صحابہؓ کے متعلق ایک اُصولی نکتہ
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۲)
خوابوں کی تعبیر سے انسان معلوم کر سکتا ہے کہ ظاہری چیزوں کی مشابہت رکن روحانی چیزوں سے
ہوتی ہے۔ اس مقصد کے لئے جب ہم علم تعبیر الرؤیا کو دیکھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ مسجد
انبیاء کی جماعت کو کہتے ہیں ۔ پس مساجد کے مشابہہ عالم روحانی میں اگر کوئی چیزیں ہیں تو انبیاء
کی جماعتیں ہیں۔ اب دیکھنا یہ چاہئے کہ کیا انبیاء کی جماعتوں میں وہ باتیں پائی جاتی ہیں جو
مساجد کی اغراض ہیں؟ اگر پائی جاتی ہیں تو ہمیں تسلیم کرنا پڑے گا کہ واقعہ میں روحانی دنیا میں بھی
مساجد ہیں اور وہ ظاہری مساجد سے بہت زیادہ شاندار ہیں ۔ آج تک دنیا میں خدا تعالیٰ کے
بہت سے انبیاء ہوئے ہیں، حضرت آدم علیہ السلام ہوئے ہیں ، حضرت نوح علیہ السلام ہوئے
ہیں، حضرت ابراہیم علیہ السلام ہوئے ہیں، حضرت موسیٰ علیہ السلام ہوئے ہیں۔ اسی طرح
حضرت داؤد ، حضرت سلیمان، حضرت یحییٰ اور حضرت عیسیٰ علیہم السلام ہوئے ہیں اور ہر نبی نے
کوئی نہ کوئی جماعت قائم کی ہے۔ پس اگر ہم غور کریں تو ہر نبی کی جماعت میں ہمیں یہ مشابہتیں
نظر آجائیں گی اور ہمیں معلوم ہوگا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان امور کے پورا کرنے کے لئے
مختلف روحانی مساجد بنائی گئی تھیں مگر میں تفصیلاً ان کے حالات اس جگہ بیان نہیں کر سکتا کیونکہ : -
(۱) ایک تو مضمون لمبا ہو جاتا ہے ۔
(۲) دوسرے سب مساجد کے تفصیلی حالات محفوظ نہیں ۔ اس لئے میں صرف آخری مسجد کو لے
لیتا ہوں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں تیار ہوئی اور جس کی نسبت
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ مَسْجِدِ آخِرُ الْمَسَاجِدِ ک
صحابہ کے متعلق ایک اصولی نکتہ اب میں ایک ایک کر کے مساجد کی اغراض کی نسبت
ثابت کرتا ہوں کہ وہ تمام کی تمام اس روحانی مسجد
سے
ہتا ہوں اور وہ یہ یہ کہ بعض واقعات اس قسم کے
۔
پوری ہوئی ہیں ۔ مگر ایک بات میں کہہ دینا چاہتا
ہوتے ہیں کہ اگر ان کے متعلق تاریخی طور پر بحث کی جائے تو وہ بہت لمبی ہو جاتی ہے اس لئے
وہ یہ
اصولی طور پر ایک نکتہ یاد رکھنا چاہئے اور وہ یہ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ كَانَ خُلُقُهُ الْقُرْآنُ آپ کے اخلاق و عادات اگر
معلوم کرنا چاہو تو قرآن پڑھ لو جو کچھ اس میں لکھا ہے وہی کچھ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں پایا
جاتا تھا۔ حضرت عائشہ نے یہ بات جس موقع پر بیان فرمائی ، اس کی تفصیل یہ ہے کہ آپ کی خدمت
میں بعض لوگ حاضر ہوئے اور انہوں نے کہا کہ ہمیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ حالات
انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۲)
سنائے جائیں ۔ آپ نے فرمایا كَانَ خُلُقُهُ الْقُرْآنُ مجھ سے حالات کیا پوچھتے ہو، قرآن پڑھ کر
دیکھ لو جتنی نیک اور پاک باتیں اس میں لکھی ہیں وہ سب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود باجود
میں پائی جاتی تھیں۔ مجھے بھی کئی دفعہ خیال آیا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق و عادات
کے متعلق ایک ایسی کتاب لکھی جائے جس میں تاریخ یا حدیث سے مدد نہ لی جائے بلکہ صرف
قرآن کریم سے استنباط کر کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر روشنی ڈالی جائے ( کاش!
کوئی شخص اسی اصل کے مطابق ایک مدلل کتاب لکھ کر اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کرے )
غرض جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق حضرت عائشہ نے یہ فرمایا تھا کہ
كَانَ خُلُقُهُ الْقُرْآنُ آپ کے اخلاق عالیہ کا پتہ لگانے کے لئے تاریخی کتب کی ورق گردانی
اور زید بکر سے پوچھنے کی کیا ضرورت ہے قرآن اُٹھاؤ اور اسے پڑھ لو، جتنی اچھی باتیں ہیں وہ
سب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں پائی جاتی تھیں ۔ اسی طرح صحابہ کے متعلق بھی ہمیں ایک
اصولی نکتہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے اور وہ یہ کہ وَلَكِنَّ اللَّهَ حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الْإِيْمَانَ
وَ زَيَّنَهُ فِي قُلُوبِكُمْ وَ كَرَّةَ إِلَيْكُمُ الْكُفْرَ وَالْفُسُوقَ وَ الْعِصْيَانَ
رض
فرماتا ہے اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی جماعت ! تم وہ ہو کہ تمہارے دلوں میں
خدا نے ایمان کی محبت ڈال دی ہے اور تمہاری حالت یہ ہوتی ہے کہ قرآن جو کچھ کہتا ہے تم
اس پر فوری طور پر عمل کرنے لگ جاتے ہو اور اس نے ایمان کو تمہاری نظروں میں اتنا
خوبصورت بنا دیا ہے کہ تمہیں اس کے بغیر چین ہی نہیں آتا جس طرح خوبصورت چیز کی طرف
جھکتے ہو اور اُسے ایک لمحہ کے لئے بھی اپنے ہاتھ سے نہیں جانے دیتے وَكَرَّهَ إِلَيْكُمُ الْكُفْرَ
وَالْفُسُوقَ وَ الْعِصْيَانَ اور اُس نے گھر ، فسق اور نافرمانی سے تمہیں اتنا متنفر کر دیا ہے کہ تم اس
کی طرف رغبت ہی نہیں کرتے ۔ اس سے معلوم ۔ ہوتا ہے کہ اسلام اور صحابہ دو مترادف الفاظ
ہیں اگر اسلام میں کوئی حکم پایا جاتا ہے تو صحابہؓ نے اس پر یقیناً عمل کیا ہے اور اگر صحار اگر صحابہ نے کسی
بات پر عمل کیا ہے تو اسلام میں وہ ضرور پائی جاتی ہے جس طرح حضرت عائشہ نے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق فرمایا تھا کہ كَانَ خُلُقُهُ الْقُرُان اسی طرح صحابہ جس بات پر عمل
کریں اُس کے متعلق سمجھ لینا چاہئے کہ وہ اسلام میں پائی جاتی ہے اور اسلام نے جس قدر احکام
دیتے ہیں اُن کے متعلق سمجھ لینا چاہئے کہ ان پر صحابہؓ نے ضرور عمل کیا ہے۔ اس تمہید کے بعد اب
میں اصل مضمون کی طرف آتا ہوں اور بتاتا ہوں کہ مسجد کی اغراض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم