احباب جماعت اور اپنی اولاد سے ایک اہم خطاب

انوارالعلوم (جلد 15), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۵
احباب جماعت اور اپنی اولاد سے ایک اہم خطاب
گیا تھا۔ جب ملاقات کا وقت آیا تو میں نے اپنی سوئی نیچے رکھنی چاہی اس پر ایک سکھ نے جسے
راجہ کا خطاب ملا ہوا تھا مجھے کہا کہ آپ بڑے آدمی ہیں اور پنجاب کے معزز خاندان سے ہیں
آپ سوئی نہ رکھیں کیا ہوا اگر وہ شہزادہ ویلیز ہے۔ تو پنجاب میں کوئی بھی پُرانا اور پرانا اور معزز خاندان
ہمارے خاندان کی طرح نہیں مگر روپیہ ہمارے پاس نہیں ۔ پہلے ہمیں سکھوں نے لوٹا ، پھر
انگریزوں نے لوٹا ، ان دونوٹوں کی وجہ سے ہماری دنیوی حیثیت کم ہو گئی اور ایک معمولی زمیندار
کی حیثیت پر آ گئے ۔ اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف نہ لاتے تو ہماری ایک
زمیندار سے زیادہ عزت نہ ہوتی ۔ پھر زمیندار بھی ایسا جس کی زمینیں نہری نہیں ہیں ۔ پس ان
زمینوں کی قیمتیں صرف احمدیت کی وجہ سے بڑھیں اس کے بعد تم اس قابل ہوئے کہ تم اعلیٰ تعلیم
حاصل کر سکو اس لئے تم کسی احمدی کے ممنونِ احسان نہیں مگر احمدیت کے ضرور ممنونِ احسان ہو ۔
اللہ تعالیٰ کا یہ بہت بڑا احسان ہے کہ تمہاری گردنیں کسی انسان کے سامنے نہیں جھک سکتیں مگر تمہیں
یہ بات ہمیشہ یاد رکھنی چاہئے کہ یہ سب کچھ تمہیں احمدیت کی وجہ سے ملا ۔ ہے۔
ایک اور بات جو یا د رکھنے کے قابل ہے وہ یہ ہے کہ تمہیں ہمیشہ غرباء سے ملتے رہنا چاہئے ۔
ہماری جماعت کا بڑا حصہ چونکہ غرباء پر مشتمل ہے اس لئے ان سے ملنا ضروری ہے اگر تم ان میں
مل کر رہو اور ان کی تربیت کا کام کرو تو تم حقیقی عزت حاصل کر سکتے ہو۔ ایاز ایک مشہور جرنیل محمود
غزنوی کا تھا لوگوں نے محمود کے پاس اُس کی شکایتیں کیں ۔ ایاز ایک غلام تھا مگر اس نے اپنی
ذہانت اور قابلیت کی وجہ سے ترقی کی اور بڑھتے بڑھتے جرنیل ہو گیا حتی کہ وہ فنانس منسٹر ( وزیر خزانہ )
ہو گیا ۔ لوگوں کو کچھ حسد تھا اس لئے انہوں نے محمود کے پاس شکایتیں کیں کہ وہ رات کو ہمیشہ اکیلا
خزانے میں جاتا ہے اور قیمتی اشیاء وہاں سے چرا لیتا ہے ۔ یہ شکایتیں محمود کے پاس اس کثرت
سے پہنچیں کہ اُسے ایاز پر بدظنی ہوگئی ۔ ایک دن بادشاہ رات کے وقت خزانہ میں داخل ہو گیا اور
باہر سے تالا لگوا دیا اور ایک پوشیدہ جگہ پر چھپ کر بیٹھ گیا۔ اس کے بعد ایاز آیا اور اندر داخل ہو
گیا۔ بادشاہ کی بدظنی اور بھی بڑھ گئی اور سمجھا کہ لوگوں کی شکایتیں صحیح ہیں مگر اس نے اپنے دل
میں کہا کہ ابھی دیکھنا چاہئے کہ یہ کیا کرتا ہے۔ ایاز نے ایک کنجی لی اور اس سے ایک ٹرنک کھولا ،
پھر اس میں سے ایک اور صند و چی نکالی اور اسے کھولا اور اس میں سے ایک بغچہ شے نکالا جس
کے اندر ایک پھٹی ہوئی گدڑی تھی ، ایاز نے اپنا شاہی لباس اُتارا اور وہ گدڑی پہن لی ۔ اس کے
بعد اس نے مصلی بچھایا اور نماز پڑھنی شروع کر دی اور اس نے نماز میں رو رو کر اللہ تعالیٰ سے کہا کہ

انوار العلوم جلد ۱۵
احباب جماعت اور اپنی اولاد سے ایک اہم خطاب
اے خدا ! میں اس گاڑی میں اس شہر میں داخل ہوا تھا اور آج تو نے اپنے فضل سے مجھے
وزارت کا عہدہ عطا فرمایا ہے اور اتنی عزت دی ہے کہ اس جگہ پر آنے سے مجھے محمود غزنوی کے
سوا اور کوئی نہیں روک سکتا ۔ میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں کہ تو نے مجھے اپنے فضل سے اس مقام پر
پہنچایا ہے اور اے خدا ! تو مجھے اس بات کی بھی توفیق عطا فرما کہ جس بادشاہ نے مجھ پر اتنا رحم کیا
ہے اُس کی دیانتداری سے خدمت کروں ۔ محمود نے جب ایاز کی یہ دعاسنی تو اس کے پاؤں سوسو
من کے ہو گئے اور اُس نے دل میں کہا کہ میں نے کتنے قیمتی جو ہر پر بدظنی کی ہے ۔ ایاز نماز پڑھ
کر اور گاڑی کو پھر اسی جگہ رکھ کر اور اپنا لباس پہن کر چلا گیا بعد ازاں محمود وہاں سے اُٹھا اور
واپس آیا اور اس نے پہرہ داروں کو کہا کہ خبردار میرے آنے کا ایاز کو علم نہ ہو مگر اس تمام تر
خدمت کے باوجود ایاز غلام ہی کہلاتا ہے۔ اس کے مقابلہ میں تم اپنے آپ کو دیکھو کہ اللہ تعالیٰ
نے تمہیں کسی بندے کا غلام ہونے سے بچا کر صرف اپنی غلامی بخشی ۔
یہ کتنا بڑا احسان ہے اللہ تعالیٰ کا ۔ اس کے بعد بھی اگر تم اپنے رب کو کوئی الگ وجود سمجھو تو تم
سے زیادہ احمق اور جاہل کوئی نہیں ہو گا ہماری سب عزتیں احمدی ہونے کی وجہ سے ہیں اور کوئی
امتیاز ہم میں نہیں بعض کاموں کی مجبوریوں کے لحاظ سے ایک افسر بنا دیا جاتا ہے اور دوسرا ما تحت
ور نہ حقیقی امتیاز ہم میں کوئی نہیں ۔ حقیقی بڑائی خدمت کرنے سے حاصل ہوتی ہے خاندان کی وجہ
سے نہیں ۔ ہمارا خاندان دہلی کے شاہی خاندان سے بڑا نہیں گو ہم انہی میں سے ہی ہیں مگر وہ
بہر حال بادشاہ تھے اور بادشاہ رتبہ میں بڑے ہوتے ہیں مگر میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے
کہ دہلی کے شہزادے بازاروں میں لوگوں کو محقہ پلاتے پھرتے ہیں اور بعض کی یہ حالت ہوتی
ہے کہ مر جانے کی صورت میں ان کے لئے کفن بھی مہیا نہیں ہوتا۔ ان کے ہمسائے گورنمنٹ کو لکھ
دیتے ہیں کہ یہ فلاں بادشاہ کا پوتا بغیر کفن کے مرا پڑا ہے اس کیلئے کفن دیا جائے اور گورنمنٹ اس
کیلئے کفن مہیا کر دیتی ہے۔ یہ بڑائیاں اللہ تعالیٰ کی طرف سے آتی ہیں اور جب وہ چاہتا ہے چھین
بھی لیتا ہے ۔ پس عزت کا جو چوغہ تم پہنو وہ دوسروں سے مانگا ہوا نہ ہو ۔ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے خاندان میں سے ہونا یا میرا بیٹا ہونا یہ تو مانگا ہوا چوغہ ہے تمہارا فرض ہے کہ تم خود
اپنے لئے لباس مہیا کرو۔ وہ لباس جسے قرآن مجید نے پیش کیا ہے یعنی لباس التقوى
ذلِكَ خَيْر تقویٰ کا لباس سب لباسوں سے بہتر ہے ۔ غرض تم احمدیت کے خادم بنو پھر اللہ
تعالیٰ کی نظروں میں بھی تم معزز ہو گے اور دنیا بھی تمہیں عزت کی نگاہ سے دیکھے گی ۔ کہتے ہیں

انوار العلوم جلد ۱۵
احباب جماعت اور اپنی اولاد سے ایک اہم خطاب
ایک احمق اپنے باپ سے لڑ پڑا باپ نے اس کو زجر کیا۔ بیٹے نے آگے سے کہا تم ایک غریب کے
بیٹے ہو اور میں ایک نواب کا بیٹا ہوں حالانکہ اس کو وہ عزت اپنے باپ کی وجہ سے ہی ملی تھی ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جو رتبہ اللہ تعالیٰ نے بخشا ہے اگر ہم صرف اسی کو اپنی عزت
سمجھ لیں تو یہ عزت ہماری مانگی ہوئی ہوگی ۔ حقیقی عزت تبھی ہو گی جب ہم اس میں اپنا کمال بھی ملا
لیں ۔ اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مردوں کیلئے خالص
چاندی کی انگوٹھی پہننا جائز نہیں کے لیکن اگر اس میں کوئی اور چیز ملا لی جائے تو پھر اس کا پہننا جائز
ہو جاتا ہے۔ اس طرح باپ دادے کی عزت حقیقی عزت نہیں ہوتی جب تک کہ اس میں اپنا پیتل
بھی شامل نہ کر لیا جائے ۔ اسی طرح خالص ریشم پہننا بھی جائز نہیں مگر وہ ریشمی کپڑا جس میں
ایک تارسوت کا بھی ہو اس کا پہننا جائز ہو جاتا ہے تو باپ دادے کی عزت کو اپنی طرف منسوب
کرنا حقیقی عزت نہیں جب تک اس میں انسان اپنا کمال بھی داخل نہ کرے۔
اللہ تعالیٰ نے تمہارے گھر سے وہ آواز اٹھائی جس کے سننے کیلئے تیرہ سو سال سے
مسلمانوں کے کان ترس رہے تھے اور وہ فرشتے نازل ہوئے جن کے نزول کیلئے جیلانی ، غزالی
اور ابن العربی کے دل للچاتے رہے مگر ان پر نازل نہ ہوئے گو بے شک یہ بہت بڑی عزت
ہے مگر اس کو اپنی طرف منسوب کرنا صرف ایک طفیلی چیز ہے۔ دنیا کے بادشاہوں کی اولاد اپنے
باپ دادوں کی عزتوں کو اپنی عزت کہتے ہیں حالانکہ دراصل وہ ان کیلئے عزت نہیں ہوتی بلکہ
لعنت ہوتی ہے۔
صلى الله
عروسہ
صلى الله
عروسه
رسول کریم ﷺ سے کسی نے پوچھا کہ کون لوگ زیادہ اشرف ہیں ؟ رسول کریم
نے فرمایا جو تمہارے اندرا شرف ہیں بشرطیکہ ان میں تقوی ہوں تو رسول کریم ﷺ نے بھی پہلی
قسم کی عزت کو تسلیم فرمایا ہے مگرحقیقی عزت وہی تسلیم فرمائی ہے جس میں ذاتی جو ہر بھی مل جائے ۔
پس تم اپنے اندر ذاتی جو ہر پیدا کرو۔ جماعت احمدیہ کے ہر فرد کا خیال رکھو ، خاندان حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کا فرد ہونے کی وجہ سے تمہیں کوئی امتیاز نہیں ، امتیاز خدمت کرنے
میں ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خدمت کی اللہ تعالیٰ نے آپ پر فضل نازل
فرمایا۔ تم بھی اگر خدمت کرو گے تو اللہ تعالیٰ تم پر بھی اپنا فضل نازل کرے گا حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں
منه از بهر ماکرسی که ماموریم خدمت را

انوار العلوم جلد ۱۵
احباب جماعت اور اپنی اولاد سے ایک اہم خطاب
یعنی میرے لئے گرسی مت رکھو کہ میں دنیا میں خدمت کیلئے پیدا کیا گیا ہوں اسی طرح تم
بھی گرسیوں پر بیٹھنے کے متمنی نہ بنو بلکہ ہر مسکین اور غریب سے ملو اور اگر تمہیں کسی غریب آدمی
کے پاؤں سے زمین پر بیٹھ کر کانٹا بھی نکالنا پڑے تو تم اسے اپنے لئے فخر سمجھو۔
خود تقوی حاصل کرو اور جماعت کے دوستوں سے مل کر ان کو فائدہ پہنچاؤ اور جو علم تم نے
سیکھا ہے وہ ان کو بھی سکھاؤ۔ مل کر میں نے اس لئے کہا ہے کہ انگریز بھی کہتے ہیں کہ ہم
ہندوستانیوں کو پڑھاتے ہیں ۔ مجھے کئی دفعہ ان سے ملنے کا موقع ملا ہے جب وہ یہ کہتے ہیں تو میں
ان سے کہتا ہوں کہ تم لوگ ہم میں مل کر نہیں پڑھاتے بلکہ اپنے آپ کو کوئی باہر کی چیز خیال کر کے
ہماری تربیت کرتے ہو اس لئے اس کا ہم پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ پس میں تم کو مل کر تربیت کرنے
کیلئے کہتا ہوں ۔ جماعت میں بعض کمزور دوست بھی ہوتے ہیں ان میں اسلام کی حقیقی روح کا پیدا
سے
کرنا بہت ہی ضروری کام ہے۔ جماعت کو عت کو علوم دینیہ ۔ دینیہ سے واقف کرنا ، عرفانِ الہی کی منازل
آگاہ کرنا ، خدمت خلق ، محبت الہی اور اسلام کی حکمتوں کا بیان کرنا بہت بڑا کام ہے۔ اسی طرح
جماعت میں ایثار اور قربانی کی روح پیدا کرنا بھی ایک ضروری کام ہے ۔ یہ ایسے کام ہیں جن سے
تم لوگوں کی نظروں میں معزز ہو جاؤ گے ۔ جماعت میں کئی آدمی اخلاق کے لحاظ سے کمزور ہیں
ان کو اخلاق کی درستی کی تعلیم دو، اللہ تعالیٰ کے منشاء کے مطابق جو تحریک جماعت میں ہوتی ہے اس
کو کامیاب بنانے کی کوشش کرو، بعض لوگ رسم و رواج میں مبتلاء ہوتے ہیں ان کو ان رسوم سے
چھڑانے کی کوشش کرو بے شک اس کام کو سر انجام دینے میں بڑی مشکلات ہیں جیسے نئے پچھیرے
پر زین باندھا جاتا ہے تو وہ بھاگتا ہے گو دتا ہے اس لئے کہ اس کو عادت نہیں ہوتی حالانکہ اس پر
زین باندھنا اس کی خوبصورتی اور قیمت کو زیادہ کرنے کیلئے ہوتا ہے مگر چونکہ وہ اس کو سمجھتا نہیں
اس لئے بھاگتا ہے لیکن جب وہ عادی ہو جاتا ہے تو وہی گھوڑا جو سو دوسو کا ہوتا ہے بعد میں پچاس
پچاس ہزار بلکہ لاکھ دو لاکھ تک اس کی قیمت پہنچ جاتی ہے۔ ہماری جماعت کے جولوگ رسم و رواج
کے مرض میں گرفتار ہیں ان کو اس سے آزاد کرنا بالکل ایسا ہی ہے۔
پس تم پر بڑی ذمہ داریاں ہیں جن کو پورا کرنے سے تم حقیقی عزت حاصل کر سکتے ہو مگر یہ
عزت حاصل کرنا اس وجہ سے نہیں کہ تم میری اولاد ہو اور نہ اس وجہ سے کہ تم حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان کے افراد ہو۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام سے جسمانی
تعلق کے علاوہ رسول کریم ﷺ جو آپ کے آقا ہیں ان سے بھی جسمانی تعلق کسی کی حقیقی عزت نہیں
صلى الله

انوار العلوم جلد ۱۵
احباب جماعت اور اپنی اولاد سے ایک اہم خطاب
صلى الله
عروسه
کہلا سکتا۔ میں بچہ تھا کہ ہمارے گھر ایک عورت آئی اس نے پانی مانگا۔ اس کو حضرت (اماں جان )
نے پانی دیا۔ اس نے کہا کہ تم جانتی نہیں میں سیدانی ہوں اور آل رسول ہوں مجھے تم امتیوں کے
گلاس میں پانی پلاتی ہو۔ میں نے جب اس کے منہ سے یہ بات سنی تو میرے دل میں اس کے
متعلق عزت کا جذبہ پیدا نہیں ہوا بلکہ مجھے اس سے شدید نفرت پیدا ہوئی ۔ پس تم رسول کریم
کے ساتھ بھی جسمانی تعلق کی وجہ ۔ کی وجہ سے حقیقی عزت حاصل نہیں کر سکتے ہاں یہ طفیلی عزت ضرور
ہے۔ حقیقی عزت اس وقت ہوتی ہے جب اس میں اپنا کمال بھی داخل کیا جائے ۔ پس تم حقیقی
عزت حاصل کرنے کی کوشش کر و جماعت کی خدمت کرو اگر تم اللہ تعالیٰ کے سلسلہ کی خدمت کرو
گے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے تم دوہرے اجر کے مستحق ہو گے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے یہود کو
مخاطب کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ اگر تم اس دین کو قبول کر لو تو تم کو دوہرا اجر ملے گا اور اگر اعراض
کرو گے اور اس دین کورڈ کر دو گے تو پھر عذاب بھی دوہرا ہے۔ پس تمہارا تعلیم کے بعد واپس آنا
تم پر بہت بڑی ذمہ داریاں عائد کرتا ہے تم لوگوں کو احمدیت کی تعلیم سے روشناس کرانے کی کوشش
کرو اور لوگوں کو سچائی کی تلقین کرو اور جماعت سے جہالت دور کرو اور اپنے فرائض کی طرف جلد
سے جلد توجہ کرو۔ میں اللہ تعالیٰ کے حضور تمہارے کسی کام نہیں آ سکتا صرف خدا کا رحم ہی ہے جو
میرے کام بھی آ سکتا ہے اور تمہارے کام بھی آ سکتا ہے۔
الفضل ۷ تا ۹ را پریل ۱۹۶۱ء)
ا ترمذى ابواب البر والصلة باب ماجاء في الشكر لِمَنْ احسن الیک۔
بخاری کتاب الادب باب رحمة الناس والبهائم
البقرة: ۱۴۹
مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۲۳۵ مطبوعہ بیروت ۱۹۷۸ء
ه بغچه : چھوٹی گٹھڑی
الاعراف: ۲۷
ترمذی ابواب اللباس باب ماجاء في الحرير (الخ)
بخاری کتاب المناقب باب قول الله تعالى يايها الناس انا خلقنكم۔

آج 10 میں سے 10 باقی