ایک خبر پر تبصرہ اور جلسہ سالانہ پر آنے والوں کو نصیحت

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۲)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
سیر روحانی (۲)
( تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۰ء بر موقع جلسه سالانه قادیان )
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : -
ایک خبر پر تبصرہ اور جلسہ سالانہ پیشتر اس کے کہ میں اپنا آج کا مضمون شروع کروں
میں سول اخبار کی ایک آج کی خبر کے متعلق کچھ کہنا چاہتا
پر آنے والوں کو نصیحت ہوں جو میری گل کی تقریر کے یر کے بارہ میں اس میں شا اس میں شائع ہوئی
ه
دو
ہے کسی نے کہا ہے۔
چه دلاور است دزدے کہ بکف چراغ دارد
یعنی وہ چور بھی کیسا بہادر ہے جو چوری کرنے کے لئے ہاتھ میں لیمپ لے کر آتا ہے
حالانکہ لیمپ کی روشنی کی وجہ سے لوگ اُسے دیکھ رہے ہوتے ہیں اور اُس کی چوری کے چھپے رہنے
کا کوئی امکان نہیں ہوتا۔ پہلے بھی ” سول“ میں جھوٹ بولا گیا تھا جب اس کا ایک نمائندہ اُس وقت
مجھ سے ملاقات کرنے کے لئے آیا جب میں نے اپنی وصیت کا اعلان کیا تھا وہ خود بھی سوالات
کرتا گیا اور میں اُس کی باتوں کا جواب دیتا رہا جب وہ اُٹھنے لگا تو میں نے کہا کہ مجھے اخبار والوں
کا بڑا تلخ تجربہ ہے اور میں ڈرتا ہوں کہ آپ کوئی ایسی بات شائع نہ کر دیں جو واقعات کے لحاظ
سے غلط ہو میں چونکہ ایک ایسی جماعت کا امام ہوں جو چاروں طرف سے اعتراضات کا ہدف بنی
ہوئی ہے اس لئے اگر آپ نے کوئی غلط بات درج کر دی تو لوگوں کو اور زیادہ اعتراض کرنے کا
موقع مل جائے گا۔ وہ کہنے لگا آپ بالکل فکر نہ کریں ہم لوگ بہت دیانتدار ہیں اور کوئی بات
خلاف واقعہ درج نہیں کیا کرتے ۔
اس کے بعد وہ چلا گیا اور پھر اُس نے جو رپورٹ شائع کی اُس میں واقعات کو بہت کچھ
بگاڑ دیا گیا تھا۔ اخبارات والوں میں چونکہ ایک دوسرے کے متعلق رقابت ہوتی ہے اس لئے

انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۲)
دو
سٹیٹسمین “‘ کو جب معلوم ہوا کہ رسول کا نمائندہ وہاں گیا تھا تو اُس نے بھی اپنے ایک
نمائندہ کو بھیجا مگر باوجود اس کے کہ اُسے صرف پندرہ بیس منٹ ہی وقت دیا گیا تھا اُس نے جو
رپورٹ شائع کی وہ ایسی غلط نہیں تھی جیسے سول اخبار کے نمائندہ کی ۔ بعض غلطیاں اس میں بھی تھیں
مگر وہ قابلِ برداشت تھیں باقی تمام رپورٹ شریفانہ رنگ میں لکھی گئی تھی ۔
بعض دوستوں کو یہ بھی شکوہ ہے کہ رسول اخبار کا لہجہ پھچھورا ہے مگر میں سمجھتا ہوں یہ شکوہ ایسا
اہم نہیں وہ ایک دُنیوی اخبار ہے کوئی مذہبی پرچہ نہیں اور جو اخبار محض دُنیوی ہو اور جس کے شائع
کرنے کی غرض یہ ہو کہ ایک ایک آنہ میں اس کے پرچے پک جائیں اس کے متعلق یہ امید رکھنا کہ
اُس کی زبان پچھچھوری نہ ہو صحیح نہیں ۔ ایسے اخبارات شائع کرنے والوں کی غرض صرف یہ ہوتی ہے
کہ زبان ایسی ہو جس سے لوگ حظ اُٹھائیں اور اُن کا پرچہ فروخت ہو جائے بہر حال مجھے اس پر
اعتراض نہیں۔ مجھے اعتراض یہ ہے کہ بعض باتیں واقعات کے لحاظ سے اس میں بالکل غلط لکھ دی
گئی ہیں ۔ مثلاً وہی رویا جو ۲۸ سو جہازوں والا تھا اور جسے گل میں نے تفصیلاً بیان کیا تھا اس کا ذکر
میں نے رسول کے نمائندہ کے سامنے بھی کیا تھا مگر اُس نے رپورٹ شائع کرتے وقت جہازوں کی
تعداد ۲۸ سو کی بجائے ۲۴ سو لکھ دی جس کی سوائے اس کے اور کیا غرض ہو سکتی ہے کہ پڑھنے والوں
کو جب معلوم ہو کہ خواب میں تو ۲۴ سو جہاز بتائے گئے تھے اور امریکہ سے ۲۸ سو جہاز بھیجے گئے تو
ان پر یہ اثر ہو کہ خواب جھوٹا نکلا ۔ پھر وہ خود ہی سوال کرتا گیا کہ آپ کے بیٹے کتنے ہیں؟ آپ نے
شادیاں کتنی کیں؟ اب ان باتوں کے جواب میں یہ کس طرح ہو سکتا تھا کہ میں سورہ فاتحہ کی تفسیر
شروع کر دیتا۔ جب وہ میری ذات کے متعلق باتیں دریافت کر رہا تھا تو میرا فرض تھا کہ میں اُنہی
باتوں کا جواب دیتا مگر اُس نے اخبار میں میرے متعلق یہ لکھ دیا کہ وہ اس عرصہ میں اپنی ذات کے
متعلق ہی باتیں کرتے رہے حالانکہ یہ کس طرح ہو سکتا تھا کہ وہ سوال تو میرے متعلق کرتا اور میں
جواب میں پرانے تاریخی واقعات بیان کرنا شروع کر دیتا یا قرآن کریم کی کسی آیت کی تفسیر شروع
کر دیتا ۔ اب گل کی تقریر کے متعلق بھی اُس نے ایسا ہی کیا ہے اور چونکہ اُس نے ایک ایسی بات
میری طرف منسوب کی ہے جو ہے جو ہمارے عقیدہ کے خلاف ہے اس لئے میں اس کی تردید کرنا ضروری
سمجھتا ہوں۔
سول نے لکھا ہے کہ میں نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم عدم تشدد کے قائل نہیں اور یہ کہ ہم
گورنمنٹ کو دکھا دیں گے کہ ہم کیسے ہیں ۔ اب ان الفاظ کا سوائے اس کے اور کیا مفہوم ہو سکتا

انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۲)
ہے کہ ہم گورنمنٹ کے خلاف کھڑے ہو جائیں گے ، بم پھینکیں گے، پستول چلائیں گے اور
قتل و خونریزی کا ارتکاب کریں گے حالانہ حالانکہ شروع دن سے جماعت احمدیہ یہ جس عقیدہ پر قائم ہے وہ
یہ ہے کہ ہمیں کسی قسم کے فتنہ وفساد میں حصہ نہیں لینا چاہئے پس یہ بالکل جھوٹ ہے جو سول نے
میری طرف منسوب کیا۔ احرار کی شورش کے زمانہ میں گورنمنٹ صراحتاً ہمارے خلاف حصہ لیتی
تھی ۔ اُس وقت کے گورنر صاحب باوجود اس کے کہ ذاتی طور پر مجھ سے دوستی کا اظہار کیا کرتے
تھے انہیں سلسلہ سے کوئی پرخاش تھی اور وہ یہ ثابت کرنا چاہتے تھے کہ جماعت احمد یہ حکومت کی
وفادار نہیں ۔ اتفاقاً انہیں اُس وقت ڈپٹی کمشنر بھی ایسا مل گیا جس نے اپنا فائدہ اسی میں سمجھا کہ
ہمیں بد نام کرے۔ چنانچہ انہوں نے پوری کوشش کی کہ جماعت کو بدنام کیا جائے مگر ہم نے ایسے
رنگ میں مقابلہ کیا کہ اپنے اصول کو بھی نہ چھوڑا اور گورنمنٹ کو بھی شکست کھانی پڑی ۔ اُس وقت
جھوٹی رپورٹیں بھی کی گئیں ، جھوٹے مقدمات بھی بنائے گئے اور ہر رنگ میں ہمیں دُکھ دینے اور
دنیا کی نگاہ میں ہمیں ذلیل کرنے کی کوشش کی گئی مگر ہم نے ان سب باتوں کو برداشت کیا اور
شرافت کے ساتھ اسلامی طریق سے مقابلہ جاری رکھا اور آخر گورنمنٹ کو نیچا دیکھنا پڑا۔ پس جب
کہ پنجاب گورنمنٹ کے بعض افسر اس فتنہ میں شامل تھے اور جب کہ ضلع کے حکام دیدہ دانستہ
ہمارے خلاف شرارتیں کر رہے تھے اُس وقت بھی ہم نے اس طریق کو اختیار نہ کیا تو اب جب کہ
لوکل افسروں کی بزدلی کا میں ذکر کر رہا تھا یہ کس طرح ہو سکتا تھا کہ میں دھمکی دے دیتا کہ پنجاب
گورنمنٹ کی پالیسی جماعت کے خلاف ہے اور اگر اس نے اس پالیسی میں تبدیلی نہ کی تو اسے
اس کے نتائج دیکھنے کے لئے تیار رہنا چاہئے پس یہ بات بالکل جھوٹ ہے اور نہ صرف عقل کے
خلاف ہے بلکہ ہمارے سلسلہ کی تعلیم بھی اس کے مخالف ہے۔
پھر ایک اور عجیب بات اس نے لکھی ہے جسے پڑھ کر مجھے ہنسی آئی کہ میں نے اپنی تقریر میں
کہا جب تک میں خدا تعالیٰ کی راہ نمائی کے ماتحت کام کر رہا ہوں اس جہاز کو حفاظت کے ساتھ
چلاتا جاؤں گا اور ہر قسم کے خطرات سے اسے محفوظ رکھوں گا حالانکہ نہ میں نے اس کا ذکر کیا اور
نہ ہی اس قسم کا کوئی مضمون تھا۔ معلوم ہوتا ہے غیر مبائعین کے متعلق میں نے جو یہ الہام بتایا تھا کہ
إِنَّ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ - غالباً اس روشن دماغ مضمون نگار
نے اس الہام کا خلاصہ ان الفاظ میں بیان کیا ہے تعجب ہے کہ ایسا ذمہ دار اخبار ایسے گودن لوگوں
کو رپورٹ لینے کے لئے کیوں بھیج دیتا ہے جو بات کو پورے طور پر سمجھنے کی بھی اہلیت نہیں رکھتے۔

انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۲)
ایسی خلاف واقعہ رپورٹیں خود اخبار کے لئے مضر ہوتی ہیں اور چونکہ متواتر اس نے غلط بیانی سے
کام لیا ہے اس لئے میں نے اس کی علانیہ تردید کرنی ضروری سمجھی ہے۔ چنانچہ پہلے تو میری خواب کا
ذکر کرتے ہوئے اس نے جہازوں کی تعداد اٹھائیس سو کی بجائے چوبیس سو لکھ دی ۔ اسی طرح لکھ
دیا کہ وہ دورانِ گفتگو میں اپنی ذات کے متعلق ہی باتیں کرتے رہے اور اب اس نے ہمارے
اصول پر حملہ کر دیا۔ خواہ یہ حملہ دیدہ دانستہ ہو اور اور خواہ خواہ بے بے وقوفی کے نتیجہ میں بہر حال افسوسناک سناک ہے۔
مجھے افسوس ہے کہ رسول کا رویہ ہمیشہ ہمارے خلاف ہوتا ہے حالانکہ ”سٹیٹسمین“ نے
کبھی اس قسم کی شکایت کا موقع پیدا ہونے نہیں دیا۔ بہر حال یہ بات چونکہ ہمارے اصول کے
خلاف تھی اس لئے میں نے اس کی تردید کرنی ضروری سمجھی ۔ ورنہ ہمیں نہ سول کے جھوٹ کی پرواہ
ہے اور نہ ہم اس کے نمائندوں کی کوئی حقیقت سمجھتے ہیں ۔
اب میں اس مضمون کو شروع کرتا ہوں جس کے نوٹ اس موقع پر بیان کرنے کے لئے
میں نے لکھے ہوئے ہیں ۔
مجھے اس دفعہ افسوس کے ساتھ اس شکایت کا علم ہوا ہے کہ بجائے اس کے کہ یہاں آ کر
مہمانوں میں عبادت اور ذکر الہی کے متعلق زیادہ مستعدی پیدا ہوتی مساجد میں ان کی حاضری
بہت کم ہو گئی ہے ۔ ایک دن تو نماز کے وقت مسجد مبارک میں اتنی قلیل حاضری تھی کہ مسجد کا ایک
حصہ خالی نظر آ رہا تھا حالانکہ اس سے پہلے تمام مسجد بھر جایا کرتی تھی پھر مسجد کا چھت لوگوں سے بھر
جاتا تھا اور پھر گلیوں میں بھی دُور دُور تک لوگ صفیں باندھ کر نماز پڑھنے پر مجبور ہو جاتے تھے اور وہ
صفیں مدرسہ احمدیہ کے بورڈ نگ تک پہنچ جایا کرتی تھیں ۔ مگر اس دن جب میں نے نماز ختم کی تو
مسجد کے نچلے حصہ میں بھی ابھی ایک دو سطریں باقی تھیں ۔ حالانکہ مسجد کا نچلا حصہ صرف قادیان
کے رہنے والوں سے ہی بھر جایا کرتا تھا۔ اس کے معنے یہ ہیں کہ مہمانوں نے ایک اعلیٰ درجہ کی
عبادت بجالانے میں سُستی سے کام لینا شروع کر دیا ہے حالانکہ مسجد مبارک وہ ہے جس کے متعلق
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام ہے کہ جو کام بھی اس جگہ کیا جائے گا وہ مبارک ہوگا ۔
اگر کوئی شخص قادیان آ کر بھی فائدہ نہیں اُٹھاتا نہ وہ مسجد میں نماز کے لئے حاضر ہوتا ہے اور نہ ہی
سلسلہ کی ترقی کے لئے دعائیں کرتا ہے تو اُس کا آنا اپنے اندر کوئی معنے نہیں رکھتا ۔ پس دوستوں کو
چاہئے کہ وہ نیکی کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی سستی اور غفلت سے انہیں ضائع نہ کریں ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ تو نیکیوں کے حصول کے لئے ایسے بے تاب رہتے تھے کہ ایک دفعہ

آج 10 میں سے 10 باقی