جماعت احمدیہ کی عظیم الشان ترقی آستانہٴ رب العزت پر گریہ و بُکا کرنے کا نتیجہ ہے

انوارالعلوم (جلد 14)

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کی عظیم الشان ترقی آستانه رب العزت۔۔
جماعت احمدیہ کی عظیم الشان ترقی آستانہ رب العزت
پر گریہ و بکا کرنے کا نتیجہ ہے
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کی عظیم الشان ترقی آستانہ رب العزت۔۔۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
جماعت احمدیہ کی عظیم الشان ترقی آستانہ رب العزت
پر گریہ و بکا کرنے کا نتیجہ ہے
( تقریر فرموده ۲۶ - دسمبر ۱۹۳۶ ء بر موقع افتتاح جلسه سالانه )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
سب سے پہلے تو میں ان تمام بھائیوں کو جو جلسہ سالانہ کی شمولیت کیلئے بیرون جات سے
تشریف لائے ہیں ، السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہتا ہوں ۔
اس کے بعد دعا کے ساتھ اس جلسہ کا افتتاح کرنے سے پہلے میں دوستوں کو اس امر کی
طرف توجہ دلاتا ہوں کہ آج سے قریباً چالیس سال پہلے اُس جگہ پر جہاں اب مدرسہ احمدیہ کے
لڑکے پڑھتے ہیں، ایک ٹوٹی ہوئی فصیل ہوا کرتی تھی ۔ ہمارے آباء واجداد کے زمانہ میں
قادیان کی حفاظت کیلئے وہ کچھی فصیل بنی ہوئی تھی جو خاصی چوڑی تھی اور ایک گڑا اس پر چل سکتا
تھا۔ پھر انگریزی حکومت نے جب اسے تڑوا کر نیلام کر دیا تو اُس کا کچھ ٹکڑا حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے مہمان خانہ بنانے کی نیت سے لے لیا تھا۔ وہ ایک زمین لمبی سی چلی جاتی
تھی۔ میں نہیں کہہ سکتا اُس وقت ۱۸۹۳ ء تھا یا ۱۸۹۴ ء یا ۱۸۹۵ء ۔ قریباً قریباً اسی قسم کا زمانہ تھا،
یہی دن تھے ، یہی موسم تھا ، یہی مہینہ تھا۔ کچھ لوگ جو ابھی احمدی نہیں کہلاتے تھے کیونکہ ابھی
احمدی نام سے یہ جماعت یاد نہیں کی جاتی تھی مگر یہی مقاصد اور یہی مد عالے کر وہ قادیان میں
جمع ہوئے۔ میں نہیں کہہ سکتا آیا وہ ساری کارروائی اسی جگہ ہوئی یا کار روائی کا بعض حصہ اس
جگہ ہوا اور بعض مسجد میں ۔ کیونکہ میری عمر اس وقت سات آٹھ سال کی ہوگی اس لئے میں
زیادہ تفصیلی طور پر اس بات کو یاد نہیں رکھ سکا، میں اُس وقت اس اجتماع کی اہمیت کو نہیں سمجھتا
تھا، مجھے اتنا یاد ہے کہ میں وہاں جمع ہونے والے لوگوں کے ارد گرد دوڑتا اور کھیلتا پھرتا تھا۔

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کی عظیم الشان ترقی آستانہ رب العزت۔۔۔
میرے لئے اُس زمانہ کے لحاظ سے یہ اچنبھے کی بات تھی کہ کچھ لوگ جمع ہیں ۔ اُس فصیل پر ایک
دری بچھی ہوئی تھی جس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بیٹھے ہوئے تھے اور ارد گرد وہ
دوست تھے جو جلسہ سالانہ کے اجتماع کے نام سے جمع تھے ممکن ہے میرا حافظہ غلطی کرتا ہو اور
دری ایک نہ ہو ، دو ہوں لیکن جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے ۔ ایک ہی دری تھی ۔ اُس ایک دری پر
کچھ لوگ بیٹھے تھے ۔ ڈیڑھ سو ہوں گے یا دوسو اور بچے ملا کر ان کی فہرست اڑھائی سو کی تعداد
میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے شائع بھی کی تھی ۔ وہ لوگ جمع ہوئے تھے اس نیت
اور اس ارادہ سے کہ اسلام دنیا میں نہایت ہی کمزور حالت میں کر دیا گیا ہے۔ اور وہ ایک ہی
نور جس کے بغیر دنیا میں روشنی نہیں ہو سکتی اُسے بجھانے کیلئے لوگ اپنا پورا زور لگا رہے ہیں اور
ظلمت اور تاریکی کے فرزند اسے مٹا دینا چاہتے ہیں۔ اِس ایک ارب اور پھپیں تھیں کروڑ
آدمیوں کی دنیا میں دو اڑھائی سو بالغ آدمی جن میں سے اکثر کے لباس غریبانہ تھے، جن میں
سے بہت ہی کم لوگ تھے جو ہندوستان کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے بھی متوسط درجہ کے کہلا
سکیں ، جمع ہوئے تھے اس ارادہ اور اس نیت سے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا جسے
دشمن سرنگوں کرنے کی کوشش کہ کر رہا ہے ، وہ اس جھنڈے کو سرنگوں نہیں ہونے دیں گے بلکہ اسے
پکڑ کر سیدھا رکھیں گے اور اپنے آپ کو فنا کر دیں گے مگر اسے نیچا نہ ہونے دیں گے ۔ اس ایک
ارب پچیس کروڑ آدمیوں کے سمندر کے مقابلہ کیلئے دو اڑھائی سو کمزور آدمی اپنی قربانی پیش
کرنے کیلئے آئے تھے جن کے چہروں پر وہی کچھ لکھا ہوا تھا جو بدری صحابہ کے چہروں پر لکھا ہوا
تھا۔ جیسا کہ بدر کے صحابہؓ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا یا رَسُولَ اللَّهِ! بے شک ہم کمزور ہیں
اور دشمن طاقتور مگر وہ آپ تک نہیں پہنچ سکتا جب تک ہماری لاشوں کو روندتا ہوا نہ گزرے۔ اُن
کے چہرے بتا رہے تھے کہ وہ انسان نہیں بلکہ زندہ موتیں ہیں جو اپنے وجود سے محمد صلی اللہ علیہ
وسلم کی عزت اور آپ کے دین کے قیام کیلئے ایک آخری جد و جہد کرنے کیلئے جمع ہوئے ہیں ۔
دیکھنے والے اُن پر ہنستے تھے، دیکھنے والے اُن پر تمسخر کرتے تھے اور حیران تھے کہ یہ لوگ کیا کام
کریں گے۔ میں خیال کرتا ہوں وہ ایک دری تھی یا دو دریاں بہر حال اُن کیلئے اتنی ہی جگہ تھی
جتنی اس سٹیج کی جگہ ہے۔ میں نہیں کہہ سکتا کیوں مگر میں اتنا جانتا ہوں کہ وہ دری تین جگہ بدلی
گئی ۔ پہلے ایک جگہ بچھائی گئی اور تھوڑی دیر کے بعد وہاں سے اُٹھا کر اُسے کچھ ڈور بچھایا گیا،
تھوڑی دیر کے بعد وہاں سے تبدیل کر کے ایک اور جگہ بچھایا گیا اور پھر تیسری دفعہ اُس جگہ سے

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کی عظیم الشان ترقی آستانہ رب العزت۔۔۔
بھی اُٹھا کر کچھ اور ڈور وہ بچھائی گئی ۔ اپنی بچپن کی عمر کے لحاظ سے میں نہیں کہہ سکتا آیا ان جمع
ہونے والوں کو لوگ روکتے تھے اور کہتے تھے کہ تمہارا حق نہیں کہ اس جگہ دری بچھا ؤ یا کوئی اور
وجہ تھی ۔ بہر حال مجھے یاد ہے کہ دو تین دفعہ اس دری کی جگہ بد لی گئی ۔
لوگ کہتے ہیں جب یوسف مصر کے بازار میں پکنے کیلئے آئے تو ایک بڑھیا بھی دوڑوئی
کے گالے لیکر پہنچی کہ شاید میں ہی ان گالوں سے یوسف کو خرید سکوں ۔ دنیا دار لوگ اس واقعہ کو
سنتے ہیں اور ہنستے ہیں ، روحانی لوگ اسے سنتے ہیں اور روتے ہیں کیونکہ ان کے قلوب میں فوراً
یہ جذبہ پیدا ہو جاتا ہے کہ جہاں کسی چیز کی قدر ہوتی ہے، وہاں انسان دنیا کی ہنسی کی پروا نہیں
کرتا۔ مگر میں کہتا ہوں یوسف ایک انسان تھا اور اُس وقت تک یوسف کی قابلیتیں ظاہر نہیں
ہوئی تھیں، آخر اس کے بھائیوں نے نہایت ہی قلیل قیمت پر اُسے فروخت کر دیا تھا، ایسی
حالت میں اگر اس بڑھیا کو یہ خیال آیا ہو کہ شاید روئی کے دوگالوں کے ذریعہ ہی میں یوسف کو
خرید سکوں تو یہ کوئی بعید بات نہیں ۔ خصوصاً جب ہم اس بات کو مد نظر رکھیں کہ جس ملک سے یہ
قافلہ آیا تھا، وہاں روئی نہیں ہوا کرتی تھی اور وہ مصر سے ہی روٹی لے جایا کرتے تھے تو پھر تو یہ
کوئی بھی بعید بات بات معلوم نہیں ہوتی کہ روئی کی قیمت اُس وقت بہت بڑھی ہوئی ہو۔ اور وہ
بڑھیا واقعہ میں ہی بجھتی ہو کہ روئی سے یوسف کو خریدا جا سکتا ہے لیکن جس قیمت کو لے کر وہ لوگ
جمع ہوئے تھے وہ یقیناً ایسی ہی قلیل تھی اور یہ یوسف کی خریداری کے واقعہ سے زیادہ نمایاں اور
زیادہ واضح مثال اُس عشق کی ہے جو انسان کی عقل پر پردہ ڈال دیتا ہے اور انسان سے ایسی
ایسی قربانیاں کراتا ہے جن کا وہم و گمان بھی نہیں ہوتا ۔ وہ دوسو یا اڑھائی سو آدمی جو جمع ہوا اُن
کے دل سے نکلے ہوئے خون نے خدا تعالیٰ کے عرش کے سامنے فریاد کی ۔ بے شک ان میں سے
بہتوں کے ماں باپ زندہ ہوں گے ، بے شک وہ خود اس وقت ماں باپ یا دادے ہوں گے مگر
جب دنیا نے ان پر ہنسی کی ، جب دنیا نے انہیں چھوڑ دیا ، جب اپنوں اور پرایوں نے انہیں الگ
کر دیا اور کہا کہ جاؤ اے مجنونو ! ہم سے دور ہو جاؤ۔ تو وہ باوجود بڑے ہونے کے یتیم ہو گئے
کیونکہ یتیم ہم اُسے ہی کہتے ہیں جو لا وارث ہوا اور جس کا کوئی سہارا نہ ہو۔ پس جب دنیا نے
انہیں الگ کر دیا تو وہ یتیم ہو گئے اور خدا کے اس وعدہ کے مطابق کہ یتیم کی آہ عرش کو ہلا دیتی
ہے، جب وہ قادیان میں جمع ہوئے اور سب یتیموں نے مل کر آہ وزاری کی تو اُس آہ کے نتیجہ
میں وہ پیدا ہوا جو آج تم اس میدان میں دیکھ رہے ہو ۔ خدا نے عرش پر سے انہیں دیکھا اور کہا

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کی عظیم الشان ترقی آستانہ رب العزت۔۔۔
اے بوڑھو ! جن کو اُن کے بچوں نے چھوڑ دیا ، میں تم کونئی اولادیں دوں گا اور دُور دُور سے
دوں گا جو پہلی اولادوں سے بہتر ہوں گی اور اے بچو! جن کو اُن کے ماں باپ نے چھوڑ دیا،
میں تم کو نئے ماں باپ دوں گا جو پہلے ماں باپ سے اچھے ہوں گے ۔ اور اے جوانو ! جن کو ان
کے بھائیوں نے چھوڑ دیا ، میں تمہارے لئے اور بھائی لا رہا ہوں اُن سے بہتر جو تمہارے بھائی
تھے اور ان سے اچھے جو تمہارے بھائی تھے ۔
شاندار اور
سو آپ لوگ جو آج اس موقع پر موجود ہیں ، وہ اُن آہوں اور اُس گریہ وزاری کا نتیجہ
ہیں جو اس جگہ پر ان چند لوگوں نے کی تھی جو دنیا داروں کی نگاہ میں متروک اور مطرود تھے اور
جن کو دنیا حقیر اور ذلیل سمجھتی تھی ۔ خدا تعالیٰ نے اُن کو نوازا اور اُن کے آنسوؤں سے ایک
درخت تیار کیا جس درخت کا درخت کا پھل تم ہو۔ وہ گٹھلی جس سے سے یہ درخت پیدا ہوا کتنی شاند
عظیم الشان تھی ۔ اگر اُن اڑھائی سو گٹھلیوں سے آج اتنا وسیع باغ تیار ہو گیا ہے تو اے میرے
بھائیو! اگر ہم بھی اُسی اخلاص اور اسی درد سے اسلام کیلئے اپنے آپ کو تیار کریں تو کتنی گٹھلیاں
ہیں جو پھر اسلام کے پھیلانے میں نئے سرے سے مدد دے ے سکتی ۔ ہیں ۔ پس آؤ کہ ہم میں سے ہر
شخص اس نہ اس نیت اور اس ارادہ سے خدا تعالیٰ کیلئے اپنے آپ کو وقف کر دے کہ میں اس کی دُنیوی
جنت کیلئے ایک گٹھلی اور ایک پیج بن جاؤں گا ۔ تا میں اکیلا ہی دنیا میں فنا نہ ہو جاؤں بلکہ میری فنا
سے ایسا درخت پیدا ہو جسے مجھ سے بہتر یا کم از کم میرے جیسے پھل لگنے لگیں ۔ وہ اڑھائی تین سو
گٹھلیاں آج لاکھوں بن گئی ہیں ۔ اگر تم بھی اپنے آپ کو اسی طرح قربانیوں کیلئے تیار کر و تو ان
سے ہی
لاکھوں گٹھلیوں سے کروڑوں ، روں درخت پیدا ہو سکتے ہیں مگر یہ چیزیں خدا تعالیٰ کے فضل
حاصل ہوتی ہیں ۔ اگر خدا تعالیٰ کا فضل انسان کے شامل حال نہ ہو تو نہ انسان کے دل میں
قربانی کی تحریک پیدا ہوتی ہے نہ عشق کا جذبہ پیدا ہوتا ہے، نہ ان قربانیوں کا کوئی نیک نتیجہ پیدا
ہوتا ہے اور نہ انسانی عمل کوئی اعلیٰ ثمرات پیدا کرتا ہے ۔ پس آؤ کہ ہم خدا تعالیٰ کے سامنے جھک
جائیں اور اُسی سے التجا کریں کہ وہ اپنے فضل اور رحم سے ہمارے دلوں کو کو پاک کرے اور
قربانیوں کا جذبہ ہمارے قلوب میں پیدا کرے۔ پھر جب اُسی کے فضل سے ہم اپنی قربانیاں
اُس کے حضور پیش کریں تو وہ شفقت اور محبت اور رحم سے ہماری ناچیز قربانیوں کو رڈ نہ کرے بلکہ
قبول کرے۔ وہ ہمارے وجودوں ، ہمارے عزیزوں، ہمارے رشتہ داروں اور ہمارے
دوستوں کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے باغ کی حفاظت کیلئے قربانی کے طور پر قبول کرے اور اسلام
اور

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کی عظیم الشان ترقی آستانہ رب العزت۔۔۔
کے باغ کو پھر سر سبز اور شاداب کر دے ۔ وہ کوے اور کوئلیں اور دوسرے جانور جو محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کے باغ کے ثمرات کھا رہے اور انہیں خراب کر رہے ہیں ، خدا اِس بلاء اور وبا سے
اسلام کو بچائے ۔ آج شرک اور ج شرک اور کفر نے دنیا پر غلبہ کیا ہوا ہے خدا اپنے ا ہوا ہے خدا اپنے فضل سے ہمیں توفیق دے
کہ ہم پھر تو حید کا جھنڈا کھڑا کریں ، شرک دنیا سے مٹ جائے ، شرک کرنے والے خدا تعالیٰ کی
توحید کے جھنڈے کے نیچے آجائیں ، وہ قو میں جو خدا تعالیٰ کے بیٹے بنا رہی ہیں ، وہ قو میں جو
پتھروں کو گھڑ گھڑ کر انہیں خدا تعالیٰ کا شریک قرار دے رہی ہیں، وہ بُھولی ہوئی قو میں جو
خدا تعالیٰ کی رحمت کے منادوں کو اُس کا شریک ٹھہرا رہی ہیں، وہ قو میں جو سورج اور چاند اور
ستاروں اور ستاروں کی پرستش کرتی ہیں ، خدا تعالیٰ ان سب کے دلوں کو کھول دے اور اُس
حقیقی خدا کی طرف انہیں لے آئے جس کی شان محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا پر ظاہر کی ، وہ اُن
سینکڑوں دلوں میں جو مذہب سے بیزار ہو رہے ہیں مذہب کا جوش پیدا کرے، وہ فلسفی اور وہ عالم
کہلانے والے جو آج دین اور ایمان سے بے بہرہ ہو رہے ہیں ، خدا تعالیٰ ان پر بھی رحم کرے اور
معرفت کا نور اُن کے دلوں میں پیدا کرے۔ تا آج جس طرح وہ لوگوں کو خدا تعالیٰ کے دین سے
منحرف کر رہے ہیں ، گل لوگوں کو کھینچ کھینچ کر دین حقیقی کی طرف لائیں ۔ وہ جھگڑے، فساد اور
لڑائیاں جو کہیں مذہب کے نام پر کہیں قوم کے نام پر، کہیں جتھے کے نام پر اور کہیں سیاست کے نام
پر ہو رہی ہیں، خدا تعالیٰ ان کو ڈور کر کے بنی نوع انسان کی بہتری کے سامان پیدا کرے اور خدا تعالیٰ
اس دنیا کو اُسی طرح جنت کر دے جس طرح اُس نے مرنے کے بعد ہمارے لئے جنت تیار کی ہے۔
یہ سب کام خدا تعالیٰ کے پسندیدہ ہیں اور وہ چاہتا ہے کہ انہیں دنیا میں قائم کرے مگر
ہمارے اندر طاقت نہیں کہ ہم با وجود اللہ تعالیٰ کا سپاہی کہلانے کے ان کو قائم کر سکیں ۔ ایسی
مصیبت کے وقت صرف ایک ہی کام ہمارا ہو سکتا ہے اور وہ یہ کہ ہم اپنے رب کو بلائیں اور اُس
سے کہیں کہ ہم تیرے غلام اور خادم ہیں تو نے ایک کام ہمارے سپرد کیا، ہم اس کام کو کرنے
کیلئے تیار رہیں بشرطیکہ تو ہمیں توفیق دے لیکن اے ہمارے خدا! یہ یہ کا کام ہماری ہمت اور اور ہماری
طاقت سے بہت بالا ہے۔ پس تو آپ ہماری مدد کر ۔ ہم اس بوجھ سے کچلے جا رہے ہیں ۔ اگر تو
نہ آیا اور تو نے مدد نہ کی تو یہ چھوٹی سی جماعت اور فِئَةٌ قَلِيلة مٹ جائے گی اور دنیا کے پردہ پر
تیرا نام لینے والا کوئی نہ رہے گا ۔ پس تو آپ ہم پر رحم کر، ہماری کمزوریوں سے درگذر فرما
تا تیری یہ عطا کردہ توفیق سے بغیر کسی قسم کے معاوضہ کی خواہش اور بغیر کسی دشمن کے خوف کے

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کی عظیم الشان ترقی آستانہ رب العزت۔۔۔
تیرے دین کی خدمت میں ہم لگ جائیں ۔ ماسوی اللہ ہماری نظروں سے پوشیدہ ہو جائے ،
تیرے جلال کا دنیا پر قائم کرنا اور تیری صفات کا کامل ظہور ہمارا مقصد ہو جائے ، ہم تجھ میں نہاں
ہو جائیں اور تو ہمارے دلوں میں آ جائے۔ اے خدا! تو ایسا ہی کر (اس کے بعد حضور نے
حاضرین سمیت لمبی دعا فرمائی اور دعا کے بعد ارشاد فرمایا )
اس دعا کے بعد میں جلسہ کا افتتاح کرتا ہوں اور اب میں تو چلا جاؤں گا لیکن جیسا کہ میں
نے گل نصیحت کی تھی دوستوں کو چاہئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اوقات جلسہ سالانہ کی تقاریر سننے میں
صرف کریں اور خود بھی اور اپنے دوستوں کو بھی اِدھر اُدھر پھرنے سے روکیں ۔ ایک وقت تھا جب
آدمیوں کی کثرت کی وجہ سے دُور تک آواز نہیں پہنچ سکتی تھی اور دوستوں کا اِدھر اُدھر پھر نا کسی حد
تک معذوری میں داخل تھا مگر اب تو خدا تعالیٰ کے فضل سے لاؤڈ سپیکر لگ گیا ہے جس کی وجہ سے
آواز بخوبی پہنچ جاتی ہے۔ ایسے موقعوں پر پہلے یہ گھبراہٹ ہوا کرتی تھی کہ دوستوں تک آواز کس
طرح پہنچے گی مگر اب تو اگر میلوں بھی لوگ پھیلے ہوئے ہوں تو لاؤڈ سپیکر کے ذریعہ ان تک آواز پہنچ
سکتی ہے اور میں سمجھتا ہوں یہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا ایک نشان ہے کیونکہ
رسول کریم ﷺ نے یہ خبر دی تھی کہ مسیح موعود اشاعت کے ذریعہ دین اسلام کو کامیاب کرے گا
اور قرآن کریم سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ مسیح موعود کا زمانہ اشاعت کا زمانہ ہے کے اللہ تعالیٰ
نے اس نشان کی صداقت کیلئے پہلے قلم سے نکلی ہوئی تحریرات لوگوں تک پہنچانے کیلئے پر لیس جاری
کر دیئے اور پھر آواز پہنچانے کیلئے لاؤڈ سپیکر اور وائرلیس وغیرہ ایجاد کر دیئے۔ اور اب تو اگر اللہ
تعالیٰ چاہے تو ایسا دن بھی آ سکتا ہے کہ ہر مسجد میں وائرلیس کا سیٹ لگا ہوا ہوا اور قادیان میں جمعہ
کے روز جو خطبہ پڑھا جا رہا ہو، وہی تمام دنیا کے لوگ سُن کر بعد میں نماز پڑھ لیا کریں۔
غرض لاؤڈ سپیکر کے ذریعہ اگر لاکھوں کا اجتماع ہو، تب بھی آسانی سے آواز پہنچائی جاسکتی
ہے اس لئے دوستوں کو اس سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے تمام تقریروں کو توجہ سے سننا چاہئے ۔ اس
کے بعد میں دوستوں کو السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہتا اور رخصت ہوتا ہوں ۔
ا لو كان العلم معلقا بالثريا لتناوله قوم من ابناء فارس
( الفضل ۲۹ ۔ دسمبر ۱۹۳۶ ء )
( کنز العمال جلدا اصفحہ ۴۰۱ مطبوعه حلب ۱۹۷۴ء )
وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ (التكوير : ١١ )

آج 10 میں سے 10 باقی