کارکنان جلسہ خلافت جوبلی ۱۹۳۹ء سے خطاب

انوارالعلوم (جلد 15)

انوار العلوم جلد ۱۵
کارکنان جلسہ خلافت جو بلی ۱۹۳۹ء سے خطاب
کارکنان جلسہ خلافت جو بلی ۱۹۳۹ء سے
خطاب
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد ۱۵
کارکنان جلسہ خلافت جو بلی ۱۹۳۹ء سے خطاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
کارکنان جلسه خلافت جو بلی ۱۹۳۹ء سے خطاب
( فرموده ۶ جنوری ۱۹۴۰ء )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
میں اللہ تعالیٰ کا شکر کرتا ہوں جس نے باوجود ہر قسم کے موانع اور ہر قسم کی کمیوں کے گزشتہ
سالوں سے زیادہ اس بات کی توفیق بخشی کہ اس کے قائم کردہ سلسلہ اور دین کیلئے جمع ہونے والے
مہمانوں کی خدمت کیلئے ہم میں سے ہر ایک کو اپنے حوصلہ اپنے اخلاص اور اپنی طاقت و ہمت کے
مطابق موقع ملا۔ ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک کے اندر بھی ایسا اجتماع
کہیں نہیں ہوتا۔ جس میں اتنی مقدار میں مہمانوں کو کھانا کھلایا جاتا ہو۔ انگلستان ، امریکہ، جرمنی ،
فرانس اور روس یہ اس وقت ترقی یافتہ اور بڑے بڑے ممالک خیال کئے جاتے ہیں مگر ان میں
تمیں چالیس ہزار آدمیوں کے اجتماع ایسے نہیں ہوتے جن کو کھانا کھلایا جاتا ہو ۔ ہندوستان میں
کانگرس کے اجتماع بے شک بڑے ہوتے ہیں ۔ گزشتہ سال میں نے نمائندے تحریک جدید سے
وہاں بھجوائے تو انہوں نے بتایا کہ ان کو کھانا مفت ملنا تو الگ مول لینے میں بھی دقتیں پیش
آئیں ۔ غرض یہ ہمارے جلسہ کی خاص خصوصیت ہے اور یہی وجہ ہے کہ بعض لوگ جن کو دوسرے
اجتماع دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ جب وہ یہاں آتے ہیں تو ہمارے انتظام کو دیکھ کر حیران رہ جاتے
ہیں ۔ اسی سال یو۔ پی کے ایک اخبار کے نمائندے جو بعض انگریزی اخبارات کے بھی نمائندے
رہ چکے ہیں ۔ اور کانگرس سے تعلق رکھتے ہیں یہاں آئے تو انہوں نے ملاقات کے وقت کہا
کہ کانگرس کے اجلاس سے اُتر کر ہندوستان میں اتنا بڑا اجتماع میں نے کہیں نہیں دیکھا ۔
میں نے کہا سنا ہے کانگرس کے اجلاس میں لاکھ لاکھ دو دو لاکھ آدمی شریک ہوتے ہیں کہنے لگے
لاکھ دو لاکھ تو ہر گز نہیں چالیس پچاس ہزار کے قریب ہوتے ہیں ۔ اور مرد عورتیں اکٹھے ہوتے

انوار العلوم جلد ۱۵
کارکنان جلسہ خلافت جو بلی ۱۹۳۹ء سے خطاب
ہیں ۔ میں نے کہا ہمارے ہاں مستورات کے لئے الگ جلسہ گاہ ہے تو وہ کہنے لگے پھر آپ کے
جلسہ کے مردوں کی اس تعداد کے ساتھ مستورات کی تعداد بھی شامل کر لی جائے تو کانگرس کے
اجتماع میں بھی شاید ا تنے ہی مرد عورتیں ہوتی ہوں ۔
غرض قادیان کا جلسہ سالانہ اب کم از کم ہندوستان میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اور اپنے
انتظام کے لحاظ سے تو دنیا بھر کے اجتماعوں سے اول نمبر پر ہے ۔ کیونکہ ایسا انتظام کھانا کھلانے کا
قادیان کے سوا اور کسی اتنے بڑے اجتماع میں نہیں ہوتا ۔ ہاں میلے بے شک ہوتے ہیں ۔ جن میں
بڑے بڑے اجتماع ہوتے ہیں مگر ان میں نہ تو رہائش کا انتظام ہوتا ہے نہ کھانے کا اور نہ روشنی کا ۔
پس قادیان کا یہ جلسہ ایک لحاظ سے اول نمبر پر اور تعداد کے لحاظ اظ سے دوسرے نمبر پر ۔ اور جس
رنگ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے سلسلہ کی ترقی ہو رہی ہے اس کے لحاظ سے ہمارا جلسہ سالانہ
انشاء اللہ کسی وقت کانگرس سے بھی ہر لحاظ سے اول نمبر پر ہوگا ۔
اس کے بعد حضور نے انتظامی امور کے متعلق متعلقہ صیغوں کو ہدایات دیں اور آخر میں فرمایا۔
میں ان سب دوستوں کا شکر یہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس خدمت دین میں حصہ لیا۔ اور
محنت ومشقت سے جی نہ چرایا ۔ دیکھو خدا تعالیٰ نے اس خدمت میں تم لوگوں کو منفر د کیا ہے۔ اور
منفرد ہونا کوئی معمولی بات نہیں ۔ بعض لوگ تو منفرد ہونے کے لئے بعض پاجی کے کام بھی کر لیتے
ہیں جیسا کہ چاہ زمزم میں پیشاب کرنے والے کے متعلق مشہور ہے۔ اس وقت خدا کے فضل سے
آپ لوگوں کو قومی طور پر یہ فخر حاصل ہے کہ آپ لوگوں کے ذمہ خدا تعالیٰ کے مہمانوں کی میزبانی
کا کام سپرد کیا گیا ہے یہ میزبانی اور اتنی بڑی جماعت کی اس رنگ میں میز بانی کسی اور کے سپرد
نہیں کی گئی آپ لوگوں کے ہی مکان ایسے ہیں جو خدا کے دین کیلئے آنے والے مہمانوں کیلئے وقف
ہوتے ہیں ۔ مکہ میں بھی بے شک مہمانوں کیلئے مکانات دیئے جاتے ہیں ۔ مگر وہ کرایہ لیتے ہیں ۔ یہ
صرف قادیان ہی کے مکانات ہیں ۔ جن کی نسبت مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ کے کے مطابق
خرچ کرنے کا آپ لوگوں کو موقع ملتا ہے ۔ پھر آپ لوگ ہی ایک ایسی جماعت ہیں جسے وہ شرف
حاصل ہے جس کا حضرت خدیجہ نے آنحضرت ﷺ کو مخاطب کر کے یوں ذکر کیا تھا کہ خدا کی عروسه
قسم خدا تعالیٰ آپ کو ضائع نہیں کرے گا کیونکہ آپ مہمان نواز ہیں۔ کے پس یہ کوئی معمولی چیز
نہیں ۔ بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کے خاص انعامات سے ہے۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے۔ قیامت
کے دن پانچ شخص ایسے ہوں گے جن پر خدا تعالیٰ اپنا سایہ کرے گا۔ ان میں سے آپ نے ایک
صلى الله

انوار العلوم جلد ۱۵
کارکنان جلسہ خلافت جو بلی ۱۹۳۹ء سے خطاب
مہمان نواز قرار دیا ہے۔
بے شک ایک دوست دوست کی میزبانی کرتا ہے۔ مگر وہ ایک رنگ کا سودا ہوتا ہے ۔ ایک
رشتہ دار اپنے رشتہ دار کی میزبانی کرتا ہے۔ اور وہ بھی ایک سودا ہوتا ہے ۔ کیونکہ وہ اپنے تعلق کی
وجہ سے مہمان نوازی کرتا ہے ۔ مگر آپ لوگ جن لوگوں کی میزبانی کرتے ہیں ۔ ان سے کوئی
دنیوی تعلق نہیں ہوتا اور یہی دراصل مہمانی ہے جو خدا تعالیٰ کی رحمت کے سایہ کے نیچے آپ لوگوں
کو لے جانے والی ہے اور یہی وہ مہمانی ہے جو شاذ و نادر ہی کسی کو نصیب ہوتی ہے مگر خدا تعالیٰ نے
قادیان والوں کو عطا کر رکھی ہے۔ یہ اتنی بڑی نعمت ہے کہ اگر اخلاص سے آپ لوگ کام لیتے
ہوں تو نہ معلوم کتنے اُحد پہاڑوں کے برابر آپ کو ثواب حاصل ہوتا ہوگا۔
ممکن ہے کہ جب ہماری جماعت بڑھ جائے اور یہاں قادیان میں ایسے جلسے کرنا مشکل ہو
جائیں تو پھر ہم اجازت دیں دیں ۔ کہ ہر ملک میں الگ سالانہ جلسے ہوا کریں اس وقت ان
ممالک میں کام کرنے والے بھی ثواب کے مستحق ہوا کریں گے ۔ مگر وہ وقت تو آئے گا جب آئے
گا ۔ اس وقت تو آپ لوگوں پ لوگوں کے سوا ایسی خوش قسمت جماعت اور اعت اور کوئی نہیں ۔
اب میں دعا کرتا ہوں آپ لوگ بھی دعا کریں کہ خدا تعالیٰ ہماری اس حقیر خدمت کو قبول
فرمائے اور ہماری غلطیوں ، ہستیوں اور کمزوریوں سے درگزر کرے تا ایسا نہ ہو کہ غلطیاں ہماری
نیکیوں کو کھا جانے والی ہوں۔ اور ہم آئندہ سال اس سے بھی بڑھ کر خدمتِ خلق کر کے اپنے خدا
کو راضی کر سکیں ۔
( الفضل و ر جنوری ۱۹۴۰ء )
ا قادیان ۶ جنوری جلسہ خلافت جو بلی ۱۹۳۹ء کے انتظامات بخیر و خوبی ختم ہونے پر مدرسہ احمدیہ کے
صحن میں صبح سوا نو بجے کے قریب کارکنان جلسہ کا اجتماع ہوا۔ جہاں سٹیج پر لاؤڈ سپیکر کا بھی
انتظام کیا گیا۔ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کے تشریف لانے پر جلسہ سالانہ کے انتظامات کرنے
والی پانچ نظامتوں کی طرف سے رپورٹیں سنائی گئیں۔ پھر حضرت صاحب نے سوا دس بجے سے
سوا بارہ بجے تک تقریر فرمائی جس میں حضور نے اہم امور کی اصلاح کے متعلق ہدایات دیں۔
پاجی : ذلیل، کمینہ البقرة : ۴
بخارى كتاب بدء الوحى باب كيف كان بدء الوحي (الخ)

آج 10 میں سے 10 باقی