سیر روحانی (۱)
انوارالعلوم (جلد 15), حصہ 4
انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
بنا کر اس کے قومی کو مضبوط کرتے ہیں ، پھر اور بڑھا کر اُسے بڑھا کر دیتے ہیں پس یہاں
خَلَقَكُمْ مِّن ضُعْفِ سے مراد بچے کے قومی کی کمزوری اور اُس کی دماغی طاقتوں کا
ضعف ہے اور اُس سے مراد یہ ہے کہ اس کی طبیعت میں کمزوری ہوتی ہے نہ یہ کہ کمزوری
کوئی مادہ ہے جس سے وہ پیدا ہوتا ہے۔ اِن دونوں آیتوں سے تخلیق منہ کے معنے بالکل
واضح ہو جاتے ہیں اور انہی معنوں میں ابلیس اللہ تعالیٰ کو خطاب کر کے کہتا ہے کہ
أَنَا خَيْرٌ مِنْهُ - خَلَقْتَنِي مِنْ نَارٍ وَ خَلَقْتَهُ مِن طين ٣٠ اے اللہ ! تو نے میری
طبیعت میں تو آگ کا مادہ رکھا ہے اور اُس میں طین کا ۔ یعنی تو نے میری طبیعت تو ناری بنائی
ہے اور آدم کی طینی ، یہ تو غلام فطرت ہے اور یہ تو ممکن ہے دوسرے کی بات مان لے لیکن میں جو
ناری طبیعت رکھتا ہوں دوسرے کی غلامی کس طرح کر سکتا ہوں ۔ آنا خَيْر منہ کا مطلب یہ
ہے میں تو حر ہوں دوسرے کی غلامی نہیں کر سکتا یہی آنا خير منه کا دعوی ہے جو آجکل
انارکسٹ وغیرہ کرتے رہتے اور کہتے ہیں ہم سے دوسرے کی غلامی برداشت نہیں ہو سکتی ہم تو
بغاوت کریں گے اور دوسرے کی غلامی کو بھی برداشت نہیں کریں گے ۔ دنیا پر نگاہ دوڑا کر دیکھ لو
آج بھی تمام دنیا میں آنا خير منہ کے نعرے لگ رہے ہیں ۔ انہی معنوں میں ابلیس اللہ
تعالیٰ کو مخاطب کر کے کہتا ہے کہ اے اللہ ! تو نے مجھے ناری طبیعت بنایا ہے اور آدم کی طبیعت
طینی ہے۔ مجھے تو کوئی بات کہے تو آگ لگ جاتی ہے میں تو آدم کی طرح دوسرے کی بات کبھی
مان نہیں سکتا ۔
اُردو میں بھی یہ محاورہ استعمال ہوتا ہے کہتے ہیں فلاں شخص تو آگ ہے۔ اب اس کے یہ معنے تو
نہیں ہوتے کہ اس کے اندر کوئی دیا جل رہا ہوتا ہے یا آگ کے شعلے اُس کے منہ سے نکل رہے
ہوتے ہیں؟ مطلب یہی ہوتا ہے کہ وہ دوسرے کی بات مان نہیں سکتا ۔ اُسے کوئی نصیحت کی جائے تو
آگ لگ جاتی ہے۔ انگریزی میں بھی کہتے ہیں کہ فلاں شخص’فائر برینڈ“ (FIREBRAND)
ہے مطلب یہ کہ وہ شرارتی آدمی ہے حالانکہ اس کے لفظی معنے یہ ہیں کہ جو چیز جل رہی ہو۔ مگر
مفہوم یہ ہے کہ فلاں شخص ایسا شرارتی ہے کہ ہر جگہ آگ لگا دیتا ہے۔ یہی معنے اس آیت کے بھی
ہیں اور ابلیس کہتا ہے کہ خدایا ! میری طبیعت اطاعت کو برداشت نہیں کر سکتی ۔ دنیا میں بھی روزانہ
ایسے واقعات دیکھنے میں آتے ہیں ۔ ایک شخص کی دوسرے سے لڑائی ہو جاتی ہے تو بعض لوگ
چاہتے ہیں ان کی آپس میں صلح ہو جائے ۔ اب ایک شخص تو صلح کے لئے تیار ہوتا ہے مگر دوسرے کو
انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
جب صلح کے لئے کہا جاتا ہے تو وہ کہتا ہے میں اس سے صلح کرنا کسی صورت میں برداشت نہیں کر
سکتا۔ میں تو ایک لفظ بھی سننا نہیں چاہتا ۔ وہ ناری طبیعت ہوتا ہے اور اسی طبیعت کے اقتضاء کے
ما تحت اس قسم کے الفاظ اپنی زبان پر لاتا ہے لیکن دوسرا جس کی طینی طبیعت ہوتی ہے وہ کہتا ہے کہ
میں تو ہر وقت صلح کے لئے تیار ہوں ۔ گویا جس طرح گیلی مٹی کو جس سانچے میں چاہو ڈھال لو اسی
طرح اس سے جو کام چاہو لے سکتے ہو تو خلقتني من نار کے یہ معنے ہیں کہ میں کسی کی بات
ماننے کے لئے تیار نہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ جب انسانی نسل ترقی کرتے کرتے ایک ایسے مقام
پر پہنچی کہ اس میں مادہ تعاون و تمدن پیدا ہو گیا اور اس میں یہ طاقت پیدا ہو گئی کہ وہ دوسرے کی
اطاعت کا جوا اپنی گردن پر اُٹھائے تو خدا تعالیٰ نے ان میں سے ایک بہترین آدمی کا انتخاب کر
کے اُس پر اپنا الہام نازل کیا اور اُسے کہا کہ اب نظام اور تمدن کی ترقی ہونی چاہئے اور انسانوں
کو غاروں میں سے نکل کر سطح زمین پر مل جل کر رہنا چاہئے ۔
کو چھوڑو
آدم کی مخالفت جس وقت آدم کی طرف سے یہ اعلان یہ اعلان کیا گیا ہو گا کہ غاروں کو
کی والا
اور باہر نہ
عظه
شور برپا
ہوا ہوگا ۔ لوگ کہتے ہیں یہ پاگل ہو گیا ہے ، سٹھیا گیا ہے ، اس کی عقل جاتی رہی ہے یہ ہمیں غاروں
سے نکال کر سطح زمین پر بسانا چاہتا ہے اور اس کا منشاء یہ ہے کہ ہمیں شیر کھا جائیں ، چیتے پھاڑ
جائیں اور ہم اپنی زندگی کو تباہ کر لیں اور اپنے جیسے دوسرے آدمیوں کے غلام بن کر رہیں ۔ مگر
بہر حال کچھ لوگ آدم کے ساتھ ہو گئے اور کچھ مخالف رہے۔ جو آدم کے ساتھ ہو گئے وہ طینی طبیعت
کے تھے اور جنہوں نے مخالفت کی وہ ناری طبیعت کے تھے ۔ طین کے معنے ہیں جو دوسری شے کے
نقش کو قبول کر لے ۔ پس آدم کی طبیعت طین والی ہو گئی تھی یعنی وہ نظام کے ماتحت دوسرے کی
بات مان سکتا تھا جو فریق اس اطاعت اور فرمانبرداری کے لئے تیار نہ تھا اس نے اس کی
فرمانبرداری سے انکار کیا اور انکار کیا اور کہا کہ ہم اعلیٰ ہیں ہم ایسی غلطی نہیں کر سکتے ، یہ تو غلامی کی ایک راہ
نکالتا ہے۔ یہ وہی جھگڑا ہے جو آج تک چلا آ رہا ہے ۔
موجودہ زمانہ کے ناری طبیعت انسان آج دنیا متمدن ہے، آج دنیا مہذب ہے،
آج دنیا مل جل کر رہتی ہے مگر آج بھی
ناری طبیعت کے لوگ پائے جاتے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم دوسرے کی کیوں اطاعت کریں ۔ یہی
ناری طبیعت والے پیغامی تھے جو حضرت خلیفہ اول کی ہمیشہ مخالفت کرتے رہے اور یہی ناری طبیعت
انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
ہے۔
و
والے پیغامی تھے جنہوں نے کہا کہ ہم ایک بچہ کی بیعت نہیں کر سکتے ۔ گل کا بچہ ہوا اور ہم پر حکومت
کرے یہ ہم سے کبھی برداشت نہیں ہو سکتا ۔ وہ جنہوں نے مخالفت کی وہ ناری طبیعت کے تھے
مگر آپ لوگ طینی طبیعت کے تھے ۔ آپ نے کہا ہم آدم کے زمانہ سے خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت
دوسروں کی اطاعت کرتے چلے آئے ہیں اب خلیفہ وقت کی اطاعت سے کیوں منہ موڑیں ۔
مصری صاحب نے بھی اسی ناری طبیعت کی وجہ سے میری مخالفت کی اور انہوں نے کہا کہ میں
موجودہ خلیفہ کی اطاعت نہیں کر سکتا اسے معزول کر دینا چاہئے تو آج تک یہ دونوں فطرتیں چل
رہی ہیں۔ ناری مزاج والے ہمیشہ نظام سے بغاوت کرتے ہیں اور اپنے آپ کو حُر کہتے ہیں مگر
طینی مزاج والے نظام کے ماتحت چلتے اور اپنے آپ کو کامل انسان کہتے ہیں دونوں اصولوں
کا جھگڑا آج تک چلا جا رہا ہے، حالانکہ دونوں اسی زمین میں رہتے ، اِسی میں مرتے اور اسی
میں دفن ہوتے ہیں اور دونوں ہی کی طرف نبی آتے اور ان سے خطاب کرتے ہیں مگر قاعدہ ہے
کہ پہلے تو انبیاء کی باء کی تعلیم کی مخالفت کی جاتی ہے لیکن آہستہ آہستہ جب وہ تو وہ تعلیم دنیا کی اور تعلیموں
پر غالب آ جاتی ہے تو منکر بھی اسے قبول کر لیتے ہیں ۔ چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
جب ایک خدا کی تعلیم دینی شروع کی تو عیسائی اس تعلیم پر بڑا ہنستے اور کہتے کہ ایک خدا کس طرح ہو
گیا ؟ زرتشتی بھی ہنستے ، مشرکین مکہ بھی ہنستے ، مگر آہستہ آہستہ جب اس تعلیم نے دلوں پر قبضہ جمانا
شروع کیا تو نتیجہ یہ نکلا کہ آج کوئی قوم بھی نہیں جو خدا تعالیٰ کی وحدانیت کی قائل نہ ہو۔ حتی کہ
عیسائی بھی تثلیث کا عقیدہ رکھنے کے باوجود اس بات کے قائل ہیں کہ خدا ایک ہی ہے تو طینی اور
ناری مزاج والوں کا جھگڑا آج تک چلا آ رہا ہے اور ہمیشہ سے یہ نظ یہ نظر آتا ہے کہ جب بھی اللہ تعالیٰ
کی طرف سے کوئی نئی تعلیم آتی ہے تو کچھ لوگ فرمانبرداری کرتے ہیں اور کچھ غصہ سے آگ بگولا
ہو جاتے ہیں اور وہ مخالفت کرنی شروع کر دیتے ہیں ۔ قرآن کریم میں یہ آگ کا محاورہ بھی
استعمال ہوا ہے۔ چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک چچا کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے تبت يدا أبي لَهَبٍ و تب اس کہ آگ کے شعلوں کا باپ ہلاک ہو گیا۔ اب خدا
نے اُس کا نام ہی آگ کے شعلوں کا باپ رکھ دیا مگر اس کے یہ معنے تو نہیں کہ اُس سے آگ نکلتی
تھی ، بلکہ مراد یہ ہے کہ وہ شیطانی قسم کے لوگوں کا سردار تھا ( بعض مفسر اس نام کو کنیت بھی قرار
دیتے ہیں اور بعض سفید رنگ کی طرف اشارہ مراد لیتے ہیں) پس خَلَقْتَنِي مِنْ نَارِ یا
مارج من نَارِ ۳۲ے وغیرہ الفاظ سے اشارہ انسان کی اس حالت کی طرف ہے جب کہ وہ ابھی
انوار العلوم جلد ۱۵
متمدن نہیں ہو اتھا اور شریعت کا حامل نہیں ہو سکتا تھا۔
سیر روحانی تقریر (۱)
حضرت آدم کے متعلق ایک اور زبردست انکشاف ایک اور زبردست انکشاف قرآن کریم آدم انسانیت
کی نسبت یہ کرتا ہے کہ جنت میں لائے جانے سے پہلے ہی اُس کے پاس اُس کی بیوی تھی ، چنانچہ
قرآن کریم میں آدم کی بیوی کی پیدائش کا کوئی ذکر ہی نہیں ، بلکہ عبارت ظاہر کرتی ہے کہ بیوی
عام طریق پر اس کے ساتھ تھی جیسے مرد و عورت ہوتے ہیں ۔ چنانچہ :-
(1) سورۃ بقرہ میں جہاں آدم اور اس کی بیوی کا ذکر آتا ہے وہاں آدم کی بیوی پیدا کرنے کا
کوئی ذکر ہی نہیں ۔ محض یہ حکم ہے يادم اشكن انتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ ٣٣
اے آدم ! جا تو اور تیری بیوی تم دونوں جنت میں رہو۔ یہ نہیں کہا کہ آدم اکیلا تھا اور اُس کی
پہلی سے حوا کو پیدا کیا گیا بلکہ آیت کا جو اُسلوبِ بیان ہے اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ
میاں بیوی پہلے سے موجود تھے ۔ اُنہیں صرف یہ حکم دیدیا گیا کہ تم فلاں جگہ رہو ۔
(۲) سورۃ اعراف میں بھی صرف یہ کر ہے کہ يادم اسكن أنتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ ٣٢
(۳) تیسری جگہ جہاں آدم کی بیوی کا ذکر ہے وہ سورۃ طہ ہے مگر اس میں بھی صرف یہ ذکر ہے
که ياده إن هذا عَدُو لَكَ وَلِزّوج ۳۵ یہ ذکر نہیں کہ آدم کے بعد
اللہ تعالیٰ نے اُس کی بیوی کو بھی پیدا کیا ہو ۔
ان تینوں جگہوں میں جہاں آدم کی پیدائش کا ذکر کیا گیا ہے اس کی بیوی کا ذکر محض ایک عام
بات کے طور پر کیا گیا ہے حالانکہ اگر آدم اکیلا ہوتا اور حوا کو اُس کی پسلی سے پیدا کیا گیا ہوتا تو اس
کی بیوی کا ذکر خاص اہمیت رکھتا تھا اور یہ بتایا جانا چاہئے تھا کہ آدم کی ایک پسلی نکال کر اسے عورت
بنادیا گیا بیشک ایک حدیث میں ایسا ذکر آتا ہے کہ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے مگر اس کا مطلب
میرے کسی مضمون میں آگے چل کر بیان ہوگا ۔ ہاں سورۃ نساء رکوع ، سورۃ اعراف رکوع ۲۴ سورة
الزمر رکوع میں ایک بیوی کی پیدائش کا ذکر ہے ایک جگہ لکھا ہے وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا اور
دو جگہ لکھا ہے وَجَعَلَ مِنْهَا زَوجها اور ان الفاظ سے یہ شبہ پیدا ہو سکتا ہے کہ شاید عورت
پسلی سے پیدا کی گئی ہے مگر ان تینوں جگہ خَلَقَكُمْ مِّن نَا من نفس واحدة کے الفاظ آتے ہیں
آدم کا نام نہیں ہے کہ یہ شبہ کیا جا سکے کہ ان آیات میں آدم اور حوا کی پیدائش کا ذکر ہے چنانچہ ان میں
سے ایک حوالہ سورہ نساء کا ہے اس میں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے کہ۔ يَأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا
انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا ٣٢ کہ اے
انسانو! اپنے اُس رب کا تقوی اختیار کرو جس نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا اور اُس
سے اُس کی بیوی کو بنایا۔ ان الفاظ میں آدم اور اس کی بیوی کا کوئی ذکر ہی نہیں صرف
خَلَقَكُمْ مِّن نَّفْس واحدة کے الفاظ آتے ہیں مگر ان کا مفہوم بھی جیسا کہ میں آگے چل
کر بتاؤں گا اور ہے، بہر حال آدم اور حوا کا یہاں کوئی ذکر نہیں ۔ یہی حال سورہ اعراف اور سورہ
زمر کی آیات کا ہے ان میں بھی خَلَقَكُمْ مِّن نَّفْسِ واحدة کے الفاظ ہیں۔ آدم کے
الفاظ نہیں ، مگر ان تینوں آیات میں سے جو ہم معنی ہیں سورۃ اعراف کا حوالہ اس بات کو وضاحت سے
ثابت کرتا ہے کہ اس سے مراد عام انسان ہیں نہ کہ آدم ، کیونکہ اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
هُوَ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَجَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا لِيَسْكُنَ
إِلَيْهَا فَلَمَّا تَغَشْهَا حَمَلَتْ حَمْلاً فَفِيفًا فَمَرَّتْ بِهِ فَلَمَّا الْقَلَتْ دَعَوَا
اللهَ رَبَّهُمَا لَئِنْ أَتَيْتَنَا صَالِحًا لَتَكُونَنَّ مِنَ الشَّكِرِينَ فَلَمَّا
الهُمَا صَالِحًا جَعَلا لَهُ شُرَكَاءَ فِيمَا الهُمَا ، فَتَعْلَى اللَّهُ عَمَّا
يُشْرِكُونَ فرماتا ہے۔ وہ خدا ہی ہے جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اُس سے
اُس کی بیوی کو پیدا کیا تا کہ اُس سے تعلق رکھ کر وہ اطمینان اور سکون حاصل کرے، جب اُس نفس واحد
نے اپنی بیوی سے صحبت کی تو اُسے ہلکا سا حمل ہو گیا مگر جب اس کا پیٹ بھاری ہو گیا اور دونوں کو
معلوم ہو گیا کہ حمل قرار پکڑ گیا ہے تو انہوں نے اللہ تعالیٰ سے یہ دُعا کی الہی ! اگر تو نے ہمیں
تندرست اور خوبصورت بچہ عطا کیا تو ہم تیرے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے مگر جب اللہ تعالیٰ نے
انہیں اچھا اور تندرست بچہ دیدیا تو وہ اللہ تعالیٰ کو بھول گئے اور انہوں نے اللہ تعالیٰ کا بعض اور
لوگوں کو شریک بنا لیا اور اس طرح وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے دور تر چلے گئے ۔
اب بتاؤ کیا اِن الفاظ میں آدم اور حوا کا ذکر ہے یا عام انسانوں کا۔ کیا آدم اور حوا نے پہلے
یہ دعا کی تھی کہ ہمیں ایک صالح لڑکا عطا فرمانا اور جب وہ پیدا ہو گیا تو انہوں نے مشر کا نہ خیالات کا
اظہار کیا اور وہ بعض ہستیوں کو اللہ تعالیٰ کا شریک قرار دینے لگ گئے؟ انہوں نے ہرگز ایسا نہیں کیا
اور آدم جو اللہ تعالیٰ کے نبی تھے ایسا کر ہی نہیں سکتے تھے ۔ پس صاف پتہ لگتا ہے کہ یہاں آدم کا ذکر
نہیں بلکہ آدمی کا ذکر ہے اور انسانوں کے متعلق ایک قاعدہ کا ذکر ہے کسی خاص آدمی کا بھی ذکر نہیں
اور چونکہ سب آیات کے الفاظ ایک سے ہیں اس لئے معلوم ہوا کہ سب جگہ ایک ہی معنے ہیں ۔
انوار العلوم جلد ۱۵
نفسِ واحدہ سے کی کرانے
سیر روحانی تقریر (۱)
پیدائش کی حقیقت حقیقت یہ ہے کہ خَلَقَكُمْ مِّن نَّفْسٍ
واحدة سے مراد صرف یہ ہے کہ ایک ایک
پیدا
انسان سے قبائل و خاندان چلتے ہیں اور بیوی اسی میں سے ہونے کے معنے اسی کی جنس میں سے
ہونے کے ہیں اور بتایا ہے کہ ایک ایک آدمی سے بعض دفعہ خاندان کے خاندان چلتے ہیں اگر
ماں باپ مشرک ہوں تو قبیلے کے قبیلے گندے ہو جاتے ہیں اور اگر وہ نیک ہوں تو نسلاً بعد نسل ان
کے خاندان میں نیکی چلتی جاتی ہے۔ پس هُوَ الذي خَلَقَكُمْ مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ
وَجَعَلَ مِنْهَا زَوْجَھا اور اسی طرح کے دوسرے الفاظ کا مفہوم یہ ہے کہ اے مرد و! جب تم
شادی کرو تو احتیاط سے کام کیا کرو، اور جب میاں بیوی آپس میں ملیں تو اُس وقت بھی وہ احتیاط
سے کام لیا کریں، اگر وہ خود مُشرک اور بدکار ہونگے تو نسلوں کی نسلیں شرک اور بدکاری میں
گرفتار ہو جائیں گی اور اگر وہ خود موحد اور نیکی و تقویٰ میں زندگی بسر کرنے والے ہونگے تو
نسلوں کی نسلیں نیک اور پارسا بن جائیں گی۔
ان معنوں کے بعد اگر آدم پر بھی ان آیات کو چسپاں کیا جائے تو بھی یہی معنے ہونگے کہ آدم
کی بیوی اسی کی جنس میں سے تھی۔ یعنی طینی طبیعت کی تھی ناری طبیعت کی نہ تھی اور ممکن ہے اس
صورت میں ادھر بھی اشارہ ہو کہ آدم کو حکم تھا کہ صرف مؤمنوں سے شادی کریں غیروں سے نہیں ۔
جب یہ ثابت ہو گیا کہ آدم کے وقت میں اور مرد و عورت بھی تھے اور آدم کی بیوی انہی میں
سے تھی یعنی وہ آدم کی ہم مذہب تھی تو وہ سوال کہ آدم کی اولا د شادیاں کس طرح کرتی ہو گی ؟
آپ ہی آپ دُور ہو گیا۔ جب مرد بھی تھے عورتیں بھی تھیں تو شادیوں کی دقت نہیں ہو سکتی تھی ،
ہاں اگر اس سے پہلے کا سوال ہو تو آدم سے پہلے بشر تو شریعت کے تابع ہی نہ تھے، نہ وہ شادی
کے پابند تھے نہ کسی اور امر کے ۔ کیونکہ وہ تو نظام سے آزاد تھے اور جب وہ نظام سے آزاد تھے تو
ان کے متعلق کوئی بحث کرنی فضول ہے ۔ بحث تو صرف اس شخص کے متعلق ہو سکتی ہے جو شریعت کا
حامل ہوا اور عقل مدنی اُس میں پیدا ہو چکی ہو، اور ایسا پہلا وجود ابوالبشر آدم کا تھا اور ان کے بعد
ان کے اتباع کا وجود تھا ان کے لئے اخلاق و شریعت کی پابندی لازمی تھی ۔ ان سے پہلے انسان
نیم حیوان تھا اور ہر اعتراض سے بالا اور ہر شریعت سے آزاد ۔
عورت کے پسلی سے پیدا ہونے کا مفہوم اب میں اس حدیث کو لیتا ہوں جس
میں یہ ذکر آتا ہے کہ عورت پسلی سے پیدا
انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
کی گئی ہے۔ حدیث کے اصل الفاظ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مروی ہیں یہ ہیں کہ
خُلِقْنَ مِنْ ضِلْع ۳۸ یہ الفاظ نہیں ہیں کہ خُلِقَتْ حَوَّاء مِنْ ضِلْع جس طرح قرآن کریم کی
ان آیات میں جن میں خَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا کے الفاظ آتے ہیں ہر عورت کا ذکر ہے حوا کا ذکر
نہیں اسی طرح حدیث میں بھی حوا کا کہیں نام نہیں بلکہ تمام عورتوں کے متعلق یہ الفاظ آتے ہیں کہ
خُلِقْنَ مِنْ ضِلع اگر یہ الفاظ ہوتے کہ خُلِقَتْ زَوْجَةُ آدَمَ مِنْ ضِلْع تب تو یہ کہا جا سکتا کہ
حوا جو آدم کی بیوی تھیں وہ پہلی سے پیدا ہوئیں مگر جب کسی حدیث میں بھی اس قسم کے الفاظ نہیں
آتے بلکہ تمام عورتوں کے متعلق یہ ذکر آتا ہے کہ وہ پسلی سے پیدا ہوئیں تو محض حوا کو پسلی سے
پیدا شدہ قرار دینا اور باقی عورتوں کے متعلق تاویل سے کام لینا کس طرح درست ہو سکتا ہے اسی
طرح ایک اور حدیث میں یہ الفاظ آتے ہیں کہ النِّسَاءُ خُلِقْنَ مِنْ ضِلْع ۳۹ کہ ساری عورتیں
پسلی سے پیدا ہوئی ہیں ۔ پس جس طرح قرآنی آیات میں تمام عورتوں کا ذکر ہے اسی طرح
احادیث میں بھی تمام عورتوں کا ذکر ہے اور ہر ایک کے متعلق یہ کہا گیا ہے کہ وہ پسلی سے پیدا ہوئی۔
اب ہمیں دیکھنا چاہئے کہ پسلی سے پیدا ہونے کے کیا معنے ہیں؟ کیونکہ واقعہ یہ ہے کہ کوئی عورت پسلی
سے پیدا نہیں ہوئی بلکہ جس طرح مرد پیدا ہوتے ہیں اسی طرح عورتیں پیدا ہوتی ہیں پس جب کہ
عورتیں بھی مردوں کی طرح پیدا ہوتی ہیں تو سوال یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ
کیوں فرمایا کہ عورتیں پسلی سے پیدا ہوئی ہیں سو یا د رکھنا چاہئے کہ یہ بھی اسی محاورہ کے مطابق ہے
جس کا اوپر ذکر کیا جا چکا ہے اور اس محاورہ سے صرف یہ مراد لی جاتی ہے کہ یہ امر فلاں شخص کی
طبیعت میں داخل ہے پس خُلِقْنَ مِنْ ضِلْع سے صرف یہ مراد ہے کہ عورت کو کسی قدر مرد سے
رقابت ہوتی ہے اور وہ اس کے مخالف چلنے کی طبعاً خواہشمند ہوتی ہے، چنانچہ علمائے احادیث نے
بھی یہ معنے کئے ہیں اور مجمع البجا رجلد دوم میں جو لغت حدیث کی نہایت مشہور کتاب ہے ضلع کے نیچے
لکھا ہے ۔ خُلِقْنَ مِنْ ضِلْعِ اسْتِعَارَةٌ لِلْمُعَوَّجِ أَى خُلِقْنَ خَلْقَا فِيهَا الْإِعْوِ جَاجُ ۔۔۔۔۔ خُلِقْنَ
مِنْ ضلع ایک محاورہ - ہے جو جو کبھی کے معنوں میں اس میں استعمال ہوتا ہے اور اس سے مراد یہ ہے کہ
عورتوں کی طبیعت میں ایک قسم کی کبھی ہوتی ہے یہ مطلب نہیں کہ عورتوں میں بے ایمانی ہوتی ہے
بلکہ یہ ہے کہ عورت کو خاوند کی بات سے کسی قدر ضرور رقابت ہوتی ہے۔ مرد کہے یوں کرنا چاہئے
تو وہ کہے گی یوں نہیں اسی طرح ہونا چاہئے اور خاوند کی بات پر ضرور اعتراض کرے گی اور جب
وہ کوئی بات مانے گی بھی تو تھوڑی سی بحث کر کے اور یہ اس کی ایک ناز کی حالت ہوتی ہے اور اس
انوار العلوم جلد ۱۵
میں وہ اپنی حکومت کا راز مستور پاتی ہے۔
سیر روحانی تقریر (۱)
تمدنی ترقی کا ایک عظیم الشان گر غرض خُلِقْنَ مِنْ ضلع کے یہی معنے ہیں کہ عورت مرد پر اعتراض ضرور کرتی رہے گی ، ان
میں محبت بھی ہوگی ، پیار بھی ہوگا ، تعاون بھی ہوگا ، قربانی کی روح بھی ہوگی ،مگر روزمرہ کی زندگی
میں ان میں آپس میں نوک جھوک ضرور ہوتی رہے گی اسی لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا کہ تم اسے سیدھا کرنے کی کوشش نہ کرو اگر سیدھا کرو گے تو وہ ٹوٹ جائے گی ، یعنی اگر تم
چاہو کہ وہ تمہاری بات کی تردید نہ کرے تو اُس کا دل ٹوٹ جائیگا ، اُسے اعتراض کرنے دیا کرو
کیونکہ عورت کی فطرت میں یہ بات پائی جاتی ہے کہ اگر تم بالکل ہی اُس کی زبان بندی کر دو گے تو
وہ جانور بن جائے گی اور عقل اور فکر کا مادہ اُس میں سے نکل جائے گا ۔ یہ تمدن کا ایک عظیم الشان
نکتہ ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیان فرمایا۔ آپ کا اپنا عمل بھی اس کے مطابق
تھا، چنانچہ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی بیویوں سے کسی بات پر ناراض ہو کر گھر
سے باہر چلے گئے اور آپ نے باہر ہی رہائش اختیار کر لی ۔ حضرت عمر کی لڑکی چونکہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم سے بیاہی ہوئی تھیں اس لئے انہیں بھی یہ اطلاع پہنچ گئی ۔ حضرت عمرؓ کا طریق یہ تھا
کہ آپ مدینہ میں نہیں رہتے تھے بلکہ مدینہ کے پاس ایک گاؤں تھا وہاں آپ رہتے اور تجارت
وغیرہ کرتے رہتے ، اُنہوں نے ایک انصاری سے بھائی چارہ ڈالا ہوا تھا اور آپس میں انہوں
نے یہ طے کیا ہوا تھا کہ وہ انصاری مدینہ میں آجاتا اور مدینہ کی اہم خبریں اور رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم کی باتیں سن کر حضرت عمرؓ کو جا کر سُنا دیتا اور کبھی حضرت عمر مدینہ آ جاتے اور وہ
انصاری پیچھے رہتا اور آپ اُس کو باتیں بتا دیتے ، غرض جو بھی آتا وہ تمام باتیں معلوم کر کے جاتا
اور دوسرے کو بتا تا کہ آج رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ الہام ہوا ہے۔ آج آپ نے
مسلمانوں کو یہ وعظ فرمایا ہے غرض اس طرح ان کی دینی تعلیم بھی مکمل ہو جاتی اور ان کی تجارت بھی
چلتی رہتی ۔ ایک دن وہ انصاری مدینہ میں آیا ہوا تھا اور حضرت عمرؓ پیچھے تھے کہ عشاء کے قریب
اُس انصاری نے واپس جا کر زور سے دروازہ کھٹکھٹانا شروع کر دیا اور کہا کہ ابن خطاب ہے؟
ابن خطاب ہے؟ حضرت عمرؓ کہتے ہیں ، میں نے جب اُس کی گھبرائی ہوئی آواز سنی اور اُس نے
زور سے میرا نام لے کر دروازہ کھٹکھٹایا دروازہ کھٹکھٹایا تو میں نے سمجھا کہ مدینہ میں ضرور کوئی حادثہ ہو گیا ہے ۔
اُن دنوں یہ افواہ زوروں پر تھی کہ ایک عیسائی بادشاہ مدینہ پر حملہ کرنے والا ہے، حضرت عمرؓ کہتے
ہے۔
انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
ہیں میں نے سمجھا اس بادشاہ نے حملہ کر دیا ہے چنانچہ میں فوراً اپنا کپڑا سنبھالتا ہوا باہر نکلا اور
میں نے اُس سے پوچھا کیا ہوا؟ وہ کہنے لگا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بیویوں کو
چھوڑ دیا ہے ۔ حضرت عمرؓ کہتے ہیں میں گھبرا کر مدینہ کی طرف چل دیا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کی خدمت میں پہنچا اور آپ سے عرض کیا یا رَسُولَ اللهِ ! آپ اپنے گھر سے باہر آ گئے
ہیں آپ نے فرمایا ہاں ۔ میں نے عرض کیا یا رَسُولَ اللهِ ! لوگ کہتے ہیں آپ نے اپنی بیویوں کو
طلاق دیدی ہے ۔ آپ نے فرمایا نہیں میں نے کسی کو طلاق نہیں دی ۔ میں نے کہا الْحَمْدُ لِلَّهِ
پھر میں نے عرض کیا یا رَسُولَ اللهِ! آپ کو میں ایک بات سناؤں؟ آپ نے فرمایا ہاں سناؤ ،
میں نے کہا ، يَا رَسُولَ اللهِ! ہم لوگ مکہ میں اپنے سامنے عورت کو بات نہیں کرنے دیتے تھے،
لیکن جب سے میری بیوی مدینہ میں آئی ہے وہ بات بات میں مجھے مشورہ دینے لگ گئی ہے ایک
دفعہ میں نے اُسے ڈانٹا کہ یہ کیا حرکت ہے اگر پھر کبھی تو نے ایسی حرکت کی تو میں مجھے سیدھا کر
دونگا تو وہ مجھے کہنے لگی ، تو بڑا آدمی بنا پھرتا ہے میں نے تو دیکھا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
دیتا اور
ہی تھیں،
وسلم کی بیویاں آپ کو مشورہ دے لیتی ہیں ، پھر کیا تو ان سے بھی بڑا ہے کہ مجھے بولنے نہیں دیتا
ڈانٹتا ہے۔ میں نے کہا ہیں ! ایسا ہوتا ہے؟ وہ کہنے لگی ہاں واقعہ میں ایسا ہوتا ہے ۔ میں نے کہا تب
میری بیٹی کی خیر نہیں ۔ یہ بات سُن کر میں اپنی بیٹی کے پاس گیا اور اُسے کہا دیکھو ! رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے کوئی بات نہیں کرنی۔ اگر تو نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے ساتھ سوال جواب جواب کیا کیا تو تو وہ کسی دن مجھے طلاق دیدیں گے۔ حضرت عائشہ پاس ہی تھ
میری بات سن کر بولیں تو کون ہوتا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھر کے معاملات
میں دخل دینے والا ، چلو یہاں سے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ بات سُن کر ہنس پڑے
اور آپ کا غصہ جاتا رہا ان اور حضرت عمرؓ کی بھی اِس واقعہ کے سنانے سے سے ۔ یہی غرض تھی کہ کسی
طرح آپ ہنس پڑیں اور آپ کی ناراضگی جاتی رہے۔
وہ
تو بعض قوموں میں یہ رواج ہے کہ وہ سمجھتی ہیں عورت کا یہ حق نہیں کہ وہ مرد کے مقابلہ
میں بولے مگر عورت ہے کہ وہ بولے بغیر رہ نہیں سکتی۔ اسے کوئی بات کہو وہ اس میں اپنا مشورہ ضرور
پیش کر دے گی کہ یوں نہیں یوں کرنا چاہئے ، پھر خواہ تھوڑی دیر کے بعد وہ مرد کی بات ہی مان لے ،
مگر اپنا پہلو کچھ نہ کچھ اونچا ہی رکھنا چاہتی ہے اور مرد کے مشورہ پر اپنی طرف سے پالش ضرور کرنا
چاہتی ہے۔
انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
عورتوں کے حقوق رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسی لئے لوگوں کو نصیحت کی ہے
کہ تم عورت کی روح کو کچلنے کی کوشش نہ کیا کرو۔ اس کے اندر یہ ایک
فطرتی مادہ ہے کہ وہ مرد سے کسی قدر رقابت رکھتی اور طبعاً ایک حد تک اس کے مخالف رائے دینے
کی خواہشمند ہوتی ہے پس اگر اس کی بحث غلط بھی معلوم ہوا کرے تو اس کی برداشت کیا کرو
کیونکہ اگر تم اسے چُپ کرا دو گے تو یہ اس کی فطرت پر گراں گزرے گا اور وہ بیمار ہو جائے گی ۔
کیسی اعلیٰ درجہ کی اخلاقی تعلیم ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دی مگر لوگوں نے اس
حدیث کے یہ معنی کر لئے کہ عورت پسلی سے پیدا ہوئی ہے۔
پہلے دور انسانی کا نظام قانون قرآنی آثار قدیمہ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس
نظام والی ابتدائی حکومت کا قانون کیا تھا اور معلوم
ہوتا ہے کہ پہلا دور انسانی صرف تمدنی ترقی تک محدود تھا۔ اس طرح کہ : -
(۱) لوگوں میں خدا تعالیٰ کا اجمالی ایمان پیدا ہو گیا تھا اور انسان کو الہام ہونا شروع ہو گیا تھا
جیسا کہ قُلْنَا يادم وغیرہ الفاظ سے ظاہر ہے۔
(۲) انسانوں میں عائلی زندگی پیدا کرنے کا حکم دیا گیا تھا وہ زندگی جو قبیلوں والی زندگی ہوتی
ہے اور انہیں کہا گیا تھا کہ ایک مقام پر رہو اور اکٹھے رہو چنانچہ یہ امر اسکن انت
وَزَوْجُكَ الجنة کے الفاظ سے ظاہر ہے۔
(۳) آدم پر اور لوگ بھی ایمان لائے اور ایک جماعت تیار ہو گئی تھی جو نظام کے مطابق رہنے کیلئے
تیار تھی۔ اس کا ثبوت سورة طه کی آیت قَالَ اهبطا مِنْهَا جَمِيعًا بَعْضُكُمْ
لبحضٍ عَدُوٌّ ہے جمِيعًا کا لفظ بتاتا ہے کہ اس سے مراد دونوں گروہ ہیں نہ کہ آدم
اور اُس کی بیوی ۔ اور تعصم کا لفظ بتاتا ہے کہ وہ ایک جماعت تھی ۔
(۴) الجنَّة اور كُلا مِنْهَا رَ غَدًا کے الفاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ اُس وقت کی معظم غذا پھل
وغیرہ تھے ۔ معلوم ہوتا ہے کہ اُس وقت تک سبزیوں ، ترکاریوں کے اُگائے جانے کا کام
ابھی شروع نہیں ہوا تھا ۔ اللہ تعالیٰ نے کہیں میوہ دار درختوں کے جھنڈ پیدا کر دیئے اور
انہیں حکم دیا کہ تم وہاں جا کر رہو ۔ شاید بعض لوگ کہیں کہ اتنے بڑے جُھنڈ کہاں ہو سکتے ہیں
جس پر سینکڑوں لوگ گزارہ کر سکیں ؟ سوایسے لوگ اگر جنوبی ہند کے بعض علاقے دیکھیں تو
ان پر الجنة کے لفظ کی حقیقت واضح ہو جائے ۔ وہاں بعض میں ہیں میل تک شریفے کے
انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
درخت چلے جاتے ہیں اور وہاں کے لوگ جن دنوں شریفہ پکتا ہے روٹی کھانی بالکل چھوڑ
دیتے ہیں اور صبح شام شریفے ہی کھاتے رہتے ہیں ۔ اب تو گورنمنٹ انہیں نیلام کر دیتی
ہے پہلے حکومت بھی ان کو نیلام نہ کیا کرتی تھی اور لوگ مفت پھل کھاتے تھے۔ اسی طرح
افریقہ میں آموں کے جنگل کے جنگل پائے جاتے ہیں ، کیلے بھی بڑی کثرت سے ہوتے
ہیں ، اسی طرح ناریل وغیرہ بھی بہت پایا جاتا ہے ، اسی طرح بعض علاقوں میں سیب،
خوبانی و غیره خودرو کثرت سے پائے جاتے ہیں ، اللہ تعالیٰ نے کسی ایسے ہی مقام کو حضرت
آدم علیہ السلام کے لئے منتخب فرمایا اور انہیں حکم دے دیا کہ وہاں جا کر ڈیرے لگا دو اور
خوب کھاؤ پیو۔ خلاصہ یہ کہ الجنة وغیرہ الفاظ سے جو قرآن کریم میں استعمال ہوئے
ہیں ، یہ معلوم ہوتا ہے کہ اُس وقت عام طور پر لوگوں کی غذا پھل تھے ۔
(۵) پانچویں بات قرآن کریم سے یہ معلوم ہوتی ہے کہ اُس وقت ابھی کپڑے کی ایجاد نہیں ہوئی
تھی اور اس پر آیت طَفِقَا يَخْصِفْنِ عَلَيْهِمَا مِنْ وَرَقِ الْجَنَّةِ ٢ شاہد ہے وہ
چٹائیوں کی طرح بھوج پتر وغیرہ لپیٹ لیتے تھے اور رہائش کے لئے انہی کے خیمے بنا لیتے
تھے ۔ اس آیت سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ابھی شکار کرنے کے طریق بھی ایجاد نہ ہوئے
تھے اور کھالوں کا استعمال بھی شروع نہ ہوا تھا بلکہ چٹائیاں بطور لباس اور شاید بطور مکان
کے استعمال ہوتی تھیں، اگر شکار کرنے کے طریق ایجاد ہو چکے ہوتے تو وہ کھالوں کا
لباس پہنتے ۔
(۶) اُن میں تمدنی حکومت قائم کی گئی تھی اور تمدنی حکومت کی غرض یہ بتائی گئی تھی کہ ایک
دوسرے کی (1) کھانے کے معاملہ میں مدد کریں (۲) پینے کے معاملہ میں مدد
کریں (۳) عُریانی کو دور کرنے کے معاملہ میں مدد کریں اور (۴) رہائش کے معاملہ
میں مدد کریں ۔ چنانچہ فرمایا ۔ اِن لَكَ الَّا تَجُوعَ فِيهَا وَلَا تَعْرَى وَأَنَّكَ
لا تَطْمَؤُا فِيهَا وَلَا تَضاحی ۳ کہ تمہارے لئے اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ تم جنت
میں رہنے کی وجہ سے بھو کے نہیں رہو گے، پیا سے نہیں رہو گے، ننگے نہیں رہو گے اور دُھوپ
میں نہیں پھرو گے گویا کھانا ، پانی ، کپڑا اور مکان یہ چار چیزیں تمہیں اس تعاونی حکومت
میں حاصل ہونگی ان الفاظ سے جیسا کہ بعض لوگ غلطی سے سمجھتے ہیں یہ مراد نہیں کہ انہیں
بھوک ہی نہیں لگتی تھی کیونکہ اگر انہیں بھوک نہیں لگتی تھی تو وَكُلَّا مِنْهَا رَغَدًا حَيْثُ
انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
شتم " کے کیا معنے ہوئے ، جب خدا نے اُن کی بھوک ہی بند کر لی تھی تو اس کے بعد
انہیں یہ کہنا کہ اب خوب کھاؤ پیو بالکل بے معنی تھا۔ پس ملا کے لفظ سے صاف معلوم ہوتا
ہے کہ انہیں بھوک لگتی تھی مگر ساتھ ہی انہیں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کا بھی حکم
دیا گیا تھا۔ انہیں کہا گیا تھا کہ باغ ساری کمیونٹی کی ملکیت ہے مگر دیکھو ! قاعدہ کے مطابق
کھاؤ پیو۔ اگر کسی کو زیادہ ضرورت ہے تو وہ زیادہ لے لے اور اگر کسی کو کم ضرورت ہے
تو وہ کم لے لے ۔ پس إِنَّ لَكَ الَّا تَجُوعَ فِيهَا وَلا تغرى اُس نئے نظام کی
تفصیل ہے جو حضرت آدم علیہ السلام کے ذریعہ قائم کیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ اگر اس نئے
نظام کے ماتحت رہو گے تو تمہیں یہ یہ سہولتیں حاصل ہونگی ۔
(۷) قرآن کریم سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اُس وقت الہامی طور پر بعض بوٹیوں کے
خواص وغیرہ بتائے گئے تھے اور بعض اخلاقی احکام بھی دیئے گئے تھے چنانچہ آیت
وَعَلَّمَ أَدَمَ الأَسْمَاء كُلَّهَا ٢٥ اس پر دال ہے مگر یہاں گل کے معنے ضرورت کے
مطابق ہیں ، جیسا ہد ہد ملکہ سبا کے متعلق کہتا ہے أُوتِيَتْ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ ٢٢ کہ
ملکہ سبا کے پاس سب کچھ موجود ہے حالانکہ جب اُس نے حضرت سلیمان علیہ السلام کے پاس
تحفہ بھیجا تو حضرت سلیمان علیہ السلام نے اُس وقت کہا تھا کہ میرے پاس تو اس سے بھی بڑھ
کر چیزیں ہیں میں ان تحفوں سے کیونکر متاثر ہو سکتا ہوں ۔ پس جب حضرت سلیمان علیہ السلام
کہتے ہیں کہ میرے پاس ملکہ سبا سے بڑھ کر مال و دولت اور سامان موجود ہے اور اس کے
با وجود ہد ہد کہتا ہے کہ أُوتِيَتْ مِن كُلِّ شَيْءٍ ملکہ سبا کو ہر چیز میسر تھی تو یہ اس
بات کی واضح دلیل ہے کہ أُوتِيَتْ مِن كُلِّ شيء سے یہ مراد نہیں تھی کہ ملکہ سبا کو
ہر نعمت میسر تھی بلکہ یہ مراد یہ مراد تھی کہ اس کی مملکت کے لحاظ سے جس قدر چیزوں چیزوں کی ضرورت
سے یہ
ہو سکتی تھی وہ تمام چیزیں اُسے حاصل تھیں اسی ط تھیں اسی طرح عَلَّمَ آدَمَ الأَسْمَاء كُلَّهَا
مراد ہے کہ اُس وقت جس قدر علوم کی ضرورت تھی وہ تمام آدم کو سکھا دیئے گئے مثلاً یہ بتا دیا
گیا کہ فلاں فلاں زہریلی بوٹیاں ہیں ان کو کوئی شخص استعمال نہ کرے ، یا فلاں زہریلی چیز
اگر کوئی غلطی سے کھالے تو فلاں بوٹی اس کی تریاق ہو سکتی ہے یا ممکن ہے اسی طرح طاقت
کی بعض دوائیں الہامی طور پر بنا دی گئی ہوں ۔ اسی طرح بعض اخلاقی احکام بھی حضرت
آدم علیہ السلام کو الہا ما بتائے گئے ہوں ۔