پیش لفظ
انوارالعلوم (جلد 15)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
پیش لفظ
اللہ تعالیٰ کے فضل واحسان اور اُس کی دی ہوئی توفیق سے فضل عمر فاؤنڈیشن کو سید نا حضرت
خلیفة المسیح الثانی المصلح الموعود کی حقائق و معارف سے پُر سلسلۂ تصانیف ” انوار العلوم“ کی
پندرہویں جلد احباب جماعت کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل ہورہی ہے۔
فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ
اللہ تعالیٰ نے اپنی جناب سے سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو عظیم موعود
فرزند کی پیش خر پیش خبری عطا فرمائی ۔ اس پر شوکت اور عظیم پیشگوئی کی باون علامتوں میں یہ خبر بھی دی
گئی تھی کہ :
وہ سخت ذہن و فہیم ہوگا ۔ اور علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا“۔
سید نا حضرت اصلح الموعود کی ذہانت و فطانت اور آپ کے تبحر علمی کا ایک روشن و بین
اظہار انوار العلوم کی جلدات کی صورت میں بھی ہو رہا ہے۔ حضرت مصلح موعود خلیفة المسیح الثانی
نے اپنی خدا داد علمی صلاحیتوں سے نہ صرف احباب جماعت کی راہنمائی فرمائی بلکہ دوسری قوموں
نے بھی آپ کے فیض سے برکت حاصل کی ۔ حضور نے اپنی تقریر وتحریر میں احباب جماعت کی علمی نے اپنی
، روحانی ، اخلاقی ، معاشی اور معاشرتی ترقی کے لئے تفصیل سے روشنی ڈالی ہے نیز جماعت کے
پیغام کو دنیا کے کناروں تک پہنچانے کے لئے سعی کے ساتھ ساتھ قدم قدم پر احباب جماعت کی
راہنمائی فرمائی اور جماعت کے خلاف بر پا ہونے والی شورشوں اور جھوٹے پراپیگنڈے کو بھی
دلائل قاطعہ کے ساتھ رد فرمایا۔
انوار العلوم کی پندرہویں جلد سید نا حضرت مصلح موعود خلیفہ المسیح الثانی کی ذہانت و فطانت
بلند پایه علمی وروحانی مقام اور آپ کی اولوا العزم قیادت کی آئینہ دار ہے۔ یہ جلد حضور کی ۲۴
تحریرات و تقاریر پر مشتمل ہے جو آپ نے ۲۸ دسمبر ۱۹۳۷ء سے جوا جولائی ۱۹۴۰ء تک ارشاد
فرمائیں ۔
66
اس جلد میں سب سے پہلی کتاب ”انقلاب حقیقی “ کے نام سے شاملِ اشاعت ہے۔ حضور
نے یہ معرکۃ الآراء خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۳۷ء کے موقع پر ارشاد فرمایا۔ اس میں حضور نے دُنیاوی
انقلابات اور روحانی دنیا میں برپا ہونے والے عظیم انقلابوں کا تاریخی حوالہ سے تذکرہ کیا اور
جماعت احمد یہ کے ذریعہ پیدا ہونے والے انقلاب کا ذکر کرتے ہوئے احباب جماعت کو اُن کی
ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی ۔ ۱۹۳۸ء تا ۱۹۴۰ء تک جماعت میں رونما ہونے والے مختلف
واقعات کے بارہ میں بھی حضور نے اپنی تحریر و تقریر میں تفصیلی روشنی ڈالی ہے۔ بعض مرحومین کے
تذکرے بھی فرمائے خاص طور پر حضرت چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کی والدہ ماجدہ کا ذکر خیر
کرتے ہوئے اُن کے اوصاف حمیدہ اور خوبیوں پر روشنی ڈالی ہے۔
۱۹۳۸ء میں حضرت مصلح موعود حیدر آباد دکن ، آگرہ اور دہلی تشریف لے گئے اور وہاں
بعض تاریخی مقامات کی سیر فرمائی ۔جلسہ سالانہ ۱۹۳۸ء کے موقع پر آپ نے اپنی سیر کے دوران
جن مادی اشیاء کا مشاہدہ کیا تھا ان کے مماثل عالم روحانی کے مقامات کے حوالہ سے بھی آپ
نے معرکۃ الآراء سلسلۂ خطابات بعنوان ”سیر روحانی کا آغاز فرمایا۔ اس سلسلہ کی پہلی تقریر بھی
اس جلد میں شاملِ اشاعت ہے ۔
66
حضرت مصلح موعود کی خلافت کے ۲۵ سال پورے ہونے پر ۱۹۳۹ء میں خلافت جو بلی کی
تقریب منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر ہندوستان اور بیرون ممالک کی جماعتوں کی طرف سے حضور کی
خدمت میں ایڈریس پیش کئے گئے ان ایڈریسز کے جواب میں آپ نے جو خطاب فرمایا وہ بھی
اس جلد کی زینت ہے ۔ اسی طرح ” خلافت راشدہ کے عنوان پر اسی سال جلسہ سالانہ پر حضور
کی معرکۃ الآراء تقریر ہوئی جس میں نظام خلافت کی ضروت واہمیت اور دیگر پہلوؤں پر
قرآن کریم ، احادیث اور سنتِ صحابہ کی رو سے روشنی ڈالی گئی ہے یہ تقریر بھی جلد ھذا میں شامل
ہے۔ ۱۹۴۰ء میں بمبئی ریڈیو پر حضور کی تقریر میں اسلام کو کیوں مانتا ہوں، نشر ہوئی تھی اس
تقریر میں اسلام کی خوبیاں اور اس کی صداقت انتہائی جامع انداز میں بیان کی گئی ہے یہ تقریر اور
بعض دوسری تقاریر و تحریرات بھی اس جلد میں شامل ہیں ۔
الغرض انوار العلوم کی جلد ۱۵ ہمیں تاریخ احمدیت میں رونما ہونے والے کئی اہم واقعات
کی آگاہی بھی دیتی ہے اور مختلف مواقع پر حضرت مصلح موعود کے ولولہ انگیز خطابات کے ذریعہ
ہماری علمی و روحانی پیاس بھی بجھاتی ہے۔ انقلاب حقیقی ، سیر روحانی ، خلافت راشدہ ،اور
خلافت جو بلی جلسہ کے خطاب جیسے معرکۃ الآراء خطابات اس جلد کی زینت ہیں ۔ حقیقت یہ ہے
کہ پُر شوکت اور پر معارف تحریرات پر مشتمل یہ جلد احباب جماعت کے ازدیاد ایمان اور از دیادِ
علم کا باعث بنے گی ۔ اِنْشَاءَ اللهُ ۔
اس جلد کی تیاری کے مختلف مراحل میں حسب سابق بہت سے بزرگانِ سلسلہ اور مربیان
کرام نے اس اہم کام میں خاکسار کی عملی معاونت فرمائی ہے۔
اور
نے پروف ریڈنگ ، مسودات کی ترتیب اور اصلاح کے
سلسلہ میں بہت محنت اور اخلاص سے خدمات سرانجام دی ہیں ۔
مربیان سلسلہ نے پروف ریڈنگ، حوالہ جات کی تلاش، نظر ثانی، اعراب کی درستگی
اور Re-Checking کے سلسلہ میں دلی لگن اور بشاشت کے ساتھ اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا
ہے۔ فَجَزَاهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ۔
صاحب بھی خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں ۔ اس جلد کی
فائنل پروف ریڈنگ کے سلسلہ میں اُن کی راہنمائی ہمارے لئے بہت سہولت کا موجب
ہوئی ۔ فَجَزَاهُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ
مکرم بشارت احمد صاحب صابر دفتر فضل عمر فانڈویشن بھی خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں جن کی
مخلصانہ کوششوں سے اس جلد کی تکمیل ممکن ہو سکی ۔
تعارف کتب مکرم مبشر احمد صاحب خالد مربی سلسلہ کا تحریر کردہ ہے ۔ خاکساران سب احباب
کا ممنونِ احسان اور شکر گزار ہے نیز دعا ہے نیز دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ان ان سب دوستوں کے علم ومعرفت میں
برکت عطاء فرمائے اور اپنی بے انتہاء رحمتوں اور فضلوں سے نوازے اور ہمیں اپنی ذمہ داریوں سے
بطریق احسن معہدہ برآ ہونے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین