اگر تم تحریک جدید کے مطالبات پر عمل کرو گے تو اپنے خدا کو راضی کرلو گے
انوارالعلوم (جلد 15)
انوار العلوم جلد ۱۵
اگر تم تحریک جدید کے مطالبات پر عمل کرو گے تو ۔
اگر تم تحریک جدید کے مطالبات پر عمل
کرو گے تو اپنے خدا کو راضی کر لو گے
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
انوار العلوم جلد ۱۵
اگر تم تحریک جدید کے مطالبات پر عمل کرو گے تو ۔۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اگر تم تحریک جدید کے مطالبات پر عمل کرو گے تو اپنے
خدا کو راضی کر لو گے
تقریر فرموده ۳۱۔ جولائی ۱۹۳۸ ء )
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے سورہ توبہ کی درج ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:
يأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَا لَكُمْ إِذَا قِيلَ لَكُمُ انْفِرُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِنَّا قَلْتُمْ
إِلَى الْأَرْضِ ارْضِيْتُمْ بِالْحَيُوةِ الدُّنْيَا مِنَ الْآخِرَةِ فَمَا مَتَاءُ الْحَيُوةِ الدُّنْيَا
في الآخِرَةِ إِلَّا قَلِيلٌ - إِلَّا تَنْفِرُوا يُعَذِّبَكُمْ عَذَابًا أَلِيمًا هُ وَيَسْتَبْدِلُ
قَوْمًا غَيْرَكُمْ وَلَا تَضُرُّوهُ شَيْئًا، وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ !
اس کے بعد فرمایا:۔
میں جماعت کے دوستوں کو ایک لمبے عرصہ سے بتاتا چلا آ رہا ہوں کہ تحریک جدید کوئی نئی
تحریک نہیں ہے بلکہ یہ وہ قدیم تحریک ہے جو آج سے ساڑھے تیرہ سو سال پہلے رسول کریم ﷺ کے
ذریعہ جاری کی گئی تھی۔ انجیل کے محاورہ کے مطابق یہ ایک پرانی شراب ہے جو نئے برتنوں میں پیش
کی جا رہی ہے مگر وہ شراب نہیں جو بد مست کر دے اور انسانی عقل پر پردہ ڈال دے بلکہ یہ وہ شراب ہے
جس کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے کہ لا فِيمَا قَولُ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنْزَفُونَ لَے یعنی
اس شراب کے پینے سے نہ تو سر دُکھے گا اور نہ بکواس ہو گی کیونکہ اس کا سر چشمہ وہ الہی نور ہے
جو محمد رسول الله علو اللہ ﷺ دنیا میں لائے ایسا نور جو اس سے قبل دنیا کو کبھی نہیں ملا تھا ۔ کیا اتھا۔ کیسی نابینا ہیں
الله
وہ
آنکھیں ، کیسے کور ہیں وہ دل جو قرآن کریم ، تو رات اور دوسری مذہبی کتابیں دیکھتے ہیں اور پھر
انہیں قرآن کریم کی خوبی اور اس کی برتری نظر نہیں آتی ۔ وہ حُسن کا مجموعہ ہے، وہ جلوہِ الہی کا
انوار العلوم جلد ۱۵
اگر تم تحریک جدید کے مطالبات پر عمل کرو گے تو ۔۔
آئینہ ہے۔ اس کے لفظ لفظ سے خدا تعالیٰ کی شان ٹپکتی اور اس کے حرف حرف سے اللہ تعالیٰ کے
وصال کی خوشبو آتی ہے۔ کونسی کتاب ہے جو اس کے مقابلہ میں ٹھہر سکتی ہے مگر افسوس کہ مسلمانوں
میں سے بھی بعض ایسے لوگ ہیں جو اس کی آیات پر سے گزر جاتے ہیں اور ان کو اس کے معارف
اور دقائق کی طرف کوئی توجہ پیدا نہیں ہوتی ۔ وہ قرآن کریم سنتے ہیں اور بعض دفعہ سُبْحَانَ اللهِ
اور الْحَمْدُ لِلَّهِ بھی کہہ دیتے ہیں مگر جب وہ اپنی مجلسوں میں جاتے ہیں تو ٹھٹھا اور ہنسی اور تمسخر
ان کا شیوہ ہوتا ہے اور ان کی زندگیاں بالکل ضائع چلی جاتی ہیں وہ بھول جاتے ہیں اس بات کو
کہ خدا تعالیٰ نے ان کو کیوں پیدا کیا ہے وہ بھول جاتے ہیں اس بات کو کہ ان کے دنیا میں آنے کا
کیا مقصد ہے ۔ بہر حال اسلام خدا تعالیٰ کا ایک نور ہے جو دنیا میں ظاہر ہوا مگر پھر ایک وقت آیا
جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کے مطابق ایمان ثریا پر اُٹھ گیا اور اسلام کی تعلیم
لوگوں نے پسِ پشت ڈال دی اس وقت خدا تعالیٰ نے ایک اور انسان کو دنیا میں بھیجا کیونکہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ اگر ایمان ثریا پر بھی جا پہنچے گا تو اہل فارس میں سے کچھ لوگ
دنیا کی بہتری اور فائدہ کے لئے اسے پھر واپس لوٹائیں گے اور قرآن کریم نے بھی پیشگوئی
کرتے ہوئے کہا تھا وَ أَخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بهم سے کہ اسلام کی خدمت
کے لئے آخرین میں سے ایک جماعت کھڑی کی جائے گی جس کے اندر بروزی رنگ میں پھر
رسول کریم ﷺ اسی طرح کام کریں گے جس طرح آپ پ نے نے اولین اولین میں میں کام کام کیا۔ ان پیشگوئیوں
کے مطابق خدا تعالیٰ نے اپنے مامور کو دنیا میں بھیجا اور اسے کہا کہ جاؤ اور قرآن کریم کے نور کو دنیا
میں پھیلا ؤ جاؤ اور ہماری صداقت سے ساری دنیا کو روشناس کراؤ۔ وہ آیا اور اس نے خدا تعالیٰ
کے نور کو دنیا میں قائم کیا اور ایک ایسی جماعت اپنے انفاسِ قدسیہ سے اس لئے تیار کر دی جو اس
کی ہر آواز پر لبیک کہنا اپنی انتہائی سعادت سمجھتی ہے۔ اس جماعت پر پھر وہی ذمہ داریاں عائد
ہو گئیں جو صحابہ پر عائد تھیں اور اس سے بھی انہی کاموں کی توقع کی جانے لگی جو صحابہ نے سرانجام
دیئے تھے۔ چنانچہ پھر وہی قرآنی حُسن دنیا میں ظاہر ہونے لگا ، پھر وہی قرآن جو مذہبی کتابوں
میں سب سے چھوٹی کتاب ہے اور جسے بعض لوگوں نے ایسی چھوٹی تقطیع پر چھاپا ہے کہ ایک مٹھی
کے اندر دو قرآن شریف آ جاتے ہیں ساری دنیا کے علوم اور معارف کا خزینہ نظر آنے لگا۔ میں
ساری دنیا میں نہیں پھرا مگر میرے نائب ساری دنیا میں پھرے ہیں اور میں خود بھی قریباً نصف
کرہ ارض میں پھرا ہوں مگر قرآن کریم کے علوم کے مقابلہ میں میں نے دنیا کی کسی کتاب میں کوئی
گند
صلى الله
عروسه
انوار العلوم جلد ۱۵
اگر تم تحریک جدید کے مطالبات پر عمل کرو گے تو ۔۔
ایسی بات نہیں دیکھی جو انسان کی روحانیت کے لئے ضروری ہو اور قرآن کریم نے بیان نہ کی
ہو۔ یہ نئی زندگی جو قرآن کریم کو بخشی گئی محض حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت سے حاصل ہوئی
اور یہ قدرتی بات ہے کہ جب دشمن پر انسان کا غلبہ ہونے لگے تو وہ دوسروں کو تباہ کرنے کے لئے
اپنی انتہائی طاقت صرف کرنے لگ جاتا ہے۔ جب تک قرآن کریم دشمن کو ہارا ہوا نظر آتا تھا
شیطان خوش تھا اور وہ کہتا تھا کہ اس کتاب کا میں نے کیا مقابلہ کرنا ہے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے ذریعہ اس کا نور دنیا میں پھیلنا شروع ہوا تو اس نے مختلف رنگوں میں حملے کرنے شروع کر
دیئے بیرونی بھی اور اندرونی بھی ، کفار کے ذریعہ بھی اور منافقوں کے ذریعہ بھی یہ حملے ہوئے
اور ہو رہے ہیں اور ہوتے چلے جائیں گے یہاں تک کہ کفر کی فو جیں گلی طور پر میدانِ مقابلہ میں
شکست کھا جائیں گی۔ لیکن جب تک کفر میں جان ہے اور اس کے جسم کے اندر سانس چلتی ہے یہ
ممکن ہی نہیں کہ وہ اطمینان اور چین سے بیٹھ سکے ۔
پس یہ خیال کر لینا کہ ہماری جماعت کا کام آج یا کل یا پرسوں ختم ہو جائے گا اور ہم اطمینان
سے بیٹھ رہیں گے بالکل غلط ہے ۔ یہ خیال کر لینا کہ فلاں قسم کے حملے اب بالکل نہیں ہوں گے اگر
ہوں گے تو اور قسم کے ، بالکل غلط ہے ۔ وہ ہر رنگ میں حملے کرے گا اور ہر ہتھیار سے اسلام کی
فوجوں کو شکست دینے کے لئے میدان میں اترے گا اور ہماری جماعت میں وہی رہ سکے گا جو اِن
تمام حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہے اور کسی ایک لمحہ کے لئے بھی اطمینان کا سانس نہ
لے ۔ جو شخص اس اصل پر قائم نہیں وہ اگر آج احمدی ہے تو بالکل ممکن ہے کل مرتد ہو جائے کیونکہ
ممکن ہی نہیں کہ اگر تم میں سے کوئی شخص کسی شرط سے احمدیت میں داخل ہوا ہے تو وہ آخر دم تک
احمدی رہ سکے ۔
یہ الہی سلسلہ ہے اور الہی سلسلوں میں ایسے لوگوں کا قیام بالکل نا ممکن ہوا کرتا ہے۔ پس وہی
لوگ احمدیت پر ثابت قدم رہیں گے جن کے ایمان بغیر کسی شرط کے ہوں ۔ میں نے جو ابھی ابھی
رکوع پڑھا ہے اس میں اللہ تعالیٰ مؤمنوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرماتا ہے۔
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَا لَكُمْ إِذَا قِيلَ لَكُمُ انْفِرُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِنَّا قَلْتُمْ
إلى الأرض اے مؤمنو ! تمہیں کیا ہو گیا کہ جب تمہیں کہا جاتا ہے کہ آؤ اور خدا تعالیٰ کے راستہ
میں باہر نکلو تو تم زمین کی طرف بوجھل ہو کر گر جاتے ہو۔ اور تمہارے لئے چلنا مشکل ہو جاتا ہے۔
ارضِيتُمْ بِالْحَيُوةِ الدُّنْيَا مِنَ الْآخِرَةِ کیا تم اس ور لی زندگی کو آخرت پر ترجیح دیتے
انوار العلوم جلد ۱۵
اگر تم تحریک جدید کے مطالبات پر عمل کرو گے تو ۔
ہو۔ فَمَا مَتَاعُ الْحَيُوةِ الدُّنْيَا فِي الآخِرَةِ إِلَّا قَلِيلٌ یاد رکھو اس ورلی زندگی کا جو
فائدہ ہے یہ آخرت کے مقابلہ میں بالکل حقیر ہے۔
ان آیات میں اللہ اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ جب بھی دین کے لئے آواز اٹھائی جائے موم مؤمن کا
فرض ہوتا ہے کہ وہ آگے آئے اور خدمت دین میں اپنی جان ، اپنا مال ، اپنی اولاد، اپنی عزت ،
اپنی آبرو، اپنا آرام ، اپنی آسائش ، اپنی جائداد ، اپنا وطن اور اپنی ہر چیز قربان کر دے لیکن منافق
یہ چاہتا ہے کہ مؤمن قربانی نہ کریں اور جو کر رہے ہیں وہ بھی قربانی کے مقام سے پیچھے ہٹ
آئیں۔ فرماتا ہے الا تَنْفِرُوا يُعَذِّبَكُمْ عَذَابًا أَلِيمًا ، وَيَسْتَبْدِلُ قَوْمًا
غَيْرَكُمْ وَلَا تَضُرُّوهُ شَيْئًا، وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِیر اگر تم خدا تعالی کی آواز یا اس
کے نمائندوں کی آواز پر کان نہیں دھرو گے اور تمہاری یہ حالت ہو گی کہ تمہیں کہا تو یہ جائے گا کہ
آؤ اور دین کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش کرو مگر تم آگے نہیں آؤ گے تو یاد رکھو خدا تعالیٰ
تمہیں دردناک عذاب میں مبتلا ء کرے گا ۔ وَيَسْتَبْدِلُ قَوْمًا غَيْرَكُمْ اور خدا تعالیٰ
تمہارے بدلے کوئی اور قوم کھڑی کر دے گا ۔ وَلا تَضُرُّوهُ شَيْئًا اور تم خدا تعالیٰ کا کچھ بھی
نقصان نہیں کر سکو گے ۔ بعض لوگ اسی بات پر حیرت میں آ جایا کرتے ہیں کہ جماعت میں دو چار
یا دس میں منافق کیوں ہیں حالانکہ اللہ تعالیٰ اس جگہ یہ فرماتا ہے کہ ہزار نہیں ، دس ہزا ر نہیں ، دس
کروڑ بھی اگر مرتد ہو جائیں تو ہمیں اس کی پرواہ نہیں ہو سکتی ۔ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ اور
اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے ۔ یہ مت خیال کرو کہ اگر کسی جماعت میں سے کچھ لوگ نکل جائیں گے تو
اس جماعت کو نقصان پہنچ جائے گا ۔ فرماتا ہے ہمیں کام سے غرض ہے تعداد سے نہیں ۔ اگر نکتے اور
ناکارہ وجود جماعت میں شامل ہیں تو وہ بیشک جماعت سے نکل جائیں اور یاد رکھیں کہ وہ خدا تعالیٰ
کے دین کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے ۔ پھر فرماتا ہے ۔ الا تَنْصُرُوهُ فَقَدْ نَصَرَهُ اللَّهُ
إِذْ اخْرَجَهُ الَّذِينَ كَفَرُوا ثَانِيَ اثْنَيْنِ إِذْ هُمَا فِي الْغَارِ إِذْ يَقُولُ لِصَاحِبِهِ
لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا : فَأَنْزَلَ اللهُ سَكِينَتَهُ عَلَيْهِ وَأَيَّدَهُ بِجُنُودٍ
لَمْ تَرَوْهَا وَجَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِينَ كَفَرُوا السُّفْلَى، وَكَلِمَةُ اللَّهِ هِيَ الْعُلْيَا، وَاللَّهُ
عزِيزُ حَكِيمُ کے اگر تم محمد رسول اللہ ﷺ کی مدد نہیں کرنا چاہتے تو تو تمہاری خدا تعالیٰ
صلى الله
کو کیا پروا ہو سکتی ہے ۔ فَقَدْ نَصَرَهُ اللهُ إِذْ أَخْرَجَهُ الَّذِينَ كَفَرُوا ثَانِيَ
اثْنَيْنِ إِذْ هُمَا فِي النَّارِ خدا تعالیٰ نے اس کی اس وقت مدد کی تھی جب کہ وہ صرف اپنے
انوار العلوم جلد ۱۵
اگر تم تحریک جدید کے مطالبات پر عمل کرو گے تو ۔۔
ایک ساتھی کے ساتھ مکہ سے نکلا اور دشمن کے حملے سے بچنے کیلئے ایک غار میں پناہ گزین ہو گیا۔
إِذْ يَقُولُ لِصَاحِبِهِ لَا تَحْزَنْ إِنَّ الله معنا جب وہ اپنے ساتھی سے کہہ
رہا تھا کہ غم مت کر اللہ ہمارے ساتھ ہے۔ اس وقت تمہاری کونسی فو جیں تھیں جو اس کی مدد کر رہی
تھیں ۔ فانزَلَ اللهُ سَكِينَتَهُ عَلَيْهِ اس وقت خدا تعالیٰ نے خود اس پر اپنی سکینت
اتارى وآيدَهُ بِجُنُودٍ لَمْ تَرَوْهَا اور اس کی ایسے لشکروں سے مدد کی جس کو تم دیکھ نہیں
سکتے تھے ۔ وَجَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِينَ كَفَرُوا السُّفْلَى، وَكَلِمَةُ اللَّهِ هِيَ الْعُلْيَا، اور اس
نے ان روحانی لشکروں کے ذریعہ کفار کو اپنی تدبیروں میں نیچا دکھایا اور خدا اور اس کے رسول کا
غلبہ ہوا ۔ وَاللهُ عَزِيزٌ حَكِيمُ اور اللہ ہی ہمیشہ غالب رہا کرتا ہے اور وہ بڑی حکمتوں
والا ہے۔ پھر فرماتا ہے اِنْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَا لا وَجَاهِدُوا بِا مْوَالِكُمْ وَ
انْفُسِكُمْ فِي سَبِيلِ اللهِ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ ۔
اے مؤمنو ! اگر تم اپنے ایمان میں پختہ ہو تو تم کمزور ہو تب بھی نکلو ، طاقتور ہو تب بھی نکلو ، مالدار ہو
تب بھی نکلو، غریب ہو تب بھی نکلو ، بوڑھے ہو تب بھی نکلو، جوان ہو تب بھی نکلو، تمہارے اوپر ذمہ داریاں
ہوں تب بھی نکلو، تمہارے اوپر ذمہ داریاں نہ ہوں تب بھی نکلو ، گھوڑوں پر سوار ہو تب بھی نکلو ،
پیدل ہو تب بھی نکلو۔ اِنْفِرُوا خِفَا فَا وَشِقَالا تم چاہے ہلکے ہو چاہے بھاری تمہارا
فرض ہے کہ دونوں صورتوں میں نکلو۔ وَجَاهِدُوا بِاً مُوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ فِي
سبيل الله اور اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرو کیونکہ جو
عظیم الشان کام تیرے سامنے ہے وہ معمولی قربانیوں سے سرانجام نہیں دیا جا سکتا۔ جب تک تم
میں سے ہر شخص اپنی جان اور اپنا مال خدا تعالیٰ کی راہ میں قربان کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتا اس
وقت تک یہ کام نہیں ہو سکتا ۔
ذلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ تمہیں کیا پتہ کہ گل کیا ہونے والا
ہے۔ فرض کرو آج سے پچاس ساٹھ یا سو سال کے بعد تمہاری نسلوں نے اپنی قربانیوں کے بدلہ
میں بادشاہت حاصل کرنی ہو تو کیا تمہارا فرض نہیں کہ دن رات قربانیاں کرتے چلے جاؤ اور ایک
لمحہ کے لئے بھی اپنے قدم اس میدان میں سُست نہ ہونے دو۔
حضرت ابو ہریرہ نے ایک دفعہ کسرای شاہ ایران کا رومال اپنی جیب میں سے نکالا اور اس
سے اپنی ٹھوک پونچھ لی۔ پھر کہنے لگے بخ بخ ابوھریرہ واہ واہ ابوہریرہ کبھی تجھے جوتیاں پڑا
انوار العلوم جلد ۱۵
اگر تم تحریک جدید کے مطالبات پر عمل کرو گے تو ۔۔
کرتی تھیں اور آج تو کسری کے رومال میں تھوک رہا ہے۔ لوگوں نے پوچھا۔ آپ نے یہ کیا
صلى الله
صلى الله ۔
عل وسام
بات کہی ہے ۔ انہوں نے کہا مجھے رسول کریم ﷺ کی باتیں سننے کا اس قد راشتیاق تھا کہ میں مسجد
سے اُٹھ کر کبھی باہر نہ جاتا کہ ممکن ہے رسول کریم ﷺ تشریف لے آئیں اور آپ میرے بعد
کوئی ایسی بات کہہ جائیں جسے میں نہ سن سکوں اور چونکہ میں اسی شوق میں ہر وقت مسجد میں پڑا
رہتا تھا اس لئے کئی کئی دن کے فاقے ہو جاتے اور شدت ضعف کی وجہ سے مجھ پر غشی طاری ہو
جاتی لوگ یہ سمجھتے کہ مجھے مرگی پڑی ہوئی ہے اور چونکہ عرب میں یہ دستور تھا کہ وہ مرگی والے کو
جوتیاں مارا کرتے تھے اس لئے جب میں بے ہوش ہو جاتا تو لوگ میرے سر پر جوتیاں مارنی
شروع کر دیتے حالانکہ اس وقت بھوک کی شدت کی وجہ سے مجھے غشی ہوتی تھی اور کمزوری کے
مارے میری آواز بھی نہیں نکل سکتی تھی ۔
پھر انہوں نے واقعہ سنایا کہ ایک دفعہ میں بھوک سے اتنا تنگ ہوا کہ مجھ سے برداشت نہ ہو
سکا اور میں اُٹھ کر مسجد کے دروازہ پر آکر کھڑا ہو گیا کہ شاید میری شکل دیکھ کر ہی کوئی شخص سمجھ
جائے کہ مجھے بھوک لگی ہوئی ہے اور وہ مجھے کھانے کے لئے کچھ دیدے۔ اتنے میں حضرت ابو بکر
وہاں سے گزرے اور میں نے ان کے سامنے ایک آیت پڑھی جس میں غریبوں کی خبر گیری کرنے
اور بھوکوں کو کھانا کھلانے کا حکم ہے اور عرض کیا کہ اس کے ذرا معنی کر دیں انہوں نے اس آیت
کے معنی کئے اور آگے چل دیئے۔ اس واقعہ کا ان کی طبیعت پر اتنا اثر تھا کہ باوجود یکہ جس زمانہ
میں انہوں نے یہ بات سنائی اس یہ بات سنائی اس وقت رسول کریم یہ بھی فوت ہو چکے تھے اور حضرت ابو بکر
بھی فوت ہو چکے تھے اور حضرت عمر کا زمانہ تھا پھر بھی وہ اس وقت غصہ سے کہنے لگے ہوں ! گویا
مجھے اس آیت کے معنے نہیں آتے تھے اور حضرت ابو بکر کو زیادہ آتے تھے ۔ میں نے تو یہ آیت ان
کے سامنے اس لئے پیش کی تھی کہ میری شکل دیکھ کر انہیں میری طرف توجہ پیدا ہو مگر انہوں نے معنی
کئے اور آگے چل دیئے ۔ پھر حضرت عمرؓ گزرے اور ان کے سامنے بھی میں نے یہی آیت پیش کی
انہوں نے بھی اس کے معنی کئے اور آگے چل پڑے۔
صلى الله ۔
حضرت ابو ہریرہ پھر بڑے غصہ سے کہتے ہیں ۔ ہوں ! گویا مجھے اس آیت کے معنی نہیں آتے
تھے اور حضرت عمر زیادہ جانتے تھے۔ میں نے تو اس لئے آیت ان کے سامنے پیش کی تھی کہ وہ سمجھ
جاتے کہ میں بھوکا ہوں مگر وہ معنی کر کے آگے چل پڑے ۔ اسی حالت میں میں حیران کھڑا تھا کہ
پیچھے سے ایک نہایت محبت بھری آواز آئی کہ ابو ہریرہ ۔ میں نے مُڑ کر دیکھا تو رسول کریم
۔
صلى الله
عل وسام
انوار العلوم جلد ۱۵
اگر تم تحریک جدید کے مطالبات پر عمل کرو گے تو ۔
کھڑے تھے ۔ آپ نے مجھے فرمایا معلوم ہوتا ہے تمہیں بھوک لگی ہے۔ گویا رسول کریم ﷺ نے
حضرت ابو ہریرہ کی پیٹھ میں سے وہ چیز دیکھ لی جو حضرت ابو بکر اور حضرت عمر ابو ہریرہ کے منہ سے
صلى الله
عروسه
نہیں دیکھ سکے تھے تھے ۔ ۔ پھر آپ نے فرمایا ادھر آؤ ۔ حضرت ابو ہریرہ گئے تو رسول کریم علی دودھ کا
ایک پیالہ لے کر باہر نکلے ۔ حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں دودھ دیکھ کر میں بڑا خوش ہوا اور سمجھا کہ
اب اکیلا اسے خوب سیر ہو کر پیوں گا مگر رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ ابو ہریرہ مسجد میں جاؤ اور اگر
کوئی اور بھی بھوکا ہو تو اسے بُلا لاؤ۔ حضرت ابو ہریرہ ابو ہریرہ کہتے ہیں میں نے دل میں کہا میں کہا کہ میں تو یہ
سمجھتا تھا کہ مجھ مجھ ا اکیلے کو یہ تمام دودھ مل جائے گا مگر اب تو اوروں کو بھی بلا لیا گیا ہے۔ نہ معلوم
میرے لئے دودھ بچے یا نہ بچے۔ خیر میں مسجد میں گیا تو وہاں چھ آدمی اور مل گئے ۔ میں نے کہا
اب مصیبت آئی آگے تو یہ خیال تھا کہ اگر ایک آدمی ملا تو خیر آدھا دودھ وہ پی لے گا۔ آدھا میں
پی لوں گا مگر یہاں تو اکٹھے چھ مل گئے ہیں ۔ یہ اگر پینے لگے تو میرے لئے کچھ بھی نہیں بچے گا مگر
چونکہ رسول کریم ﷺ کا حکم تھا اس لئے میں ان کو ساتھ لے کر گیا اور کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! یہ چھ
بھی میری طرح بھو کے بیٹھے ہیں ۔ اس موقع پر رسول کریم ﷺ نے انہیں کیا عجیب سبق دیا۔
آپ نے فرمایا ابو ہریرہ یہ دودھ کا پیالہ لو اور پہلے ان میں سے ایک کو پلاؤ۔ حضرت ابو ہریرہ کہتے
ہیں ۔ میں نے دل میں کہا بس اب میں مارا گیا میرے لئے بھلا کیا بچے گا ۔ چنانچہ پہلے ایک نے
دے تو میرے
پینا شروع کیا اور پیتا چلا گیا۔ میں نے میں نے سمجھا شاید یہ شرافت کر کے کچھ دودھ چھوڑ دے تو
پینے کے کام آ جائے مگر جب وہ پی چکا تو رسول کریم ﷺ نے وہ پیالہ دوسرے کو دے دیا ، پھر
تیسرے کو ، پھر چوتھے پانچویں اور چھٹے کو اور میں کا نپتا چلا جاؤں کہ نہ معلوم میرے لئے بھی کچھ
بچتا ہے یا نہیں آخر جب وہ سب پی چکے تو رسول کریم ﷺ نے مجھے پیالہ دیا اور میں نے دیکھا
کہ وہ اسی طرح لبالب بھرا ہوا ہے جس طرح پہلے تھا۔ آخر میں نے دودھ پینا شروع کر دیا اور پیتا
چلا گیا یہاں تک کہ میرا پیٹ بھر گیا اور میں نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! اب میں سیر ہو گیا ۔ آپ نے
فرمایا نہیں اور پیو چنانچہ میں نے پھر پینا شروع کر دیا اور جب بہت پی چکا تو میں نے پھر کہا کہ
يَا رَسُولَ اللهِ ! اب تو پیٹ بھر گیا ہے۔ آپ نے فرمایا نہیں اور پیو۔ چنانچہ میں نے پھر پیا یہاں
تک کہ مجھے یوں محسوس ہوا کہ میری انگلیوں کی پوروں میں سے بھی دودھ پھوٹ کر نکل رہا ہے۔
صلى الله
روسه
آخر میں نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! اب تو میرے پیٹ میں کوئی گنجائش نہیں رہی ۔ رسول کریم علی
نے ہنس کر پیالہ مجھ سے لے لیا اور خود بقیہ دودھ پی گئے ۔ کے اس طرح رسول کریم ﷺ نے
صلا
انوار العلوم جلد ۱۵
اگر تم تحریک جدید کے مطالبات پر عمل کرو گے تو ۔۔
انہیں یہ سبق دیا کہ گوتم نے زبان سے سوال نہیں کیا مگر چونکہ اپنی شکل سے تم نے دوسروں سے مانگا
ہے اس لئے تمہیں سب کے بعد حصہ دیا جائے گا۔ یہ واقعہ سنا کر حضرت - یہ واقعہ سنا کر حضرت ابو ہریرہ فرمانے لگے ۔ یہ
میری حالت تھی مگر آج میری حالت کیا ہے۔
آج یہ حالت ہے کہ جس رو مال میں میں نے تھوکا ہے ۔ یہ کسری شاہ ایران کا رومال ہے
اور رومال بھی ایسا قیمتی ہے کہ کسری اسے ہر وقت اپنے ہاتھ میں نہیں رکھتا تھا بلکہ اپنے سالانہ جشن
کے موقع پر یہ رومال لیتا تھا مگر آج وہ اس قدر قیمتی رومال میرے ہاتھ میں ہے اور میں کس
بیدردی سے اس میں تھوک رہا ہوں ۔ یہی وجہ ہے کہ جب میں نے اس میں تھوکا تو مجھے اپنی گزشتہ
حالت یاد آ گئی اور میں نے کہا نخ نخ ابو ہریرہ آج تو تیری بڑی شان ہے۔ اب اگر ابو ہریرہ کو ان
قربانیوں کے وقت جو انہوں نے اسلام کے لئے ابتداء زمانہ میں کیں یہ معلوم ہوتا کہ ان
قربانیوں کے نتیجہ میں وہ ایک دن کسری کے رومال میں تھوکیں گے تو کون کہہ سکتا ہے کہ وہ ان
قربانیوں سے بھی بڑھ کر اسلام کیلئے قربانیاں کرنے کے لئے آمادہ نہ ہو جاتے ۔ اگر ابوسفیان کو
پتہ ہوتا کہ محمد رسول اللہ ﷺ کی غلامی کے نتیجہ میں اس کا لڑ کا معاویہ ایک دن عرب کا بادشاہ بننے
ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ بجائے مخ جائے مخالفت کرنے کے وہ تلوار لے کر محمد رسول اللہ اللہ کے لشکر
کے آگے آگے چلتا ۔ مگر وہ کیوں لڑ رہا تھا ؟ صرف اسی لئے کہ اسے مستقبل کا علم نہیں تھا اور وہ نہیں
جانتا تھا کہ کل کیا ہونے والا ہے ۔ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ڈیكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِنْ كُنْتُمْ
تعْلَمُونَ اگر تم اپنے مستقبل سے آگاہ ہو جاؤ۔ اگر ہم وہ پردہ اٹھا دیں جو اس وقت تمہاری
آنکھوں پر پڑا ہوا ہے اگر تمہیں نظر آنے لگے کہ تمہارے کالے کلوٹے بچے جن کی آنکھوں میں گید
بھری ہوئی ہے اور ناک ان کے بہہ رہے ہیں کسی دن دنیا کے بادشاہ بننے والے ہیں تو تم
قربانیاں کر کے اپنے آپ کو ہلاک کر لو مگر ہم تمہیں وہ بتاتے نہیں صرف اتنا بتا دیتے ہیں کہ ان
قربانیوں کا نتیجہ تمہارے لئے بہت بہتر ہوگا اور اگر تمہیں اپنا مستقبل نظر آ جائے تو تم ان قربانیوں
کو بالکل حقیر اور ذلیل سمجھو۔
والا
علوس
پھر فرماتا ہے تو كَانَ عَرَضًا قَرِيبًا وَ سَفَرًا قَاصِدًا لَّاتَّبَعُوكَ
وَلكِن بَعدَتْ عَلَيْهِمُ الشُّقَةُ ، وَ سَيَحْلِفُونَ بِاللَّهِ لَوِ اسْتَطَعْنَا
لَخَرَجْنَا مَعَكُمْ يُهْلِكُونَ انْفُسَهُمْ وَاللَّهُ يَعْلَمُ إِنَّهُمْ لَكَذِبُونَ
فرماتا ہے آئے تھے تم سب مؤمن بن کر مگر چونکہ کام ذرا لمبا ہو گیا اس لئے تمہارے قدم ڈگمگانے
انوار العلوم جلد ۱۵
اگر تم تحریک جدید کے مطالبات پر عمل کرو گے تو ۔۔
لگ گئے ہیں تم سمجھتے تھے کہ ادھر ہم نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی اور ادھر دس دن کے اندر
ہی اندر ساری دنیا کے بادشاہ بن گئے ۔ یہاں عرضا کا لفظ منافع کے معنوں میں استعمال
ہوا ہے یعنی اگر ان کے منافع اور مطلب سهل الحصول ہوتے وَسَفَرًا قاصد اور دین کی
خدمت کا سفر چھوٹا ہوتا لا تبحوك تو وہ تیرے ساتھ چل پڑتے ۔ یہاں ان تحول کا لفظ
ظاہری معنوں پر بھی مشتمل ہے اور باطنی معنوں پر بھی ۔ یعنی اس کا ایک مفہوم یہ بھی ہے کہ اگر چھوٹا
سفر ہوتا تو وہ تیرے ساتھ چل پڑتے اور یہ بھی مطلب ہے کہ اگر تیرے راستہ میں مشکلات نہ
ہوتیں اور انہیں کئی قسم کی قربانیاں نہ کرنی پڑتیں تو وہ آسانی سے تیرے ساتھ شامل ہوتے ۔ مگر
چونکہ تیرا راستہ کٹھن اور سخت دشوار ہے اس لئے وہ تیرے ساتھ چلنے کے لئے آمادہ نہیں ۔ یہی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی فرمایا ہے کہ :۔
د مجھے کیا معلوم ہے کہ ابھی کون کون سے ہولناک جنگل اور پُر خار بادیہ
در پیش ہیں جن کو میں نے طے کرنا ہے پس جن لوگوں کے نازک پیر ہیں وہ کیوں
میرے ساتھ مصیبت اُٹھاتے ہیں ۔ 2
۹،،
جو جدا ہونے والے ہیں وہ جُدا ہو جائیں اور مجھے میرے خدا پر چھوڑ دیں مگر میں کہتا ہوں
کہ اگر تم نے دیانت داری سے احمدیت کو قبول کیا ہے، اگر تم یقین رکھتے ہو کہ سلسلہ احمد یہ سچا ہے،
اگر تم سمجھتے ہو کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی میں خدا تعالیٰ کی پیروی ہے اور مسیح موعود کی پیروی
میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی ہے۔ تو اے مردو اور عورتو! تم تحریک جدید کے اغراض اور
مقاصد میں میرے ساتھ تعاون کرو اور انصار اللہ بن جاؤ۔ مجھے تم سے کوئی غرض نہیں ۔ اگر تم
میرے ان مطالبات پر عمل کرو گے تو اپنے خدا کو اپنے اوپر راضی کر لو گے اور اگر تم ان مطالبات
پر عمل نہیں کرو گے تو اپنے خدا کو اپنے اوپر ناراض کر لو گے ۔ (الفضل ۱۶ رجون ۱۹۵۹ء)
ا التوبة : ۳۸، ۳۹
التوبة : ٤٠
الصفت : ۴۸
ه التوبة : ۴۱
صلى الله
الجمعة : ۴
بخاری کتاب الاعتصام باب ما ذكر النبي (الخ)
کے بخاری کتاب الرقاق باب كيف كان عيش النبي ﷺ (الخ)
التوبة :٤٢
۹ انوار الاسلام صفحه ۲۳ ، ۲۴ روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۲۳ ۲۴۰
ـلى الـ