جماعت احمدیہ سے قربانی کا مطالبہ

انوارالعلوم (جلد 15)

انوار العلوم جلد ۱۵
جماعت احمدیہ سے قربانی کا مطالبہ
جماعت احمدیہ سے قربانی کا مطالبہ
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
لمسيه
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد ۱۵
جماعت احمدیہ سے قربانی کا مطالبہ
اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ۔ هُوَ النَّاصِرُ
جماعت احمدیہ سے قربانی کا مطالبہ
( تحریر فرموده مئی ۱۹۳۸ء )
میں نے ایک گزشتہ خطبہ میں جماعت کو اس طرف توجہ دلائی تھی کہ ضلع گورداسپور کے بعض
حکام کا رویہ جماعت کے بارہ میں نہایت افسوسناک ہے اور وہ متواتر دشمنانِ احمدیت کی
پیٹھ ٹھونکتے رہتے ہیں اور افسوس ہے کہ ماتحت حکام کے وقار کو قائم رکھنے کے خیال سے ان کے
بالا افسر بھی ان کی ان حرکات پر انہیں تنبیہ نہیں کرتے اور نتیجہ یہ ہے کہ بعض حکام نہایت
نا مناسب طور پر سلسلہ کے خلاف اظہار رائے کرتے ہیں جسے مخالفین سلسلہ ایسے لوگوں میں پھیلا
کر لوگوں کو دھوکا دیتے ہیں کہ یہ غیر جانبدار لوگوں کی رائے ہے اور تبلیغ کا دائرہ محدود ہوتا جاتا
ہے۔ آخر میں میں نے جماعت سے خواہش کی تھی کہ انہیں اس صورت حالات کا مقابلہ کرنے
کے لئے ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار رہنا۔
تیار رہنا چاہئے ۔
اس بارہ میں مجھے مختلف افراد جماعت اور انجمنوں کی طرف سے خطوط آئے ہیں کہ وہ ہر قسم
کی قربانی کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ جن جن جماعتوں یا افراد کی طرف سے ایسی اطلاع اب تک نہیں
ملی ان سے بھی اسی جواب کی امید کی جاتی ہے اور یہ نہیں سمجھا جا سکتا کہ کوئی مخلص بھی سلسلہ کے
لئے قربانی کرنے سے گریز کرے گا لیکن سوال یہ ہے کہ آیا جماعت قربانیوں کی حقیقت کو سمجھتی بھی
ہے یا نہیں ۔ قربانی کی حقیقت کو سمجھے بغیر ہر شخص جس میں جوش پایا جاتا ہے قربانی کرنے کے لئے
تیار ہو جاتا ہے لیکن جب حقیقت معلوم ہوتی ہے یا عمل کا وقت آتا ہے تو اکثر لوگ پیچھے ہٹ جاتے
ہیں ۔ کئی تو کہتے ہیں کہ یہ قربانی حد سے زیادہ ہے اور کئی کہتے ہیں کہ یہ قربانی حد سے کم ہے اور اسی
قسم کے بہانوں سے وہ اپنا پیچھا چھڑا لیتے ہیں ۔

انوار العلوم جلد ۱۵
جماعت احمدیہ سے قربانی کا مطالبہ
میں نے بار بار جماعت کو بتایا ہے کہ قربانی کے بارہ میں ہمارا معاملہ دوسری تمام اقوام سے
جدا گانہ ہے دوسری اقوام قانون شکنی کو جائز سمجھتی ہیں لیکن ہمارا مذہب ہمیں قانون کی پابندی کا
حکم دیتا ہے اور اس بارہ میں نہ کسی احمدی کو منفرداً کسی تبدیلی کا اختیار ہے نہ جماعت احمد یہ کو متفقہ
طور پر اور نہ کسی خلیفہ کو کیونکہ یہ شریعت کا حکم ہے۔ پس یہ راستہ قربانیوں کا تو ہمارے لئے گائی طور
پر مسدود ہے۔ ہم نے اس معاملہ میں کانگرس سے شدید مخالفت کی ہے اور اب بھی جو قوم قانون شکنی
پر آمادہ ہو ہم اس کی مخالفت کریں گے کیونکہ احمدیت کی یہ تعلیم امتیازی حیثیت رکھتی ہے اور ہم
یقین رکھتے ہیں کہ جب اس کے سب پہلوؤں پر اچھی طرح غور کیا گیا تو ایک وقت آئے گا کہ دنیا
کو یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ گاندھی جی کی عدم تشدد کی پالیسی سے یہ اطاعت قانون اور عدم تشدد کی
مشترکہ تعلیم بہت زیادہ مؤثر ہے لیکن اس کی اہمیت ابھی تک بعض احمدی بھی نہیں سمجھے اور وہ یہ
خیال کرتے ہیں کہ قانون شکنی بھی نہ ہوا اور عدم تشدد کی پالیسی پر بھی عمل کیا جائے تو پھر حکومت کو
راہ راست پر لانے کا کون سا ذریعہ ہے اور بعض یہ کہتے ہیں کہ اگر فرض کرو یہ ذریعہ کامیابی کا ہے
بھی تو پھر اس کے ساتھ جو قربانی کا مطالبہ کیا جاتا ہے اس کا کونسا موقع ہے ۔ جب ہم نے
قانون شکنی بھی نہ کی اور عدم تشدد پر بھی عمل کیا تو کوئی ہم سے لڑے گا ہی کیوں؟ اور ہمارے لئے
قربانی کا موقع کونسا پیدا ہو گا ۔
پہلے شبہ کے متعلق تو میں اس وقت صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ بہت سے مسائل بظاہر سادہ
معلوم ہوتے ہیں لیکن ان کے پیچھے بہت بڑی طبعی اور اخلاقی قوتیں کام کر رہی ہوتی ہیں ۔ پس
ہمیں چاہئے کہ اس مسئلہ کی کلیات پر ہی نظر نہ رکھیں بلکہ اس کی جزئیات اور تفصیلات پر بھی غور
کریں تا ہمیں معلوم ہو سکے کہ اس کے پیچھے کس قدر اخلاقی اور نفسیاتی طاقتیں جمع ہیں ۔ جب
گاندھی جی نے عدم تشدد کی تعلیم دینی شروع کی تھی تو خود ان کے ساتھی اس پر ہنستے تھے اور دل میں تو
کہتے تھے کہ صرف ان کی شخصیت سے فائدہ اٹھا لو باقی ان کی تعلیم تو صرف سادھوؤں والی تعلیم ہے
لیکن آج بہت سے کانگرسی ایسے ہیں جو حقیقتا اس تعلیم کو اچھا سمجھتے ہیں ۔ حتی کہ جن لوگوں نے ان
سے اختلاف کر کے تشدد کی پالیسی پر عمل کیا تھا اور جرائم کر کے جیل خانوں میں چلے گئے تھے وہ بھی
اپنی غلطی کا اقرار کر کے جیلوں سے واپس آ رہے ہیں ۔ اس وقت ہماری ہی ایک جماعت تھی جس
نے گاندھی جی سے اس لئے اختلاف کیا تھا کہ ان کی عدم تشد د کی پالیسی اتنی مکمل نہیں جس قدر
ہونی چاہئے تھی ورنہ باقی سب لوگ اس پالیسی کو اس لئے فضول کہتے تھے کہ اس سے ملک کو ایک

انوار العلوم جلد ۱۵
جماعت احمدیہ سے قربانی کا مطالبہ
طاقتو ر ہتھیار سے محروم کر دیا گیا ہے۔ جس طرح آج بہت سے لوگ عدم تشدد کی خوبیوں کے
معترف ہو رہے ہیں ایک دن آئے گا کہ دنیا اس امر کو بھی تسلیم کرے گی کہ صرف عدم تشد د کافی
نہیں بلکہ اخلاقی حفاظت کیلئے اور دنیا میں امن قائم رکھنے کیلئے قانون کی اطاعت بھی ضروری ہے
کیونکہ ایک حکومت کا قانون توڑنے کے بعد کسی اور حکومت کے قانون کا احترام باقی نہیں رہ سکتا ،
اور اس حربہ کی قیمت بہت ہی گراں دینی پڑتی ہے۔
دوسرے شبہ کے متعلق میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس سے زیادہ دھو کے کا خیال اور کوئی نہیں ہو
سکتا کہ جو قانون نہ توڑے اس کیلئے قربانی کا سوال نہیں پیدا ہوتا۔ سب کے سب انبیاء ہمارے
عقیدہ کے مطابق قانون کا احترام کرنے والے تھے اور لڑائی اور فساد سے اجتناب کرنے والے
تھے لیکن اس کے باوجود ان کے دشمنوں نے خواہ وہ قوموں کی حیثیت میں ہوں خواہ حکومتوں کی
حیثیت میں ، انہیں دکھ دیئے اور ان کے اچھے ارادوں کو بدی کی طرف منسوب کیا اور ان کی امن
کی کوششوں کو فساد کی انگیخت قرار دیا۔ علاوہ اس کے جو حصہ جد و جہد کا جماعت کی طرف سے ہوتا
ہے وہ بھی خواہ کس قدر ہی پر امن ذرائع پر مشتمل کیوں نہ ہو ہر قسم کی قربانی چاہتا ہے ۔ جانی قربانی
بھی کرنی پڑتی ہے اور مالی بھی اور وطنی بھی ۔ جانی قربانی صرف اسی کا تو نام نہیں کہ انسان لڑائی
میں جان دے دے۔ اگر جانی قربانی اسی کا نام ہو تو انبیاء کو اس قربانی سے محروم قرار دینا پڑے گا
کیونکہ لڑائی میں مارا جانے والا تو شاید ایک نبی بھی نہیں گزرا اور جن کی نسبت یہ کہا جاتا ہے کہ
انہیں ان کے دشمنوں نے مروا دیا وہ نبی بھی ایک ہاتھ کی انگلیوں پر گنے جاسکتے ہیں۔ پس جانی قربانی
کے معنی لڑائی کے ہر گز نہیں۔ بلکہ میرا یہ یقین ہے اور میں اس یقین پر پختگی سے قائم ہوں کہ جو
قو میں جانی قربانی کو لڑائی کے ساتھ مخصوص کر لیتی ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتیں کیونکہ جب کبھی
جانی قربانی کے وہ مواقع بہم نہیں پہنچتے جو ان کے ذہن میں ہوتے ہیں وہ قوم سست ہو جاتی ہے
اور آخر اپنے مقام کو کھو بیٹھتی ہے۔
مسلمانوں میں جہاد کے عقیدہ نے یہی خطرناک نتیجہ پیدا کیا ہے چونکہ جانی قربانی کا مفہوم
گزشتہ چند صدیوں سے ان کے نزدیک صرف تلوار کی جنگ کے ساتھ وابستہ ہو کر رہ گیا تھا نتیجہ یہ
ہوا کہ وہ جانی قربانیاں جو تبلیغ کے ذریعہ سے کرنی پڑتی ہیں یا تو انہیں حقیر نظر آنے لگیں یا بالکل ہی
ان کی نظر سے پوشیدہ ہو گئیں اور وہ اپنے مقام کو محفوظ نہ رکھ سکے اور تنزل کا شکار ہو گئے اگر وہ یہ
سمجھتے کہ تبلیغ بغیر علم کے نہیں ہو سکتی اور وہ جسم کی قربانی کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا ۔ تبلیغ بغیر دور دراز

انوار العلوم جلد ۱۵
جماعت احمد یہ سے قربانی کا مطالبہ
سفروں کے اختیار کرنے اور دشوار گزار گھاٹیوں میں سے گزرنے کے مکمل نہیں ہو سکتی اور وہ بھی
جسم کی قربانی چاہتے ہیں۔ پھر تبلیغ مکمل نہیں ہو سکتی جب تک وحشی قبائل تک اسلام کا پیغام نہ پہنچا
دیا جائے اور ان لوگوں میں رہ کر مبلغ کی جان ایک دن بھی محفوظ نہیں قرار دی جا سکتی اور یہ بھی
جان کی قربانی ہے۔ وغیرہ وغیرہ تو ہرگز ان کا قدم سُست نہ ہوتا اور وہ اس ذلت کو نہ دیکھتے جو
آج انہیں دیکھنی نصیب ہوئی ہے۔ بے شک تبلیغ کے اگر یہ معنی لئے جائیں کہ مہینہ میں اگر کسی دن
فرصت ہوئی تو کسی دوست کو ملنے چلے گئے اور اسے تبلیغ بھی کر دی تو اس میں جانی قربانی کا بہت کم
نشان ملتا ہے لیکن جس تبلیغ کا اسلام ہم سے مطالبہ کرتا ہے وہ تو ایک زبردست قربانی ہے اور اس
کے زبر دست قربانی ہونے کا گھلا ہونے کا کھلا ثبوت یہ ہے کہ جب بھی جماعت سے قربانیوں کا مطالبہ کیا جاتا
ہے وہ بڑے جوش سے کہہ دیتے ہیں کہ ہاں ہم قربانیاں کریں گے لیکن اس قربانی کے پیش کرنے
کا بہت کم دوستوں کو موقع ملتا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ قربانی ویسی آسان نہیں جیسی کہ
اسے بیان کیا جاتا ہے۔ حق یہ ہے کہ انسانی نفس ضمیر کی ملامت سے سخت تکلیف اُٹھاتا ہے اور اس
سے بچنے کا کا اس اس ۔ نے یہ ذریعہ ا ایجاد کیا ہے کہ وہ نیکی کی تعریفیں بدلتا رہتا ہے اور جس قربانی کا اس
کے لئے موقع ہوتا ہے وہ اسے ادنیٰ قرار دے کر اس سے اس طرح پیچھا چھڑا لیتا ہے کہ یہ تو ادنی
قربانی ہے اسے کیا پیش کرنا ہے اور بزعم خود ایک اعلیٰ قربانی کے پیش کرنے پر آمادگی ظاہر کرتا
ہے جس کے پیش کرنے کا اس وقت موقع نہیں ہوتا اور اس طرح وہ اپنی نظروں میں اور اپنے
ہم چشموں کی نظروں میں اعزاز حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے مگر یہ سودا اُسے بہت مہنگا پڑتا ہے
کیونکہ اللہ تعالیٰ کے تمام احکام خود انسان کے فائدہ کے لئے ہیں ۔ پس ایسے موقع پر جھوٹی عزت
حاصل کرنا خودگشی سے کم نہیں ہوتا کیونکہ لفظی تعریف حقیقی نقصان کا قائم مقام نہیں ہو سکتی ۔
اس تمہید کے بعد میں دوستوں سے دریافت کرتا ہوں کہ کیا انہوں نے غور بھی کیا ہے کہ
احمدیت کسی قسم کی قربانیوں کا ان سے مطالبہ کرتی ہے ۔ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ جب احمدیت ان سے
جان کا مطالبہ کرتی ہے تو اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں ہوتا کہ جاؤ اور جا کر کسی سے جنگ کرو اور نہ یہ
مطلب ہوتا ہے کہ کسی کو مار کر پھانسی چڑھ جاؤ کیونکہ یہ دونوں باتیں احمدیت کی تعلیم کے خلاف
ہیں ۔ امر اول اس لئے جائز نہیں کہ یہ امر حکومت سے تعلق رکھتا ہے اور حکومت اس وقت احمد یوں
کے ہاتھ میں نہیں اور امر دوم اس لئے جائز نہیں کہ اسلام ہمیں قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی
اجازت نہیں دیتا ۔ پس جب یہ دونوں صورتیں نا جائز ہیں تو یقیناً احمدیت کا جانی قربانی کا مطالبہ

انوار العلوم جلد ۱۵
جماعت احمدیہ سے قربانی کا مطالبہ
کسی دوسری صورت ہی میں ہو سکتا ہے اور اسی صورت میں جان کو پیش کرنا سچے طور پر امام کی
آواز پر لبیک کہنا کہلا سکتا ہے ۔
پس جو دوست میری آواز پر لبیک کہہ رہے ہیں یا لبیک کہنے کا دل میں ارادہ کر رہے
ہیں ، انہیں خوب سمجھ لینا چاہئے کہ اس وقت کی جانی قربانیاں گزشتہ زمانے کی جانی قربانیوں سے
مختلف ہیں اور اگر میں اس وقت کی مشکلات کو سمجھنے میں غلطی نہیں کرتا تو میں کہہ سکتا ہوں کہ موجودہ
زمانہ کی نفسی کیفیات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ قربانیاں اگر پہلی قربانیوں سے زیادہ مشکل نہیں تو کم
بھی نہیں ہیں ۔ ہم ایک ایسے زمانہ میں پیدا ہوئے ہیں جس میں جھوٹ اور فریب کو تمدنی اور
سیاسی تقدس حاصل ہے۔ یعنی تمدن اور سیاست نے اس زمانہ میں جھوٹ کو اپنی حفاظت میں لے
لیا ہے۔ پہلے زمانہ میں لوگ جھوٹ تو بولتے تھے مگر کہتے یہی تھے کہ جھوٹ بری تھے ہے لیکن آج
اسے سیاست اور تمدن کا ایک جز و قرار دیا گیا ہے اور اس زمانہ کے لوگوں کا عقیدہ یہ ہے کہ جھوٹ
وہی گناہ ہے جو پکڑا جائے اور ناکام رہے۔ جو جھوٹ پکڑا نہیں جاتا اور ناکام نہیں رہتا وہ گناہ
نہیں ۔ یہ بات لوگوں کے ذہنوں میں اس قدر راسخ ہو چکی ہے کہ شاید بہت سے لوگ دنیا کی
ذہنیت میں اس تبدیلی کے وقوع کو محسوس بھی نہیں کرتے بلکہ یہ جھوٹ اب اس قدر پھیل گیا ہے کہ
بہت سے لوگ جھوٹ بولتے ہوئے خود بھی محسوس نہیں کرتے کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ تمدنی
تعلقات ، سیاسی معاملات، مذہبی مباحثات ، معاشرتی امور سب کے سب جھوٹ پر مبنی کر دیئے
گئے ہیں ۔ کیا یہ عجیب متناقض دعوے نہیں ہیں ؟ کہ آجکل سچا دوست اسے سمجھا جاتا ہے جو دوست
کی خاطر جھوٹ بولے، ملک کا سچا خیر خواہ وہ ہے جو مخالف حکومت کو سب سے زیادہ جُل دے
سکے، سچ اور جھوٹ کی یہ آمیزش پہلے کسی زمانہ میں نہیں ملتی ۔ اس پُر آشوب زمانہ میں رہتے ہوئے
ہم لوگ بحیثیت جماعت کب اس گندگی سے بچ سکتے ہیں؟ میں ذاتی طور پر اپنے قضاء کے تجربہ کی
بناء پر کہہ سکتا ہوں کہ کئی عام حالتوں میں سچ بولنے والے احمدی جب ایک دوست کو مصیبت میں
دیکھتے ہیں تو اس کے بچانے کے لئے اپنے بیان میں ایسی تبدیلی کر دیتے ہیں جو ان کے دوست
کے فائدہ کیلئے ہو ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ احمدیوں کا سچائی کا معیار دوسروں سے بہت بالا ہے
مگر ایک دودھ کے پیالے میں پیشاب کا ایک قطرہ بھی تو اسے گندہ کر دیتا ہے اور جسمِ انسانی کے
ایک حصہ میں جو مرض پیدا ہو بقیہ حصہ بھی تو اس کے اثرات سے محفوظ نہیں کہلا سکتا ۔ کیا تم خیال
کرتے ہو کہ اس مرض کو دور کرنے کے بغیر ہم کامیاب ہو سکتے ہیں؟ یا اپنے دشمنوں کو زیر کر سکتے

انوار العلوم جلد ۱۵
جماعت احمد یہ سے قربانی کا مطالبہ
ہیں ؟ دشمن ہم پر جھوٹ باندھتا ہے اور بعض حکام کو بھی وہ اپنے ساتھ شامل کرنے میں کامیاب ہو
جاتا ہے لیکن ایسے ظلموں کو تم گلی طور پر کس طرح دُور کر سکتے ہو ۔ اسلام کے ابتدائی زمانہ میں اس
پر ظلم ہوئے اور بہت ہوئے مگر اس کی ترقی کا زمانہ بھی تو ایسی مثالوں سے خالی نہیں ۔ ایک
جابر بادشاہ پر بھی تو بعض دفعہ لوگ ظلم کر سکتے ہیں ایک فاتح جرنیل بھی تو کبھی کبھار مشکلات کا شکار
ہو سکتا ہے پس ہمیں اس امر کے خلاف شکوہ نہیں ہے اور ہو بھی نہیں سکتا ہمیں تو اس ماحول کے
خلاف شکوہ ہے جو ہماری تبلیغ کے راستہ میں روک بن گیا ہے۔ اس شہرت کے خلاف شکوہ ہے جو
غلط پراپیگنڈا(PROPAGANDA) کے ذریعہ سے جماعت کے خلاف لوگوں میں پیدا کر
دی گئی ہے اور اس میں کیا شک ہے کہ اس شہرت کو دور کرنے کا صرف ایک ہی ذریعہ ہو سکتا ہے
کہ جماعت کے لوگ احمدیت کے اردگرد ایک ایسی مضبوط دیوار بنادیں کہ دشمن کا پراپیگنڈا اس
کو توڑ کر آگے نہ جاسکے اور یہ دیوار سچائی اور دیانت کی دیوار کے سوا اور کونسی ہو سکتی ہے؟ جو شخص
گا؟ مجھے
اپنے تجربہ سے ام بہ سے احمدیت کے اخلاق کا قائل ہو جا۔ ہو جائے وہ دوسرے کی بات کو کب تسلیم کرے گا ؟
ایک دوست نے سنایا کہ ان سے ایک بڑے افسر نے کہا کہ میرے ساتھ جس قد ر احمد یوں نے
کام کیا ہے ان کو دیکھتے ہوئے میں کہہ سکتا ہوں کہ احمدی نہایت دیانت دار ہوتے ہیں۔ وہ
دوست کہتے ہیں کہ اس افسر پر آپ کے متعلق بُرا اثر ڈالا گیا تھا اس لئے میں نے جواب دیا کہ کیا
پ سمجھ سکتے ہیں کہ جس شخص نے ہمیں دیانت اور سچائی سکھائی ہے وہ خود بددیانت ہوگا ؟ اور اس
کا اس افسر پر گہرا اثر پڑا۔
یہ مثال ہر شہر، ہر ضلع ، ہر گاؤں اور ہر قصبہ بلکہ ہر محلہ میں دُہرائی جاسکتی ہے بشرطیکہ احمدی
اپنے اندر سچائی اور دیانت پیدا کریں۔ بے شک دُنیا میں ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو آنکھوں
دیکھی خوبی کو کھوٹے پیسے کی طرح پھینک دیتے ہیں لیکن کانوں سُنے عیب کو سچے موتی کی طرح
دامن میں باندھ لیتے ہیں مگر یہ لوگ کم ہیں ۔ زیادہ تر دنیا تجربہ سے فائدہ اُٹھاتی ہے۔ کم سے کم
اس تجربہ سے جو اُن کے ذاتی فائدہ کے خلاف نہ پڑتا ہو۔ ان لوگوں کو متاثر کرنا ہر احمدی کے
قبضہ میں ہے بشرطیکہ وہ اپنی جان ، اپنے جذبات اور مال کی قربانی کرے۔ آخر لوگ سچ کو کیوں
چھوڑتے ہیں؟ اپنے جسم کو تکلیف سے بچانے کیلئے یا اپنے مال کو بچانے یا بڑھانے کیلئے ۔ اگر
احمدی یہ ارادہ کر لیں کہ خواہ ہمارے جسم کو کس قدر ہی تکلیف کیوں نہ ہو، ہم سچ بولیں گے اور
ہمارے جذبات کو کس قدر ہی ٹھیس کیوں نہ لگے، ہم راستی کو نہ چھوڑیں گے اور ہمارے مال کو کتنا

انوار العلوم جلد ۱۵
جماعت احمدیہ سے قربانی کا مطالبہ
ہی نقصان کیوں نہ پہنچے ، ہم حق بات ہی کہیں گے۔ تو یہ جانی قربانی بھی ہوگی اور جذبات کی قربانی
بھی ہوگی اور مال کی قربانی بھی ہو گی ۔ مگر باوجود اس کے نہ اس میں لڑائی کرنی پڑے گی نہ حکومت
سے جھگڑا ہوگا نہ کسی اور قوم سے بکھیڑا ۔ جو لوگ اسے بڑی قربانی سمجھتے ہوں میں انہیں کہتا ہوں
اس بڑی قربانی کو خدا کیلئے پیش کرو اور جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ کونسی جانی قربانی ہے یا مالی قربانی
ہے میں انہیں کہتا ہوں تم سر دست اس چھوٹی قربانی کو خدا کیلئے پیش کرو پھر دیکھو اس سے کیسے
شاندار نتائج نکلتے ہیں اور کس طرح احمدیت کے دشمن خواہ عام افراد ہوں خواہ حکومت کے بعض
افسر، جماعت احمد یہ کو بد نام کرنے والی کوششوں میں ناکام رہتے ہیں ۔ یقیناً اس طرح تم احمدیت
کے گردا خلاقی نیکنامی کی ایک ایسی فصیل تیار کر دو گے جس کو توڑ ناکسی دشمن کی طاقت میں نہ ہوگا ۔
کیونکہ اخلاقی قلعے وہ قلعے ہیں جنہیں حکومت کی تو ہیں بھی توڑنے سے قاصر رہا کرتی ہیں ۔ پھر میں
کہتا ہوں کہ ان مصائب کے زمانہ میں کیا یہ قربانی نہیں کہ آپ میں سے ہر ایک اپنے اخراجات کو کم
کر کے سلسلہ کی امداد کرے تاکہ سلسلہ کے بار کو بھی کم کیا جائے اور مخالفوں کے پروپیگنڈا کو بھی بے اثر
بنایا جائے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَذَكِّرْ إِن نَفَعَتِ الذكرى له وعظ ونصیحت کرتا رہ
کیونکہ وعظ و نصیحت پہلے بھی فائدہ دے چکی ہیں ۔ بظاہر یہ قربانی چھوٹی معلوم ہوتی ہے لیکن
در حقیقت یہ قربانی چھوٹی نہیں کیونکہ جماعت کا ایک معتد بہ حصہ مالی قربانیوں میں یا پیچھے ہے یا
مستقل مزاج نہیں اور ان کی کمزوریوں کے لمحات سلسلہ کے بار کو اس قدر زیادہ کر دیتے ہیں کہ
باقی روپیہ کے خرچ کا بھی وہ فائدہ نہیں پہنچتا جو پہنچنا چاہئے ۔ وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ ہم سب کچھ
قربان کرنا چاہتے ہیں میں انہیں کہتا ہوں آؤ سلسلہ کے لئے مستقل اور کبھی نہ رکنے والی مالی قربانی
کرو اس سے بھی دشمن کے حملے کمزور پڑ جائیں گے کیونکہ سلسلہ کی مالی پریشانیاں بہت سی تبلیغی
جد و جہد کو روک دیتی ہیں ۔ یہ مالی قربانی بھی درحقیقت جانی قربانی ہی ہے کیونکہ جس حد تک
سلسلہ اب ان کا مطالبہ کر رہا ہے وہ احمدیوں کے کھانے پینے پر بھی اثر انداز ہوتا ہے اس لئے یہ
مالی قربانی بھی اب جسمانی قربانی بن گئی ہے ۔ مگر صرف اس حد تک جانی قربانی کافی نہیں ہو سکتی ۔
سلسلہ کی بڑھتی ہوئی ضروریات بعض لوگوں سے اس قربانی کا بھی مطالبہ کرتی ہیں کہ وہ پورا وقت
دین کی خدمت کیلئے لگائیں تاکہ جو کام پوری توجہ چاہتے ہیں وہ ادھورے نہ رہ جائیں۔ ہمارا
سلسلہ الہی سلسلہ ہے اسے ہر قسم کی لیاقت رکھنے والے لوگوں کی ضرورت ہے اور سلسلہ کے کام
اس قدر وسیع ہو چکے ہیں کہ ان کے سنبھالنے کے لئے ایک بڑی جماعت ہمیں درکار ہے ۔ میں

انوار العلوم جلد ۱۵
جماعت احمدیہ سے قربانی کا مطالبہ
نے اس بارہ میں وقف زندگی کا دو دفعہ اعلان کیا ہے اور نوجوانوں نے بڑھ بڑھ کر اس آواز کا
جواب بھی دیا ہے لیکن ابھی مجھے اس سلسلہ میں اور آدمیوں کی ضرورت ہے۔ یہ لوگ گریجوایٹ
ہونے چاہئیں کچھ انگریزی کے اور کچھ عربی کے یعنی اپنے آپ کو پیش کرنے والے نو جوان یا بی اے
ہوں یا مولوی فاضل ہوں تا کہ ان کی ابتدائی تعلیم پر رو پیدا اور وقت خرچ نہ ہو ۔ میں امید کرتا ہوں
کہ سلسلہ کے نو جوان اس معاملہ میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے اور اپنی
قربانی سے آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے ایک اچھا نمونہ قائم کریں گے ۔ دینی کاموں کے لئے
عربی کی تعلیم نہایت ضروری ہے لیکن میں نے انگریزی کے گریجوایٹ بھی طلب کئے ہیں اور اس
کی وجہ یہ ہے کہ بیرونی ممالک میں تبلیغ بغیر انگریزی کے نہیں ہو سکتی ۔ اس طرح بہت سے کام
ہندوستان میں بھی انگریزی دان طبقہ ہی کر سکتا ہے ۔ اگر بعض فنون کے ماہر بھی اپنے آپ کو پیش
کریں تو وہ مفید ہو سکتے ہیں جیسے ڈاکٹر یا وکیل ۔ یہ وقف کرنے والے لوگ وہی ہوں جن کو یا گھر
سے امداد کی امید ہو سکے یا پھر قلیل گزاروں پر کام کرنے کیلئے تیار ہوں ۔ میں متواتر کہہ چکا ہوں
کہ تحریک جدید کے کام کی بنیاد روپیہ پر نہیں رکھی گئی۔ اس میں شامل ہونے والے دوست ایک
مجاہد کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ اگر کچھ مل گیا تو انہیں دے دیا جائے گا نہ ملا تو نہ دیا جائے گا۔ اس کی
تفصیلات اختصاراً اس سال کی شوری کے ایجنڈے میں شائع ہو چکی ہیں ۔ جو دوست دیکھنا چاہیں
اپنی جماعت کے سیکرٹری کے پاس دیکھ سکتے ہیں یا دفتر تحریک جدید سے منگوا سکتے ہیں ۔
میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے نوجوان جو ہمیشہ ایسے مواقع پر اپنے ایمان کا ثبوت دیتے چلے
آئے ہیں ، آج بھی پیچھے نہیں رہیں گے۔ اس وقت پانچ انگریزی کے اور دس بارہ عربی کے
گریجوایٹ اس صیغے میں کام کر رہے ہیں اور یہ اس امر کا ثبوت ہے کہ یہ قربانی نوجوانوں کیلئے
نا ممکن نہیں ۔ میرا منشاء یہ ہے کہ تحریک جدید کے ماتحت وقف کرنے والے نو جوانوں کو دینی وڈ نیوی
علوم میں پوری مہارت پیدا کرائی جائے تا کہ وہ حسب ضرورت سلسلہ کے ہر کام کو سنبھالنے کے
قابل ہوں اور اگر مالی طور پر انہیں دوسروں سے زیادہ قربانیاں کرنی پڑیں تو عملی طور پر انہیں بدلہ
بھی دوسروں سے زیادہ مل جائے ۔
یہ پہلی قسط ہے جماعت سے قربانی کے مطالبہ کی جو میں جماعت کے سامنے پیش کرتا ہوں
اور پھر خلاصہ اسے دہرا دیتا ہوں ۔
ا۔ سچائی اور دیانت کا اقرار اور اپنے تمام کاموں میں عملاً اس کا اظہار حتی کہ غیر لوگ بھی

انوار العلوم جلد ۱۵
جماعت احمدیہ سے قربانی کا مطالبہ
اقرار کریں کہ احمدی راستباز اور دیانت دار ہوتے ہیں اور ہمارے مخالفوں کے پراپیگنڈا
کو قبول کرنے سے انکار کر دیں۔
۲۔ تبلیغ اس طرح نہیں کہ فرصت کا وقت نکال کر کی جائے بلکہ کام کا حرج کر کے بھی (سوائے
اس کے کہ انسان دوسرے کا ملازم ہو ۔ اس صورت میں اپنے آقا کے مفاد کا خیال رکھنا اس
کیلئے ضروری ہے) تبلیغ کی جائے ۔ مگر یادر ہے کہ یہ تبلیغ صرف زبانی نہیں ہونی چاہئے ۔
احمدیت کی فوقیت ثابت کرنے کیلئے ضروری ہے کہ دوست خدمت خلق کے کام بھی کیا
کریں کیونکہ عملی تبلیغ زبانی تبلیغ سے زیادہ مؤثر ہوتی ہے اسی لئے میں نے خدام الاحمد یہ کو
قائم کیا ہے جو بعض جگہ اس بارہ میں نہایت اچھے کام کر رہے ہیں۔
۔ چندوں میں باقاعدگی اور باقاعدگی کے بعد مسابقت کی روح کا پیدا کرنا ۔ میرا مطلب اس
سے یہ ہے کہ ہر احمدی مالی قربانی میں دوسروں سے آگے بڑھنے کی کوشش کرے حتی کہ
سلسلہ کی مالی پریشانیاں دور ہو جائیں اور اس کی اشاعت کا دامن وسیع ہو جائے ۔
۴۔ بی۔ اے، ایم ۔ اے، مولوی فاضل، ڈاکٹر ، وکیل نوجوان اپنی زندگیاں دین کی خدمت
کیلئے وقف کریں تا انہیں سلسلہ کے کاموں اور تبلیغ کے لئے تیار کیا جائے اور وہ سلسلہ کا نام
دنیا کے کناروں تک پہنچانے کا کام کریں اور اس کے علاوہ سلسلہ کے جن اور کاموں میں
ان کی خدمات کی ضرورت ہو ان کے لئے وہ اپنے آپ کو پیش کریں ۔ اگر کوئی نوجوان ان
اغراض کیلئے طالب علمی کی زندگی بسر کر رہے ہوں اور وہ ایک دوسال میں فارغ ہونے
والے ہوں تو وہ بھی اپنے نام پیش کر سکتے ہیں ۔
۔ ہر حکومت اور ہر نظام کے قانون کی پابندی کرتے ہوئے دین کی ترقی کیلئے کو کیلئے کوشش کرنا کہ
اس پر عمل کرنے کے بغیر ہم احمدیت کی تعلیم کی برتری ثابت نہیں کر سکتے ۔
۔ چھٹی بات جو در حقیقت تبلیغ کا ہی ایک حصہ ہے میں اس جگہ اس کا بھی ذکر کر دینا چاہتا
ہوں ۔ اور وہ یہ ہے کہ چونکہ مخالف ہر جگہ حکام اور دیگر با اثر لوگوں کے کان بھرتا رہتا ہے
اور نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بہت سے بارسوخ لوگ اور افسر متواتر غلط باتیں سن کر احمدیوں کے
خلاف متا ثر ہو جاتے ہیں اس لئے ہر ضلع میں پراپیگنڈا کمیٹیاں بنائی جائیں جو اپنی اپنی جگہ
مختلف اقوام کے چیدہ لوگوں سے اور حکام سے ملتی رہیں اور احمدیت کے خلاف جو
پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے اس کی حقیقت سے انہیں آگاہ کرتی رہیں ۔ وہ افراد بھی جن کو اللہ تعالیٰ
نے کوئی پوزیشن دی ہے اپنے تعلقات کو بڑھائیں اور ہر قسم کے حکام کو یا ہر شعبہ زندگی میں

انوار العلوم جلد ۱۵
جماعت احمد یہ سے قربانی کا مطالبہ
اثر رکھنے والے دوسرے افراد کو اس شرارت سے آگاہ کرتے رہیں جو سلسلہ کے دشمن اس
کے خلاف کر رہے ہیں اور ان حکام کے رویہ سے بھی واقف کریں جو محض تعصب یا دشمنوں
کی جھوٹی باتوں سے متأثر ہو کر جماعت کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ۔ ان
افراد اور کمیٹیوں کو چاہئے کہ اپنے کام سے مرکز کو اطلاع دیتے رہا کریں اور جو مشکلات
پیش آئیں ان کے متعلق مرکز سے مشورہ لیتے رہا کریں ۔ اس کے لئے ہر جماعت کو ایک
سیکرٹری امور عامہ مقرر کرنا چاہئے جس کی غرض زیادہ تر اس کام کو منظم صورت میں کرنا اور
کرانا ہو۔ میں سمجھتا ہوں اگر دوست میری اس تجویز پر علاوہ دوسری تجاویز کے عمل کرنا
شروع کریں تو بہت جلد اس فتنہ کی سختی کم ہو جائے گی ۔ اگر ایک طرف سچائی اور قربانی
خدا تعالیٰ کے فضل کو کھینچے گی تو دوسری طرف تبلیغ اور پراپیگنڈا لوگوں کو حقیقت حال سے
واقف کر کے دشمن کے ضرر کو محدود کر دیں گے ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ تمام جماعت کو اس وقت کی ضرورت کو سمجھنے کی توفیق دے اور جوش
اور اظہار غضب کے بجائے سچی قربانی کے پیش کرنے اور اس پر مستقل رہنے کی توفیق دے کیونکہ
قربانی وہ نہیں جو ہم پیش کرتے ہیں قربانی وہی ہے جس کا زمانہ کی ضرورت کے مطابق ہمارا رب
ہم سے مطالبہ کرتا ہے۔ ہمارے دشمنوں کو ہم نے نہیں بلکہ ہمارے خدا نے شکست دینی ہے۔ سچی
قربانیاں کرو اور دعائیں کرو اور کبر اور خود پسندی کو چھوڑ
ہو کر منکسر مزاج بنو اور
طاقت کے ہوتے ہوئے عفو کو اختیار کرو تا اللہ تعالیٰ تمہارا مددگار ہو۔
کو پھوڑ دو اور بڑے ہو کر
یا د رکھو کہ جن قربانیوں کا میں پہلی قسط کے طور پر مطالبہ کر رہا ہوں معمولی قربانیاں نہیں ہیں
بلکہ حقیقت یہ ہے کہ نفس کو مارنا دشمن کو مارنے سے بہت زیادہ مشکل کام ہے۔ اگر جماعت
صداقت کے اس معیار کو قائم کر دے ۔ معیار کو قائم کر دے جسے سلسلہ احمدیہ پیش کرتا ہے تو یقیناً اسے کہ کرتا ہے تو یقیناً اسے کوئی دشمن نقصان
نہیں پہنچا سکتا ۔ کمزوری ہماری ہی طرف سے ہوتی ہے ورنہ ہمارا خدا وفا دار ہے ۔ وہ خود ہمیں
نہیں چھوڑتا ۔ وَاخِرُ دَعُونَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
والسلام
خاکسار
مرزا محمود احمد
( الفضل ۱۲ رمئی ۱۹۳۸ ء )
الاعلى : ١٠

آج 10 میں سے 10 باقی