سیر روحانی (۱)

انوارالعلوم (جلد 15), حصہ 9

انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
کو عطا کیا تھا اس سے انہوں نے منہ موڑ لیا ، وہ تمام رصد گا ہیں جو قرآن میں موجود تھیں اُن سے وہ
غافل اور لا پرواہ ہو گئے تب خدا نے میرے دل پر اس عظیم الشان را ز کا انکشاف کیا اور میرے دل
نے کہا میں نے پالیا ، میں نے پالیا اور جب میں نے کہا۔ میں نے پالیا، میں نے پالیا تو
اس کے معنے یہ تھے کہ اب یہ عمتیں دنیا سے زیادہ دیر تک مخفی نہیں رہ سکتیں ۔ میں دنیا کے سامنے ان
تمام نعمتوں کو ایک ایک کر کے رکھونگا اور اُسے مجبور کروں گا کہ وہ اس کی طرف توجہ کرے۔
پس اے دوستو ! میں اللہ تعالیٰ کے اس عظیم کے اس عظیم قرآن کریم کا بلندترین مقام ان کے نہیں ملا کرتا ہوں ۔ دنیا کے علوم اسلامی
سے
مقابلہ میں بیچ ہیں ۔ دنیا کی تمام تحقیقا تیں اس کے مقابلہ میں بیچ ہیں اور دنیا کی تمام سائنس اس
کے مقابلہ میں اتنی حقیقت بھی نہیں رکھتی جتنی سورج کے مقابلہ میں ایک کرم شب تاب حقیقت
رکھتا ہے۔ دنیا کے علوم قرآن کے مقابلہ میں کوئی چیز نہیں ، قرآن ایک زندہ خدا کا زندہ کلام ہے
اور وہ غیر محدود معارف و حقائق کا حامل ہے۔ یہ قرآن جیسے پہلے لوگوں کے لئے کھلا تھا اسی طرح
آج ہمارے لئے کھلا ہے، یہ ابو بکر کے لئے بھی کھلا تھا، یہ عمر کے لئے بھی کھلا تھا ، یہ عثمان - کے لئے
بھی کھلا تھا ، یہ علی کے لئے بھی کھلا تھا یہ بعد میں آنے والے ہزار ہا اولیاء و صلحاء کے لئے بھی کھلا تھا
اور آج جب کہ دنیا کے علوم میں ترقی ہو رہی ہے یہ پھر بھی کھلا ہے بلکہ جس طرح دُنیوی علوم
میں آجکل زیادتی ہو رہی ہے اسی طرح قرآنی معارف بھی آجکل نئے سے نئے نکل رہے ہیں ۔
یہ بالکل ایسی ہی بات ہے جیسے اچھا تاجر پہلے اپنا مال مخفی رکھتا ہے، مگر جب مقابلہ آ پڑتا ہے تو پہلے
ایک تھان نکالتا ہے پھر دوسرا تھان نکالتا ہے پھر تیسرا تھان نکالتا ہے اور یکے بعد دیگرے نکالتا ہی
جاتا ہے یہاں تک کہ تھانوں کا انبار لگ جاتا ہے۔ اسی طرح جب بھی دنیا ظاہری علوم میں ترقی
کر جانے کے گھمنڈ میں قرآن کا مقابلہ کرنا چاہے گی ، قرآن اپنے ماننے والوں سے کہے گا
میاں ! ذرا میرے فلاں کمرہ کو تو کھولنا۔ اُسے کھولا جائے گا تو دنیا کے تمام علوم اس کے مقابلہ
میں بیچ ہو کر رہ جائیں گے ۔ پھر ضرورت پر وہ دوسرا کمرہ کھولے گا اور پھر تیسرا اور اس طرح ہمیشہ
ہی دنیا کو اس کے مقابل پر زک پہنچے گی اور ہمیشہ ہی قرآن نئے سے نئے علوم پیش کرتا رہے گا۔
وہ چیز ہے جس کو پیش کرنے کے لئے خدا لئے خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
مبعوث فرمایا اور یہی وہ چیز ہے جس کو پیش کرنا ہماری جماعت کا اولین فرض ہے اور ہم حتی المقدور
اپنے اس فرض کو ادا بھی کر رہے ہیں ۔ دنیا ہماری اسی لئے مخالف ہے کہ وہ کہتی ہے کہ تم قرآن کی
یہی

انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
خوبیاں لوگوں کے سامنے کیوں پیش کرتے ہو، مگر ہم کہتے ہیں ، اِسی وجہ سے تو خدا کی غیرت بھڑ کی
اور جب اُس نے دیکھا کہ تم اُس کی کتاب کو صندوقوں اور غلافوں میں بند کر کے بیٹھ گئے ہو تو اُس
نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیجا اور آپ کو حکم دیا کہ جاؤ اور قرآن کے معارف
اور علوم سے دنیا کو روشناس کرو۔ یہی وہ خزائن ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
تقسیم کئے اور یہی وہ خزائن ہیں جو آج ہم تقسیم کر رہے ہیں۔ دنیا اگر حملہ کرتی ہے تو پرواہ نہیں ، وہ
دشمنی کرتی ہے تو سو بار کرے، وہ عداوت اور عناد کا مظاہرہ کرتی ہے تو لاکھ بار کرے ہم اپنے فرض
کی ادائیگی سے غافل ہونے والے نہیں ہم انہیں کہتے ہیں کہ تم بے شک ہمارے سینوں میں خنجر
مارے جاؤ اگر ہم مر گئے تو یہ کہتے ہوئے مریں گے کہ ہم محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جھنڈا بلند کرتے
ہوئے مارے گئے ہیں اور اگر جیت گئے تو یہ کہتے ہوئے جیتیں گے کہ ہم نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کا جھنڈا دنیا میں بلند کر دیا۔
دوستوں کو نصیحت آخر میں میں نصیحت کرتا ہوں کہ ہمارے سپر د ایک عظیم الشان کام ہے ہم
نے اسلام کی عظمت اور اس کی برتری دنیا کے تمام مذاہب پر ثابت کرنی
ہے پس دوستوں کو چاہئے کہ جہاں تک ان سے ہو سکے وہ اسلام کو سیکھنے اور اس پر عمل کرنے کی
کوشش کریں۔ دشمن کے اعتراضات کی پرواہ نہیں کرنی چاہئے وہ تو عداوت اور دشمنی کے جوش
میں بیہودہ اعتراضات کرتا ہی رہے گا ، ہاں اپنے نفس کی اصلاح سے کبھی غافل نہیں ہونا چاہئے ،
اگر اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں ہم اس کے دین کے حقیقی خدمت گزار ہوں تو بشریت کی وجہ سے جو
غلطیاں ہم سے سرزد ہونگی اللہ تعالیٰ انہیں یقیناً معاف کر دیگا کیونکہ وہ اپنے بندوں کو دنیا کی نگاہ
میں کبھی ذلیل نہیں کر سکتا۔ بشری کمیاں انبیاء میں بھی ہوتی ہیں ۔ پس اگر ایسی غلطیاں خدمت دین
کے ساتھ ہوں تو خدا ان پر گرفت نہیں کرتا ، کیا تم نہیں دیکھتے کہ ایک حبشی کو اپنا وہ بچہ کس قدر
خوبصورت نظر آتا ہے جس کا رنگ سیاہ ہوتا ہے، موٹے موٹے ہونٹ ہوتے ہیں، آنکھوں
میں غلاظت بھری ہوتی ہے اور شکل نہایت بھیانک اور ڈراؤنی ہوتی ہے۔ پھر اگر ایک حبشی اپنے
میلے کچیلے اور بدصورت بچہ کی تحقیر نہیں کر سکتا ، بلکہ اسے اپنے دل کا ٹکڑا سمجھتا ہے تو کس قدر
نادان ہے وہ شخص جو خیال کرتا ہے کہ گو ہم خدا تعالیٰ کے دین کی تائید کے لئے کھڑے ہو
جائیں اور اللہ تعالیٰ کے روحانی فرزند بن جائیں وہ پھر بھی ہماری بعض غلطیوں کی وجہ سے ہمیں وہ
دھتکار دیگا ۔ وہ ہمیں دھتکارے گا نہیں بلکہ اپنے سینہ سے لگائے گا اور ہماری کمزوریوں اور

انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
خطاؤں سے چشم پوشی کریگا ، ہاں اپنے طور پر ہر انسان کو یہ کوشش کرتے رہنا چاہئے کہ وہ
کمزوریوں اور خطاؤں پر غالب آئے اگر وہ اپنی طرف سے ان خطاؤں اور کمزوریوں پر غالب
آنے کے لئے پوری جد و جہد اور سعی کرتا ہے تو وہ اُس بچے کی طرح ہے جو زمین پر گرتا اور پھر
اُٹھنے کی کوشش کرتا ہے۔ جس طرح ایسے بچہ کو باپ نہایت پیار کے ساتھ اپنے گلے لگا لیتا ہے اسی
طرح خدا بھی اپنے اس بندے کو اپنے قُرب میں جگہ دیتا اور خود اُسے اُٹھا کر اپنے پاس بٹھا لیتا
ہے پس کمزوریوں اور خطاؤں پر غالب آنے کی کوشش کرو اور اللہ تعالیٰ سے دُعائیں کرتے رہو
کہ وہ ہمارے دلوں میں قرآن کی محبت پیدا کرے، اپنے دین کی محبت پیدا کرے، اپنے رسول
کی محبت پیدا کرے اور ہمیں دین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے تا کہ ہم اس کے نام کو دُنیا کے
کناروں تک پھیلا سکیں اور ہمیں توفیق دے کہ ہم اپنی کمزوریوں پر غالب آئیں اور اپنی خطاؤں
کو دور کر سکیں لیکن اگر باوجود ہماری کوشش کے پھر بھی ہم میں کوئی عیب یا گنا ہ رہ جائے تو وہ اپنے
فضل سے ہمیں بخش دے اور ہمارے دشمن کو ہم پر غالب آنے کا موقع نہ دے وہ اپنے فضل کی
چادر میں ہم سب کو لپیٹ لے اور اپنے محبو بین اور مقربین میں ہمیں شامل فرمائے تا ہم کہہ سکیں کہ
ہماری زندگی کی ایک ایک حرکت خدا تعالیٰ کے دین کے احیاء کے لئے ہے اور ہمارا خالق اور
ما لک خدا بھی ہم سے محبت کرتا ہے۔
ا تذکرہ صفحہ ۴۱۳ ۔ ایڈیشن چہارم ۔
پیدائش باب ۱ آیت ۲ تا ۱۹ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۰ ۱۸۷ء ۔
سے پیدائش باب ۱ آیت ۲۶ تا ۲۸ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۰ ۱۸۷ء۔
کے پیدائش باب ۲ آیت ۸ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء ۔
پیدائش باب ۲ آیت ۱۶ تا ۲۳ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء ۔
ڈارون (ERASMUS DARWIN)1731ء تا 1802ء۔ انگریز سائنسدان ۔ اگرچہ
)THE BOTANIC GARDEN( “ طبیب مگر اس نے ایک لمبی نظم نباتیاتی باغ
بھی لکھی۔ ایک نظم ” زونومیا (ZOONOMIA) میں ارتقائی نظریات کی پیشگوئی ملتی ہے۔
جہاز بیگل پر ماہر موجودات کے عہدہ پر فائز ہونے سے پہلے اس نے طب اور مذہب کا مطالعہ کیا۔
اس کے انکشافات، مشاہدات اور تحقیقات سے ارتقاء کا وہ نظریہ قائم ہوا جو ڈارونیت

انوار العلوم جلد ۱۵
A
سیر روحانی تقریر (۱)
(DARWINISM) بھی کہلاتا ہے۔ اِس نظریہ پر اس نے اپنی کتاب ”آغاز انواع
(ORIGION OF SPECIES) میں بحث کی ہے۔ (اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلدا
صفحه ۶۱۷ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۷ء )
1834ء تا 1919ء۔ جرمن )HAECKEL ERNST HEINRICH( میکل
حیاتیات دان اور فلسفی پاٹسڈم (POTSDAM) برلن اور ویانا میں طب اور حیوانیات کا
مطالعہ کیا اور اعلیٰ ڈگریاں حاصل کیں ۔ ۱۸۶۵ء میں JENA یونیورسٹی میں حیوانیات کا
پروفیسر ہو گیا اور ۵۰ سال تک نظریہ ارتقاء کی اشاعت کرتا رہا۔ وہ پہلا سائنسدان تھا جس نے
حیوانی زندگی کا شجرہ نسب مرتب کیا۔ (اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۸۸۳ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء )
ہکسلے (HUXLEY THOMAS) HENRY) انگریز حیاتیات دان۔ جب وہ جہاز
رٹیل سینک پر نائب سرجن تھا تو اس نے بحر الکاہل کے رقبوں میں سمندری زندگی کے نمونے
اکٹھے کئے ۔ ڈارون کا حامی تھا اور اس نے ارتقاء ، تشریح ، عضویات اور سائنس کے دوسرے
موضوعات پر لکھا ۔ (اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۸۵۶ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء)
۹ نوح : ۱۴ تا ۱۹
مریم: ۶۸
الى الدهر : ٢
۳،۱۲ الدهر : ٣
۱۴ فاطر : ۱۲
۱۵ الانبياء : ۳۱
السجدة : ٨
كل السجدة : 9
المرسلت : ۲۱ تا ۲۳
و النجم : ۴۳ تا ۴۸ ۲۰ فاطر : ۱۲
البقرة : ٣١
٢٣ البقرة : ٣٧
۲۴ طه : ۱۲۴
۲۲ الاعراف : ۱۲
۲۵ البقرة : ۳۹
الانبياء : ٣٨
ا اللهب :
٢٦ الاعراف : ٢٦
۲۹ الروم : ۵۵
٣٢ الرحمن : ١٦
۳۴ الاعراف : ۲۰
۳۵ طه : ۱۱۸
الاعراف : ۱۹۰ ۱۹۱
ص: ۷۷
٣٠ الاعراف : ١٣
٣٣ البقرة : ٣٦
٣٦ النساء : ٢
۳۸ بخاری کتاب النكاح باب الوصاة بالنساء
۳۹ مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۴۹۷ المكتب الاسلامی بیروت ۱۹۷۸ء
مجمع البحار جلد ۲ صفحه ۲۹۴ مطبع نولکشور ۱۳۱۴ھ

انوار العلوم جلد ۱۵
ا بخارى كتاب التفسير باب يايها النبي لم تحرم ما احل الله لك
سیر روحانی تقریر (۱)
۲ طه : ۱۲۲
٢۵ البقرة : ٣٢
۴۳ طه : ۱۲۰،۱۱۹
٢٦ النمل : ۲۴
التحريم : ۴
۵۰ یوحنا باب ۱۶ آیت ۱۲ ، ۱۳ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پورہ ۱۸۷ء
۵۱ طه : ۹۱
٢٤ البقرة : ٣٦
۴۷ ، ۴۸ البقرة : ٣١
۵۲ خروج باب ۳۲۔ آیت ۱ تا ۴ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء
۵۳ طه : ۹۱
۵۴ خروج باب ۳۲ آیت ۲۰ ( مفهوماً )
۵۵ خروج باب ۳۲ آیت ۱۹ تا ۲۸ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور ۱۹۲۲ء ( مفہوماً )
۵۶ فاطر : ۲۵
۵۹ النجم : ۱۰۹
۵۷ الانعام : ۸۴ تا ۹۱ ۵۸ الانعام : ۷۶
٦٠ یونس : ۶۳ تا ۶۵ ال النمل : ٦٧،٦٦
٢ الجن : ۲۷، ۲۸ ۱۳ حم السجدة: ۳۱ تا ۳۳ ۶۴ الصفت : ۸۴ تا ۱۰۰
مہورت کسی کام کیلئے ستاروں کی چال کے مطابق مبارک وقت معلوم کرنا
٦٦ النحل : ١٣
الحج : 19
۲۸ یونس : ۶
۹ نوح : ۱۶ ، ۱۷
الرعد : ٣
ال الانعام : ۹۷
الرحمن : ٦
الرحمن : ٦ تا ١٠
الانبياء : ۳۴
النحل : ۹۰
- لقمان : ۲۸
الدخان : ۲ تا ۶
يوسف : ١١٢
۹ العنكبوت : ۵۲ ٨٠ المائدة : ٢٨
اح بنی اسرائیل: ۹۰ ۸۲ الكهف : ۵۵

آج 10 میں سے 10 باقی