ہر پیشہ سیکھنے کی کوشش کی جائے

انوارالعلوم (جلد 14)

انوار العلوم جلد ۱۴
ہر پیشہ سیکھنے کی کوشش کی جائے
ہر پیشہ سیکھنے کی کوشش کی جائے
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد ۱۴
ہر پیشہ سیکھنے کی کوشش کی جائے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ہر پیشہ سیکھنے کی کوشش کی جائے
تقریر فرموده ۲ مارچ ۱۹۳۶ء بر موقع افتتاح سکول دار البرکات قادیان )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
آج آپ لوگوں کو یہاں آنے کی اس لئے تکلیف دی گئی ہے کہ میرا منشاء ہے آج ہم دعا
کر کے اس صنعتی سکول کا افتتاح کریں جس کا اعلان میں پہلے کر چکا ہوں ۔ دنیا میں تعلیم اور
صنعت و حرفت علیحدہ علیحدہ تنگ دائروں میں تقسیم ہو سکتی ہے۔ ورنہ بڑے بڑے دائرے تو
صرف دو ہی ہیں ۔ جیسا کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے ۔ علم دو ہیں ۔ علم الادیان
اور عِلْمُ الْأَبْدَان کے یعنی ایک علم وہ ہے جو دین کو نفع دیتا ہے اور دوسرا علم وہ ہے جو جسم کو نفع دیتا
ہے۔ لوگوں نے اس علم کے معنی طب کے بھی کئے ہیں ۔ بیشک طب بھی اس سے مراد ہوسکتی ہے
صلى الله
نے
لیکن اس کے معنی یہ ہیں کہ ہر وہ علم جس کا مادیت کے ساتھ کے ساتھ تعلق ہو۔ پس رسول کریم علی
در حقیقت علم کی تعریف یہ فرمائی ہے کہ جو روح یا جسم کو فائدہ دے ۔ جو علم روح یا جسم کیلئے
فائدہ مند نہیں رہ مند نہیں وہ علم نہیں کھیل ہے اور اس سے زیادہ اس ، زیادہ اس کی کوئی حیثیت نہیں ۔ و ۔ وہ علم جو روح کو
نفع دے وہ تو اس وقت دینِ اسلام ہی ہے کیونکہ باقی دین اس قابل نہیں کہ وہ روح کو کوئی
فائدہ پہنچا سکیں ۔ روحانی لحاظ سے صحیح طور پر اور ہر ضرورت کے موقع پر نفع دینے والی چیز صرف
اسلام ہے ۔ باقی رہا عِلْمُ الأَبْدَان ، اس علم کا تعلق مختلف پیشوں سے ۔ ں سے ہے، پیشے تو لاکھوں ہیں ،
لیکن وہ چونکہ ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں اس لئے بڑے بڑے پیشے چند ہی ہیں ۔
مثلاً ایک پیشہ وہ ہے جس سے انسان کی زندگی کا بڑا تعلق ہے اور وہ زراعت ہے ۔ زراعت
کے ذریعہ غلہ وغیرہ اور ایسی چیزیں پیدا کی جاتی ہیں جن پر انسان کی زندگی کا دار ومدار ہے۔
اس کے بعد دوسری چیز جسم کو ڈھانکنے کا سوال ہے۔ اس کیلئے کپڑا بننے والے کی ضرورت ہے
-

انوار العلوم جلد ۱۴
ہر پیشہ سیکھنے کی کوشش کی جائے
جس کو ہم جو لاہا کہتے ہیں۔ پھر پہننے کیلئے مختلف چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ مثلاً کپڑے کے
علاوہ جرا ہیں ، سویٹر وغیرہ ۔ یہ سب چیزیں اسی پیشہ کے اندر آ جاتی ہیں اور وہ سب اشیاء جن کا
کپڑے کے ساتھ تعلق ہو گا سب کی سب اس پیشہ سے متعلق ہوں گی تیسرا پیشہ معماری ہے کیونکہ
عناصر میں جو طوفان پیدا ہوتے ہیں ان کے اثرات سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ انسان مکان
بنائے ۔ یا ایک دوسرے کے ضرر سے بچنے کیلئے مثلاً چور یا حملہ آور سے محفوظ رہنے کیلئے مکان
ضروری ہے۔ پس تیسری چیز معماری ہے چوتھا پیشہ جو اصولی حیثیت رکھتا ہے وہ لوہاری کا کام
ہے۔ بہت ساری چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی انسان کو
ضرورت پیش آتی ہے یا خود انسان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کی حاجت ہوتی ہے۔ اس
کیلئے مثلاً گاڑیاں ، موٹریں، سائیکل یا ریل گاڑیاں کام میں لائی جاتی ہیں ۔ ایک جگہ سے
دوسری جگہ منتقل ہونے اور انسانی کاموں میں سہولت پیدا کرنے کیلئے یہ دو پیشے ہیں۔ ایک لوہار
کا کام دوسرا ترکھان کا کام ۔ یہ زراعت میں مفید ہونے کے علاوہ بے مفید ہونے کے علاوہ باقی بہت سے کاموں کیلئے بھی
نہایت ضروری ہیں ۔ اور انسان کے عام مشاغل کو بھی سہل بناتے ہیں ۔ پھر عِلْمُ الأَبْدَان میں وہ
چیز بھی آ جاتی ہے جس کو لوگوں نے مقدم رکھا ہے۔ یعنی علم کیمیا اور علم طب ، علم طب بھی انسانی
علاج کو سہل کر دینے والی چیز ہے تو گویا زراعت ، معماری ، لوہاری، مجاری ، علم کیمیا علم طب،
اور علم طب در اصل ایک لحاظ سے علم کیمیا ہی کی ایک شاخ ہے۔ اور کپڑا بننے کا کام یہ سات پیشے
ہوئے ۔ باقی تمام پیشے انہی کے اندر آ جاتے ہیں ۔ مثلاً دوسرے کام پینٹنگ وغیرہ معماری کی
بھی ایک شاخ ہے اور علم کیمیا کی بھی ۔ چمڑے کا کام اس کے علاوہ ہے۔ تو اسے ملا کر گویا آٹھ
پیشے ہوئے۔ ان آٹھ پیشوں کو جو قوم جان لیتی ہے وہ اپنی ضروریات کیلئے دوسری کی محتاج
نہیں رہتی ۔ بشرطیکہ وہ ان پیشوں کو اس رنگ میں جانتی ہو جیسا کہ جاننے کا حق ہے ۔ یہ نہیں کہ
ایک کام سیکھ کر یہ سمجھ لیا جائے کہ بس اب کام ختم ہو گیا۔ اور اب اس میں تر ترقی کرنے کی
ضرورت نہیں ۔
وٹرنری کا علم یعنی حیوانوں اور جانوروں وغیرہ کا پالنا اور ان کا علاج بھی عِلْمُ الْأَبْدَان ہی
سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ علم اور نرسنگ وغیرہ کا علم طب کے نیچے آ جائیں گے۔ پس جتنے بھی علوم
ہیں وہ سب انہی آٹھ پیشوں کے اندر محصور ہو جاتے ہیں کیونکہ ان میں سے بعض یا تو زراعت
سے تعلق رکھتے ہوں گے۔ یا چمڑے کے کام سے تعلق رکھتے ہوں گے۔ یا معماری کے کام سے

انوار العلوم جلد ۱۴
ہر پیشہ سیکھنے کی کوشش کی جائے
تعلق رکھتے ہوں گے۔ یا نجاری کے کام سے تعلق رکھتے ہوں گے ۔ ان چیزوں سے باہر اور
شاید ہی کوئی چیز ہو۔ اگر یہ چیزیں کوئی قوم مضبوطی سے حاصل کرے تو وہ دوسری قوموں سے
آزاد ہو جاتی ہے۔ ان کا مد پیشہ بے شک تجارت ہے مگر وہ تابع پیشہ ہے، حقیقی پیشہ نہیں اور اپنی
ذات میں وہ کوئی الگ نہیں کیونکہ وہ انسان کی بنائی ہوئی چیزوں کو ہی لوگوں تک پہنچاتا ہے۔
لیکن دولت کے لحاظ سے وہ پیشہ ان سے کم نہیں ان سے زیادہ ہی اہمیت رکھتا ہے اور وہ اس لئے
کہ مالی لحاظ سے اس کو ان پیشوں پر فوقیت حاصل ہے ۔ سوائے اس کے کہ پیشہ ور اپنے ساتھ
تجارت کو بھی شامل کر لیں ۔ جب تجارت ساتھ شامل ہو جائے تو کام بہت وسیع ہو جاتا ہے ۔
میں نے تحریک جدید کے اس پہلو پر غور کرتے ہوئے یہ معلوم کیا ہے کہ ہماری جماعت
میں کن پیشوں کی کمی ہے۔ اور کون کون سے پیشے ایسے ہیں جنہیں انفرادی یا جماعتی طور پر ہمیں
لوگوں کو سکھانے کی ضرورت ہے۔ زراعت کے متعلق میں نے دیکھا ہے کہ ہماری جماعت میں
کافی لوگ ایسے ہیں جو زراعت کا کام کرتے ہیں ۔ تجارت کے متعلق میں نے غور کیا اور میں
نے دیکھا کہ اگر چہ اس کی ہماری جماعت میں کمی ہے لیکن چونکہ ہم ابھی اس کام میں فوری ہاتھ
ڈالنے کے قابل نہیں تھے اس لئے میں نے چند مبلغوں کو تیار کیا کہ وہ بعض ایسی نئی تجارتی چیزیں
دریافت کریں جنہیں ہم ہاتھ میں لے کر ان کی تجارت کر سکتے ہیں ۔ جو تجارتیں پہلے قائم شدہ
ہیں ان میں ہمارا داخل ہونا کروڑوں روپیہ کے سرمایہ کی تجارتوں کے مقابل ہمارا کھڑا ہونا
ناممکن ہے اس لئے میں نے یہ تجویز کی کہ نئی تجارتی اشیاء دریافت کی جائیں ۔ اس ضمن میں میں
نے دیکھا کہ تجارتوں میں جو واسطے پائے جاتے ہیں ان کو اڑانے کی ضرورت ہے۔ ممکن ہے
بعض دوست واسطوں کا مطلب نہ سمجھیں اس لئے میں اس کی تشریح کر دیتا ہوں ۔ واسطے کا
مطلب یہ ہے کہ اصل خریدار تک پہنچنے کیلئے ایک چیز کئی ایک ہاتھوں میں سے گزر کر آتی
مثلاً ایک چیز انگلستان میں پیدا ہوتی ہے اور فرض کرو کہ وہ چین میں جا کر سکتی ہے تو بسا اوقات
ایسا ہوتا ہے کہ اسے پہلے ایک ملک نے خریدا اس سے پھر دوسرے نے اور پھر تیسرے اور
چوتھے نے ، یہاں تک کہ وہ چیز کئی ملکوں میں سے ہوتی ہوئی چین تک جا پہنچی ۔ جنگ کے دنوں
میں اس راز کا انکشاف ہوا تھا کہ وہ دوائیاں جو یہاں آ کر بکتی تھیں وہ دراصل جرمنی میں بنائی
جاتی تھیں اور ان پر صرف انگریزی ٹھپہ لگتا تھا اور ہندوستان میں لوگ انہیں صرف انگریزی دوا
تصور کر کے خریدتے تھے۔ ہندوستانیوں کو اس بات کا علم نہ تھا۔ انگریز انہیں جرمنی سے خرید کر
ہے۔

انوار العلوم جلد ۱۴
ہر پیشہ سیکھنے کی کوشش کی جائے
ہندوستانیوں سے ان کی بڑی بڑی قیمتیں لیتے تھے اور بہت کم لوگ اس راز سے آگاہ تھے باقی
سارے لوگ نا واقف تھے ۔ جب جنگ شروع ہوئی تو دوائیاں نایاب ہو گئیں اور لوگ اس
تھے لیکن پھر یہ راز کھلا کہ جرمنی کی دوائیاں انگلستان میں سے ہوتی ہوئی
بات سے حیران تھے۔
ہندوستان آتی تھیں ۔
پس واسطے کا مطلب یہ ہے کہ ایک ملک کی اشیاء اور ملکوں میں سے گزر کر اصلی حاجت مند
کے پاس پہنچتی ہیں ۔ اس کے متعلق یہ پتہ لگایا جائے کہ کس ملک کی کونسی چیز کس کس ملک سے ہو
کر آتی ہے ۔ یہ معلوم کرنے کے بعد جو چیز مثلاً جرمنی میں بنتی ہے، اس کیلئے اگر کوئی شخص جرمنی
جا کر کہے کہ تم اپنی فلاں چیز براہ راست ہمیں بھیجو اور اس طرح کی ایک دکان کھول لی جائے تو
راست تعلق قائم ہونے کی وجہ سے بیچ کا نفع جو جو دوسرے دوسرے لو لوگ اُٹھا ر رہے ہوں گے وہ
نہیں اٹھائیں گے اور اس طرح وہ چیز سستی مل سکے گی اور نفع اپنے ہاتھوں میں رہے گا۔
براه راست
میں نے دیکھا ہے کہ بعض دفعہ سات سات اور آٹھ آٹھ واسطے درمیان میں پڑ جاتے
ہیں ۔ سوال یہ ہے کہ کیوں کوئی چیز سات یا آٹھ ہاتھوں میں سے گزر کر آئے۔ جتنے واسطے
اُڑائے جاسکیں اتنی ہی کم قیمت دینی پڑے گی۔
پس اس کا ایک فائدہ یہ ہوگا کہ وہ چیز براہ راست ہمیں پہنچے گی اور دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ
اس پر کم خرچ آئے گا اور واسطوں کے اُڑ جانے سے ہم تھوڑے سرمایہ سے بڑے بڑے سرمایہ
داروں کا مقابلہ کر سکیں گے ۔ مگر یہ تجارت قادیان میں نہیں ہوگی کیونکہ یہاں کوئی منڈی نہیں
ہے۔ یہ کلکتہ دہلی یا دوسرے بڑے شہروں میں قائم ہوسکتی ہے۔
باقی پیشوں میں سے جو انسان کی ضروریات مہیا کرتے ہیں، کپڑا ہٹنے کا کام بہت بڑے
سرمایہ کو چاہتا ہے اور یہ شروع سے ہی لاکھوں روپیہ والے لوگوں کے ہاتھوں میں چلا گیا ہے اس
لئے فوراً اس میں ہاتھ نہیں ڈالا جا سکتا۔ اس کیلئے ہمارے پاس ایک NUCLEUS یعنی بیج
ہے۔ اور وہ ہوزری ہے ۔ فی الحال مجرا ہیں وغیرہ بنانے کا کام جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہم
آہستہ آہستہ دوسرے کپڑے بنانے کا کام بھی شروع کر دیں گے ۔ کپڑے کیلئے کھڑیاں وغیرہ
بھی استعمال کی جاتی ہیں لیکن ابھی تک کھڈیاں اتنی مفید ثابت نہیں ہوئیں ۔ ایک دو دفعہ لدھیانہ ۔
سے مشینیں منگا کر دیکھی ہیں لیکن ان کے ذریعہ جو کام کیا گیا وہ زیادہ مفید ثابت نہیں ہوا۔ اگر
آئندہ مفید ثابت ہو تو وہ کام بھی اِنْشَاءَ اللہ شروع کر دیا جائے گا۔ اب رہ گیا طب کا علم ۔

انوار العلوم جلد ۱۴
ہر پیشہ سیکھنے کی کوشش کی جائے
طب کے متعلق با قاعدہ طور پر کام شروع نہیں کیا گیا لیکن مبلغ جو باہر جاتے ہیں انہیں طب
پڑھانے کا انتظام کیا جاتا ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو ایک الگ طبی سکول جاری کر دیا
جائے گا یا مدرسہ احمدیہ کی ایک شاخ کھول دی جائے گی اور یہ کام خصوصاً اس لئے شروع کیا
جائے گا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اس سے تعلق تھا اور حضرت خلیفہ اول تو ایک بلند پایہ
طبیب بھی تھے۔ غرض طب سلسلہ احمدیہ سے خاص تعلق رکھتی ہے بچپن میں عموماً میری صحت خراب
رہتی تھی ۔ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ تم قرآن شریف اور بخاری کا ترجمہ
اور طب پڑھ لو۔ چنانچہ میں نے طب کی تین چار کتابیں پڑھیں بھی ۔ تو طب کے متعلق میرا خیال
ہے کہ اسے جاری کیا جائے ۔ فی الحال مبلغین کو طب پڑھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔
اب پانچ پیشے رہ جاتے ہیں ۔ کیمیا ، چمڑے کا کام ، لکڑی کا کام، لوہاری اور معماری ۔
معماری کے کام میں فی الحال میں نے دخل دینا ضروری نہیں سمجھا کیونکہ معماری کے کام کیلئے
خاص انتظام کی ضرورت پیش نہیں آتی ۔ لوگ اپنے اپنے طور پر اسے سیکھ سکتے ہیں لیکن اگر موقع
ملا تو ہم اسے بھی نظر انداز نہیں کریں گے۔
باقی رہ گئے چار کا چار کام لوہاری ، نجاری ، چمڑے کا کام اور علم کیمیا ۔ یہ سکول جس کے افتتاح
کیلئے آج ہم جمع ہوئے ہیں اس میں تین کام شروع کئے جائیں گے۔ ابھی صرف دو جماعتیں
کھولنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ لوہاری اور نجاری ۔ چمڑے کے کام کی سکیم ابھی زیر غور ہے ۔ کیمیا
کے کام مثلاً ادویہ سازی کے متعلق بھی میں مشورہ کر رہا ہوں اور میرا ارادہ ہے کہ إِنْشَاءَ اللهُ
اس کام کو بھی شروع کر دیا جائے ۔ اس کام کی ایک قسم تو شروع کی ہوئی ہے اور وہ گلاس فیکٹری
ہے۔ لیکن ایک خاص شکل میں محدود ہے۔ کیمیا سازی میں پینٹنگ، پالش وغیرہ سب چیزیں آ
جاتی ہیں ۔ میں اس کے متعلق ماہر فن لوگوں سے مشورہ کر رہا ہوں ۔ اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو
اس میں بھی ہاتھ ڈالا جائے گا ۔ باقی تین کام جو ہم شروع کرنے والے ہیں اور ان کے ساتھ
کپڑا بننے کا کام بھی لگا دیا جائے تو چار ہو جاتے ہیں ، نہایت ضروری ہیں ۔ مگر بد قسمتی سے یہ کام
ہندوستان میں ذلیل سمجھے جاتے ہیں۔ جب کسی ملک کے زوال کے دن آتے ہیں تو لوگوں کی
نیتیں بھی بدل جاتی ہیں ۔ اگر کسی سے کہہ دیا جائے کہ یہ موچی ہے تو لوگ سمجھیں گے کہ وہ ذلیل
کام کرنے والا ہے اور وہ خود بھی اس پیشے کو ذلیل سمجھے گا اور اسے چھوڑ دینے کی خواہش کرے
گا۔ لوہار اور ترکھان کے پیشے کو بھی ذلیل سمجھا جاتا ہے ۔ گو وہ موچی کے پیشے کی طرح بد نام نہیں

انوار العلوم جلد ۱۴
ہر پیشہ سیکھنے کی کوشش کی جائے
اور گو لوگ انہیں اتنا حقیر نہ سمجھتے ہوں مگر وہ کبھی پسند نہ کریں گے کہ ہمارے بچے لو ہار یا ترکھان
بنیں یا وہ جولاہے کا کام سیکھیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان پیشوں کی آمدنیاں محدود ہوگئی ہیں ۔
جب کسی پیشہ میں نفع کم ہو جائے تو قدرتی طور پر اس کی قدر بھی کم ہو جاتی ہے۔ مثلاً تمہیں
ہندوستان میں ایسے طبیب بھی ملیں گے جن کی ماہوار آمدنی پانچ چھ روپیہ سے زیادہ نہیں ہو گی
لیکن ایسے طبیب بھی ملیں گے جن کی آمدنی پانچ چھ ہزار روپیہ ماہوار ہو گی ۔ اگر سارے طبیب
پانچ یا چھ روپیہ آمدنی کے ہوں تو طب کی بھی بہت کم قدر ہو جائے ۔ چونکہ لوہارے اور ترکھانے
کی آمدنی بھی کم اور محدود رہ گئی ہے اس لئے لوگوں نے ان پیشوں کو ذلیل سمجھنا شروع کر دیا
ہے۔ تجارت میں چونکہ آمد زیادہ ہوتی ہے اس لئے اس کی قدر زیادہ کی جاتی ہے۔ لیکن اگر ہم
بھی ان تمام پیشوں کو اسی طریق پر چلاتے جس طریق پر انہیں یورپ میں چلایا جاتا ہے تو یہاں
بھی ان کی ویسی ہی قدر کی جاتی جیسی کہ وہاں کی جاتی ہے۔ اب دیکھ لو تمام کپڑا یورپ سے آتا
ہے جو یا تو انکا شائر میں بنتا ہے یا بیلجیم میں ۔ بیان کیا جاتا ہے کہ ہر سال ساٹھ کروڑ روپے
کا کپڑا باہر سے ہندوستان میں آتا ہے۔ ظاہر ہے کہ یہ سب کام جلا ہے کرتے ہیں چاہے کسی قسم
کا کپڑا بنا جائے ، گرم کپڑا ہو یا چھینٹ ہو یا کھدر، یہ کام جلا ہے کا کام ہی کہلائے گا صرف
کھد ربننے کا کام کسی کو جلا ہا نہیں بناتا بلکہ کپڑا بننے کا کام جلا ہا بنا تا ہے ۔ پھر لو ہارے کے تمام
کاموں کی اشیاء یورپ سے آتی ہیں ۔ مثلاً ریل گاڑی کا سامان ، کپڑے سینے کی مشینیں ، آٹا
پینے کی مشینیں ، ، روئی اور بنولے کی مشینیں ، موٹر ، بائیسکل، مختلف پر زے سب یورپ سے آ رہے
ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آہستہ آہستہ یورپ والوں نے سرمایہ داری کے ذریعہ سارا کام اپنی
طرف کھینچ لیا ہے۔ اور اب تو یہ حالت ہے کہ جب ہمارا کپڑا پھٹ جائے اور اسے سینے کی
ضرورت ہو تو ہمیں سوئی کیلئے بھی یورپ کا دست نگر ہونا پڑتا ہے۔ بچپن میں مجھے یاد ہے کہ
ہندوستان کی بنی ہوئی سوئیاں جو کچی سوئیاں کہلاتی تھیں استعمال کی جاتی تھیں ۔ مگر اب وہ کہیں
نظر نہیں آتیں۔ بات یہ ہے کہ جن چیزوں کے متعلق یورپ والوں نے دیکھا کہ ہندوستان میں
استعمال ہوتی ہیں ، انہوں نے وہ چیزیں مشین کے ذریعہ بنانی شروع کر دیں ۔ اب تو مشینوں
نے کھد ر بھی بنا دیا ہے اور وہ کھدر کریپ کہلاتا ہے۔ یورپ والوں نے کہا اگر ہندوستانی کھڈر
پہننے کیلئے ہی تیار ہیں تو ہم مشینوں سے کھڑ رہی تیار کر دیں گے۔ پھر نجاری کا کام ہے اس میں
بھی اعلیٰ فن کے کام ولایت سے ہی آتے ہیں۔ بڑے بڑے گھروں میں دیکھ لو کر سیاں اور

انوار العلوم جلد ۱۴
ہر پیشہ سیکھنے کی کوشش کی جائے
کو چیں یورپ کی بنی ہوئی استعمال کی جاتی ہیں اور بعض کو چوں کی قیمت کئی کئی سو تک ہوتی ہے۔
اسی طرح عمارتی کاموں میں بھی بعض ٹکڑے بنے بنائے ولایت سے آتے ہیں مگر یہ پیشہ پھر بھی
ایک حد تک محفوظ رہا ہے ۔ باقی رہا چمڑے کا کام ، اس کا بیشتر حصہ ولایت چلا گیا تھا مگر اب
واپس لوٹ رہا ہے۔ پہلے تمام چیزیں چمڑے کی ولایت سے بن کے بن کر آتی تھیں مگر اب لراب ہندوستان
کے بعض شہروں مثلاً کانپور وغیرہ میں چمڑے کی بہت اشیاء تیار کی جاتی ہیں ۔ تاہم چمڑے کی
بہت سی چیزیں ایسی ہیں جو یورپ سے تیار ہو کر ہندوستان آتی ہیں ۔ اور یورپ والے ان کے
ذریعہ روپیہ کما رہے ہیں ۔ یورپ میں جوتیاں بنانے والے ہمارے ہاں کے موچیوں کی طرح
نہیں سمجھے جاتے بلکہ ان کی وہی قدر و منزلت ہوتی ہے جو وہاں بڑے بڑے لارڈوں کی ہوتی
ہے بلکہ وہاں تو ایسے لو ہار یا بوٹ میکر ہیں جو لارڈ ہیں اور ان کی بہت عزت کی جاتی ہے۔ ان
میں سے جب کوئی ہندوستان آتا ہے تو وائسرائے کا مہمان ہوتا ہے۔ اور راجے ، نواب بھی اس
کے آگے پیچھے پھرتے ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنی آمد نیوں کو محدود نہیں رکھا بلکہ
انہیں غیر محدود بنا لیا ہے اور ان کے پیشے اپنی غیر محدود آمدنیوں اور وسیع پیمانے پر ہونے کی وجہ
سے معزز تصور ہو رہے در ہو رہے ہیں۔ مگر ہندوستان میں وہی پیشے قلیل آمدنیوں کی وجہ - وجہ سے ذلیل سمجھے
جاتے ہیں۔ یہاں ایک اور عجیب رواج بھی ہے ۔ اور دراصل ہندوستانیوں کو اسی کی سزامل
رہی ہے اور وہ یہ ہے کہ ایک پیشہ ور انسان اپنے پیشہ کو ذاتی جائیداد تصور کرتا ہے اور چاہتا ہے
کہ صرف اپنے بیٹے کو وہ پیشہ سکھا دے، کسی دوسرے کو وہ سکھانا پسند نہیں کرتا۔ اسلام نے اسے
قطعاً پسند نہیں کیا کہ کوئی شخص کسی کام کو اپنی ذاتی جائیداد بنا کر بیٹھ جائے ۔ یورپ میں ہم دیکھتے
ہیں کہ کوئی خاندان سارے کا سارا بوٹ بنانے والا نہیں ہوگا ۔ اگر باپ بوٹ میکر ہو گا تو بیٹا کیمیا
کے علم کا ماہر ہو گا۔ پوتے کپڑا بنانے کا کام کرتے ہوں گے اور پڑپوتے کسی فرم میں حصہ دار
ہوں گے ۔ غرض ایک ہی کام نہیں ہوگا جس میں وہ سارے کے سارے لگے ہوئے ہوں گے مگر
ہمارے ملک نے سمجھ رکھا ہے کہ پیشے ذاتی جائیداد ہوتے ہیں اور وہ اپنے خاندان تک ہی محدود
رہنے چاہئیں کسی اور کو نہیں سکھانے چاہئیں ۔ اس کے دو بہت بڑے نقصان یہ ہیں۔ ایک
گر
انفرادی اور دوسرا قومی ۔ قومی نقصان تو یہ ہے کہ اگر بیٹا جب لائق نہ ہو تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ فن
جائے گا اور اس طرح قوم کو نقصان پہنچے گا ۔ دوسرا نقصان یہ ہے کہ باپ سے بیٹے کو اور بیٹے
سے پوتے کو جب وہ کام ورثہ میں ملے گا تو ان کے نام کے ساتھ ایک اور چیز جسے پنجابی میں

انوار العلوم جلد ۱۴
ہر پیشہ سیکھنے کی کوشش کی جائے
ال کہتے ہیں لگ جائیگی اور وہ اس کی قومیت بن جائے گی حالانکہ اگر آزادانہ پیشہ اختیار کرنے
کا طریق رائج ہو تو بالکل ممکن تھا کہ ایک درزی کا کام کرنے والے کا بیٹا اچھا لو ہار یا اچھا نجاریا
اعلیٰ معمار بن سکتا ۔ پس اس طریق کا انفرادی طور پر بھی نقصان ہوا اور قومی طور پر بھی ۔ یورپ
میں لوگوں نے اپنے آپ کو ان پ کو ان نقصانات سے بچال بچا لیا ہے ۔ نہ ان کے نام کے ساتھ کوئی ال لگی
اور نہ ان کے پیشے ہی محدود رہے کیونکہ انہوں نے ایک ہی کام پر جمے رہنا پسند نہیں کیا بلکہ کام
تبدیل کرتے گئے۔ اور انسانی فطرت کا یہ تقاضا ہے کہ وہ تبدیلی چاہتی ہے ۔ مرد کم تبدیلی کا
خواہاں ہوتا ہے مگر عورت زیادہ تبدیلی چاہتی ہے ۔ گھروں میں دیکھ لو جب کبھی عورتیں صفائی
کرتی ہیں تو چیزوں کو ادھر سے اُدھر رکھ کر نقشہ بدل دیتی ہیں اور بالکل بلا وجہ ایسا کرتی ہیں ۔
پہلے اگر چار پائی مشرقی دیوار کے ساتھ ہو گی تو پھر مغربی دیوار کے ساتھ کر دی جائے گی ، کبھی
جنوبی دیوار کے ساتھ لگا دی جائے گی اور کبھی پھر مشرقی دیوار کے ساتھ رکھ دی جائے گی ۔ یہ
صرف نظارے کی تبدیلی ہوتی ہے۔ بہر حال تبدیلی ترقی کیلئے ضروری چیز ہے گو تبدیلی میں تنزل
کا پہلو بھی ہوتا ہے مگر اس میں ترقی بھی ہوتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے انسان میں یہ مادہ رکھا ہے کہ وہ
ایک حالت میں رہنا پسند نہیں کرتا بلکہ تغیر چاہتا ہے اور کام کی تبدیلی کے ساتھ بھی بہت سے
خاندان بڑھتے اور گھٹتے ہیں ۔
غرض ان تمام باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے اس صنعتی سکول کی ابتداء کی ہے۔ میں
نے بتایا ہے کہ ہندوستان کے تنزل اور اس کی تباہی کی ایک وجہ ان پیشوں کا ہمارے ہاتھوں
سے نکل جانا ہے اور یورپ کی ترقی کی وجہ ان پیشوں کا ان کے ہاتھ میں چلا جانا ہے۔ پھر
میرے مد نظر یہ بات بھی ہے کہ اس طرح بے کاری کو دور کرنے کی بھی کوشش کی جائے مگر میں
فوری طور پر اس کام کو وسعت نہیں دے سکتا کیونکہ ہمارے پاس سرمایہ کم ہے ۔ گو میری خواہش
یہی ہے کہ ہر بیکا ر کو کام پر لگایا جائے ۔ مگر عقل چاہتی ہے کہ کام کو اس طریق سے نہ چلایا جائے
کہ چند دن جاری رہ سکے اور پھر ختم ہو جائے بلکہ ایسے طریق سے قدم اُٹھایا جائے کہ جس سے
ہمارے کام کو دوام نصیب ہو۔
۔
فی الحال میں نے یہ سکیم بنائی ہے کہ ایک استاد کے ساتھ تین شاگرد ہوں ۔ اس طرح کام
چلا نا سہل ہوگا ۔ ہر تیسرے ماہ طالب علموں کا انتخاب ہوا کرے گا اور مزید تین تین لڑکوں کو لیکر
کام پر لگا دیا جائے گا ۔ اس طرح سال میں ہر ایک استاد کے پاس بارہ طالب علم ہو جائیں گے

انوار العلوم جلد ۱۴
ہر پیشہ سیکھنے کی کوشش کی جائے
اور پھر سال بھر کے سیکھے ہوئے لڑ کے نئے داخل ہونے والے لڑکوں کو کام سکھا بھی سکیں گے۔
اس سلسلہ میں جو مشکلات پیدا ہوں گی ، وہ تو بعد میں ہی دیکھنے میں آئیں گی مگر اصولی طور پر یہ
بات مد نظر رکھی گئی ہے کہ اس طرح آہستہ آہستہ کام کو بڑھایا جائے۔
میری تجویز یہ بھی ہے کہ ہماری جماعت کے لوگ بھی اس کام میں حصہ لیں ۔ اور وہ اس
طرح کہ اس سرمایہ کے جو اس پر لگایا جائے حصص خریدیں چنانچہ اس میں تجارتی طور پر حصہ لینے
کیلئے میں نے جماعت کیلئے گنجائش رکھی ہے۔ اس میں سے پچاس فیصدی تک سرمایہ کے حصے
خریدے جاسکتے ہیں ۔
میں نے اس سکول کے متعلق اصول انتخاب میں یہ بات مدنظر رکھی ہے کہ تیامی کو مقدم
رکھا جائے اور ان کی نسبت دوسرے لڑکوں کے انتخاب کی شرائط کڑی ہوں ۔ مثلاً پہلی شرط ان
کیلئے یہ رکھی گئی ہے کہ وہ کم سے کم پرائمری پاس ہوں مگر یتیموں کیلئے پرائمری پاس ہونے کی شرط
نہیں ۔ گو انہیں بھی اگر وہ ان پڑھ ہوں تعلیم دی جائے گی ۔ پھر یہ بھی شرط ہے کہ ان کو بورڈنگ
میں رکھا جائے گا اور پانچ سال انہیں یہاں رہنا ہوگا۔ تین سال تک ان پر ہم خرچ کریں گے
باقی دو سال میں اس آمد پر جو اُن کی تیار کی ہوئی اشیاء سے حاصل ہو گی ان کا خرچ چلے گا۔ پہلے
تین سال تک استادوں کی تنخواہیں ، بورڈنگ کا خرچ اور کپڑے وغیرہ کا خرچ تحریک جدید کے
ذمے ہو گا۔ اس کے علاوہ ہم نے دو سال اس لئے زائد رکھے ہیں تا کہ وہ سلسلہ کا کام کریں
اور اس قرض کا کچھ حصہ جو ان پر خرچ ہوا ہو، ادا کر سکیں ۔ اگر کوئی لڑکا بیچ میں ہی کام چھوڑ کر چلا
جائے گا تو اسے وہ روپیہ واپس دینا ہو گا جو اس پر خرچ ہوا ۔ سوائے اس کے کہ کوئی اشد معذوری
اسے پیش آ جائے مثلاً کوئی آنکھوں سے اندھا ہو جائے یا اور کسی طرح کام کے ناقابل ہو
جائے۔ کیونکہ ایسے کاموں میں اس قسم کے حادثات بھی ہو جانے کا اندیشہ ہوا کرتا ہے۔ پس
ان باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے جولڑ کے داخل ہونا چاہیں وہی داخل ہو سکتے ہیں ۔ یتامی کے
متعلق میں نے بتایا ہے کہ ان کو بغیر کسی شرط کے لے لیا گیا ہے۔ مگر دوسروں کیلئے یہ شرط ہے کہ
وہ کم سے کم پرائمری پاس ہوں ۔ آئندہ آہستہ آہستہ شرائط کڑی کر دی جائیں گی ۔ مثلاً پھر یہ
شرط رکھ دی جائے گی کہ مڈل پاس طالب علم لئے جائیں ۔ اور مڈل تک کی تعلیم تو مجلس مشاورت
میں ہماری جماعت کیلئے لازمی تعلیم قرار پا چکی ہے ۔ پس جب مڈل تک کی تعلیم ہر احمدی کیلئے
لازمی ہے تو بعد میں تعلیم کے اسی معیار کے لحاظ سے طالب علم سکول میں لئے جائیں گے۔

انوار العلوم جلد ۱۴
ہر پیشہ سیکھنے کی کوشش کی جائے
علاوہ ازیں اس سکول کے استادوں کو دوسرے مدرسوں کے لڑکوں کو کام سکھانے پر لگایا
جائے گا۔ یعنی دوسرے مدرسوں کے طالبعلموں کو بھی اس قسم کے کام سکھائے جائیں گے۔ مثلاً
ہائی سکول یا مدرسہ احمدیہ کے جولڑ کے چاہیں گے ان کے لئے بھی انتظام کر دیا جائے گا۔ مگر ان
کیلئے ہفتہ میں صرف دو روز اس کام کیلئے ہوں گے کیونکہ انہیں اپنے کورس کی اور بھی پڑھائی
کرنی پڑتی ہے۔ بے شک اس طرح وہ بہت دیر میں کام سیکھ سکیں گے اور بعض دفعہ ان کو چھٹیوں
میں یہ کام کرنا پڑے گا۔ مثلاً گرمیوں کی رخصتوں میں ان کو اور کہیں جانے کی اجازت نہ ہو گی
بلکہ انہیں یہ کام سکھایا جائے گا۔
بہر حال جب تک ہم پیشوں کے ساتھ تمام لوگوں کی دلچسپی نہ پیدا کر دیں گے، اُس وقت
تک پیشہ وروں کو ذلیل سمجھنے کی خرابی دور نہ ہوگی ۔ جب سارے لوگ مختلف پیشے جانتے ہوں
اور ہر خاندان کا کوئی نہ کوئی آدمی اس قسم کا کام کرتا ہوتو پھر پیشوں کے متعلق حقارت لوگوں کے
دلوں سے مٹ جائے گی ۔ یورپ میں بڑے سے بڑے لوگ بھی اس قسم کے کاموں کو حقیر نہیں
سمجھتے بلکہ وہ خود کسی نہ کسی پیشہ کے ماہر ہوتے ہیں ۔ چنانچہ فرانس کا ایک پریذیڈنٹ تھا جس کے
متعلق لکھا ہے کہ جب کبھی اسے اپنے کام سے فرصت ملتی تو وہ دھونکنی پر جا کر کام شروع کر دیتا۔
پس اگر دوسرے سکولوں کی خواہش ہوئی تو ان کیلئے بھی انتظام کر دیا جائے گا اس کے بعد
میں دوستوں سے خواہش کرتا ہوں کہ وہ مل کر دعا کریں کہ اس ابتداء کو جو بظاہر چھوٹی اور بیچ
معلوم ہوتی ہے ، اللہ تعالیٰ ترقی کی منازل تک پہنچائے اور ہمارے کام کرنے والے لوگ اس
رنگ میں کام کریں کہ جہاں وہ دنیا کیلئے بہتری کا موجب ہوں ، وہاں دین کیلئے بھی بہتری کا
باعث بنیں ۔ میں استادوں کو بھی نصیحت کرتا ہوں کہ وہ لڑکوں میں یہ روح پیدا کریں کہ دنیا کے
ساتھ انہیں دین بھی حاصل کرنا ہے۔ گویا وہ ” دست با کار اور دل بایار،، کے مصداق بنیں ۔
شروع سے ہی ان کے اندر یہ روح پیدا کی جائے کہ سلسلہ کیلئے ہر قسم کی قربانی کرنا، اپنے نفسوں
کو مارنا اور اپنے پیشوں کو صرف ذاتی مفاد تک محدود نہ رکھنا بلکہ ان سے سلسلہ کو بھی فائدہ فائدہ پہنچانا
ان کا مقصد ہے ۔ اگر یہ روح ان کے اندر پیدا ہو جائے کہ انہوں نے اپنی اپنی صنعتوں میں
غیر ممالک کے صناعوں کا مقابلہ کرنا ہے اور ادھر نیکی اور تقویٰ پر بھی قائم رہنا ہے، تب یہ لوگ
ہمارے لئے مفید ہو سکتے ہیں ۔ ورنہ روٹی کمانے والے تو دنیا میں بہت لوگ ہیں ۔ ہماری یہ
غرض نہیں کہ صرف روٹی کمانے والے پیدا کئے جائیں بلکہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہماری جماعت
دو

انوار العلوم جلد ۱۴
ہر پیشہ سیکھنے کی کوشش کی جائے
کے لوگ ایسے ہوں جو دنیا کے ساتھ ساتھ دین کو بھی حاصل کرنے والے ہوں ۔ وہ اسلام کی
کھوئی ہوئی شوکت کو واپس لانے میں محمد ہوں اور دوسروں کو اس بات کا سبق دے سکیں کہ دنیا
میں رہتے ہوئے بھی ایک شخص حقیقی مومن ہو سکتا ہے اور دنیا کمانے سے اس کا ایمان کم نہیں ہوتا
بلکہ ترقی کرتا ہے۔
اس کے بعد حضور نے مجمع سمیت لمبی دعا فرمائی ۔
( الفضل ۵ ۔ مارچ ۱۹۳۶ء )
موضوعات کبیر المو لا نا علی القاری صفحه ۴۸ - مطبع مجتبائی دہلی ۱۳۴۶ھ

آج 10 میں سے 10 باقی