سیر روحانی (۱)

انوارالعلوم (جلد 15)

انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
سیر روحانی (1)
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثانی

انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ
سیر روحانی (۱)
( تقریر فرموده ۲۸ دسمبر ۱۹۳۸ ء بر موقع جلسه سالانه قادیان )
میں نے پالیا۔ میں نے پالیا
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:-
سال
ایک اہم تاریخی سفر میرا آج کا مضمون میرے اُس سفر سے تعلق رکھتا ہے جو اس ۔
اکتوبر کے مہینہ میں مجھے پیش آیا۔ میں پہلے کام کے لئے قادیان سے
سندھ کی طرف گیا اور وہاں کچھ دن ٹھہر کر سمندر کی ہوا کھانے کے لئے کراچی چلا گیا کیونکہ میرے
گلے میں مزمن خراش کی تکلیف ہے جس کی وجہ سے مجھے سالہا سال تک کا سٹک لگوانا پڑتا رہا
ہے۔ کچھ عرصہ ہوا مجھے ڈاکٹروں نے کہا کہ اب آپ کا سٹک لگانا چھوڑ دیں ورنہ گلے کا گوشت
بالکل جل جائے گا۔ چنانچہ میں نے اُس وقت سے کاسٹک لگوانا تو ترک کر دیا ہے مگر اور علاج
ہمیشہ جاری رکھنے پڑتے ہیں ورنہ گلے اور سر میں درد ہو جاتی ہے ۔ چونکہ ڈاکٹروں کی رائے میں
اس مرض کیلئے سمندر کا سفر خاص طور پر مفید ہے اس لئے گزشتہ دو سال میں میں نے کراچی سے
بمبئی کا سفر جہاز میں کیا۔ پہلے سفر میں اوّل تو تکلیف بڑھ گئی مگر بعد میں نمایاں فائدہ ہوا اور
روزانہ دوائیں لگانے کی جو ضرورت محسوس ہوتی تھی اُس میں بہت کمی آ گئی اس لئے اس سال
میں نے پھر موقع نکالا ۔ اس سفر میں مجھے یہ بھی خیال آیا کہ حیدر آباد دکن کے دوست مجھے ہمیشہ
کہتے رہتے ہیں کہ میں کبھی وہاں بھی آؤں سو اس دفعہ حیدرآباد کے دوستوں کی اگر یہ خواہش
پوری ہو سکے تو میں اسے بھی پورا کر دوں ۔ چنانچہ میں سندھ سے کراچی گیا ، کراچی سے بمبئی ، بمبئی
یہ

انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
سے حیدر آباد، حیدر آباد سے آگرہ ، آگرہ سے دہلی اور دہلی سے قادیان آ گیا۔
حیدر آباد کا تاریخی گولکنڈہ کا قلعہ حیدرآباد میں میں نے بعض نہایت اہم تاریخی یادگاریں دیکھیں جن میں سے ایک گولکنڈہ کا قلعہ
بھی ہے۔ یہ قلعہ ایک پہاڑ کی نہایت اونچی چوٹی پر بنا ہوا ہے اور اس کے گرد عالمگیر کی لشکر کشی
کے آثار اور اہم قابلِ دیدا شیاء ہیں ۔ یہاں کسی زمانہ میں قطب شاہی حکومت ہوا کرتی تھی اور
اس کا دارالخلافہ گولکنڈہ تھا۔ یہ قلعہ حیدر آباد سے میل ڈیڑھ میل کے فاصلہ پر واقع ہے ایک
نہایت اونچی چوٹی پر بڑا وسیع قلعہ بنا ہوا ہے یہ قلعہ اتنی بلند چوٹی پر واقع ہے کہ جب ہم اس کو
دیکھنے کے لئے آگے بڑھتے چلے گئے تو حیدر آباد کے وہ دوست جو ہمیں قلعہ دکھانے کیلئے اپنے
ہمراہ لائے تھے اور جو گورنمنٹ کی طرف سے ایسے محکموں کے افسر اور ہمارے ایک احمدی بھائی
کے عزیز ہیں انہوں نے کہا کہ اب آپ نے اسے کافی دیکھ لیا ہے آگے نہ جائے اگر آپ گئے تو
آپ کو تکلیف ہو گی ۔ چنانچہ خود انہوں نے شریفے لئے اور وہیں کھانے بیٹھ گئے مگر ہم اس قلعہ کی
چوٹی پر پہنچ گئے ، جب میں واپس آیا تو میں نے دریافت کیا کہ مستورات کہاں ہیں ؟ انہوں نے
کہا کہ وہ بھی اوپر گئی ہیں۔ خیر تھوڑی دیر کے بعد وہ واپس آگئیں ، میں نے اُن سے کہا کہ تم کیوں
گئی تھیں ؟ وہ کہنے لگیں انہوں نے ہمیں روکا تو تھا اور کہا تھا کہ او پر مت جاؤ اور حیدرآبادی زبان
میں کوئی ایسا لفظ بھی استعمال کیا تھا : تھا جس کا مفہوم یہ تھا کہ اوپر گئے تو بڑی ی تکلیف ہوگی ، مگر ہمیں تو
کوئی تکلیف نہیں ہوئی شاید حیدر آبادی دوستوں کو تکلیف ہوتی ہو ۔ تو خیر ہم وہاں سے پھر پھرا کر
واپس آ گئے ۔ یہ قلعہ نہایت اونچی جگہ پر ہے اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ نہایت شاندار اور
اسلامی شان و شوکت کا ایک پُر شوکت نشان ہے۔ اس قلعہ کی چوٹی پر میں نے ایک عجیب بات
دیکھی اور وہ یہ کہ وہاں ہزاروں چھوٹی چھوٹی مسجدیں بنی ہوئی ہیں ان میں سے ایک ایک مسجد اس
سٹیج کے چوتھے یا پانچویں حصہ کے برابر تھی ، پہلے تو میں سمجھا کہ یہ مقبرے ہیں مگر جب میں نے
کسی سے پوچھا تو اُس نے بتایا کہ یہ سب مسجدیں ہیں اور اُس نے کہا کہ جب عالمگیر نے اس جگہ
حملہ کیا ہے تو اسے ریاست کو فتح کرنے کیلئے کئی سال لگ گئے اور مسلسل کئی سال تک لشکر کو یہاں
قیام کرنا پڑا اس وجہ سے اُس نے نمازیوں کے لئے تھوڑے تھوڑے فاصلہ پر ہزاروں مسجدیں بنا
دیں، مجھے جب یہ معلوم ہوا تو میرا دل بہت ہی متاثر ہوا اور میں نے سوچا کہ اُس وقت کے
مسلمان کس قدر با جماعت نماز ادا کرنے کے پابند تھے کہ وہ ایک ریاست پر حملہ کرنے کیلئے آتے

انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
ہیں مگر جہاں ٹھہرتے ہیں وہاں ہزاروں مسجدیں بنا دیتے ہیں تا کہ نماز با جماعت کی ادائیگی میں کوئی
کوتا ہی نہ ہو۔ اسی طرح آگرہ اسلامی دنیا کے عظیم الشان آثار کا مقام ہے۔ وہاں کا تاج محل دنیا
کے سات عجائبات میں سے ایک عجوبہ سمجھا جاتا ہے ، وہاں کا قلعہ فتح پور سیکری اور سلیم چشتی صاحب
جو خواجہ فرید الدین صاحب گنج شکر پاکپٹن کی اولاد میں سے تھے ان کا مقبرہ عالم ماضی کی کیف انگیز
یادگاریں ہیں ۔
میں نے ان میں سے ایک ایک چیز دیکھی اور جہاں ہمیں یہ دیکھ کر مسرت ہوئی کہ اسلامی
بادشاہ نہایت شوکت اور عظمت کے ساتھ دنیا پر حکومت کرتے رہے ہیں وہاں یہ دیکھ کر رنج اور
افسوس بھی ہوا کہ آج مسلمان ذلیل ہو رہے ہیں اور کوئی ان کا پُرسانِ حال نہیں ، فتح پور سیکری کا قلعہ
در حقیقت مغلیہ خاندان کے عروج کی ایک حیرت انگیز مثال ہے ۔ چند سال کے اندراندرا کبر کا
اس قدر ز بر دست قلعہ اور شہر تیار کر دینا جس کے آثار کو اب تک امتدادِ زمانہ نہیں مٹا سکا
بہت بڑی طاقت اور سامانوں کی فراوانی پر دلالت کرتا ہے۔ یہ اتنا وسیع قلعہ ہے کہ ڈور بین سے
ہی اس کی حدوں کو دیکھا جا سکتا ہے خالی نظر سے انسان اس کی حدوں کو اچھی طرح نہیں دیکھ سکتا
اور اب تک اس کے بعض حصے بڑے محفوظ اور عمدگی سے قائم ہیں۔ یہ باتیں بتاتی ہیں کہ
مسلمانوں کو بہت بڑی طاقت اور سامانوں کی فراوانی حاصل تھی ورنہ چند سالوں کے اندر اندر
اکبر اس قدر وسیع شہر اور اتنا وسیع قلعہ ہرگز نہ بنا سکتا ۔ مغلیہ خاندان کے جو قلعے میں نے دیکھے
ہیں ان میں سے در حقیقت یہی قلعہ کہلانے کا مستحق ہے ورنہ آگرہ کا قلعہ اور دہلی کا قلعہ صرف محل
ہیں قلعہ کا نام انہیں اعزازی طور پر دیا گیا ہے ۔ قلعہ کی اغراض کو دکن کے قلعے زیادہ پورا کرتے
اور یا پھر فتح پور سیکری کے قلعہ میں جنگی ضرورتوں کو مد نظر رکھا گیا ہے ۔ دہلی میں میں نے
جامع مسجد دیکھی ، دہلی کا قلعہ دیا کا قلعہ دیکھا ، خواجہ نظام الدین صا۔ ام الدین صاحب اولیاء کا مقام دیکھا، منصور اور
ہمایوں کے مقابر دیکھے ، قطب صاحب کی لاٹ دیکھی ، حوض خاص دیکھا ، پُرانا قلعہ دیکھا ، جنتر منتر
دیکھا، تغلق آباد اور اوکھلا بند دیکھا ۔ ہم نے ان سب چیزوں کو دیکھا اور عبرت حاصل کی ، اچھے
کاموں کی تعریف کی اور لغو کاموں پر افسوس کا اظہار کیا ۔ مسلمانوں کی ترقی کا خیال کر کے دل
میں ولولہ پیدا ہوتا تھا اور ان کی تباہی دیکھ کر رنج اور افسوس پیدا ہوتا تھا۔ جن لوگوں نے ہمت سے
کام لیا ان کیلئے دل سے آفرین نکلتی تھی اور جنہوں نے آثار قدیمہ کی تحقیق کی بعض گڑی ہوئی
عمارتوں کو کھودا، پرانے سکوں کو نکالا اور جو آثار ملے انہیں محفوظ کر دیا ان کے کاموں کی ہم
ہیں اور

انوار العلوم جلد ۱۵
تعریف کرتے تھے ۔
سیر روحانی تقریر (۱)
ان میں سے بعض مقامات میرے پہلے بھی دیکھے ہوئے تھے جیسے دہلی اور آگرہ کے تاریخی
مقامات ہیں مگر ہیں مگر بعض اس دفعہ نئے دیکھے اور ہر ایک مقام ، اور ہر ایک مقام سے اپنے اپنے ظرف کے مطابق ہم نے
لطف اُٹھایا۔ میں نے اپنے ظرف کے مطابق ، میرے ساتھیوں نے اپنے ظرف کے مطابق اور
مستورات نے اپنے ظرف کے مطابق ۔
عبرتناک نظارہ
یوں تو ہر جگہ میری طبیعت ان نشانات کو دیکھ دیکھ کر ماضی میں گم ہو جاتی
۔
رہ تھی۔ میں مسلمانوں کے ماضی کو دیکھتا اور حیران رہ جاتا تھا کہ انہوں
66
نے کتنے بڑے بڑے قلعے بنائے اور وہ کس طرح ان قلعوں پر کھڑے ہو کر دنیا کو چیلنج کیا کرتے
تھے کہ کوئی ہے جو ہمارا مقابلہ کر سکے ۔ مگر آج مسلمانوں کو کوئی پوچھتا بھی نہیں ۔ پھر میں ان کے
حال کو دیکھتا اور افسردہ ہو جاتا تھا، لیکن تغلق آباد کے قلعہ کو دیکھ کر جو کیفیت میرے قلب کی ہوئی وہ
بیان سے باہر ہے۔ یہ قلعہ غیاث الدین تغلق کا بنایا ہوا ہے اور اس کے پاس ہی غیاث الدین تغلق
کا مقبرہ بھی ہے ۔ یہ قلعہ ایک بلند جگہ پر واقع ہے، خاصہ اوپر چڑھ کر اس میں داخل ہونا پڑتا ہے
جہاں تک ٹوٹے پھوٹے آثار سے میں سمجھ سکا ہوں اس کی تین فصیلیں ہیں اور ہر فصیل کے بعد
زمین اور اونچی ہو جاتی ہے جب ہم اس پر چڑھے تو میرے ساتھ میری بڑی ہمشیرہ بھی تھیں جن
کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ۃ والسلام کا الہام ہے کہ نواب مبارکہ بیگم کے ، اسی طرح
میری چھوٹی بیوی اور امتہ الحی مرحومہ کے بطن سے جو میری بڑی لڑکی ہے وہ بھی میرے ہمراہ تھیں
ہمشیرہ تو تھک کر پیچھے رہ گئیں ، مگر میں ، میری ہمراہی بیوی اور لڑکی ہم تینوں اوپر چڑھے اور
آخر ایک عمارت کی زمین پر پہنچے جو ایک بلند ٹیکرے پر بنی ہوئی تھی ۔ یہاں سے ساری دہلی نظر
آتی تھی ، اس کا قطب اس کا پُرانا قلعہ ، نئی اور پُرانی دہلی اور ہزاروں عمارات اور کھنڈر چاروں
طرف سے آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر اسے دیکھ رہے۔ یکھ رہے تھے اور قلعہ ان کی طرف گھور رہا تھا۔ میں اس جگہ
پہنچ کر کھڑا ہو گیا اور پہلے تو اس عبرتناک نظارہ پر غور کرتا رہا کہ یہ بلند ترین عمارت جو تمام دہلی
پر بطور پہرہ دار کھڑی ہے اس کے بنانے والے کہاں چلے گئے ، وہ کس قدرا اولوالعزم ، کس قدر
با ہمت اور کس قدر طاقت وقوت رکھنے والے بادشاہ تھے جنہوں نے ایسی عظیم الشان یادگاریں
قائم کیں، وہ کس شان کے ساتھ ہندوستان میں آئے اور کس شان کے ساتھ یہاں مرے ، مگر
آج ان کی اولادوں کا کیا حال ہے، کوئی ان میں سے بڑھتی ہے، کوئی لوہار ہے، کوئی معمار ہے،
ا

انوار العلوم جلد ۱۵
کوئی موچی ہے اور کوئی میراثی ہے ۔
سیر روحانی تقریر (۱)
میں انہی خیالات میں تھا کہ میرے خیالات میرے قابو سے باہر نکل گئے اور میں کہیں
کا کہیں جا پہنچا ، سب عجائبات جو سفر میں میں نے دیکھے تھے میری آنکھوں کے سامنے سے گزر
گئے ، دہلی کا یہ وسیع نظارہ جو میری آنکھوں کے سامنے تھا میری آنکھوں کے سامنے سے غائب ہو
گیا اور آگرہ اور حیدر آباد اور سمندر کے نظارے ایک ایک کر کے سامنے سے گزرنے لگے، آخر
وہ سب ایک ، اور اور نو نظارہ کی طرف اشارہ کر کے خود غائب ہو گئے ۔ میں اس محویت کے عالم میں کھڑا
رہا ، کھڑا رہا اور کھڑا رہا اور میرے ساتھی حیران تھے کہ اس کو کیا ہو گیا؟ یہاں تک کہ مجھے اپنے
پیچھے سے اپنی لڑکی کی آواز آئی کہ ابا جان ! دیر ہو گئی ہے میں اس آواز کوسن کر پھر واپس اسی مادی
دنیا میں آگیا ، مگر میرا دل اُس وقت رقت انگیز جذبات سے پُر تھا نہیں وہ خون ہورہا تھا اور خون
کے قطرے اُس سے ٹپک رہے تھے مگر اس زخم میں ایک لذت بھی تھی اور وہ غم سرور سے ملاہوا
تھا۔ میں نے افسوس سے اس دنیا کو دیکھا اور کہا کہ میں نے پالیا۔ میں نے پالیا۔ جب
میں نے کہا ”میں نے پالیا۔ میں نے پالیا تو اُس وقت میری وہی کیفیت تھی جس طرح آج
سے دو ہزار سال پہلے گیا کے پاس ایک بانس کے درخت کے نیچے گوتم بدھ کی تھی جب کہ وہ
خدا تعالیٰ کا قرب اور اُس کا وصال حاصل کرنے کے لئے بیٹھا اور وہ بیٹھا رہا اور بیٹھا رہا یہاں
تک کہ بدھ مذہب کی روایات میں لکھا ہے کہ بانس کا درخت اُس کے نیچے سے نکلا اور اُس کے
سر کے پار ہو گیا ، مگر محویت کی وجہ سے اُس کو اِس کا کچھ پتہ نہ چلا ، یہ تو ایک قصہ ہے جو بعد میں
لوگوں نے بنا لیا۔ اصل بات ہے الیا۔ اصل بات یہ ہے کہ بدھ ایک بانس کے درخت کے نیچے بیٹھا اور وہ دنیا کے راز
کو سوچنے لگا یہاں تک کہ خدا نے اُس پر یہ راز کھول دیا۔ تب گوتم بدھ نے یکدم اپنی آنکھیں
کھولیں اور کہا میں نے پالیا۔ میں نے پالیا۔ میری کیفیت بھی اُس وقت یہی تھی ۔ جب میں
اس مادی دنیا کی طرف واپس کو ٹا تو بے اختیار میں نے کہا ”میں نے پالیا۔ میں نے پالیا۔“
اُس وقت میرے پیچھے میری لڑکی امۃ القیوم بیگم چلی آ رہی تھی اُس نے کہا ، ابا ا ، ابا جان! آپ
نے کیا پالیا ؟ میں نے کہا، میں نے بہت کچھ پالیا مگر میں اس وقت تم کو نہیں بتا سکتا ، اگر اللہ تعالیٰ
نے چاہا تو میں جلسہ سالانہ پر بتاؤں گا کہ میں نے کیا پایا؟ اُس وقت تم بھی سُن لینا ، سو آج میں
آپ لوگوں کو بتاتا ہوں کہ میں نے وہاں کیا پایا اور وہ کیا تھا جسے میری اندرونی آنکھ نے دیکھا ۔
میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ جو کچھ میں نے اُس وقت وہاں دیکھا وہ وہی تھا جو میں آج بیان کرونگا

انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
اُس وقت میری آنکھوں کے سامنے سے جو نظارے گزرے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو راز مجھ
پر کھولا گیا گو وہ تفصیل کے لحاظ سے بہت بڑی چیز ہے اور کئی گھنٹوں میں بھی بیان نہیں ہو سکتی مگر
چونکہ فکر میں انسان جلدی سفر طے کر لیتا ہے اس لئے اُس وقت تو اس پر چند منٹ شاید دس یا پندرہ
ہی خرچ ہوئے تھے پس جو انکشاف اُس وقت ہوا وہ بطور پیج کے تھا اور جو کچھ میں بیان کروں گا وہ
اپنے الفاظ میں اُس کی ترجمانی ہوگی اور اُس کی شاخیں اور اُس کے پتے اور اُس کے پھل بھی
اپنی اپنی جگہ پر پیش کئے جائیں گے۔
اس سفر میں میں نے کیا کچھ دیکھا اب میں قدم بقدم آپ کو بھی اپنے اُس وقت کے خیالات کے ساتھ ساتھ لے جانے کی کوشش
کرتا ہوں اور آپ کو بھی اپنی اس سیر میں شامل کرتا ہوں ۔ جب میں اُس وسیع نظارہ کو دیکھ رہا تھا
اور سلف کے کارنامے میرے سامنے تھے، میرے دل نے کہا میں کیا دیکھتا ہوں اور رکن گزشتہ
دیکھی ہوئی چیزوں کی یاد میرے دل میں تازہ ہو رہی ہے کہ نہ صرف وہ نظارے بلکہ ابتدائی
حصہ سفر کے نظارے بھی میری آنکھوں کے سامنے آ گئے ، اُس وقت مجھ پر ایک ربودگی کی حالت
طاری تھی ، مجھے کراچی کے نظارے بھی یاد آ رہے تھے، مجھے حیدر آباد کے نظارے بھی یاد آ رہے
تھے ، مجھے آگرہ کے نظارے بھی یاد آ رہے تھے اور دہلی کے نظارے بھی میری آنکھوں کے سامنے
تھے یہ تمام نظارے ایک ایک کر کے میری آنکھوں ۔ نے میری آنکھوں کے سامنے سے گزرنے لگ گئے اور مجھے یوں
معلوم ہوا کہ گویا میں کہر میں کھڑا ہوں اور ہر چیز دھندلی ہو کر میری آنکھوں کے سامنے سے گزر
رہی ہے۔ غرض میرے دل نے کہا کہ میں کیا دیکھتا ہوں اور کن گزشتہ نظاروں کی یاد میرے دل
میں تازہ ہو رہی ۔ ہے جب یہ سوال میرے دل میں پیدا ہوا تو میرے دل نے جواب دیا کہ:-
ا۔ میں نے قلعے دیکھے ہیں جن کے دو اثر میرے دل پر پڑے ہیں ۔ ایک یہ کہ ان قلعوں کے
ذریعہ کیسے کیسے حفاظت کے سامان مسلمان بادشاہوں کی طرف سے پیدا کئے گئے تھے
دوسرے یہ کہ کس طرح یہ حفاظت کے سامان خود مٹ گئے اور ان کو دوبارہ بنانے والا کوئی
نہیں کیونکہ ان حکومتوں کا نام لیوا اب کوئی نہیں ۔
۲۔ پھر میں نے کہا دوسری چیز جو میں نے دیکھی ہے مُردہ بادشاہوں کے مقابر ہیں ، اُن
بادشاہوں کے جو فوت ہو چکے ہیں مگر اُن کے مقبرے اُن کی یاد دلا رہے ہیں اور اُن کی
شوکت کو ہماری آنکھوں کے سامنے لا رہے ہیں ۔

انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
۔ تیسرے میں نے مساجد دیکھی ہیں ، نہایت خوبصورت مساجد، چھوٹی بھی اور بڑی بھی جو
ہزاروں آدمیوں کو خدا تعالیٰ کے ذکر کے لئے جمع کرنے کے لئے کہیں سرخ اور کہیں سفید
پتھر سے تیار کی گئی ہیں ۔
-
۴۔ چوتھے میں نے ایک وسیع اور بلند مینار دیکھا ہے ، آسمان سے باتیں کرتا ہو ا جس کی بلندی کو
دیکھ کر انسانی نظر مرعوب ہو جاتی ہے۔
۔ پانچویں میں نے نوبت خانے دیکھے ہیں جہاں موسیقی سے لوگوں کے جذبات کو ابھارا جاتا تھا،
جہاں طبل اور نفیریاں بجتیں اور سپاہیوں کے دل اچھلنے لگتے اور وہ جنگ کو جنگ نہیں بلکہ
بچوں کا کھیل سمجھتے ، اُن کے گھوڑے ہنہنانے لگتے اور اُن کا خون گرم ہو کر جسم میں دوڑ نے لگتا
اور جہاں سے بادشاہ کے اعلان کو گر جتے ہوئے بادلوں کی طرح نو بتوں کے ذریعہ دنیا کو سنا یا
جاتا تھا۔
۔ چھٹے میں نے باغات دیکھے ہیں جو کسی وقت اپنی سرسبزی و شادابی کی وجہ سے جنت نگاہ تھے
اور آنکھوں کو سرور اور دلوں کو لذت بخشا کرتے تھے ۔
ے۔ ساتویں میں نے کہا۔ میں نے دیوانِ عام دیکھے ہیں جہاں بادشاہ اپنے انصاف اور عدل
سے اپنی رعایا کی تکلیفوں کو دور کیا کرتے تھے اور آتے ہی اعلان کر دیا کرتے تھے کہ جس
شخص پر کوئی ظلم ہوا ہو وہ ہمارے پاس فوراً شکایت کرے جس پر امیر و غریب حتی کہ بھنگی اور
چمار بھی آتا اور بادشاہ کے سامنے فریاد کرتا۔
آٹھویں میں نے دیوان خاص دیکھتے ہیں جہاں بادشاہ اپنے خاص در باریوں سے راز و نیاز
کی باتیں کیا کرتے تھے ۔
۔ نویں میں نے نہریں دیکھی ہیں جو ادھر سے اُدھر پانی پہنچایا کرتی تھیں اور پیاسے درختوں
کونئی زندگی بخشتی تھیں اور جن سے سیراب ہو کر درخت لہرا لہرا کر اپنی بہار دکھایا کرتے
تھے۔
۱۰۔ دسویں میں نے لنگر خانے دیکھے ہیں جن سے بادشاہوں کے ہم مذہبوں اور اُس کے
مذہبی مخالفوں کو بھی الگ الگ کھانے تقسیم ہوا کرتے تھے۔ مسلمانوں کے الگ لنگر خانے
ہوا کرتے تھے اور غیر مذاہب والوں کے الگ۔ مسلمانوں کے لنگر خانوں میں مسلمان تقسیم
کرنے والے ہوتے اور غیر مذاہب کے لنگر خانوں میں غیر مسلم تقسیم کرنے پر مقرر ہوتے ۔

انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
11۔ گیارہویں میں نے دفتر دیکھے ہیں جہاں تمام ریکارڈ رکھے جاتے تھے اور ہر ضروری امر کو
محفوظ رکھا جاتا تھا۔
۱۲۔ بارھویں میں نے کتب خانے دیکھے ہیں جہاں پرانی کتب کے تراجم ہوتے تھے اور
پُرانے علوم کو محفوظ کیا جاتا تھا ۔
۱۳ ۔ تیرھویں میں نے بازار دیکھے ہیں جہاں ہر چیز جس کی انسان کو ضرورت ہو فروخت ہوتی
تھی ۔
۱۴۔ چودھویں میں نے جنتر منتر دیکھا ہے جو ستاروں کی گردشیں معلوم کرتا تھا اور حساب سنین کو
بتاتا تھا یا آئندہ کے تغیر پر روشنی ڈالتا تھا۔
۱۵ - پندرھویں میں نے ایک وسیع سمندر بھی دیکھا ہے جس کا کنارہ تو ہے مگر اُس کا اندازہ لگانا
انسانی فطرت کی طاقت سے بالا ہے اور جہاز میں بیٹھنے والا اُسے بے کنا رہی سمجھتا ہے جس
کے راز دریافت کرنے اور اُس سے فائدہ اُٹھانے کے لئے ہزاروں بڑے بڑے جہاز
جو بعض دفعہ ایک ایک گاؤں کے برابر ہوتے ہیں اور دو دو ہزار آدمی اس میں بیک وقت
بیٹھ جاتے ہیں ہر وقت اُس میں چلتے رہتے ہیں اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ ایک وسیع شہر میں
ایک چیونٹی پھر رہی ہے۔
۱۶۔ سولہویں میں نے آثار قدیمہ کے محکموں کے وہ کمرے دیکھے ہیں جہاں قدیم چیزیں انہوں
نے جمع کر رکھی ہیں، کہیں زمین کھود کر انہوں نے سکے نکالے، کہیں زمین کھود کر انہوں نے
پرانے کاغذات دستیاب کئے اور کہیں زمین کھود کر انہوں نے پرانے برتن نکالے اور اس
طرح پرانے زمانہ کے تمدن اور تہذیب کا نقشہ انہوں نے ان چیزوں کے ذریعہ ہمارے
سامنے رکھا ، یہ تمام چیزیں ایک ترتیب کے ساتھ رکھی تھیں ۔ پس میں نے آثار قدیمہ کی ان
محنتوں کو بھی دیکھا اور پُرانے آثار کو نکال کر دنیا کے سامنے پیش کرنے پر میرے دل نے
ان کے کام پر آفرین کہی ۔
ایک نئی دنیا جو میری آنکھوں کے سامنے آئی یہ امور تفصیلاً یا اجمالاً اُس وقت
میرے ذہن میں آئے اور پھر
میرے دل نے مجھ سے سوال کیا کہ کیا یہ تیری زندگی کا بہترین تجربہ ہے، کیا ان سے بڑھ کر ایسی
ہی چیزیں تو نے نہیں دیکھیں ، کیا ان سے بڑھ کر مفید کام تو نے نہیں دیکھے اور کیا ان سے بڑھ کر

انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
عبرت کے نظارے تو نے نہیں دیکھے؟ اور اس سوال کے پیدا ہوتے ہی وہ تمام نظارے جو میری
آنکھوں کے سامنے تھے غائب ہو گئے اور ایک اور نظارہ میری آنکھوں کے سامنے آ گیا اور ایک
نئی دنیا میری آنکھوں کے سامنے آہستہ آہستہ گزرنے لگ گئی ۔ میں اس نئی دنیا کے آثار قدیمہ کو
دیکھنے میں مشغول ہوا تو میں نے ایسے ایسے عظیم الشان آثار قدیمہ دیکھے جو اُن آثار قدیمہ سے
بہت زیادہ شاندار تھے جن کے خیال میں میرا دل محو تھا بلکہ ایک فوق العادت کا رنامہ آثار قدیمہ
کی دریافت کا میرے سامنے آ گیا، ایک بڑا جنتر منتر جس کا اندازہ لگانا بھی انسانی طاقت سے
بالا ہے میری آنکھوں کے سامنے پیدا ہوا، بڑے بڑے غیر معمولی خوبصورتیوں والے باغات ،
عدیم المثال نہریں، بے کنا رسمندر، عالیشان قصر ، ان کے لنگر خانے ، دیوان عام ، دیوان خاص ،
بازار لنگر خانے ، کتب خانے ، دفتر ، بے انتہاء بلند مینار اور غیر محدود وسعت والی مسجد ، دلوں کو
دہلا دینے والے مقبرے اور مسمار شده یادگاریں ایک ایک کر کے میری نگاہوں کے آگے پھرنی
شروع ہوئیں اور میں نے کہا اُف میں میں کہاں آ گیا۔ یہ چیزیں میرے پاس ہی موجود تھیں ، تمام
دنیا کے پاس موجود ہیں لیکن دنیا ان کی طرف آنکھ اُٹھا کر بھی نہیں دیکھتی اور بچوں کی طرح
کھلونوں کے پیچھے بھاگتی پھرتی ہے ۔ میرا دل خون ہو گیا اپنی بے بسی پر کہ میں یہ چیزیں دنیا کو
دکھانے سے قاصر ہوں ، میرا دل خون ہو گیا دنیا کی بے تو چھی پر ، مگر میرا دل مسرور بھی تھا اُس
خزانے کے پانے پر ، ان امکانات پر کہ ایک دن میں یا خدا کا کوئی اور بندہ یہ مخفی خزانے دنیا کو
نے میں کامیاب ہو جائے گا اور ائے گا اور میں نے جب ان چیزوں کو دیکھا تو بے اختیار یہ الفاظ میری
زبان پر جاری ہوئے کہ میں نے پالیا۔ میں نے پالیا۔ ہاں ہاں یہ یقینی بات ہے کہ تغلق کے
دکھانے
قلعہ میں میں نے ایک اور دنیا کو پالیا ، ایک بالا دنیا ، ایک بالا طاقت کے نشانات اور میں پہلے اس
دنیا میں کھویا گیا ، پھر میں نے ایک اور دنیا کو جو اس سے کہیں زیادہ شاندار کہیں زیادہ وسیع ، کہیں
زیادہ پائیدار اور پھر ایک لحاظ اظ سے بوسیدہ کھنڈر اور تباہ حال تھی ، اُسے دیکھا اُسے پایا۔ اس
خستہ حالی پر میرا دل رویا اس کی شان اور پائیداری سے میرا دل مسرور ہوا ۔ اب آؤ میں اس
کے کچھ حصہ کی آپ کو سیر کراتا ہوں ۔
ا۔ آثار قدیمہ
پہلے میں آثار قدیمہ کو لیتا ہوں مگر چونکہ ہماری جماعت کے بہت سے زمیندار اصحاب

انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
آثار قدیمہ کا مفہوم نہیں سمجھتے ہوں گے اس لئے اُن کی واقفیت کے لئے میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں
کہ یہ لفظ عربی زبان کا ہے ۔ اثر کے معنے نشان کے ہوتے ہیں ، اُردو میں بھی کہتے ہیں کہ فلاں چیز
کا کوئی اثر باقی نہیں رہا ، آثار اس کی جمع ہے اور اس کے معنے ہیں بہت سے نشانات ، قدیمہ کے
معنی پرانے کے ہیں ۔ پس آثار قدیمہ کے معنی ہوئے پُرانی چیزوں کے نشانات ، وہ عمارتیں جو
زمین میں دب کر نظروں سے غائب ہو جاتی ہیں یا پُرانے سکوں ، پُرانے کپڑوں ، پرانے برتنوں
اور پُرانے کاغذوں کو مہیا کرنے کے لئے یہ محکمہ گورنمنٹ نے بنایا ہوا ہے اور اس کا کام ہے کہ
خواہ اسے زمین میں دبی ہوئی عمارتیں مل جائیں یا کاغذات مل جائیں یا سکتے مل جائیں انہیں محفوظ
کر دے۔ پس یہ محکمہ پرانی یادگاروں کو تلاش کر کے ان سے پُرانے تمدن ، پرانے حالات اور
پُرانی ترقیات پر روشنی ڈالتا ہے اور ان کو دنیا میں قائم اور زندہ رکھتا ہے۔ ایسے آثار قدیمہ کے
کمروں میں بعض بوسیدہ کپڑے رکھے ہوئے ہوتے ہیں جن کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ یہ
فلاں زمانہ کے ہیں اور ان کو دیکھ کر لوگ اندازہ لگاتے ہیں کہ اُس وقت کے لوگ کس قسم کے
کپڑے بنا کرتے تھے ، صناعی کیسی تھی ، یا کچھ پرانے سکے رکھے ہوئے ہوتے ہیں، کچھ پرانے
ہتھیار رکھے ہوئے ہوتے ہیں ، کچھ پرانے کاغذات رکھے ہوئے ہوتے ہیں ، کچھ پرانے ٹوٹے
ہوئے گھڑے اور برتن رکھے ہوئے ہوتے ہیں ، کچھ ٹوٹی ہوئی چپلیاں ہوتی ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ
کپڑا دو ہزار سال پہلے کا ہے، یہ سکہ آج سے تین ہزار سال پہلے استعمال ہوتا تھا ۔ غرض ان سب
چیزوں کو اکٹھا کر کے ایک عجائب خانہ بنا دیتے ہیں ۔ امریکہ تک سے لوگ آتے ہیں اور ان
وں کو دیکھ دیکھ کر تعریف کرتے ہیں اور جس کسی نے کوئی پرانا چیتھڑا یا کوئی دونی اٹھنی تلاش کر
کے دی ہوتی ہے اُس کی بڑی تعریف ہوتی ہے ۔ کہتے ہیں فلاں تو علامہ ہیں ان کا کیا کہنا ہے،
انہوں نے آج سے دو ہزار سال پہلے کی استعمال ہونے والی اٹھنی بڑی تلاش سے دستیاب کی ہے
اور فلاں عجائب خانہ میں پڑی ہے۔ غرض چند ٹوٹی ہوئی عمارتیں جو زمین میں دب کر نظروں سے
غائب ہوگئی تھیں ، چند ٹوٹے ہوئے کتبے، کچھ بوسیدہ کپڑے ، کچھ گھسے ہوئے سکتے ہمٹی اور پتھر کے
برتن ، پھٹے ہوئے بوسیدہ کا غذات اور دستاویزات محکمہ آثار قدیمہ کی گل کا ئنات ہوتے ہیں ، جن
کو جوڑ جاڑ کر زمانہ سلف کے حالات کو یہ محکمہ اخذ کرتا اور دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے اور عالم و جاہل
اس کی محنت کی داد دیتے اور اس کے کارناموں کو عزت سے بیان کرتے ہیں ۔ میں بھی ان سے
متاثر ہوا ، مگر تغلق کے قلعہ میں جو آثار قدیمہ میں نے دیکھے انہوں نے ان آثار قدیمہ کو میری نگاہ

انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
میں بالکل بے حقیقت بنا دیا کیونکہ وہ ان سے بہت پرانے ، بہت وسیع ، بہت متنوع اور بہت ہی
مفید تھے ۔
اب میں اس آثار قدیمہ کے دفتر میں آپ کو بھی لے جاتا ہوں اور اس کی ایک دریافت اور
تحقیق کو کسی قدر بسط سے آپ کے سامنے رکھتا ہوں اور بعض کو اختصار سے پیش کرتا ہوں ۔
یہ امر ظاہر ہے کہ انسانی آثار میں سے سب سے پُرانے آثار وہی ہیں جو انسان کی
ابتدائی پیدائش اور اس کے ابتدائی کاموں سے تعلق رکھتے ہیں اس کے علاوہ کوئی بھی آثار ہوں
خواہ وہ ہزاروں سال کے ہوں بہر حال بعد ہی کے ہوں گے اور آثار قدیمہ کے نقطہ نگاہ سے
گھٹیا قسم کے۔ پس میں اس محکمہ کی ایسی ہی تحقیقات کو آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں ۔
اس محکمہ آثار قدیمہ کا نام ہے قرآن اور اس کے انچارج کا نام ہے محمد صلی الله علیه
وسلم ۔ اس محکمہ میں جو آثار قدیمہ میں نے سب سے پہلے زمانے کے دیکھے اور جن کی گرد کو بھی
موجودہ آثار قدیمہ نہیں پہنچتے ، ان کی ایک مثال ذیل میں میں پیش کرتا ہوں ۔
دُنیا کس طرح پیدا ہوئی ؟ لوگ حیران ہیں کہ دنیا کس طرح پیدا ہوئی ؟ پہلا انسان
کون تھا ؟ وہ کس تمدن پر عمل پیرا تھا ؟ وہ کس طرح اس دنیا
میں پیدا ہوا؟ اور اُس نے کس طرح اس دنیا کو چلایا ؟ میں نے قرآن کریم کا درس دیتے وقت
ہمیشہ دیکھا ہے ، مشکل سے مشکل آیت کا میں مفہوم بیان کر رہا ہوتا ہوں تو لوگ بڑے مزے سے
اُسے سنتے رہتے ہیں ، مگر جہاں آدم اور شیطان کا قصہ آیا سوالات کی مجھ پر یوں بھر مار شروع ہو
جاتی ہے کہ میں خیال کرتا ہوں آدم کے بچے مجھے نوچ نوچ کر کھا جائیں گے اور ان کی خواہش یہ
ہے کہ جلد سے جلد انہیں ان کے ابا جان کی گود میں بٹھا آؤں تو لوگوں کے دلوں میں آدم والے
واقعہ کے متعلق بے انتہاء جستجو پائی جاتی ہے۔ وہ سوچتے ہیں کہ ہمارے باپ دادا کیا کھاتے تھے،
کیا پہنتے تھے، کہاں رہتے تھے؟ اور یہ صرف مسلمانوں میں ہی نہیں بلکہ تمام مذاہب کے لوگوں
میں جستجو پائی جاتی ہے۔
ہندوؤں کا نظریہ انسانی پیدائش کے متعلق ہندوؤں کی تو ساری میتھالوجی اور ان
کی ساری بحثیں ہی دنیا کی پیدائش پر
ہیں کہ
بھا ہے کہ بر ہما جی نہانے گئے تو اُن کی جٹا میں سے جو قطرے گرے اس سے گنگا بہن کی
کہیں دنیا کی پیدائش کا ذکر آتا ہے تو اس رنگ میں کہ فلاں دیوتا کی فلاں سے لڑائی ہوئی ، دوسرا

آج 10 میں سے 10 باقی