تربیت اولاد کے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو

انوارالعلوم (جلد 15)

انوار العلوم جلد ۱۵
تربیت اولاد کے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو
تربیت اولاد کے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
لمية
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد ۱۵
تربیت اولاد کے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
وو
تربیت اولاد کے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو
مستورات سے خطاب
( تقریر فرموده ۲۷ دسمبر ۱۹۳۸ ء بر موقع جلسہ سالانہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :-
ہمارے ملک میں ایک کہانی مشہور ہے بلکہ اس کے متعلق ایک ضرب المثل بنی ہوئی ہے کہ
دو کوا ہنس کی چال چلا اور اپنی بھی بھول گیا۔ کہانی یوں بیان کرتے ہیں کہ کسی کوے نے
ہنسوں کی چال جو دیکھی تو وہ اسے پسند آئی۔ اس نے سمجھا کہ میری چال اچھی نہیں ۔ آخر اس نے
کچھ ہنسوں کے پر اُٹھائے اور اپنے پروں میں اُڑس لئے اور لگا اُن کی سی چال چلنے مگر وہ اُن کی
چال کب چل سکتا تھا۔ ہنسوں نے اُسے اجنبی پرندہ سمجھ کر مارنا شروع کیا یہ وہاں سے نکل کر اپنے
کووں میں آشامل ہوا مگر چونکہ یہ کچھ مدت ہنسوں کی چال چل کر اپنی بھی بھول گیا تھا اس لئے
کووں نے بھی اسے چونچیں مار مار کر اپنے میں سے باہر کیا۔ اب یہ اکیلا رہ گیا نہ ادھر کا رہا نہ
اُدھر کا رہا۔ نہ ہنسوں نے اسے ساتھ ملایا نہ کوّوں نے اسے شامل کیا۔
اس مثال یا اس کہانی کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جس چیز کو جس کام کیلئے پیدا کیا وہی
اس کام کو بخوبی سمجھ سکتی اور احسن طور پر سرانجام دے سکتی ہے ۔ اردو میں ایک اور ضرب المثل ہے
کہ جس کا کام اسی کو ساجھے ۔“ جب ایک کا کام دوسرا کرنے لگے گا تو لازماً خرابی پیدا ہوگی اور
66
وہ ایک عجوبہ بن جائے گی اور کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
اللہ تعالیٰ نے انسان کو دو قسموں میں تقسیم کیا ہے۔ ایک مرد دوسری عورت ۔ ان میں اللہ تعالیٰ
نے بعض اشتراک رکھے ہیں اور بعض اختلاف بھی رکھتے ہیں ۔ مثلاً کھانے پینے میں مرد اور ۔
عورت ایک ہی قسم کے ہیں یہ کبھی نہیں ہوا کہ مرد کھاتے ہیں اور عورتیں نہ کھاتی ہوں گو غذاؤں

انوار العلوم جلد ۱۵
تربیت اولاد کے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو
میں تھوڑا سا فرق ہوتا ہے مثلاً بعض حصے عورتوں کے اور قسم کی غذا چاہتے ہیں اور مردوں کے اور
قسم کی ۔ مثلاً عورتوں کے جسم پر چربی زیادہ آ جاتی ہے اس لئے عورتیں سردی زیادہ برداشت کر
سکتی ہیں اور یہ اس لئے ہے کہ عورت اپنے بچوں کو دودھ پلا سکے تو اس طرح خدا تعالیٰ نے بچے کی
حفاظت فرمادی ۔ تو مادی ۔ تو یہ صرف خدا تعالیٰ کی حکمت کے ماتحت فرق ہے۔ اسی طرح مرد اور عورت
میں اللہ تعالیٰ نے یکساں طور پر ترقی کرنے یعنی عقل کا مادہ رکھا ہے۔ نہ مرد کہہ سکتا ہے کہ عقل اور
دماغ مجھے ہی دیا اور نہ عورت ایسا دعویٰ کر سکتی ہے۔ اسی طرح زبان مرد و عورت کو ایک سی دی
ہے۔ اگر مرد بڑے بڑے مقرر ہوتے ہیں تو عورتیں بھی ۔ ہاتھ پاؤں وغیرہ بھی اللہ تعالیٰ نے
دونوں کو برابر دیئے ہیں مگر قوتوں میں اللہ تعالیٰ نے فرق رکھا ہے۔ بعض قوتیں اللہ تعالیٰ نے
مردوں کو زیادہ دی ہیں اور عورتیں میں کم ہیں ۔ مثلاً اعصاب کی طاقت مرد میں عورت کی نسبت
بہت زیادہ ہے۔ مرد عورت کی نسبت بہت زیادہ بوجھ اٹھا سکتا ہے۔ مگر اس کے مقابل میں عورت
میں اللہ تعالیٰ نے صبر کی طاقت بہت زیادہ رکھی ہے ۔ صبر سے مراد ایک مشکل کو لمبے عرصے تک
برداشت کرنا ہے ۔ یہ طاقت مرد میں یا تو ہے ہی نہیں یا بالکل کم ہے ۔ اس کی موٹی مثال بچے کی
ہے۔ بچہ روتا ہے چلاتا ہے مگر عورت کے ماتھے پر بل تک نہیں پڑتا ، سو میں سے ایک مرد ہو گا جو
عورت کا یہ کام کرے گا ۔ اس معاملہ میں عورت کا دل خدا تعالیٰ نے پہاڑ بنایا ہے۔ دنیا کے بڑے
سے بڑے فلاسفر کو ایک دن کیلئے ایک بچہ دے دو شام تک وہ نیم پاگل ہو جائے گا۔ اس کے
مقابلہ میں سفر میں ، جنگ میں مرد ہی کام آتے ہیں۔ یہاں پر عورت کتنی ہی ہوشیار کیوں نہ ہو گھبرا
جائے گی حالانکہ بچوں کی پرورش کے معاملہ میں جاہل سے جاہل عورت عقلمند سے عقلمند مرد سے
زیادہ معاملہ املہ فہم اور عقلمند ثابت ہوگی ۔ یہ طاقت عورتوں میں اس قدر بڑھی ہوئی ہے کہ مردوں میں
مقابلہ اس کا سینکڑواں حصہ بھی نہیں ۔ مردوں میں بھی بعض ایسے ہوتے ہیں جو بچے پالنا جانتے
ہیں ۔ میں نے اپنے تجربہ میں کئی ایسے آدمی دیکھے ہیں جنہوں نے بچوں کی پرورش اچھی طرح
کی ۔ مثلاً ایک مرد کی بیوی مر گئی تھی اس کا ایک لڑکا اور ایک لڑکی تھی اس نے دوسری شادی نہیں کی
اور خود اپنے بچوں کی پرورش کی ۔ اسی طرح ہمارے ایک دوست قادیان کے ہیں پیر افتخار احمد
صاحب ، یہ حضرت خلیفہ اول کے سالے اور منشی احمد جان صاحب کے بیٹے ہیں، منشی احمد جان
صاحب کو خدا تعالیٰ نے ایسی بصیرت عطا کی تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ابھی دعوی مسیحیت
بھی نہیں کیا تھا کہ انہوں نے حضور کو لکھا

انوار العلوم جلد ۱۵
ہم مریضوں کی
تم
تم مسیحا
بنو
ہے تمہی
خدا
تربیت اولاد کے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو
نظر
کے لئے
تو وہ بہت بڑے بزرگ اور ولی اللہ تھے۔ ان کے بیٹے پیر افتخار احمد صاحب بچوں کے
پالنے میں بڑے ماہر ہیں۔ مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم سلسلہ کے بہت بڑے رکن تھے ۔ ان کو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حضور ایک قرب حاصل تھا اور سلسلہ کے معاملات میں
بہت غیرت رکھتے تھے ۔ اس زمانہ میں تکلف اور آسائش وغیرہ کا خیال تو ہوتا ہی نہیں تھا۔
پیر صاحب کے رہنے کیلئے ایک کوٹھڑی حضرت صاحب کے گھر میں تھی اور اس کے اوپر کی کوٹھڑی
میں مولوی عبد الکریم صاحب رہا کرتے تھے ۔ پیر صاحب کے بچوں کے رونے چلانے کی آواز
آنے پر ان کو غصہ آیا کرتا تھا اور اکثر پیر صاحب سے فرمایا کرتے تھے پیر صاحب آپ بھی کیسے
ہیں بچوں کو چپ کیوں نہیں کراتے مجھے تو ان کے رونے کی آواز سے سخت گھبراہٹ ہوتی ہے“۔
جب ۱۹۰۵ ء میں زلزلہ آیا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام مع اپنے دوستوں کے
باغ میں رہنے لگے تو ان دونوں کے جھونپڑے بھی پاس پاس تھے ۔ وہاں ایک دن مولوی صاحب
نے پیر صاحب سے کہا ۔ پیر صاحب ! میری سمجھ میں نہیں آتا کہ آپ کے بچے روتے ہیں اور
آپ نے ان میں سے ایک کو نہایت اطمینان سے کندھے سے لگایا ہوا ہوتا ہے اور دوسرے کو نرمی
سے پچکارتے رہتے ہیں ۔ اگر میرے پاس ہوں تو ایسا نہ ہو سکے بلکہ مجھے تو یہ دیکھ کر ہی گھبراہٹ
ہوتی ہے۔ پیر صاحب مسکرا دیئے اور کہنے لگے میری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ بچوں کو تو میں
نے اٹھا۔
اٹھایا ہوتا ہے اور آپ کو یونہی گھبراہٹ کیوں ہوتی ہے۔ تو بعض مرد ایسے ہوتے ہیں ۔ مگر
بالعموم مردوں کو اگر بچے سنبھالنے پڑیں تو تھوڑی ہی دیر میں گھبرا جائیں ۔ مجھے تو پانچ منٹ بھی اگر
بچہ رکھنا پڑے تو گھبرا جاتا ہوں لیکن عورتیں کھانا پکانا، پڑھنا لکھنا سب کام کرتی ہیں اور بچوں کی
نگہداشت سے اور ان کے رونے چلانے سے ذرا نہیں گھبرا تیں۔ اگر گھبرا بھی جائیں تو ذراسی
چیت رسید کی اور ایک منٹ کے بعد پھر گلے لگا لیا۔ غرض فطرتیں اللہ تعالیٰ نے مختلف رکھی ہیں ۔ اگر
کوئی چاہے کہ دونوں کے فرائض بدل دیئے جائیں تو دونوں اپنے کاموں میں ناقص رہ جائیں
گے۔ ہر ایک اپنا اپنا کام کر سکتا ہے جیسا کہ اگر کوئی ہاتھ کا کام پیر سے لینا چاہے یا پیر کا کام ہاتھ
سے لینا چاہے تو یہ ناممکن ہے۔ بیسیوں کام ہاتھ کے ایسے ہیں جو پیر یا تو بالکل کر ہی نہیں سکے گا یا
اگر کرنے کی کوشش کرے گا تو خراب کر دے گا ۔ دونوں کے کام مختلف ہیں اور علیحدہ علیحدہ کاموں

انوار العلوم جلد ۱۵
کیلئے خدا تعالیٰ نے ہاتھ اور پاؤں بنائے ہیں ۔
تربیت اولاد کے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو
پس اللہ تعالیٰ نے جہاں بعض باتوں میں مرد اور عورت میں اتفاق رکھا ہے وہاں دونوں کے
مختلف کاموں کے مدنظر اختلافات بھی رکھے ہیں مگر افسوس کہ ہمارے مرد اور عورتیں اس فرق کو
نہیں سمجھتے ۔ مرد تو اختلافات پر زور دیتے ہیں مگر عورتیں اتحاد و اتفاق پر زور دیتی ہیں حالانکہ
دونوں غلطی پر ہیں ۔ مرد شادی کے بعد عورت کو ایک حقیر جانور خیال کرتا ہے جو اس کے پاس
آنے کے بعد اپنے تمام پہلے تعلقات کو بھول جائے اور وہ یہ امید کرتا ہے کہ وہ بالکل میرے ہی
اندر جذب ہو جائے اور میرے ہی رشتہ داروں میں مل جائے۔ اگر وہ اپنے رشتہ داروں کی
خدمت یا ملاقات کرنا چاہے تو یہ بات مرد پر گراں گزرتی ہے اور بعض اوقات تو وہ دیدہ دلیری
سے ایسی بات یا حرکت کا مرتکب ہوتا ہے جو اس عورت کے خاندان کیلئے ذلت کا باعث ہوتی
ہے۔ وہ نہیں سوچتا کہ اللہ تعالیٰ نے عورت کے اندر بھی ویسا ہی دل رکھا ہے جیسا کہ اس کے اپنے
اندر۔ ان باتوں کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ عورت کی صحت خراب ہو جاتی ہے اور وہ بیچاری اپنے جذبات
کو دبا دبا کر رکھتی ہے اور اس کے نتیجہ میں سل اور دق کا شکار ہو جاتی ہے اور میرے خیال میں
آج کل ہسٹیر یا وغیرہ کی جو بیماریاں ہیں ان کا یہی سبب ہے۔ پس مرد سمجھتا ہے کہ عورت میں جس
ہی نہیں حالانکہ اس کے پہلو میں بھی ویسا ہی دل ہے جیسا کہ اس کے اپنے پہلو میں ۔ اگر وہ سمجھتا
ہے کہ اس کی بیوی کے اندر ایک محبت کرنے والا دل ہے تو کیونکر ہو سکتا ہے کہ وہ ماں جس نے
اپنی بیٹی کو ایسی حالت میں پالا تھا جبکہ اگر وہ مرد اس کو دیکھتا تو ہرگز دیکھنا بھی پسند نہ کرتا ، اسے وہ
چھوڑ دے؟ یہی حال آج کل کی ساسوں کا ہے وہ بھول جاتی ہیں اپنے زمانہ کو ، وہ بھول جاتی ہیں
اُس سلوک کو جو ان کے خاوندوں نے یا اُن کی ساسوں نے ان سے کیا تھا۔ اسی طرح عورتیں اپنی
بہوؤں کے جذبات اور طبعی تقاضوں کا خیال نہیں کرتیں اور بات بات پر لڑائی شروع کر دیتی ہیں
حالانکہ یہ طریق غلط ہے۔ دنیا میں ایسی کئی مثالیں ملتی ہیں جن سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ مرد
عورت کے جذبات کے متعلق اتنی بد خیالی کرتا ہے گویا عورت میں دل ہی نہیں یا عورت کے
جذبات ہی نہیں۔ لیکن عورتوں میں یہ بات بہت ہی کم دیکھی گئی ہے۔ بعض عورتیں ہوتی ہیں جو
زبردست ہوتی ہیں جو چاہتی ہیں کہ مرد سب کچھ بھول جائیں اور صرف انہی میں محو ہو جائیں مگر
بہت کم ۔
رسول کریم ﷺ کو ہم دیکھتے ہیں کہ آپ کس قدر اپنے رشتہ داروں کے جذبات کا خیال

انوار العلوم جلد ۱۵
تربیت اولاد کے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو
صلى الله
رکھتے تھے۔ ایک دفعہ آپ گھر میں تشریف لائے د۔ ائے دیکھا کہ آپ کی : پ کی بیوی ام حبیبہ ( جو ابو سفیان کی
بیٹی تھی ) کی ران پر اپنے بھائی کا سر ہے اور وہ ان کے بالوں سے کھیل رہی ہیں ۔ آنحضرت اے
نے فرمایا ۔ اُم حبیبہ کیا آپ کو معاویہ بہت پیارا ہے؟ انہوں نے جواب دیا۔ ہاں ۔ آپ نے
فرمایا مجھے بھی بہت پیارا ہے ۔
آجکل کی تعلیم یافتہ عورتیں یہ سمجھنے لگ گئی ہیں کہ ہم بھی وہ سب کام کر سکتی ہیں جو مرد کر سکتے
ہیں ۔ اگر مرد گشتی کرتے ہیں تو عورتوں نے بھی کشتی لڑنی شروع کر دی ہے حالانکہ گجا عورتوں کی
شرم و حیا اور گجا گشتی ۔ اس طرح عورتیں کہتی ہیں کہ ہم نوکریاں کریں گی حالانکہ اگر وہ نوکریاں
کریں گی تو ان کی اولادیں تباہ ہو جائیں گی وہ بچوں کی تربیت کیونکر کر سکیں گی ۔ یہ غلط قسم کی تعلیم
ہی ہے جس نے عورتوں میں اس قسم کے خیالات پیدا کر دیئے ہیں ۔ ولایت میں عورتوں کے اس
قسم کے طریق اختیار کرنے پر ایک شور برپا ہے چنانچہ جن ملکوں کے لوگوں میں اولا د یں پیدا
کرنے کی خواہش ہے وہ یہی چاہتے ہیں کہ عورتوں کیلئے تمام ملازمتوں کے دروازے بند کر دیئے
جائیں اور جس کام کیلئے عورتیں پیدا کی گئی ہیں وہی کام کریں حالانکہ گھر میں سب سے قیمتی امانت
بچہ ہے اور بچہ کی تعلیم و تربیت ماں کا اولین فرض ہے ۔ اگر عورتیں نوکری کریں گی تو بچوں کی
تربیت ناممکن ہے۔
میری غرض اس تمہید سے یہ ہے کہ جہاں خدا تعالیٰ نے عورت کو فکر اور دل و دماغ بخشا ہے
تا کہ وہ عرفان حاصل کرے وہاں مردوں اور عورتوں میں اختلاف واشتراک بھی رکھا ہے اور
مردوں کو اپنے اختلاف دیکھتے ہوئے اپنے کام کرنے چاہئیں اور عورتوں کو اپنے ۔ ہاں جن
باتوں میں اشتراک ہے وہ مرد اور عورت دونوں پر فرض ہیں ۔ مثلاً جہاں مرد کیلئے نماز ، روزہ ،
حج ، زکوۃ فرض ہیں وہاں عورتوں پر بھی یہ فرض ہیں تا دونوں اپنے اپنے اعمال کی جزاء وسزا
حاصل کریں ۔ اور یہ قانون بھی خدا تعالیٰ کی حکمت کے ماتحت ہے لیکن جہاد کے متعلق رسول کریم
نے فرمایا کہ جہاد عورتوں پر فرض نہیں مجھے صرف مردوں کیلئے جہاد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
صلى الله
عل وسه
ہاں جنگ میں عورتیں مرہم پٹی کر سکتی ہیں لیے
اصل ذمہ داری عورتوں پر بچوں کی تعلیم و تربیت کی ہے اور یہ ذمہ واری جہاد کی ذمہ واری
سے کچھ کم نہیں ۔ اگر بچوں کی تربیت اچھی ہو تو قوم کی بنیاد مضبوط ہوتی ہے اور قوم ترقی کرتی ہے
اگر ان کی تربیت اچھی نہ ہو تو قوم ضرور ایک نہ ایک دن تباہ ہو جاتی ہے ۔ پس کسی قوم کی ترقی اور

انوار العلوم جلد ۱۵
تربیت اولاد کے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو
تباہی کا دارو مدار اس قوم کی عورتوں پر ہی ہے۔ اگر آج کل کی مائیں اپنی اولادوں کی تربیت اسی
طرح کرتیں جس طرح صحابیات نے کی تو کیا یہ ممکن نہیں تھا کہ ان کے بچے بھی ویسے ہی قوم کے
جاں شار سپاہی ہوتے جیسے کہ صحابیات کی اولادیں تھیں ۔ اگر آج بھی خدانخواستہ جماعت احمد یہ
میں کوئی خرابی واقع ہوئی تو اس کی عورتیں ہی ذمہ وار ہوں گی ۔
الغرض ماؤں کی یہ ذمہ واری اس قدر اہم ہے کہ اگر مخلص مرد چاہیں کہ وہ اپنی اولادوں کی
تربیت کریں تو ان میں ایسا کرنے کی طاقت نہ ہوگی کیونکہ بچوں کی تربیت کرنے کی طاقت اور ملکہ
عورت میں ہی ہے اس لئے تمہیں چاہئے کہ تم اپنی اس اہم ذمہ داری کو معمولی سمجھ کر نظر انداز نہ کر
دو بلکہ پوری توجہ سے اس فریضہ کو ادا کرو۔ تم میں سے کتنی ہیں جو یہ چاہتیں ہیں کہ تمہارا بچہ
خوبصورت ہو، تندرست ہو۔ اگر وہ بدصورت ہوتا ہے یا کالا ہوتا ہے تو تم سارے جہان کے پوڈر
لگا لگا کر اس کو خوبصورت بنا کر دیکھنے کی کوشش کرتی ہو لیکن اگر تم اس کو انسانوں والی شکل دے بھی
دو مگر اس کی روح انسانوں والی نہ ہو تو کیا تم اس کو دیکھ کر خوش ہو گی ؟ اگر تم اپنے بچوں کی روح
کی خوبصورتی کی پرواہ نہ کرو گی تو تم اس کی سخت ترین دشمن ثابت ہو گی کیونکہ تم نے ظاہری شکل تو
انسان کی دی مگر اصل میں سانپ اور بچھو سے بدتر بنادیا۔ تم نے بے شک اس کی ظاہری زیبائش اور
آرائش میں کوئی کمی نہ کی مگر اس کے اندر شیطان پیدا ہو گیا۔ پس اگر آج کی عورتیں اپنے بچوں کی
تربیت کا خیال چھوڑ دیں گی تو آئندہ نسل انسان نہیں بلکہ سانپ اور بچھو پیدا ہوں گے۔ تو پھر کیا تم
اس وقت جب سانپ اور بچھو انسانوں کی شکل میں آجائیں ان کو دیکھ کر خوش ہو گی ؟ اگر تمہارے
ہی بچے تمہاری تربیت کے نتیجہ میں کسی دن نیک ہوں گے تو وہ تمہارے لئے اور تمہاری روحوں
کیلئے دعائیں کریں گے ورنہ وہ تم پر لعنت کے سوا اور کیا بھیجیں گے۔ ایسی کئی مثالیں ہیں کہ مائیں
اپنے بچوں کو چوری اور ڈاکے اور جھوٹ کی عادتیں ڈالتی ہیں ۔ مثلاً ایک بچہ کو چوری کی عادت تھی
وہ باہر سے یا سکول سے چیزیں پھر اچرا کر گھر لاتا اور ماں اس سے وہ چیزیں لے لیتی ۔ ایسی ہی
باتوں کے نتیجہ میں وہ پکا چور اور قاتل بن گیا۔ اسے پھانسی کی سزا ملی جیسا کہ قاعدہ ہے اس لڑ کے
سے بھی پھانسی دیے جانے سے قبل پوچھا گیا کہ تمہاری آخری خواہش کیا ہے؟ اس نے کہا کہ مجھے
میری ماں سے ملا دو۔ جب اس کی ماں آئی تو اس نے اس کے کان میں بات کہنے کے بہانے پر
اس کے کان کو دانتوں سے کاٹ ڈالا۔ لڑکے نے اس فعل کی وجہ دریافت کئے جانے پر بتلایا کہ اگر
یہ میری ماں نہ ہوتی تو آج میں پھانسی نہ چڑھتا۔ اس نے ہی مجھے انسان سے شیطان بنایا ہے۔

انوار العلوم جلد ۱۵
تربیت اولاد کے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو
یہ ضروری نہیں کہ عملی طور پر ہی بدیاں اور بری باتیں مائیں اپنے بچوں کو سکھائیں بلکہ بے پروائی
اور بے توجہی سے جو بدیاں بچے میں پیدا ہو جائیں یا جو بُری عادتیں وہ سیکھ لیتا ہے اس کی
ذمہ داری بھی عورتوں پر ہی آتی ہے۔ تم میں سے بہت ہیں جو یہ کہیں گی کہ میرا بچہ بے شک کلمہ نہ
پڑھے لیکن زندہ رہے لیکن تم میں سے کتنی ہیں جو یہ کہ ں جو یہ کہیں کہ میرا بچہ کلمہ پڑھ لے پھر بے شک مر
جائے ۔ ایک عورت اپنے بیمار بچہ کولیکر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس آئی اور کہنے
لگی میرا بچہ عیسائی ہو گیا ہے آپ اس کا علاج کریں لیکن جو بات وہ اصرار کے ساتھ کہتی تھی وہ یہ
تھی کہ آپ اس سے ایک دفعہ کلمہ پڑھوا دیں پھر بے شک یہ مر جائے مجھے کوئی پرواہ نہیں ۔ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے اس لڑکے کو چونکہ وہ بیمار تھا حضرت خلیفہ اول کے پاس بھیجا تا آپ اس
کی بیماری کا علاج بھی کریں اور کچھ تبلیغ بھی کریں لیکن وہ لڑکا بھی بڑا پختہ تھا ، وہ کلمہ پڑھنے سے
بچنے کی خاطر ایک رات بھاگ کر چلا گیا ۔ رات کو ہی اس کی ماں کو بھی پتہ چل گیا وہ بھی اس کے
پیچھے دوڑ پڑی اور بٹالہ کے نزدیک سے اسے پکڑ کر پھر واپس لائی ۔ آخر خدا نے اس کی سنی اس کا
بیٹا ایمان لے آیا۔ بعد میں گو وہ فوت بھی جلد ہو گیا مگر اس عورت نے کہا اب میرے دل کو ٹھنڈک
پڑ گئی ہے موت سے پہلے اس نے کلمہ تو پڑھ لیا ہے ۔ یہ ہوتی ہے صحیح تربیت اور یہ ہوتی ہے وہ روح
جو اسلام عورت میں پھونکنا چاہتا ہے ۔ اس قسم کی تربیت کرنے والی عورتیں جو اپنے بچوں کو نیک
اور تربیت یافتہ دیکھنا پسند کرتی ہیں ، وہ اپنے لئے ہی نہیں بلکہ ساری قوم کیلئے فائدہ مند ہوتی ہیں ۔
وہ ساری قوم کو زندہ کرنے والی ہوتی ہیں۔ امام بخاری بہت بڑے آدمی تھے ، ان کے بڑے
آدمی ہونے میں ان کی ماں کا بہت بڑا حصہ تھا۔ تو کیا تم سمجھتی ہو کہ ایسی ماں سے فائدہ اُٹھانے
والے کا ثواب ان کی ماں کو نہ ملتا تھا ؟ نہیں امام بخاری کی نیکیوں کے ثواب میں ان کی ماں بہت
حد تک حصہ دار تھیں ۔ اسی طرح حضرت امام ابو حنیفہ کی والدہ تم نہیں کہہ سکتیں کہ معمولی عورت
تھیں ۔ وہ ہرگز معمولی عورت نہ تھیں ۔ کیا ابو حنیفہ کو بنانے والی معمولی عورت ہو سکتی ہے؟
قرآن کریم میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب کوئی انسان کسی بڑے درجے کو پہنچے گا تو اس کے
ماں باپ اور دیگر رشتہ داروں کو اس کے ساتھ رکھا جائے گا اور وہ بھی اس کے ثواب کے مستحق
ہوں گے۔ مؤمن کے بنانے میں اس کے ماں باپ کا حصہ ہوتا ہے۔ ایک ہندو ماں کا یا ایک
عیسائی ماں کا بچہ اگر مسلمان ہو جائے گا تو یہ مت خیال کرو کہ اس کی ماں کو ثواب نہ ملا ہوگا ۔ اگر چہ
اس کی ماں پوری طرح نہ بخشی جائے لیکن پھر بھی اس کے گناہوں میں کمی ہو گی ۔ تم میں سے اکثر

انوار العلوم جلد ۱۵
تربیت اولاد کے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو
جہاد کی خواہش مند ہیں لیکن آؤ میں تمہیں بتلا دوں کہ یہ جہا رہی ہے اگر تم اپنے بچوں کی صحیح تربیت
کروگی اور ان کو نیک بناؤ گی ۔
تم اور حکومتوں میں تو کہہ سکتی ہو کہ اگر ہم بچوں کی خدمت میں لگی رہیں گی تو ہم تاجر کیسے
بنیں گی ، اگر ان کی تربیت میں ہی لگی رہیں تو وزیر وکیل اور جرنیل وغیرہ کیسے بنیں گی اور دنیا میں
امن قائم نہیں کر سکتیں لیکن تم اسلام میں رہ کر یہ نہیں کہہ سکتیں ۔ بے شک تم کو عیسائی قوم اس کا
جواب نہیں دے سکتی لیکن اسلام نے تو تمہارا یہ اعتراض دور کر دیا ۔ ا اسلام نے تو تمہارا یہ اعتراض دور کر دیا۔ اسلام کہتا ہے کہ اگر تمہارا بیٹا
جرنیل بنے گا اور وزارت کے کام کر کے دنیا میں امن قائم کرے گا تو اس کا ثواب بھی تم کو ملے گا
کیونکہ یہ تم ہی تھیں جس نے ایسا بیٹا بنا یا جس نے دنیا میں کارہائے نمایاں کئے ۔ غرض جس جنت کا
تمہارا بیٹا وارث ہو گا اسی جنت کی اسلام نے تم کو حقدار ٹھہرایا ہے۔ پس تمہاری تمام تر کامیابی کا
انحصار تمہاری اولاد کی تربیت پر ہی ہے۔ تم نماز و روزہ اور صدقہ وخیرات کی پابند ر ہوا گر تم ان
باتوں پر کار بند نہ ہو گی تو تمہاری اولادیں کس طرح احکام شریعت کی پابند ہوں گی ۔ تم اپنے
نیک نمونہ سے ہی ایک حد تک اپنی اولاد کی تربیت کر سکتی ہو کیونکہ یہ قاعدہ ہے کہ انسان جونمو نہ
دکھاتا ہے ارد گرد کے لوگ اس کا نمونہ قبول کرتے ہیں اور بچہ میں تو نقل کا مادہ بہت زیادہ ہوتا
ہے۔ اگر مائیں اپنی اولادوں کیلئے نیک نمونہ نہیں بنتیں تو یقیناً ان کی اولادوں کی تربیت اچھی
طرح ہونا ناممکن ہے۔
پھر قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے علم کی شرط مرد اور عورت کیلئے برابر رکھی ہے۔ وہ تعلیم جو
دنیا کی اغراض کیلئے حاصل کی جاتی ہے اس کا ثواب نہیں ملتا۔ خدا تعالیٰ ان نیکیوں کا بدلہ دیتا ہے
جن کا بدلہ اس دنیا میں نہیں ملتا۔ مرد بے شک اکثر دنیا کے اغراض کیلئے تعلیم حاصل کرتے ہیں مگر
ایسی تعلیم کا ان کو کوئی ثواب نہیں ملتا ۔ ہاں عورتوں کیلئے تعلیم مکمل کر کے ثواب حاصل کرنے کا
زریں موقع ہے کیونکہ عورتوں کو تعلیم حاصل کرنے میں دنیا وی غرض کوئی نہیں بلکہ تعلیم کی غرض محض
تعلیم ہی ہے اس لئے عورتیں تعلیم حاصل کر کے ثواب حاصل کر سکتی ہیں جیسا کہ خدا تعالیٰ فرماتا
ہے تم روزے رکھتے ہو، تم نمازیں پڑھتے ہو لیکن اس دنیا میں تمہیں اس کا بدلہ نہیں ملتا اس لئے
میں آخرت میں تم کو اس کا بدلہ دوں گا۔ تم اپنے لڑکوں کو تعلیم دلواتے ہو، وہ پڑھ کر نو کر ہوتے ہیں
تمہیں کھلاتے ہیں، پہناتے ہیں تو تم نے ان کو تعلیم دلوانے کا بدلہ پا لیا لیکن جولڑ کی کی تعلیم پر تم
خرچ کرتی ہو اس کا ثواب تمہیں اس دنیا میں نہیں ملتا اس کیلئے رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ ملتا

انوار العلوم جلد ۱۵
تربیت اولاد کے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو
جس شخص کی دولڑکیاں ہوں اور وہ ان کو اعلیٰ تعلیم دلواتا ہے اور ان کی اچھی تربیت کرتا ہے تو وہ
جنت میں جائے گا تو لڑکیوں کی تعلیم کیلئے جنت کا وعدہ ہے مگر لڑکوں کیلئے نہیں ۔ یہ تربیت کا کام
معمولی نہیں ۔ تمہیں خود علم ہو گا تو دوسروں کو علم سکھاؤ گی اس لئے تم پہلے خود تعلیم حاصل کروتا
اپنی اولادوں کی صحیح معنوں میں تربیت کر سکو تم لوگوں کا فرض ہے کہ جس قدر جلدی ہو سکے
اپنی تعلیم وتربیت کا خیال کرو۔ اگر اپنی تعلیم کی طرف توجہ نہ کرو گی تو قوم درست نہیں ہوگی ۔ اور
یقیناً سلسلہ کی جو خدمت تمہارے ذریعہ ہو سکتی ہے اور جو معمولی خدمت نہیں وہ تم سے بالکل نہیں
ہو سکے گی ۔
یہ اچھی طرح یا د رکھو کہ اسلام اور سلسلہ کی جو خدمت تم اپنی اولاد کی صحیح تربیت کر کے کر سکتی
ہو وہ اور کوئی نہیں کر سکتا ۔ تم کوشش کر کے ان کی بچپن سے ہی اس رنگ میں تربیت کروتا ان کی
جانیں سلسلہ کی خدمت کیلئے تیار ہوں ۔ تم ان کو بچپن ہی سے یہ تعلیم دو کہ وہ سچائی پر عامل ہوں ، وہ
جھوٹ نہ بولیں کیونکہ اگر تمہارا بچہ جھوٹ بولتا ہے تو وہ تم کو بھی بدنام کرتا ہے اور خدا کو بھی ناراض
کرتا ہے۔ تم ان کو یہ تعلیم دو کہ تمہاری جانیں سلسلہ کیلئے ہیں کیونکہ جانی قربانی کرتے وقت سب
سے پہلے جو ان کے دل میں جذبہ پیدا ہوتا ہے وہ یہی ہے کہ ہمارے پیچھے ہماری ماؤں کا اور
ہماری بیویوں کا کیا حال ہوگا ۔ اگر تم ہی ان کو یہ کہہ دو کہ ہم تب ہی خوش ہوں گی جب تم یا تو فتح پا
کر آؤ یا وہاں ہی مارے جاؤ تو پھر ان کے بوجھ ہلکے ہو جائیں گے اور قربانیاں کرنے کے میدان
میں وہ دلیر اور چُست گام ہو جائیں گے ۔ وہ اپنی زندگیاں قربان کرنے میں ذرہ بھی لرزہ نہ
کھائیں گے ۔ صحابہ نے فتوحات پر فتوحات حاصل کریں لیکن کیوں ؟ اس لئے کہ وہ جانتے تھے کہ
ہماری موت ہماری ماؤں کو کوئی صدمہ نہیں پہنچائے گی ، وہ جانتے تھے کہ ہماری موت ہماری
بیویوں کو کوئی صدمہ نہیں پہنچائے گی بلکہ ان کیلئے فرحت و خوشی کا موجب ہوگی ۔ اس لئے وہ نڈ رہو
کر نکلتے تھے اور فتح حاصل کر کے آتے تھے۔
جنگِ اُحد کے موقع پر ایک عورت نے اپنی قوت ایمان کا وہ مظاہرہ کیا کہ دنیا اس کی مثال
پیش کرنے سے
صلى الله
علیہ
سے قاصر ہے ۔ اِس : ۔ اس جنگ کے موقع پر مشہور ہو گیا کہ رسول کریم شہید ہو گئے
ہیں ۔ عورتیں بیتاب ہو کر میدانِ جنگ کی طرف بھاگ نکلیں ۔ ایک عورت نے آگے بڑھ کر پوچھا
تو ایک سپاہی نے جواب دیا اے دیا اے عورت! تیرا خاوند شہید ہو گیا لیکن اس اس عورت نے کہا میں تو
صلى الله رسول اللہ ﷺ کے متعلق پوچھتی ہوں تم مجھے ان کا ہوں تم مجھے ان کا حال بتاؤ لیکن پھر اس آدمی نے کہا کہ تمہارا
عروس

انوار العلوم جلد ۱۵
تربیت اولاد کے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو
باپ مارا گیا۔ اس عورت نے پھر بھی پرواہ نہ کی اور پوچھا کہ مجھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے متعلق خبر دو لیکن اس سپاہی نے اس کے کرب و بیقراری کا صحیح علم نہ رکھتے ہوئے اس کے بھائی
کے متعلق کہا کہ وہ بھی مارا گیا ہے لیکن پھر اس عورت نے غصہ کے ساتھ بڑے زور سے پوچھا کہ
میں تو رسول کریم ﷺ کا حال تم سے پوچھ رہی ہوں اپنے باپ یا بھائی یا خاوند کا نہیں پوچھ
رہی ۔ تو پھر سپاہی نے جواب دیا کہ رسول اللہ تو خیریت سے ہیں۔ یہ خبر پا کر اس عورت کے دل
میں خوشی اور اطمینان کی لہر دوڑ گئی اور بے اختیار کہنے لگی الْحَمْدُ لِلَّهِ اللہ تعالیٰ کا رسول خیریت سے
ہے۔ دوسرے مارے گئے تو کوئی پرواہ نہیں سے
پس سوچو کہ اس عورت کے بھائی، باپ اور خاوند کیوں میدانِ جنگ میں گئے اس لئے کہ
اس کا خاوند جانتا تھا کہ اگر میں مارا گیا تو میری بیوی کو میری وفات کا کوئی صدمہ نہ ہوگا ۔ اس کے
بھائی یہ سمجھتے تھے کہ ہماری بہن ہماری شکست پر زندہ درگور ہو گی ۔ مگر تمہارے بچوں کے دل کیوں
ڈرتے ہیں؟ اس لئے کہ وہ دیکھتے ہیں کہ ہماری ماں جاتے وقت روتی ہے۔ اس طرح وہ بزدل
ہو جاتے ہیں ۔
پس تم اسلام کی ایک عظیم الشان خدمت کر سکتی ہو اگر تم اپنے بیٹوں کو ابو بکر یا عمر بنا دو گی ۔
اور یقیناً جو مقام تمہارے بیٹے کو ملے گا وہی تمہیں ملے گا۔
اس کے بعد میں تحریک جدید کی طرف عورتوں کو خاص طور پر توجہ دلاتا ہوں ۔ اس میں جو
بات عورتوں کے ساتھ خاص طور پر تعلق رکھتی ہے وہ سادہ زندگی ہے۔ یعنی لباس ، زیور اور کھانے
پینے میں سادگی ۔ اس وقت ہندوستانیوں کی حالت نہایت گری ہوئی ہے۔ سارے ملکوں کی
دولت یورپ میں جا رہی ہے ۔ مسلمان بھی نہایت ذلت کی حالت میں ہیں ۔ ایک ہندوستانی کی
ایک ادنیٰ سے ادنی انگریز کے سامنے کوئی ہستی ہی نہیں ۔ ایک انگریز چوہڑا ہی اگر ہندوستان میں آ
جائے تو وہ عزت والا ہوتا ہے مگر ہندوستانی کو کوئی پوچھتا بھی نہیں ۔ یہ اس لئے کہ انگریز حاکم ہے
اور ہندوستانی محکوم ۔ اسی وجہ سے ہمارا ملک روز بروز کمزور ہو رہا ہے اور عجیب بات یہ ہے کہ
ہمارے ملک کے لوگ بھی اپنی حالت کو آپ خراب کر رہے ہیں ۔ وہ اپنے زیور اور مال و دولت
سے ہی اپنے ملک کو کمزور کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ زمیندار لوگوں میں بے شک سادگی ہے مگر وہ
اپنے بیا ہوں شادیوں پر ضرورت سے زیادہ خرچ کرتے ہیں اور ساری عمر اس کے سود سے نجات
نہیں پاسکتے ۔ ہمارے سامنے اس قسم کی زندہ مثال فیروز پور کے ایک شخص کی ہے جس نے شروع

انوار العلوم جلد ۱۵
تربیت اولاد کے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو
میں پچاس روپے قرض لئے مگر اس قرضہ کے سود در سود کے نتیجہ میں وہ لاکھوں کا مقروض ہو گیا۔
اسی طرح شہری لوگ بھی حد سے زیادہ اسراف کرتے ہیں ۔ میں نے کئی مرتبہ جماعت کو اس امر کی
طرف توجہ دلائی ہے اور آج پھر تمہاری توجہ اس طرف مبذول کرتا ہوں کہ بجائے قرضہ اٹھانے
کے تم کیوں نہیں یہ کرتیں کہ پہلے بچا لیا کرو تا تمہیں قرضہ لینے کی ضرورت ہی پیش نہ آئے۔ تم کہہ
سکتی ہو کہ ہمارے پاس بچانے کیلئے کچھ نہیں لیکن کیا جب تمہارے پاس کھانا کھانے کو چند پیسے نہیں
ہوتے تو تم فاقہ کرتی ہو ۔ نہیں بلکہ قرضہ لیتی ہو اور کھانے کا سامان کرتی ہو۔ میں تمہیں کہتا ہوں
کہ تم فاقے کروتا آئندہ تمہاری اولادیں تمہارے لئے دعا کریں۔ ہر شخص اپنی حیثیت کے
مطابق کچھ نہ کچھ ضرور جمع کر سکتا ہے۔ اگر تم بھی کچھ نہ کچھ پس انداز کرتی جاؤ گی تو تمہارا خاوند
بنیے کے پاس نہیں جائے گا ۔ آخر خود ہی سوچو کہ تم کس لئے اپنی اولادوں کو مقروض بناتی ہو
چار پانچ روپے کیلئے ؟ اور اس معمولی سی رقم کی وجہ سے تمہاری اولادیں اپنی ساری عمر غلامی میں
بسر کرتی ہیں اور کہتی رہتی ہیں کہ خدا رحم کرے ہمارے دادا پر کہ اس نے دس ہزار روپیہ ہمارے سر
چڑھا دیا اور ساری عمر کیلئے بننے کا غلام بنا دیا۔ اگر ان کی مائیں تھوڑا تھوڑا بھی جمع کرتی رہتیں اور
اپنے نفس کو قابو میں رکھتیں اور قرضہ نہ لیتیں تو غلامی سے نجات ہو جاتی ۔
کفایت شعاری کسی قوم کے افراد کا پہلا اور اہم فرض ہے۔ اور کفایت شعاری ہی وہ اصل
ہے جس پر عمل کر کے کوئی قوم ترقی کر سکتی ہے۔ تم اپنے خاوندوں کو اسراف سے روکو اور اپنے
بچوں کو غلامی سے بچاؤ۔ پس کچھ نہ کچھ پس انداز کرتے رہنا چاہئے اور کھانے اور پینے میں سادگی
اختیار کرنی چاہئے ۔
ایک کھانا کھانے سے ایک فائدہ تو یہ ہوگا کہ امیر اور غریب آپس میں مل بیٹھیں گے اور
امارت و غربت کا امتیاز مٹ جائے گا ۔ دوسرا اس کا یہ فائدہ ہے کہ ایک کھانا کھانے سے انسان کی
صحت اچھی رہتی ہے۔ زیادہ کھانا کھانے سے ایک یہ نقصان ہوتا ہے کہ معدے کمزور ہو جاتے
ہیں ۔ پیچش اور کسان کی شکایت رہتی ہے ۔ ایسے لوگ نہ تو نماز پڑھ سکتے ہیں نہ روزہ رکھ سکتے ہیں ۔
کھانوں کے شوقین نمازوں میں بھی مرغن کباب اور متنجن کے خواب ہی دیکھتے رہتے ہیں ۔ مگر اس
کے مقابلہ میں سادہ زندگی میں ایسی لذت ہے کہ عبادتوں میں بھی ایک لذت محسوس ہوتی ہے۔
ایک صوفی صاحب سے جب پوچھا گیا کہ خدا کس طرح مل سکتا ہے؟ تو اس نے جواب دیا
کہ کم کھانے ، کم سونے اور کم بولنے سے ۔ یہ تین چیزیں خدا سے ملاتی ہیں ۔ پس تحریک جدید جو

آج 10 میں سے 10 باقی