نہایت وسیع مخفی نظام
اور کافی سرمایہ کی ضرورت ہوتی ہے مگر جس وقت سول نافرمانی کا اعلان کیا گیا ہے اُس وقت
اہل کشمیر کو یہ باتیں میسر نہ تھیں ۔ پس اگر سول نافرمانی کو مفید بھی سمجھ لیا جائے تب بھی موجودہ
حالات میں اس میں کامیابی ممکن نہ تھی۔ سول نافرمانی کے تجربے ہندوستان ، آئر لینڈ ، مصر اور
فلسطین میں کئے گئے ہیں لیکن ایک جگہ بھی کامیابی نہیں ہوئی۔ ہندوستان میں مل والوں کی
دولت اور گاندھی جی کی شخصیت اس کی تائید میں تھی ۔ مصر میں سعد زغلول جیسے شخص کی روح کام
کر رہی تھی، آئر لینڈ کو امریکہ جیسے دولتمند ملک کی پشت پناہی حاصل تھی اور دوسو سال کی تنظیم
ڈی ولیرانے کی امداد پر تھی، فلسطین کی جد و جہد عیسائی اور مسلمانوں کی مشترکہ تھی، گویا اصلی
باشندے اور وہ باشندے جو وہاں قریب زمانہ میں حکومت کر چکے تھے وہ مقابلہ پر آمادہ تھے۔
مگر بارہ سالہ جدو جہد کے بعد بھی ان لوگوں کو کچھ حاصل نہ ہوا۔ سوائے آئر لینڈ کے جس نے
تجربہ کے بعد سول نافرمانی کو ترک کر دیا اور کونسلوں میں داخل ہو کر ان پر قبضہ کرنے کی کوشش
کی ۔ سو آئر لینڈ میں ڈی ولیرا آج تبدیلی اصول کی وجہ سے حکومت کر رہا ہے اور ہندوستان ،
فلسطین اور مصر میں سول نافرمانی کے مدوجزر کے بعد حالات پھر وہی کے وہی ہیں۔ اور اس

انوار العلوم جلد ۱۴
کے شید او مولا پھر کونسلوں کی طرف رغبت کر رہے ہیں ۔
حقیقت حال
غرض سول نافرمانی ایک مشتبہ ہتھیار ہے جو دشمن ہی کو نہیں کبھی اپنے آپ کو بھی ہلاک کر
دیتا ہے اور اس وقت تک اس کے ذریعہ سے کسی ملک میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ۔ کامیابی یا
قانونی تعاون سے ہوئی ہے جیسے کہ آئر لینڈ ، ایران وغیرہ میں ۔ یا لڑائی سے جیسے کہ جرمنی ، اٹلی
اور ٹرکی میں ۔ پس اس مُضر عمل کی موجودگی میں میں آپ کی کیا امداد کر سکتا تھا۔ برطانوی حکام کا
ایک ہی جواب تھا کہ جب یہ لوگ قانون توڑ رہے ہیں تو حکام سوائے سزا دینے کے اور کیا کر
سکتے ہیں ۔ مگر اس سے پہلے فسادات میں وہ یہ جواب نہیں دے سکتے تھے اور نہیں دیتے تھے کیونکہ
اُس وقت ہم انہیں کہتے تھے کہ باوجود اس کے کہ ملک قانون شکنی کے مخالف ہے، حکام خود
قانون شکنی کر کے فساد پھیلا رہے ہیں اور برطانوی حکام تحقیق کرنے پر مجبور ہوتے تھے۔
دوسری دقت میرے راستہ میں وہی تھی کہ میں اب صدر نہ تھا۔ میں حکام کے کان میں تو
بات ڈال سکتا تھا مگر میں کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا تھا ، کیونکہ مجھے اس کا اختیار نہ تھا اور اس وجہ سے
کسی بات کو میں انتہاء تک نہیں پہنچا سکتا تھا۔ اس کے سوا کہ نتیجہ میرے اختیار میں نہ تھا میں نے
پورے طور پر کوشش کی اور اس میں کمی نہیں کی ۔ ہاں اپنی کوشش کو شائع بھی نہیں کیا کیونکہ ڈرتھا
کہ اُس وقت کے حالات کے ماتحت خود آپ کے لیڈ رہی حکومت کو تاریں دینے لگ جاتے کہ
مجھے کشمیر کے متعلق کچھ کہنے کا حق نہیں اور فائدہ کی جگہ نقصان ہی ہوتا۔
میں یہ بھی یقین دلا دینا چاہتا ہوں کہ میں نے کشمیر ایسوسی ایشن کو صاف کہہ دیا ہے کہ جو
معہدہ دار بھی منتخب ہوں ، میں اپنی پوری طاقت ان کی امداد کیلئے اِنْشَاءَ اللہ خرچ کر دوں گا اور
تبدیل شدہ حالات میں جو کچھ ہو سکتا ہے اس سے مجھے دریغ نہ ہوگا ۔
اس کے بعد میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ایک کامیابی کے سرے پر پہنچے ہوئے کام میں روک
پیدا ہو گئی ہے ۔ مجھے اس سے بحث نہیں کہ اس میں کس کا قصور تھا۔ بہر حال موجودہ خرابی کو ہم
نے دور کرنا ہے اور اس کیلئے میں مندرجہ ذیل مشورہ ان لوگوں کو جو مجھ پر اعتبار رکھتے ، اور میری
امداد کی ضرورت سمجھتے ہیں دیتا ہوں ۔
ا۔ کسی قسم کی قانون شکنی نہ کی جائے بلکہ قانون کا پورا احترام کیا جائے ۔ میں اس وقت اس
اصل کی اخلاقی خوبیاں نہیں بیان کرنا چاہتا صرف یہ کہتا ہوں کہ کم سے کم فائدہ اس کا یہ ہوگا کہ
قانون شکنی کا الزام لگا کر حکام کو ظلم کرنے کا موقع نہ ملے گا اور آپ لوگ اس عرصہ میں منتظم ہو

انوار العلوم جلد ۱۴
حقیقت حال
سکیں گے۔ آپ کو یاد رکھنا چاہئے کہ ہر جنگ سے پہلے تنظیم ضروری ہے مگر ابھی تو آپ لوگوں
نے تنظیم کا کام ختم کیا شروع بھی نہیں کیا پھر کتنا ظلم ہو گا اگر آپ لوگ قومی طاقت کو ضائع کر
لیں ۔ آپ کی جانیں اور آپ کے مال قومی امانت ہیں ۔اس امانت کو بے موقع خرچ کرنا اپنا
ہی نقصان نہیں ، قوم پر بھی ظلم ہے۔
نہ رہے۔ بے
ہوا
۲۔ دوسرا مشورہ میرا یہ ہے کہ اگر حکام ظلم بھی کریں ، تب بھی آپ لوگ اس کا جواب خود
نہ دیں بلکہ قانونی طور پر اس کے ازالہ کی کوشش کریں ۔ قانونی کوشش لمبی ہوتی ہے لیکن اس کا
اثر بہت اعلیٰ پڑتا ہے اور غیر کو بھی اس کا جواب دینے کی جرات نہیں پڑتی ۔ آخر ایک لمبے تجربہ
سے آپ معلوم کر چکے ہیں کہ خود جواب دے کر بھی ظلم کا ازالہ نہیں ہوتا بلکہ ظالم کو ظلم کا اور موقع
ملتا ہے۔ پس کیوں نہ صبر کے ساتھ کوشش کی جائے اور ایک دفعہ ظالم حکام پر اس طرح حجت کر
دی جائے کہ پھر ان کیلئے منہ دکھانے کی صورت نہ ر
بے شک آپ کا بہت کچھ نقصان ۔
ہے۔ لیکن آخر چوری سے ، تجارتی نقصان سے ، طوفان سے اور دیگر حوادث سے بھی تو نقصان
ہو جاتا ہے اگر قوم کی خاطر نقصان ہو گیا تو کیوں آپ اس قدر پریشان ہوتے ہیں ۔ در حقیقت
یہ نقصان نقصان نہیں ۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ ایک تجارت ہے۔ صبر کے نتیجہ میں یہ
نقصان آپ کو نفع سمیت واپس ملے گا اور وہ دن دور نہیں کہ خدا تعالیٰ آپ کی مظلومیت کی فریاد
کو سنے گا اور ظالم زیر کئے جائیں گے اور آپ کو غلبہ دیا جائے گا ۔ ظلم پہلے کب کا میاب ہوا ہے
کہ اب کامیاب ہوگا۔ پس ظلم پر صبر کریں یعنی اس کے جواب کیلئے خود ہاتھ نہ اٹھائیں بلکہ
قانون کے اندر رہ کر ظالم کو سزا دلانے کی کوشش کریں ۔
۔ اور سب کاموں سے زیادہ تنظیم کی طرف توجہ کریں جب تک آپ کے ملک میں تنظیم
نہ ہو گی ، کچھ نہ ہو سکے گا ۔ منتظم ملک پر ڈا کے نہیں ڈالے جا سکتے ۔ پس آپ اپنے آپ کو منتظم
کریں مگر تنظیم سے میری مراد یہ نہیں کہ ہر جگہ ایک انجمن ہو۔ یہ امر بھی ضروری ہے اور اب تک
یہ کام بھی نہیں ہوا۔ لیکن میں تنظیم کے معنی اس سے سے زیادہ زیادہ لیتا ! ہوں ۔ تنظیم کے معنی میرے رے نے نزدیک
یہ ہیں کہ ایک تو سارے ملک میں ہر فرد بشر کو قومی تحریک کا ہمدرد بنایا جائے ۔ صرف جلسوں کا
ہونا کافی نہیں بلکہ ہر شخص کا ممبر ہونا اور ممبری کی علامت کا استعمال کرنا ضروری ہے۔ میں نے
بار ہا سیاہ بلا لگانے یا ایسا ہی کوئی اور نشان لگانے کی طرف توجہ دلائی ہے۔ لیکن ابھی تک آپ
لوگوں نے کوئی نشان قرار نہیں دیا اور نہ اس پر عمل کیا ہے ۔ حالانکہ جب تک حکومت کو یہ معلوم نہ

انوار العلوم جلد ۱۴
حقیقت حال
ہو کہ کس قدر لوگ قومی تحریک میں شامل ہیں ، وہ مرغوب نہیں ہو سکتی مایوسی کی کوئی وجہ نہیں ۔
شروع شروع میں جب میں نے کام شروع کیا تھا ، آپ لوگ آج سے زیادہ کمزور تھے ۔ مگر صحیح
ذرائع سے کام لے کر خدا تعالیٰ کی امداد سے بہت بڑی کامیابی حاصل ہو گئی ۔ اب بھی خدا تعالیٰ
کے فضل سے حالات کو بدلا جا سکتا ہے۔ اور اگر آپ صحیح طریق اختیار کریں گے تو انشاء الله
جلد حالات بدل جائیں گے ۔ صرف ضرورت ہمت، استقلال اور قانون کے اندر رہ کر کام
کرتے ہوئے قربانی اور ایثار کی ہے ۔ سو جس دن آپ لوگ پہلے کی طرح پھر کمر باندھ لیں
گے، إِنْشَاءَ الله غم کے بادل پھٹ جائیں گے اور خوشی کا سورج نکل آئے گا۔ مگر یاد رہے کہ
قومی آزادی ایک دن میں نہیں ملتی ۔ ہاں آزادی کی قسطیں صحیح جد و جہد سے یکے بعد دیگرے
ملنی شروع ہو جاتی ہیں ۔
۴۔ حکومت کی آپ لوگ پوری نگرانی رکھیں کہ گلینسی رپورٹ پر عمل ہوتا ہے یا نہیں ۔
جہاں نقص معلوم ہو فوراً اس کی اطلاع آل انڈیا کشمیر ایسوسی ایشن کو یا مجھے دیں۔ ہم تحقیق کر کے
انْشَاءَ الله حکومت پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ اپنا وعدہ پورا کرے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ
کلینسی رپورٹ میں جو کچھ ملا ہے، وہ ہمارے مطالبات سے بہت کم ہے لیکن اس میں کوئی شک
گله
گا
نہیں کہ اگر اس پر عمل ہو، تو مسلمانوں کی حالت موجودہ حالت سے اچھی ہو جاتی ہے۔ پس
مطابق مثل یکی را بگیرد دیگرے را دعوی بگن“۔ جو ملا ہے اسے تو لینے کی کوشش کرنی چاہئے
اور باقی مطالبات کیلئے جد و جہد کو وجہد کو جاری رکھنا چاہئے ۔ یہی طر ! یہی طریق احسن ہے اور اس میں کامیابی
گلست
کا راز ہے۔ حکومت موجودہ شورش سے فائدہ اُٹھا کر مینسی رپورٹ کو عملاً داخل دفتر کرنا چاہتی
ہے۔ ہمارا کام ہے کہ ہوشیاری سے اس پر عمل کرائیں اور اگر وہ عمل نہ کرے تو حکومت ہند اور
حکومت انگلستان کے سامنے اس معاملہ کو پیش کریں ۔ اگر باری باری ایک ایک مسئلہ کولیکر زور
دیا گیا تو آپ دیکھیں گے کہ زور زیادہ پڑ سکے گا اور کامیابی زیادہ یقینی ہوگی ۔ سب امور کو اکٹھا
پیش کرنے پر حکومت برطانیہ جواب دے دیتی ہے کہ آخران کاموں کیلئے وقت چاہئے ۔ لیکن
اگر ایک امر کو لے کر کشمیر اور باہر کی طاقت اس پر خرچ کر دی جائے تو یقیناً کشمیر در بار معین
صورت میں احکام جاری کرنے پر مجبور ہوگا ۔ مثلاً سب سے پہلے ملازمتوں ستوں کے سوال کو لے لیا
جائے ۔ اس سوال کے حل ہو جانے سے آپ کو آدھی فتح حاصل ہو جاتی ہے۔ کیونکہ علاوہ مالی
فائدہ کے حکومت میں ایک کافی تعداد ایسے لوگوں کی آ جاتی ہے جن کے دل آپ کی ہمدردی

انوار العلوم جلد ۱۴
حقیقت حال
سے پُر ہوں گے ۔ اسی طرح ایک ایک کر کے مختلف مسائل کو لیا جائے تو یقینا نہ تو حکومت مہلت
کا مطالبہ کر سکتی ہے اور نہ اسے اس چھوٹے سے امر کیلئے ساری اسلامی طاقت کا مقابلہ کرنے کی
جرات ہو سکتی ہے۔
۔ اسمبلی بھلی یا بری جلد بننے والی ہے ۔ بعض ساتھی بعض حکام سے مل کر کوشش کر رہے
ہیں کہ ووٹروں کی فہرست ایسی بنوائیں کہ جس سے ان کی پارٹی کو طاقت حاصل ہو جائے ۔
آپ کو چاہئے کہ اس کا تندہی اور رعقلمندی سے مقابلہ کریں اور اپنے ووٹروں کی لسٹ مکمل
کروائیں ۔ تاکہ اگر اسمبلی پر قبضہ کرنے کی تجویز ہو جو میرے نزدیک ضروری ہے ، تو آپ ایسا
کرسکیں ۔ ورنہ اگر کانفرنس نے اسمبلی پر قبضہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا تو ووٹروں کی فہرست کے
نقائص کی وجہ سے آپ لوگ زیادہ ہو کر بھی کم نظر آئیں گے ۔
۶
۔ چھٹی بات آپ کے آئندہ پروگرام میں یہ ہونی چاہئے کہ جن حکام نے قانون شکنی کر
کے ظلم کیا ہے ان کے خلاف کارروائی کریں ۔ میرے نزدیک ہر جگہ تحقیقاتی کمیٹیاں مقرر ہو جانی
چاہئیں جو گواہیاں لے کر ظالم حکام کے خلاف مصالح جمع کریں ۔ جب یہ الح جمع کریں ۔ جب یہ مواد جمع ہو جائے ، ہم
إِنْشَاءَ اللهُ لائق وکلاء سے مشورہ لے کر جہاں جہاں حکام پر مقدمات چلائے جاسکیں گے،
مقدمات چلائیں گے ۔ اگر اس طرح ہم بعض حکام کو سزا دلوانے میں کامیاب ہو گئے تو ایک تو
حکام کے ظلم کا ثبوت مل جائے گا۔ دوسرے آئندہ ظلم کے لئے حکام کو ظلم کرنے کی جرات باقی
نہ رہے گی ۔
یہ تو میرے نزدیک آپ لوگوں کیلئے موجودہ حالات میں بہترین پروگرام ہے ۔ جو کام
ہمیں کرنا چاہئے اور ہم انشاء اللہ اسے کریں گے، وہ یہ ہے:۔
ا ۔ باہمی جھگڑوں کی وجہ سے عوام اور خواص دونوں کو کشمیر کے معاملہ سے دلچسپی نہیں رہی ۔
ہمارا سب سے پہلا کام یہ ہونا چاہئے کہ حکمت عملی سے اس طرف پھر لوگوں کی توجہ پھیری جائے
تا اس بارے میں مسلمانوں کی متفقہ آواز اُٹھے ۔
۲۔ سول نافرمانی کی وجہ سے حکومت کی ہمدردی جاتی رہی ہے ۔ حالانکہ عوام میں سے
اکثر اور خواص میں سے بھی بعض اس تحریک کے مخالف تھے ۔ پس چاہیئے کہ حکومت کا نقطۂ نگاہ
پھر درست کیا جائے ۔ گو یہ کام موجودہ حالات میں بہت مشکل ہے لیکن مشکل کام بھی خدا تعالیٰ
کے فضل سے ہو جاتے ہیں ۔ ہمیں اس طرف سے مایوس نہیں ہونا چاہئے اور میں خیال کرتا ہوں

انوار العلوم جلد ۱۴
حقیقت حال
کہ صبر و استقلال سے کام لیتے ہوئے اگر صد رو دیگر عہدہ داران کشمیر ایسوسی ایشن نے جد و جہد
کو جاری رکھا تو وہ ضرور کامیاب ہوں ۔ گے ۔ إِنْشَاءَ اللَّهُ تَعَالَى -
انگلستان و دیگر ممالک میں پھر اس مسئلہ کی طرف لوگوں کی توجہ کو پھرانا ۔ اس کام کو
گله
میں بآسانی کر سکتا ہوں اور انشاء اللہ پوری طرح ایسوسی ایشن سے تعاون کروں گا۔
۴ ملینسی رپورٹ کے خلاف جو باتیں ہوں ، ان کو احسن طریق پر حکومت ہند اور
حکومت برطانیہ کے سامنے رکھنا ۔ اس کام میں بھی ایسوسی ایشن نہایت مفید بلکہ کامیاب مدد
دے سکتی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ ایسا کرے گی ۔
۔ چونکہ کا نفرنس عملاً بند پڑی ہے۔ بعض طلباء جن کو کتابوں وغیرہ کی امداد دی جاتی تھی ،
حیران پھر رہے ہیں اسی طرح اور کئی مستحقین بے سروسامانی کی حالت میں ہیں، ان کی مالی
امداد کرنا ۔ اس بارہ میں بھی ایسوسی ایشن اچھا کام کر سکتی ہے اور انشاء اللہ کرے گی ۔
سر دست طلباء کی فوری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے تین سو کی رقم اپنی طرف سے
منظور کی ہے جس سے مستحق طلباء کو امداد دی جائے گی ۔ اس کیلئے مولوی عبدالاحد صاحب ، مسٹر
غلام نبی صاحب گلکار، مولوی عبداللہ صاحب وکیل ، خواجہ صدرالدین صاحب اور میر مقبول شاہ
صاحب کی سب کمیٹی میں تجویز کرتا ہوں۔ اگر ان میں سے کسی کو اس سب کمیٹی میں کام کرنا
منظور نہ ہو، تو باقی ممبر مل کر کام کریں اور فوراً مستحق طلباء کی درخواستوں پر غور کر کے کتب وغیرہ
کی امداد دیں ۔ مولوی عبدالاحد صاحب ہمارے مبلغ ہیں اور سیاسی کاموں سے الگ رہتے ہیں
لیکن چونکہ یہ کام سیاسی نہیں بلکہ تعلیمی اور تمدنی ہے میں نے اس کمیٹی میں ان کو ممبر مقرر کیا ہے۔
آخر میں میں پھر آپ لوگوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ قانون کے اندر رہ کر استقلال سے کام
کریں ۔ جس طرح رات ہمیشہ نہیں رہتی آپ لوگوں کی تکالیف بھی ہمیشہ نہیں رہیں گی ، آخر
کامیابی کا دن چڑھے گا ۔ اور وہ دن انہی کیلئے مبارک ہوگا جنہوں نے اس وقت قومی کام کیلئے
قربانیاں کی ہیں۔ دوسرے لوگوں کا منہ اُس دن کالا ہو گا اور اپنی شرمندگی اور ندامت کو
چھپانے کا کوئی ذریعہ انہیں نہیں ملے گا ۔ پس اے بھائیو! ہمت کرو اور صبر سے کام لو اور
استقلال سے قانون کے اندر رہتے ہوئے کام کرتے چلے جاؤ کہ خدا تعالیٰ کی مدد ظالم کے
ساتھ نہیں بلکہ مظلوم کے ساتھ ہوتی ہے۔ اپنی بے بسی اور بے کسی کو نہ دیکھو، اپنے خدا کی طرف
دیکھو جو بے بسوں اور بیکسوں کا یار ہے۔ وہ خود آپ کیلئے لوگوں کے دلوں میں ہمدردی پیدا کر
و

انوار العلوم جلد ۱۴
حقیقت حال
دے گا اور غیب سے نصرت کے سامان پیدا ہو جائیں گے ۔ جو بات آج نا ممکن نظر آتی ہے، کل
کو ممکن ہی نہیں آسان نظر آئے گی ۔ آج جسے آپ قربانی خیال کرتے ہیں ، کل اسے کھیل سمجھیں
گے۔ میرا آپ سے وعدہ ہے کہ میں آپ کی امداد اِنْشَاءَ اللہ کروں گا اور میں اس وعدہ پر
قائم ہوں اور خدا تعالیٰ سے امید رکھتا ہوں کہ وہ میری اس ا اسے امید رکھتا ہوں کہ وہ میری اس امداد میں برکت دے گا ۔
وَاخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
خاکسار
میرزا محمود احمد
امام جماعت احمد یہ قادیان
(ضمیمه تاریخ احمدیت جلد ۶ صفحه ۴۰)
کے ڈی ولیرا ایمن EAMON DE VALERA (۱۸۸۲ء۔۱۹۷۵ء)
آئرلینڈ کا مدبر ۔ نیو یارک میں پیدا ہوا۔ ۱۹۱۶ ء میں بغاوت ایسٹر میں حصہ لینے پر قید
ہوا۔ ۱۹۱۷ ء میں سن فین کا صدر بنایا گیا ۔ ۱۹۳۸ ء میں وزیر اعظم بنا۔ دوسری عالمی جنگ
میں آئر لینڈ کو غیر جانبدار رکھا ۔ ۱۹۴۸ء میں شکست کھائی مگرا ۱۹۵ ء ، ۱۹۵۴ ء اور ۱۹۵۷ء آئرلینڈ
میں پھر عہدہ سنبھالا ۔ ۱۹۵۹ء میں وزارت عظمی سے استعفی دیا اور صدر منتخب ہوا ۔
( اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلدا صفحہ ۴۳۴ لاہور ۱۹۸۷ ء )

آج 10 میں سے 10 باقی