اہالیانِ سندھ و کراچی کے نام پیغام
انوارالعلوم (جلد 14)
انوار العلوم جلد ۱۴
اہالیانِ سندھ و کراچی کے نام پیغام
اہالیانِ سندھ و کراچی کے نام پیغام
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
انوار العلوم جلد ۱۴
اہالیانِ سندھ و کراچی کے نام پیغام
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اہالیانِ سندھ و کراچی کے نام پیغام
اختلاف مذاہب کے باوجود تمدنی، علمی اور اقتصادی امور میں اتحاد ہو سکتا ہے
( تقریر فرموده ۱۷ فروری ۱۹۳۶ ء بمقام کلارنی ہوٹل کراچی )
مجھے سب سے پہلے ان ا
پہلے ان احباب کا شکر یہ ادا کرنا ضروری ہے جنہوں نہوں نے اپنے کا نے کاموں کا حرج
کر کے یہاں آنے کی تکلیف گوارا کی ہے پھر میں اس بات کی معذرت کرنا چاہتا ہوں کہ میں
انگریزی میں نہیں بول سکوں گا ۔ اس مجلس میں بعض احباب ایسے ہیں جو اُردو اچھی طرح نہیں سمجھ
سکتے ۔ گومیں انگریزی سمجھ لیتا ہوں لیکن افسوس ہے کہ بولنے میں حجاب محسوس کرتا ہوں اور یہ
میرے لئے ایک مشکل ہے جس میں سے مجھے کئی دفعہ گزرنا پڑا ہے۔ چنانچہ ۱۹۲۴ ء میں جب میں
یورپ گیا تو سائز مسولینی کی ملاقات کے انتظام کے لئے جو اُن دنوں بھی خاصی شہرت حاصل کر
چکا تھا، میں نے خان ذوالفقار علی خان صاحب کو جو علی برادران کے بڑے بھائی ہیں اور اُن
دنوں میرے چیف سیکرٹری تھے ، سفیر برطانیہ کے پاس بھیجا۔ اُن دنوں ایک سوشلسٹ لیڈر کی لاش
برآمد ہوئی تھی جو کچھ مدت سے غائب تھا اور اس کی وجہ سے ملک میں سخت شورش اور بے چینی پیدا
ہو رہی تھی ۔ اس لئے اُن دنوں مسولینی نے ملاقات بند کی ہوئی تھی ۔ لیکن اس خیال سے کہ میں
ڈور سے آیا ہوں اور ایک جماعت کا امام ہوں انہوں نے ملاقات منظور کر لی جب میں اُن سے
ملنے گیا تو خان ذوالفقار علی خان صاحب بھی میرے ساتھ تھے ۔ وہ اٹھیلین میں بات کرتا تھا اور
اُس کا سیکرٹری انگریزی میں ترجمہ کر کے خان صاحب کو بتاتا تھا اور پھر خان صاحب مجھے اُردو
میں ترجمہ کر کے بتاتے تھے۔ میں اُردو میں بات کرتا تھا جس کا انگریزی ترجمہ کر کے خان صاحب
مسولینی کے سیکرٹری کو بتاتے تھے وہ اٹیلین میں ترجمہ کر کے مسولینی کو سناتا تھا تھوڑی دیر کے بعد
انوار العلوم جلد ۱۴
اہالیانِ سندھ و کراچی کے نام پیغام
مسولینی اور اُن کا سیکرٹری دونوں ہنس پڑے۔ مجھے یہ عجیب بات معلوم ہوئی میں نے خاں صاحب
سے کہا۔ ان سے پوچھئے کہ یہ کیا بات ہے ۔ خان صاحب کے پوچھنے پر اُس نے کہا بتاؤ یہ جو آپ
کے امام ہیں انگریزی سمجھتے ہیں ؟ خان صاحب نے کہا ۔ سمجھتے تو اچھی ہیں لیکن بولنے میں حجاب
محسوس کرتے ہیں ۔ وہ کہنے لگا کہ بس اسی لئے ہم ہنسے ہیں ۔ کیونکہ آپ ان کی بات کا ترجمہ کر
رہے تھے کہ فوراً انہوں نے روکا کہ آپ نے اس حصہ کا غلط ترجمہ کیا ہے اور پھر کہا کہ یہی حال
مسولینی کا ہے وہ بھی انگریزی سمجھتا ہے لیکن بولنے میں حجاب محسوس کرتا ہے۔
تو آج بھی میرے راستے میں وہی مشکل حائل ہے اس لئے میں معذرت کرتا ہوں کہ میں
انگریزی میں تقریر نہیں کروں گا۔
اس کے بعد میں ایک بات ایڈریس کی غلطی کے متعلق کہنا چاہتا ہوں ۔ ایڈریس میں بیان کیا
گیا ہے کہ میں پہلی دفعہ حج کو جاتے ہوئے کراچی آیا تھا۔ چونکہ پنجاب کے حاجی عموماً کراچی سے
گزرتے ہیں۔ اس لئے ہمارے ایڈریس پڑھنے والے دوست نے بھی فرض کر لیا کہ میں بھی
کراچی سے گزرا ہوں گا ۔ حالانکہ میں ایک اٹیلین جہاز میں بمبئی سے مصر گیا تھا اور وہاں سے حج
کے لئے مصری جہاز پر جدہ گیا۔
اس کے بعد میں مختصر طور پر اپنے دوستوں کی خواہش کے مطابق اہلِ کراچی اور اہلِ سندھ
کے نام ایک پیغام دیتا ہوں ۔ مگر چونکہ یہ تقریب کھانے کی تھی نہ کہ تقریر کی اس لئے میں اس امر کا
خیال رکھوں گا کہ شامل ہونے والے احباب کا زیادہ وقت خرچ نہ ہو۔ میرا پیغام یہ ہے کہ دنیا میں
اختلاف کبھی نہیں مٹ سکتا ۔ جب ایک باپ کے دو بیٹوں کی شکلوں میں اختلاف ہوتا ہے تو یہ امید
رکھنا کہ تمام دنیا کی طبائع ایک ہو جائیں اور سب اختلافات مٹ جائیں ناممکن ہے۔ لیکن ایک
چیز ہم کر سکتے ہیں مگر افسوس ہے کہ ہم کرتے نہیں اور وہ یہ ہے کہ ہم اگر یقین کر لیں کہ ہمیں ایک
خدا نے پیدا کیا ہے اور اس کے تعلقات ماں باپ کے تعلقات سے بھی زیادہ ہیں تو کوئی وجہ نہیں
کہ با وجود اختلاف کے ہم ایک دوسرے سے مخلصانہ تعلقات نہ رکھ سکیں ۔ چونکہ اس مجلس میں
غیر مسلم احباب بھی شامل ہیں میں انہیں بھی بتانا چاہتا ہوں کہ ایک دفعہ ہمارے آنحضرت
ایک جنگ میں شامل تھے ۔ آپ پر مکہ والوں نے حملہ کیا تھا دورانِ جنگ میں ایک عورت جس کا
بچہ کھویا گیا گھبرائی ہوئی دیوانوں کی طرح پھر رہی تھی ۔ اور وہ اپنے اس غم اور جستجو میں اس بات کو
بُھول گئی تھی کہ لڑائی ہو رہی ہے اُسے دیکھ کر آنحضرت ﷺ نے بعض صحابہ سے جو حضور کے
انوار العلوم جلد ۱۴
اہالیانِ سندھ و کراچی کے نام پیغام
صلى الله
اسے
ارد گرد تھے ۔ فرمایا دیکھو! کیسی خطرناک جنگ ہو رہی ہے یہ عورت دیکھ رہی ہے کہ مکہ والے
شکست کھا کر بھاگے جا رہے ہیں اور چاروں طرف قتل و خونریزی کا میدان گرم ہے ۔ مگر اس کی
نظر میں صرف ایک چیز ہے اور وہ یہ کہ اس کا بچہ مل جائے ۔ ۔ چنانچہ چنا کچھ دیر ر جستجو جستجو کرنے کرنے ۔ کے بعد اُسے
اُس کا بچہ مل گیا اور وہ اطمینان سے بیٹھ گئی ۔ تو اُس وقت بھی اپنی خوشی میں اس بات کو بھول گئی کہ
لڑائی ہو رہی ہے ۔ رسول رسول کریم علی نے نے یہ نظارہ دیکھا تو آپ نے صحابہ سے فرمایا۔ تم نے ا۔
دیکھا کہ یہ کیسے اطمینان سے بیٹھی ہوئی ہے پھر فرمایا جس طرح اس عورت کے دل میں اپنے
کھوئے ہوئے بچہ کے ملنے سے محبت کے جذبات موجزن ہیں اس سے بدرجہا زیادہ اللہ تعالیٰ کو
اپنے کھوئے ہوئے بندہ کے دوبارہ رجوع سے خوشی حاصل ہوتی ہے ۔ ہے اور یہ ایک عقلی بات ہے
اگر چند ماہ تک پیٹ میں رکھنے والی عورت کو اپنے بچہ سے اس قدر محبت ہو سکتی ہے کہ وہ اس کی
علیحدگی کو تھوڑی دیر کے لئے بھی گوارا نہیں کر سکتی تو وہ خدا جو انسان کا خالق و مالک اور ربّ ہے کیا
یہ ممکن ہے کہ اپنے بندوں کے لئے اس کی محبت اس عورت سے بھی کم ہو ۔
پس جبکہ ہمارے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان ایک ایسا رشتہ ہے جو ماں باپ کے رشتہ سے
زیادہ قوی ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہمارے آپس کے تعلقات خراب ہوں جبکہ ایک بھائی دوسرے
بھائی کا عیب دیکھ کر ذلیل نہیں کرتا بلکہ اُس کی عیب پوشی کرتا ہے اور اُس کی اصلاح کی کوشش کرتا
ہے۔ مثلاً ایک بھائی اگر چور ہے تو دوسرا بے شک اُس کے چوری کے فعل کو تو حقارت کی نظر سے
دیکھے گا لیکن بھائی کو حقارت کی نظر سے نہیں دیکھے گا ۔ ورنہ کوئی وجہ نہیں کہ وہ اس کی اصلاح کی
کوشش کرتا ۔ اسی طرح بے شک ہمارا آپس میں اختلاف ہے لیکن اگر ہم خدا تعالیٰ کے رشتہ کو
محسوس کریں تو جس طرح ایک بھائی دوسرے بھائی کی اصلاح کی کوشش کرتا ہے سوائے اس
کے کہ وہ اچھے اخلاص سے عاری ہو ، تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم خدا تعالیٰ کے تعلق کو مد نظر رکھتے ہوئے
ایک دوسرے کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش نہ آئیں ۔ میں یہ تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں کہ
سارے مذاہب سچے ہیں ۔ بے شک سارے مذاہب اپنے اصل کے لحاظ سے خدا تعالیٰ کی
طرف سے ہیں لیکن ایک لمبا عرصہ گزر جانے کی وجہ سے ان میں ایسی تبدیلیاں ہو گئی ہیں کہ جن
کی وجہ سے ان مذاہب کی موجودہ شکل اور ابتدائی شکل میں بُعْدَ الْمَشْرِقَيْنِ ہے اور ہم یہ تسلیم
کرنے کے لئے ہرگز تیار نہیں کہ موجودہ صورت میں یہ تمام عقیدے خدا تعالیٰ تک پہنچاتے ہیں
لیکن باوجود اس قد ر اختلاف کے ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ اِس اختلاف کی وجہ سے آپس میں
انوار العلوم جلد ۱۴
لڑنا بے معنی ہے ۔
صلى الله
عروسه
ہمارے رسول کریم ﷺ کے حالا
اہالیانِ سندھ و کراچی کے نام پیغام
حالات میں اس اس اس اصل کی ایک نہایت لطیف مثال موجود ہے۔
نجران جو یمن کا ایک حصہ ہے وہاں کے عیسائیوں کا ایک وفد آنحضرت ﷺ کی خدمت میں مذہبی
بحث کرنے کیلئے حاضر ہوا ۔ گفتگو لمبی ہو گئی ۔ ایک دن ( جو غالبا اتوار کا دن ہوگا کیونکہ تین دن کی
گفتگو میں صرف ایک دن نماز کا ذکر آتا ہے ) عصر کے وقت انہوں نے اس خیال کا اظہار کر کے
بحث کو ختم کرنا چاہا کہ ہماری نماز کا وقت ہے۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ یہ مسجد خدا کا گھر ہے تم
اسی میں عبادت کرلو۔ چنانچہ اُسی جگہ اسی مسجد میں رسول کریم ﷺ کے سامنے ان لوگوں نے اپنی
صلى الله عبادت کر لی ۔ سے اگر ہمارے آنحضرت علی اخلاق کا یہ نمونہ دکھاتے ہیں اور پھر ایسے موقع پر
جہاں تو حید اور شرک کا اختلاف ہے تو اس میں ہمارے لئے ایک نہایت قیمتی سبق چھوڑتے ہیں کہ
ہمیں مذہبی اختلاف کی وجہ سے آپس کی رواداری کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے ۔
میں نے خود ۱۹۲۴ ء میں لنڈن کی مسجد کی بنیاد رکھتے ہوئے اس واقعہ کو مد نظر رکھ کر اعلان کیا
تھا کہ اگر کوئی شخص مسجد کے نظام کی پابندی کرتے ہوئے اس مسجد میں اپنی عبادت کرے تو خواہ وہ
کسی مذہب و ملت کا ہو اس کی اجازت ہو گی۔ مجھے یاد ہے کہ جب میں نے یہ اعلان کیا تو
یورپین لوگ نہایت حیرت زدہ ہو کر کہنے لگے کہ ہم تو سمجھتے تھے کہ مسلمان دوسروں کے قتل کی فکر
میں رہتا ہے اور آپ نے یہ تعلیم بیان کی ہے۔
ہے۔ وہ
اپنی عبادت گاہ میں نظام کو ملحوظ رکھتے ہوئے دوسروں کو عبادت کی اجازت دینا ہرگز کوئی
معیوب بات نہیں بلکہ یہ ایک بہت بڑی خوبی ہے اس سے ہمارے دل میں خدا کی محبت بڑھ جاتی
۔ دیکھو اگر میرے سامنے کوئی شخص میرے والد والدین سے محبت کا اظہار اظہار کرے کرے تو تو میں خوش ہی
ہوں گا ناراض نہیں ہوں گا۔ میں دیکھتا ہوں کہ دنیا میں مذاہب کی اس خصوصیت کو بالکل چھوڑا
جا رہا ہے۔ بانی سلسلہ احمدیہ کے احسانات میں سے یہ بھی ایک بہت بڑا احسان ہے کہ آپ نے
مُخْتَلِفُ الخيال فرقوں اور قوموں کے درمیان صلح کا ایک نہایت احسن طریق پیش فرمایا۔
آپ نے قرآن کریم کی اس آ اس آیت کا کہ اِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَافِيْهَا نَذِيرٌ کے یعنی دنیا میں کوئی
قوم نہیں جس میں کوئی نہ کوئی نبی نہ گزرا ہو۔ اپنی متعدد کتب اور تقریروں میں ذکر فرمایا ہے۔ اِس
تعلیم کے ماتحت آپ فرمایا کرتے تھے کہ میں ہندوؤں کے نبیوں کو بھی مانتا ہوں ۔ عیسائیوں کے
نبیوں کو بھی مانتا ہوں کیونکہ اس میں قرآن کریم کی سچائی کا ثبوت ہے۔ اگر ہم قرآن کریم کی اِس
انوار العلوم جلد ۱۴
اہالیانِ سندھ و کراچی کے نام پیغام
تعلیم کو اپنا اصول قرار دے لیں جس پر بانی سلسلہ احمدیہ نے بہت زور دیا ہے تو ہمارے آدھے
جھگڑے ختم ہو جاتے ہیں ۔ اسی سندھ میں بعض ایسے واقعات ہوئے ہیں جن کا ذکر مناسب نہیں
مگر ان کی وجہ سے قومی لڑائیاں ہوئیں ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ وہ لڑائیاں عارضی ہوتی ہیں مگر ہم
عارضی لڑائی بھی کیوں ہونے دیں۔ وہ خدا جو رب العالمین ہے۔ ہندوؤں کا بھی ویسا ہی ربّ
ہے جیسا مسلمانوں کا ۔ عیسائیوں کو بھی اسی طرح روزی دیتا ہے جیسی یہودیوں کو ۔ کیا یہ ممکن ہے
کہ اس نے جسمانی غذا تو تمام اقوام کو پہنچائی ہو لیکن روحانی طور پر راہنمائی کے لئے صرف کسی
ایک قوم کو چن لیا ہو۔ پس ہمیں چاہئے کہ ہم ایک دوسرے کے بزرگوں کا ادب اور احترام کریں
کہ اسی میں ہمارے بزرگوں کا ادب واحترام مخفی ہے۔
سندھ ایک نیا صوبہ بننے والا ہے نئے لوگوں کونئی روایات قائم کرنا ہوتی ہیں کیا یہ ممکن نہیں
کہ سندھ کے لوگوں میں باوجود شدید اختلاف مذہب کے تمدنی علمی اور اقتصادی تعلقات میں کسی
قسم کا اختلاف نہ ہو اور وہ یہ سمجھیں کہ ہم سارے خدا کے بندے اور اُس کی مخلوق ہیں ۔ خدا جس
طرح ہندو کی بہتری چاہتا ہے عیسائی کی بھی ویسے ہی چاہتا ہے اور مسلمان کا بھی وہی مالک ہے۔
کئی چھوٹے بھائی ہوتے ہیں جو بڑے بھائیوں کے لئے مشعلِ راہ بن جاتے ہیں ۔ اسی طرح میں
کہتا ہوں کہ علمی ، اقتصادی اور تمدنی تعلقات کو اُس معیار تک بلند کر لو کہ یہ چھوٹا صوبہ بڑا بن
جائے اور دوسروں کے لئے نمونہ ہو۔
ر
میں سمجھتا ہوں کہ میرے لئے تو بانی سلسلہ احمدیہ کی صداقت اور ادب واحترام کے لئے
صرف اسی ایک تعلیم کا پیش کرنا ہی کافی ہے۔ دیکھو! آپ وہ انسان ہیں جنہیں نبیوں کو گالیاں
ینے والا کہا جاتا ہے گو آج اس عظیم الشان اور بلند پایہ تعلیم کی لوگ قدر نہ کریں لیکن ایک زمانہ
کے بعد اس کی بہت قدر ہو گی ۔ دنیا میں ہمیشہ ایسا ہوتا آیا ہے کہ بظاہر نبی ناکامی کی صورت میں
چلا جاتا ہے لیکن کچھ مدت کے بعد اس کی قدر کرنے والے لوگ پیدا ہو جاتے ہیں اور وہ اس
بات کو سمجھ لیتے ہیں کہ ہمارے بزرگ غلطی پر تھے اور یہ کہ ہماری بہتری اور نجات کا یہی ذریعہ تھا
جسے ہمارے بزرگوں نے رڈ کر دیا۔ بے شک اس بات میں ایک رنج پایا جاتا ہے مگر ہمیشہ اسی
طرح ہوتا چلا آیا ہے کہ ایک مصلح کے وقت میں اُس کی تعلیم کی قدر نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے
اسے سخت سے سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حقیقی کامیابی کے لئے انسان کو ایک صلیب پر چڑھنا پڑتا ہے چنانچہ اسی صلیب پر
انوار العلوم جلد ۱۴
اہالیانِ سندھ و کراچی کے نام پیغام
بائی سلسلہ عالیہ احمد یہ کو چڑھنا پڑا اور اسی پر ہم چڑھ رہے ہیں ۔
میں مانتا ہوں کہ اختلاف گلی طور پر نہیں مٹ سکتا مگر میرے دل میں کبھی کسی ہندو سکھ یا
عیسائی کیلئے نفرت پیدا نہیں ہوئی۔ میں اس معاملہ میں یہاں تک تیار ہوں کہ اپنے بچوں کے سر
پر ہاتھ رکھ کر حلفاً کہہ سکتا ہوں کہ میں نے کبھی کسی ہندو، عیسائی یا سکھ کو نفرت کی نگاہ سے نہیں
دیکھا۔ میری عمر اس وقت ۴۷ سال ہے مگر اس میں سے ایک لحظہ بھی ایسا نہیں گزرا جس میں
میرے دل میں کسی شخص کے متعلق دشمنی کے جذبات پیدا ہوئے ہوں ۔ مگر مخالفتوں کی صلیب
ایک ایسی چیز ہے کہ اس کے بغیر کامیابی ناممکن ہے ۔ تمام ترقیات مشکلات میں سے گزر کر
حاصل ہوتی ہیں ۔
پس میں اہلِ سندھ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ مذہبی اختلافات کے باوجود ایک دوسرے کی
عزت کریں۔ مذہب کے متعلق بیشک غیرت رکھو لیکن عقائد کے لحاظ سے نہ کہ انسانوں کے لحاظ
سے۔ عیب دار سے نفرت کرنا ظلم ہے ہاں عیب سے نفرت کرنی چاہئے ۔ جب جسمانی بیمار کی
ہمدردی ضروری ہے تو روحانی بیمار کا تو اور بھی زیادہ خیال ہونا چاہئے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ وقت کی
رعایت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس وقت میں نے کافی کہہ دیا ہے پھر کبھی اگر موقع ملا تو تفصیلی طور پر
بیان کر سکتا ہوں ۔
۔
جب ہمارا اللہ جو سارے جہانوں کا مالک ہے تمام لوگوں کا رب بنتا ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم
ان سے نفرت کا اظہار کریں ۔ اگر ہم اپنے رب کے نقش قدم پر چلنے والے ہوں تو ہمارا فرض ہے
کہ دوسروں کی عزت کریں اس نصیحت کے بعد میں اپنی تقریر کو ختم کرتا ہوں ۔
( الفضل ۲۶ - فروری ۱۹۳۶ ء )
سے حضرت حضر
۱۷۔ فروری ۸ بجے شام کلارنی شام کلارنی ہوٹل میں جماعت احمد احمد یہ کراچی کی طرف
خلیفہ المسیح الثانی کے اعزاز میں ایک شاندار ڈنر دیا گیا۔ جس میں ہندو مسلم اور عیسائی ہر
طبقہ کے معزز اصحاب شامل تھے۔ قاضی خدا بخش صاحب میئر آف کراچی، ڈاکٹر شراف صاحب
چیف آفیسر رائے بہادر ، سیٹھ شورتن مہتہ ، مسٹر حویلی والا ایڈیشنل جوڈیشل کمشنر ،
مسٹر ڈی ۔ پی۔ دستور ، مسٹر ٹکم داس دا دھول ایکس میئر، ڈاکٹر سعید، مسٹر حاتم اے علوی ،
مسٹر حاتم طیب بی بارایٹ لاء ، مسٹر محمد اسلم بارایٹ لاء، ڈاکٹر ہنگورانی ، ایڈیٹر ڈیلی گزٹ ،
انوار العلوم جلد ۱۴
اہالیانِ سندھ و کراچی کے نام پیغام
ایڈیٹر سندھ آبزرور ۔ ایڈیٹر آفتاب، پرنسپل رام سہائے خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں ۔ کھانا
کھانے کے بعد حاجی عبر
احمد یہ کراچی نے
بعد حاجی عبدالکریم صاحب وائس پریذیڈنٹ جماعت احمدیہ
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کی خدمت میں ایڈریس پیش کیا ۔ جس کے جواب میں حضور نے یہ
تقریر فرمائی ۔
بخاری کتاب الادب باب رحمة الولد و تقبيله و معانقته
السيرة الحلبية الجزء الثالث صفحه ۲۳۹ - مطبع محمد علی صبیح میدان الازهر مصر ۱۹۳۵ء
فاطر: ۲۵