امۃ الودود میری بچی
انوارالعلوم (جلد 15)
انوار العلوم جلد ۱۵
امة الودود میری بچی
امة الودود میری بچی
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
انوار العلوم جلد ۱۵
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
امته الودود میری بچی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ
امة الودود میری بچی
كُلُّ مَن عَلَيْهَا فَانٍ وَ يَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَالِ وَالْإِكْرَامِ !
( تحریر فرموده جون ۱۹۴۰ء )
سب ہی مرتے
امۃ الود و حضر خلیفہ مسیح الثانی کے گوشت دل میں پی آئی میں نے اتيح
ور ت
چلے ہیں،
کچھ مر رہے ہیں ، کچھ مر جائیں گے اور پیدا ہوں گے پھر وہ بھی مریں گے، اگلی نسلیں نئے جذبات
لے کر آئیں گی، ہمارے فانی جذبات ہمارے ساتھ ختم ہو جائیں گے۔ جو موتیں آج ہمارا دل
زخمی کرتی ہیں وہ ان کا ذکر ہنس ہنس کر کریں گے، جن موتوں سے وہ ڈر رہے ہوں گے ان کا خیال
کر کے ہمارے دل میں کوئی حرکت پیدا نہیں ہوتی کیونکہ باوجود ہماری نسلوں میں سے ہونے کے
زمانے کے بعد کی وجہ سے ہم انہیں نہیں جانتے اور وہ ہم میں سے کئی کو نہ جانیں گے۔ مثلاً اگر خدا تعالیٰ
نے میری نسل کو قائم رکھا تو چھٹی ساتویں پشت کے کتنے بچے ہوں گے جو اپنی بڑی پھوپھی
امتہ الودود کے نام سے بھی واقف ہوں گے مگر باوجود اس کے کہ وہ چھٹی ساتویں نسل کے بچے
میری اپنی نسل سے ہوں گے ان کے غموں اور دُکھوں کا احساس مجھے آج کس طرح ہو سکتا ہے اور کا
ان کی خوشیوں میں میں کس طرح حصہ لے سکتا ہوں مگر امۃ الودود جسے ہم پیار سے دُودی کہا
کرتے تھے جو گل ہم سے جدا ہوئی گو میری بھیجی تھی مگران میری آئندہ نسلوں کے غم اس کے غم کو ا
کہاں پہنچ سکتے ہیں کیونکہ خدا تعالیٰ کا یہی قانون ہے کہ زمانہ، رشتہ اور تعلق یہ تین چیزیں مل کر
دلوں میں محبت کے جذبات پیدا کیا کرتی ہیں ۔ پھر اگر ان میں سے کوئی ایک چیز زور پکڑ جائے تو
انوار العلوم جلد ۱۵
امة الودود میری بچی
وہ دوسری چیزوں کو دبا دیتی ہے اور جب تینوں جمع ہو جائیں تو جذبات بھی شدید ہو جاتے ہیں ۔
دودی میری بھیجی تو تھی مگر زمانہ کے قرب اور تعلق نے اسے میرے دل کے خاص گوشوں میں جگہ
دے رکھی تھی ۔ بعد کی نسلیں تو الگ رہیں میرے اپنے بچوں میں سے کم ہی ہیں جو مجھے اس کے
برابر پیارے تھے ۔
امة
الودود کی سہیلی یہ میری بھولی بھالی بچی مجھے بچپن سے ہی بہت پیاری تھی۔ اس کی اور ایک میری بھانجی ہے زکیہ ان دونوں کی شکلیں مجھے بہت اچھی
ا۔
لگتی تھیں ۔ جب عید وغیرہ کے موقع پر سب بچے اماں جان کے گھر میں جمع ہوتے تھے تو میں ان
دونوں کو خاص طور پر پیار کیا کرتا تھا اور یہ دونوں دوسروں پر فخر کا اظہار کیا کرتی تھیں ۔ ایک کہتی
ماموں جان مجھ سے زیادہ پیار کرتے ہیں اور دوسری کہتی ، چا ابا مجھے زیادہ چاہتے ہیں ۔ پھر جب
یہ بچیاں بڑی ہوئیں تو امۃ الودود کی علمی لیاقت نے میری توجہ کو اپنی طرف کھینچنا شروع کیا۔ اسی
دوران میں اس کی دوسری سہیلی ”چھوٹی آپا ، یعنی مریم صدیقہ کی میرے ساتھ شادی ہوگئی ۔ یہ
دونوں ایک ہی سال اور ایک ہی مہینہ میں پیدا ہوئیں تھیں ، اکٹھی پڑھتی رہیں ۔ ایف۔ اے اکٹھا
پاس کیا اور نمبر بھی ایک ہی جتنے تھے ۔ پھر بی ۔ اے کا امتحان دیا اور دونوں فیل ہوئیں ۔ پھر دوبارہ
بی۔ اے کا امتحان دیا اور پھر دونوں فیل ہوئیں ۔ اس سال پھر دونوں نے بی ۔اے کا امتحان دیا
اور دونوں پاس ہوگئیں ۔ اس شادی کے بعد چونکہ دونوں کا آپس میں بہت گہرا تعلق تھا ،
امۃ الودود کی بھی مجھ سے بے تکلفی بڑھ گئی اور مجھے اس کے اخلاق کے دیکھنے کا زیادہ موقع ملا۔
امۃ الودود کے متعلق خواہش اُس وقت میرے دل میں یہ خواہش زور سے پیدا ہوئی کہ امۃ الودود کی شادی میرے بچوں میں سے
کسی کے ساتھ ہو جائے مگر جوان بچوں کے ارادے پہلے سے دُوسری جگہ ہو چکے تھے اس لئے میں
کامیاب نہ ہو سکا اور جب لڑکے راضی نہ تھے تو درخواست دینا بے معنی امر تھا۔ اس عرصہ میں اُس
کے بعض رشتے آئے جنہیں پسند نہ کیا گیا ۔ سب سے آخر میں جس رشتہ کو رڈ کیا گیا وہ گھر کا ہی
تھا۔ کوئی پانچ ماہ کا عرصہ ہوا اس کے ذکر کے سلسلہ میں میری ہمشیرہ نے ذکر کیا کہ دودی کے نانا
کہتے تھے کہ میں گھر کے رشتہ کو پسند کرتا ہوں ۔ اگر بڑے لڑکوں کی شادیاں ہو چکی ہیں تو عمر میں
چھوٹے ہی سے سہی ۔ یہ فقرہ سنتے ہی میری دیرینہ خواہش پھر عود کر آئی اور میں نے ہمشیرہ سے
کہا کہ اگر یہ بات ہے تو پھر میری بھی خواہش ہے۔ عزیز م خلیل احمد کو چھ سال عمر میں چھوٹا ہے مگر
انوار العلوم جلد ۱۵
امة الودود میری بچی
رشتہ داروں میں ایسے رشتے بہت ہو جاتے ہیں بلکہ اس سے زیادہ فرق پر بھی ہو جاتے ہیں ۔
میری ایک بچی نے یہ سنا تو مجھ سے ۔ کہنے لگی کہ عمر کے اتنے فرق پر یہ رشتہ کس طرح ہو سکتا
ہے۔ میں نے جواب دیا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت خدیجہ سے شادی کی تو
وہ آپ سے پندرہ سال بڑا سال بڑی تھیں ۔ بچی ہی تو تھیں اس نے آگے سے سے جواب دیا گیا خلیل اور کجا جواب دی
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ میں نے بھی جواب میں کہا کہ گجا امۃ الودود اور گجا خدیجہ
رضی اللہ تعالیٰ عنہا مگر یہ بات اپنے ہی گھر تک رہی ۔
میں نے چاہا کہ میں لڑکی کے اخلاق کا مطالعہ گہرے امة الودود کے اخلاق کا مطالعہ طور پر کروں ۔ ماں کی طرف سے اس کا رشتہ کوٹلہ
کے نوابوں سے پڑتا ہے ایسا نہ ہو اس میں کوئی رگ امارت کی ہو جو بعد میں باعث تکلیف ہو۔
چنانچہ اسی غرض سے میں زور دے کر اسے اور عزیزم منصور احمد سلمہ اللہ تعالیٰ کو جو اس کے بھائی
اور میرے بھتیجے اور داماد ہیں اپنے ساتھ کراچی لے گیا، وہاں میں نے اسے ہر رنگ میں آزمایا،
ایک دوسرے کے جو ٹھے پانی پلائے ، زمین پر بٹھا کر کھانا کھلایا ، گھر کی صفائی کے کام میں شامل
کیا ، غرض کئی مواقع پر ایسے کام کرائے جو عام طور پر امیر خاندانوں میں بُرے سمجھے جاتے ہیں اور
اس نے نہایت سادگی سے سب ہی کاموں کو خوشی سے کیا اور میں نے محسوس کیا کہ اس کا دل
غریب ہے اور عادات فقیرانہ ہیں ۔ یہ اس کا پہلا ہی سفر میرے ساتھ تھا بلکہ ساری عمر میں اسے
سیر کا یہ پہلا ہی موقع ملا تھا مگر اس نے اس بے تکلفی سے وہ دن گزارے کہ کہ وہ وہ کہ کبھی میر۔ لئے
بوجھ محسوس نہ ہوئی اور میں نے دل میں فیصلہ کر لیا کہ اس کے والدین مانیں یا نہ مانیں میں عزیزم
خلیل احمد سلمہ اللہ کی طرف سے ضرور درخواست دے دونگا۔ اس عرصہ میں میں نے خود بھی
استخارہ کیا اور بعض دوسروں سے بھی کرایا۔
امۃ الودود کے متعلق خواہش کی تکمیل کیلئے کوشش چونکہ اسے تھوڑے س دنوں کی اجازت تھی وہ
تو چند دن پہلے اپنے بھائی کے ساتھ کراچی سے آگئی اور ہم چند دن بعد وہاں سے واپس آگئے ۔
واپسی پر میں نے حضرت ام المؤمنین سے اپنے ارادہ کا اظہار کیا۔ انہوں نے جو روکیں ہو سکتی
ہیں ان کا ذکر کیا اور خطرہ ظاہر کیا کہ کہیں انکار کی صورت میں آپس میں بدمزگی پیدا نہ ہو۔ میں کی
نے انہیں تسلی دلائی کہ ایسا ہرگز نہ ہوگا اگر بچی کے ماں باپ کو رشتہ ناپسند ہوا تو میں ہرگز بُرا نہ ، کو
انوار العلوم جلد ۱۵
امته الودود میری بچی
مناؤں گا اصل غرض تو لڑکی کا آرام ہے اگر اس کی راحت کسی اور رشتہ میں ہو تو مجھے بھی وہی منظور
ہوگا۔ اس پر انہوں نے اجازت دے دی مگر اس عرصہ میں بعض اور رشتے زیر غور تھے میں نے
مناسب نہ سمجھا کہ ان کی موجودگی میں اپنے لڑکے کی طرف سے درخواست دوں مگر میں نے سنا
کہ لڑکی نے ان رشتوں کو پسند نہ کیا اور آخر مناسب انتظار کے بعد پرسوں بدھ کی شام کو عصر کے
بعد میں نے ایک لمبا خط عزیزم میاں شریف احمد صاحب کے نام لکھا کہ گو میرے لڑکے میں نقص
ہیں ، عمر اس کی کم ہے تعلیم اس کی کم ہے، مگر پھر بھی میں اس کی طرف سے درخواست پیش کرتا
ہوں ۔ ہاں اگر آپ کو ناپسند ہو تو مجھے کوئی گلہ نہ ہوگا کیونکہ اپنے لڑکے کے نقائص خود مجھے معلوم
ہیں ۔ میں نے چاہا کہ خط کی نقل رکھ لوں اور چونکہ معاملہ پرائیویٹ تھا میں نے تجویز کیا کہ اپنی
چھوٹی بیوی مریم صدیقہ بیگم سے اس کی نقل کراؤں تا کہ کسی غیر کو اس کے مضمون پر اطلاع نہ ہو وہ
اس دن اپنے ابا کے ہاں گئی ہوئی تھیں ۔ شام کو واپس آئیں اور میں دس بجے ریڈیو سے خبریں سن
کر اندر گیا اور ان کو جگا کر کہا کہ صبح ہی یہ خط نقل کر دو تا کہ میں بھجوادوں اور ان سے کہہ کر اُم وسیم
کے ہاں آیا جہاں میری باری تھی اور کھانا کھایا اور تھوڑی دیر مطالعہ کر کے لیٹ گیا۔ کوئی ساڑھے
گیارہ بارہ کا وقت ہوگا کہ جب میں لیٹا تھا ، کوئی دوبجے کا وقت تھا کہ میری بیوی نے مجھے جگایا اور
۔
یہ فقرہ میرے کان میں پڑا کہ
دو
میاں شریف احمد صاحب کی طرف سے اماں جان کے پاس آدمی آیا ہے
که امة الودود کو درد کا دورہ ہوا ہے اور وہ بے ہوش ہو گئی ہے۔ ڈاکٹر جمع ہیں اور ان کا
خیال ہے کہ اس کا آخری وقت ہے منہ دیکھنا ہے تو آ کر دیکھ لیں“۔
حضرت اماں جان لاہور تھیں میں گھبرا کر اُٹھا اور گو بوجہ بیماری چلنا پھر نا منع تھا مگر ایسے وقت میں
بیماری کا خیال کیسے رہ سکتا ہے میں اِنَّا لِلہ پڑھتا ہوا اُٹھا اور چونکہ موٹر کوئی موجود نہ تھا ٹانگہ کیلئے
آدمی دوڑایا۔ مریم صدیقہ کو جگایا ، مریم اُم طاہر کو اطلاع دی ، عزیزہ ناصرہ بیگم اپنی بیٹی کو جو
امۃ الودود کی بھاوج ہے اور دو دن کیلئے ہمارے گھر آئی ہوئی تھی جگایا اور ٹانگہ میں بیٹھ کر میں
ناصره سلمها الله تعالى ، ام وسیم اور مریم صدیقہ عزیزم میاں شریف احمد صاحب کے گھر کی طرف
روانہ ہوئے ۔ میں اب تک کی رپورٹ سے یہی سمجھ رہا تھا کہ اپنڈی سائیٹس کا دورہ ہوا ہو گا یا
کبھی خیال آتا تھا کہ جو ان لڑکیوں کو بعض دفعہ ایام میں ٹھنڈے پانی کے استعمال سے کچھ روک
پیدا ہو کر شدید درد ہو جاتی ہے شاید ایسی ہی کوئی تکلیف ہوئیں نے احتیاطاً اپنی ہومیو پیتھک
انوار العلوم جلد ۱۵
دواؤں کا بکس بھی ساتھ لے لیا۔
امته الودود میری بچی
بیماری کی کیفیت لیکن جب جب وہاں پہنچے تو کمرے میں امۃ ال کمرے میں امۃ الود و د لیٹی ہوئی تھی اور لمبے سانس
جن میں بلغم کی خرخراہٹ شامل تھی لے رہی تھی ۔ وہ بالکل بے ہوش
تھی اور آج اس کے چچا ابا کی آمد اس کے لئے بالکل کوئی معنی نہ رکھتی تھی ۔ باہر ڈاکٹر تھے میں
نے ان سے دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ درد کی رپورٹ غلط تھی ۔ اس کے دماغ کی رگ سوتے
سوتے پھٹ گئی ہے اور طبی معلومات کی رو سے اس کے بچنے کی کوئی صورت نہیں ۔ جب حالات
دریافت کئے تو معلوم ہوا کہ رات کو بارہ بجے کے قریب لیٹیں اور تھوڑی دیر بعد کراہنے کی آواز
آئی اس کے ابا میاں شریف احمد صاحب نے اس کی آواز سنی اور اس کے پاس آئے اور دیکھا
کہ بے ہوش ہے اور تشنج کے دورے پڑ رہے ہیں ۔ وہ اس کی چار پائی برآمدے میں لائے
اس وقت اس نے کئے کی اور قے کے بعد اس قدر لفظ کہے کہ میرا سر پھٹا جاتا ہے، سر پکڑو اور خود
ہاتھ اٹھا کر سر پکڑ لیا۔ بس یہی اس کی ہوش تھی اور یہی اس کے آخری الفاظ ۔ فوراً ڈاکٹروں کو بلوایا
گیا اور انہوں نے جو کچھ وہ کر سکتے تھے کیا ۔ مگر ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب نے شروع سے ہی کہہ
دیا تھا کہ یہ موت کا وقت ہے اس بیماری کا کوئی علاج نہیں میرے سامنے لمبر پنکچر کیا گیا تا کہ تشخیص
مکمل ہو جائے۔ چنانچہ لمبر پینچر سے بجائے پانی کے خون نکلا جس سے یہ امر یقینی طور پر معلوم ہو گیا
کہ سر کی رگ پھٹ کر دماغ کو خون نے ڈھانک لیا ہے ۔
چند منٹ کے بعد سانس رکنے لگا اور میرے آنے کے نصف گھنٹہ بعد یہ بچی ہم سے
وفات ہمیشہ کیلئے جدا ہوگئی ۔ اِنَّا لِلَّهِ وَانَّا لَيُورْجِعُونَ ہے
میرا رشتہ کی تحریک کا خط لکھا ہوا میرے سرہانے پڑا رہا اور امتہ الودود اپنے رب کی طرف سدھار
گئی ۔ ثُمَّ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
ایسی لائق اور نیک اور شریف بچی کی جدائی کا صدمہ اس کے ماں باپ کو تو دہرا صدمہ ہونا لازمی ہے جس حد تک شریعت اجازت دیتی ہے اور جس حد تک انسانی
فطرت کی بناوٹ غم کو لے جانے میں مدد دیتی ہے اس حد تک انہیں صدمہ ہوا ہی ہو گا لیکن گومیں
نے شادی کی درخواست دی نہ تھی اور نہ معلوم بچی کے ماں باپ مانتے یا نہ مانتے جن سے میں
نے مشورہ لیا ان کا خیال تھا کہ نوے فیصدی انکار ہی سمجھنا چاہئے مگر انسان کی خواہش اسے
ناممکنات بھی ممکنات کی شکل میں دکھاتی ہے۔ میں تو اپنے ارادہ کے ساتھ ہی مرحومہ کو اپنی بہو
انوار العلوم جلد ۱۵
امته الودود میری بچی
سمجھنے لگ گیا تھا اور خیال کرتا تھا کہ امہ الجی کی نسل کو اب اللہ تعالیٰ چاہے تو امۃ الودود چلائے گی
اس لئے جہاں اس بچی کے ماں باپ اپنے دل کو یہ کہہ کر صبر دلاتے ہوں گے کہ ایک دن تو اس
لڑکی نے ہمارے گھر سے جانا ہی تھا وہاں میرے دل کی تکلیف اور ہی رنگ رکھتی ہے۔ بہوئیں
اگر نیک ہوں بیٹیوں سے کم پیاری نہیں ہوتیں اور اگر وہ اپنی ہی عزیز ہوں اور طبیعت کی نیک تو
چونکہ انسان کو بڑھاپے میں لڑکیوں سے زیادہ بہوؤں سے واسطہ پڑتا ہے اور وہی اس کی راحت
کا موجب ہوتی ہیں ان کا وجود اور بھی زیادہ قیمتی ہو جاتا ہے۔
میں کئی دفعہ سوچا کرتا ہوں کہ انسان جب بوڑھا ہو جاتا ہے تو اس کی لڑکیاں دوسروں کے
لڑکوں کے گھروں میں چلی جاتی ہیں اور اس کے لڑکے دوسروں کی لڑکیوں کو لے کر الگ ہو جاتے
ہیں اور وہ اُس وقت جب کہ وہ سب جب کہ وہ سب سے زیادہ خدمت اور د اور دلجمعی کا محتاج کا محتاج ہوتا ہے اکیلا رہ جاتا
ہے۔ پھر جب کہ لڑ کے اپنی شادیوں میں آزاد ہیں ضروری نہیں کہ ان کی بیویاں اُن کے ماں
باپ کے لئے راحت کا موجب ہوں ۔ خلیل چونکہ بے ماں کا بچہ ہے میری خواہش تھی کہ اس کے
لئے میں ایسی بیوی تلاش کروں جسے بالکل الگ رہنے کی خواہش نہ ہوا اور ہو بھی میری عزیز تا کہ
اس کی خوشی کا خیال رکھنے پر میں اور دوسرے اہلِ خانہ دونوں طرح مجبور ہوں اس کے بہو ہونے
کے لحاظ سے بھی اور اس کے رشتہ دار ہونے کے لحاظ سے بھی ۔
یہ بات تو اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ مرحومہ کا رشتہ ہوتا یا نہ ہوتا یا اس کا عمل کیسا ہوتا لیکن میں نے
اس کی طبیعت کا مطالعہ کر کے یہ محسوس کر لیا تھا کہ اگر وہ ہمارے گھر میں آئی تو اپنی طبیعت کے لحاظ
سے ایسے امور میں وہی راہ اختیار کرے گی جو میری خوشی کا موجب ہو ۔
کی
تکبر نہیں حیاء و انکسار تعجب ہے اس بچی کو ہمارے گھر سب لڑکیاں منکر کہا کرتی تھیں
اور غالباً اسی اثر کے ماتحت اس کا رشتہ میرے بڑے لڑکوں میں
سے کسی سے نہ ہو سکا مگر جب میں نے اس کے اخلاق کا گہرا مطالعہ کیا تو میں نے دیکھا کہ اس کا
تکبر اس کی حیاء تھی ، ورنہ میں یقیناً کہہ سکتا ہوں کہ اس کی طبیعت کا انکسار ہمارے خاندان کی اکثر
لڑکیوں سے بڑھا ہوا تھا اور میں نے اس کا دل کینہ اور بغض سے بالکل صاف پایا۔ لڑکیوں میں
آپس میں رقابت ہوتی ہے میری بچیوں میں بھی ہے لیکن اس کا میں نے جہاں تک مطالعہ کیا اس
میں رقابت نام کو نہ تھی اور اسے سب ہی بہنوں سے محبت تھی ۔
اس بارہ میں مجھے اس کا ایک خاص تجربہ ہوا ۔ اسے اپنی ایک بہن سے تکلیف پہنچی تھی ۔ میں
انوار العلوم جلد ۱۵
امة الودود میری بچی
نے ایک دفعہ اس امر کا ذکر اس سے کیا۔ مجھے معلوم ہوا کہ اُسے پہلے سے اس واقعہ کا علم تھا مگر
میری حیرت کی کوئی حد نہ رہی جب میں نے دیکھا کہ اس کے دل میں اس بہن کی نسبت کوئی
کدورت نہ تھی ۔ خدا تعالیٰ اس کی روح پر رحم کرے۔
امة الور
الودود کی پیدائش انفلوئنزا کے دنوں میں ہوئی۔ ہمارے پیدائشی صحت کی کمزوری اا ا ا ا و
مریم صدیقہ بیگم اور امۃ الرشید میری لڑکی ۔ تینوں ہی کی پیدائش کچھ کچھ دن وقت سے پہلے ہوئی ۔
امۃ الود و د مرحومہ کی بہت پہلے اس نے صرف آٹھ ماہ اپنی والدہ کے پیٹ میں گزارے۔ کچھ اس
وجہ سے اور کچھ اس وجہ سے کہ بوجہ انفلوئنزا کی وباء کے دیر تک گھر کے لوگ بیمار رہے اس کی صحت
بہت خراب رہا کرتی تھی اور کئی سال کی عمر تک تشنج کے دورے ہوتے رہتے تھے۔ ذراسی بات
پر رونے لگتی اور رورو کر دورہ ہو جاتا اور اکثر دفعہ موت کے قریب پہنچ جاتی ۔ ڈاکٹر محمد اسماعیل خان
صاحب مرحوم گوڑ گانوی معالج ہوا کرتے تھے ۔ وہ اس کے اس طرح موت کے قریب پہنچ کر اچھا
ہو جانے کی وجہ سے اسے مر مر جیونی“ کے نام ۔ کے نام سے پکارا کرتے تھے ۔
امة
میں نے اس کا نام امۃ الودود رکھا تھا
اس کی
الودود نام کس طرح قرار ا و انا اپنا انہی دنوں
چھوٹا
تھا۔
کا لطیفہ ہے کہ وہ اسے اپنے پسندیدہ نام سے بلایا کرتی تھیں کہ اسے دورہ ہوا اور موت کے قریب
پہنچ گئی ۔ اس پر انہوں نے کہا چلو امۃ الودود ہی نام سہی یہ کسی طرح بچ جائے ۔ وہ اچھی ہو گئی تو
کچھ دنوں کے بعد انہیں اپنی بات بھول گئی اور پھر انہوں نے وہی اپنے والا نام پکارنا شروع کیا۔
پھر اتفاق سے دورہ ہوا اور پھر امۃ الودود ہی نام قرار پایا۔ مجھے بعضوں نے کہا کہ جب ماں کی
خواہش ہے تو تم نام بدل ڈالو ۔ میں نے کہا میں نام تو بدل دیتا مگر بچی کے نام میں اللہ کا نام آتا
ہے میں یہ نام نہیں بدل سکتا ۔ آخر کئی دفعہ اسی طرح ہوا اور امۃ الودود نام کی فتح ہوئی اور بچی کے
دورے بھی جاتے رہے۔
میرے اپنے گھر کا بھی ایک ایسا ہی واقعہ ہے ۔ میرے ہاں ایک لڑکی ہوئی اور میں نے اس
کا نام امتہ العزیز رکھا وہ بیمار ہوئی اور مرگئی ، پھر ایک اور لڑکی ہوئی اور میں نے اس کا نام
امۃ العزیز رکھا۔ میری بیوی نے کہا کہ پہلی کا نام امۃ العزیز تھا اس کا کچھ اور رکھو۔ میں نے کہا
نہیں میں یہی نام رکھوں گا تا کہ عورتوں میں یہ وسوسہ پیدا نہ ہو کہ اس لئے اب یہ نام نہیں رکھا کہ
انوار العلوم جلد ۱۵
امة الودود میری بچی
اس نام کی بچی مر گئی تھی ۔ خدا کا کرنا یوں ہوا کہ وہ بھی مر گئی اس کے بعد منور احمد پیدا ہوا اور پھر
لڑکی پیدا ہوئی اور میں نے اس کا نام پھر امۃ العزیز رکھا۔ اس کی والدہ نے بڑا ہی زور لگایا کہ یہ
نام نہ رکھو لیکن میں نے نہ مانا اور کہا کہ اگر لڑکی کے بعد لڑ کی مرتی جائے گی تب بھی میں امۃ العزیز
ہی نام رکھتا جاؤں گا تا کہ خدا تعالیٰ کے نام پر کوئی حرف گیری نہ کر سکے ۔ آخر وہ لڑکی زندہ رہی
اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اب اس کا نکاح عزیزم مرز احمید احمد سلمہ اللہ تعالیٰ سے ہوا ہے۔
بچپن کے بعد صحت اچھی ہو گئی غرض اس بچی کی صحت بچپن میں بہت خراب رہتی تھی اور تشیخ کے دورے ہوتے تھے۔ تھے۔ پھر صحت اچھی
ہوگئی اور ابھی دو ماہ کی بات ہے میری چھوٹی بیوی اس کی ”چھوٹی آپا بیمار تھیں ۔ وہ خبر پوچھنے
آئی ۔ اس سے پہلے دن عزیزم ناصر احمد سلمہ اللہ تعالیٰ کے ہاں بچہ پیدا ہوا تھا وہیں صدیقہ بیگم کو
بخار ہوا اور ایک سو پانچ تک ہو گیا ۔ امۃ الودود کہنے لگی کہ میں نے سمجھا تھا غلطی لگی ہے ایک سو پانچ
درجہ کے بخار میں یہ وہاں چلتی پھرتی کس طرح تھیں ۔ میں نے کہا ڈو دی تم کو کیوں تعجب ہوا
تمہارے گھر میں تو بخار کا اوسط درجہ ایک سو سات اور ایک سونو کے درمیان ہوتا ہے ۔ ( مرحومہ
کے بھائیوں کو بخار ایک سوسات یا اس سے زیادہ بھی ہو جاتا ہے ) اس پر اس نے کہا کہ مجھے کیا
معلوم مجھے تو نہ کبھی سرد سردرد ہو درد ہوتا ہے اور نہ اور نہ بخار۔ مجھے یہ سنتے ہی خیال آیا کہ بعض اطباء نے لکھا ہے
کہ ایسی صحت بھی اچھی نہیں ہوتی اور ایسے لوگوں کو بعض دفعہ یکدم بیماری کا حملہ ہوتا ہے اور اس
کے سامنے بھی میں نے اس خیال کا اظہار کیا ۔ کسے معلوم تھا کہ اطباء کا یہ خیال درست ہو یا غلط مگر
اس بچی کے حق میں دو ماہ کے اندر پورا ہو جائے گا۔
تعلیم کا شوق پیدا ہوا اور وہ برا برتع ر تعلیم میں
تعلیم کا شوق صحت کی درستی کے بعد سے اسے تعلیم کا وہی ہوا میں جاتی ہے بڑھتی گئی ۔ انٹرنس تک تو مجھے خیال رہا کہ یوں ہی مدرسہ میں جاتی ہے لیکن
جب وہ انٹرنس میں اچھے نمبروں پر پاس ہوئی تو مجھے زیادہ توجہ ہوئی اور جب وہ ملتی میں اس سے
اس کی تعلیم کے متعلق بات کرتا ۔ پھر ایف اے میں وہ پاس ہوئی اور میں نے زور دیا کہ صدیقہ بیگم
اور امۃ الودود بی ۔ اے کا امتحان دیں اور دونوں نے تیاری شروع کر دی ۔ مگر پہلی دفعہ کامیاب
نہ ہوئیں ، پھر دوسری دفعہ پڑھائی کی ، پھر بھی کامیاب نہ ہوئیں ، میں نے اصرار کیا کہ امتحان
دیتے جاؤ چنانچہ اس دفعہ پھر تیاری کی ۔ جب امتحان کے دن قریب آئے عزیزہ کے منجھلے بھائی
عزیزم مرزا ظفر احمد بیرسٹرایٹ لاء اپنی شادی کے لئے قادیان آئے ۔ امتحان کے دنوں میں
انوار العلوم جلد ۱۵
امته الودود میری بچی
شادی کی تاریخ تھی انہوں نے کہا کہ امتحان نہ دو تم نے پاس تو ہونا نہیں گھر کے اور آدمیوں نے
بھی کہا اور اس نے امتحان دینے کا ارادہ ترک کر دیا۔ مجھے معلوم ہوا تو میں نے عزیزم میاں
شریف احمد صاحب کو کہا کہ یہ ٹھیک نہیں مجھے اس دفعہ ان کے پاس ہونے کی امید ہے۔ اگر
صدیقہ پاس ہو گئیں تو امۃ الودود کے لئے اکیلا امتحان دینا مشکل ہوگا ۔ چنانچہ انہوں نے جا کر
اسے امتحان کیلئے پھر تیار کر دیا ۔ امتحان کے بعد کراچی سے واپس آ کر ایک دن صدیقہ بیگم کو رقعہ
لکھا کہ چا ابا سے کہہ دیں کہ اگر آپ دعا کریں تو میں پاس کیوں نہ ہو جاؤں ۔ اب کے انہوں
نے خود امتحان دلایا ہے اگر میں پاس نہ ہوئی تو میں نہیں مانوں گی کہ انہوں نے دعا کی ہے۔ میں
نے کہلا بھیجا کہ میں دُعا کر رہا ہوں اور اب کے مجھے یقین ہے کہ تم دونوں پاس ہو جاؤ گی اور
خدا تعالیٰ نے دونوں کو پاس کر ہی دیا۔ پاس ہونے کے بعد دونوں سہیلیوں نے مبارک باد کا
تبادلہ کیا۔ ہفتہ کی شام کو امۃ الودود صدیقہ کو مبارکباد دینے آئی اور اتوار کی صبح کو صدیقہ اُسے
مبارکباد دینے گئیں میں اس دن بہت بیمار تھا وہ میرے پاس بیٹھ گئی ۔ صدیقہ بیگم صاحبہ تھیں ، بعد
میں اس کی چھوٹی بہن اور میری بڑی لڑکی اس کی بھاوج بھی آگئیں میں نے کہا دُودی ! تم پاس
نہیں ہوئیں میں پاس ہوا ہوں کیونکہ تم تو امتحان کا ارادہ چھوڑ بیٹھی تھیں ۔
رحومہ کی ایک خاص خوبی پھر میں نے کہا کہ پڑھائی کے دن تو اب ختم ہوئے اب کام کا وقت آ گیا ۔ اب میں تم کو اور صدیقہ کو مضامین ۔
کے
نوٹ لکھوایا کروں گا اور تم انگریزی میں مضمون تیار کر کے ریویو وغیرہ میں دیا کرو۔ کہنے لگی کہ میں
نے تو کبھی مضمون لکھا نہیں چھوٹی آپا کو کھوایا کریں۔ میں نے کہا تم دونوں ہی نے پہلے مضمون نہیں
لکھے اب تم کو کام کرنا چاہئے ۔ کہنے لگی اچھا ۔ یہ واقعہ میں نے اس لئے بیان کیا ہے کہ مرحومہ میں
یہ خوبی تھی کہ با وجود شرمیلی طبیعت کے جب کوئی مفید کام اسے کہا جاتا وہ اس پر کار بند ہونے کیلئے
تیار ہو جاتی ۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر میں اپنی لڑکیوں سے کہتا تو ان میں سے اکثر شرم کی وجہ سے
انکار پر اصرار کرتیں مگر اسے جب میں نے دُہرا کر کہا کہ اب تم کو اپنے علم سے دنیا کو فائدہ پہنچانا
چاہئے تو باوجود نا تجربہ کاری اور حیاء کے اس نے میری بات کو منظور کر لیا۔
آخری بار کی ملاقات تھوڑی دیر کے بعد ناصرہ بیگم سلمہا اللہ تعالیٰ نے کہا کہ چھوٹی بچی
دودھ کیلئے رورہی ہوگی ۔ میں نے جانا ہے اور ساتھ ہی امۃ الودود
بھی اُٹھی ۔ میری عادت رہی ہے کہ امۃ القیوم اور امۃ الودود جب پاس سے اٹھا کر تیں تو میں کہا
انوار العلوم جلد ۱۵
امته الودود میری بچی
کرتا تھا کہ میری بچی اللہ تمہارا حافظ ہو اور پھر پیار کر کے رخصت کیا کرتا تھا۔ اس دن میں نے یہ
الفاظ تو کہے مگر اُٹھ کر اُسے پیار دے کر رخصت نہیں کیا ۔ میں نے اس کے چہرہ پر کچھ ملال کے
آثار دیکھے اور کہا میں آج بیمار ہوں اُٹھ نہیں سکتا چوتھے دن اسی بیماری کی حالت میں مجھے اس کی
بیماری کی وجہ سے جانا پڑا اور میں نے جاتے ہی اس کے ماتھے کو چوما مگر اب وہ بے ہوش تھی اب
اس کے چچا ابا کا پیار اس کے لئے خوشی کا موجب نہیں ہو سکتا تھا اور اسی بے ہوشی کی حالت میں وہ
فوت ہوگئی ۔ ہاں وہ بچی جس نے اپنی ساری عمر علم سیکھنے میں خرچ کر دی اور باوجود شرمیلی طبیعت
کے میرے کہنے پر اس پر آمادہ ہو گئی کہ اپنی جنس کی بہتری کیلئے وہ مضمون لکھا کرے گی ۔ جہاں
تک اس دنیا کا تعلق ہے ہمیشہ کیلئے خاموش ہو گئی کیونکہ خدا تعالیٰ کا منشاء کچھ اور تھا۔ وہ اسے وہاں
لے گیا جہاں باتیں نہیں کی جاتیں ، جہاں کام کیا جاتا ہے، جہاں کوئی کسی انسان کی نصیحت کا محتاج
نہیں ، جہاں صرف اللہ ہی ہراک کا ہادی ہوتا ہے۔
امة الودود کو الوداع امة الودود جب تم اس دنیا میں تھیں میں تمہاری عارضی رخصت پر نہایت محبت سے کہا کرتا تھا۔ جاؤ میری بچی تمہارا اللہ حافظ ہو ۔ اب
تو تم دیر کیلئے ہم سے جدا ہو رہی ہواب تو اس سے بھی زیادہ درد کے ساتھ میرے دل سے یہ نکل
رہا ہے کہ جاؤ میری بچی تمہارا اللہ حافظ ہو۔ نادان کہیں گے دیکھو یہ ایک مردہ سے باتیں کرتا ہے۔
مگر مردہ تم نہیں وہ ہے۔ نمازیں پڑھنے والے، اپنے رب سے رو رو کر دعائیں کرنے والے بھی
کبھی مرا کرتے ہیں اور تم تو بڑی دعائیں کرنی والی اور دعاؤں پر یقین رکھنے والی بچی تھیں ۔ اپنی
موت سے دو تین گھنٹے پہلے جو بات تو نے اپنی چچیری بہن سے کہی وہ اس پر شاہد ہے ۔ اس نے
مجھے کہا کہ میں شام کو امۃ الودود کو ملنے آئی تو اس نے مجھے باتوں باتوں میں کہا کہ میرے دل پر
جنگ کا بہت اثر ہے اور میں اس کے متعلق بہت دعائیں کرتی ہوں ۔ امۃ الحمید ( بہن کا نام ) تم
بھی آج کل دعائیں کیا کرو۔ تو اسے بچی! تو جو دنیا کی تکلیف کے احساس سے اپنے رب کے
آگے رویا کرتی تھی تجھے اللہ تعالیٰ کب موت دے سکتا ہے یقیناً اللہ تعالیٰ ہماری آوازیں تیرے
تک پہنچاتا رہے گا اور تیری آواز ہمارے تک پہنچاتا رہے گا۔ ہماری جدائی عارضی ہے اور تیری
نئی جگہ یقیناً پہلی سے اچھی ہے دنیوی خیالات کے ماتحت تیری اس بے وقت موت کو دیکھ کر کوئی
کہہ سکتا تھا کہ :۔
انوار العلوم جلد ۱۵
پھول تو دو دن بہار جاں فزا دکھلا گئے
حسرت ان غنچوں پہ ہے جو بن کھلے مرجھا گئے
امته الودود میری بچی
حالات
اور میرے برے دل میں بھی ا بھی ایک دفعہ یہ شعر آیا مگر جب جب میں نے غور کیا تو یہ شعر تیرے۔
کے بالکل خلاف تھا۔ تو تو اس باغ میں گئی ہے جس پر کبھی خزاں ہی نہیں آتی ۔ حی وقیوم خدا کی
جنات عدن میں مرجھانے کا کیا ذکر ۔ اے ہمارے باغ کے غنچے ! تو گل سے اللہ تعالیٰ کے باغ کا
پھول بن چکا ہے ہمارے دل مرجھا رے دل مرجھا بھی سکتے ہیں، غمگین بھی ہو سکتے ہیں مگر تیرے لئے اب کوئی
مرجھانا نہیں اب تیرا کام یہی ہے کہ ہر روز پہلے سے زیادہ سرسبز ہو پہلے سے زیادہ پُر رونق ہو۔
جب تیری جان نکلی تو میں ایک کونے میں جا کر سجدہ میں گر گیا تھا اور بعد میں بھی
آخری دُعا وقتا فو قا ع کرتا رہا یہاں تک کہ تجھے دفن کر کے واپس آئے اور وہ دُعاء یہ تھی ۔
کہ اے اللہ تعالیٰ ! یہ نا تجربہ کار روح تیرے حضور میں آئی ہے تیرے فرشتے اس کے استقبال کو
آئیں کہ اسے تنہائی محسوس نہ ہو ۔ اس کے دادا کی روح اسے اپنی گود میں اٹھا لے کہ یہ اپنے آپ
کا ہاتھ اس کے سر پر ہو کہ وہ بھی اس کے
صلى الله
عروسه
کو اجنبیوں میں محسوس نہ کرے ۔ محمد رسول اللہ علی کا
روحانی دادا ہیں اور تیری آنکھوں کے سامنے تیری جنت میں یہ بڑھے۔ یہاں تک کہ تیری بخشش
کی چادر اوڑھے ہوئے ہم بھی وہاں آئیں اور اس کے خوش چہرہ کو دیکھ کر مسرور ہوں ۔ اسی دعا
کے ساتھ میں اب بھی تجھے رخصت کرتا ہوں ۔ جا میری بچی تیرا اللہ حافظ ہو۔ اللہ حافظ ہو !
مرزا محمود احمد
( الفضل ۲۳ جون ۱۹۴۰ء )
الرحمن: ۲۷، ۲۸
البقرة: ۱۵۷