صحابہ کے ذریعہ بنی نوع انسان کے حقوق کی حفاظت
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
کے صحابہ نے کس طرح پوری کیں ۔
سیر روحانی (۲)
صحابہ کے ذریعہ بنی نوع انسان کے حقوق کی حفاظت اول ۔ غرض مسجد کی یہ
ہے کہ للناس ہوتی ہے
-
یعنی اس کے ذریعہ بنی نوع انسان کے حقوق کی حفاظت کی جاتی ہے اور سب انسانوں کو فائدہ
پہنچایا جاتا ہے ۔ اس بارہ میں قرآن کریم میں آتا ہے ۔ كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ
تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ "
یعنی اے مسلمانو ! تم سب اُمتوں سے بہتر ہو۔ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تم کسی ایک قوم کے فائدہ
کے لئے کھڑے نہیں ہوئے بلکہ تم کالوں کے لئے بھی ہو اور گوروں کے لئے بھی ہو، مشرقیوں
کے لئے بھی ہوا اور مغربیوں کے لئے بھی ہو، تمہارا دروازہ سب کے لئے کھلا ہے اور تمہارا فرض
ہے کہ تم سب کو آواز دو اور کہو کہ آجاؤ مشرق والو، آ جاؤ مغرب والو، آ جاؤ شمال والو، آ جاؤ
جنوب والو ، آ جاؤ غریبو، آ جاؤ امیر و ، آ جاؤ طاقتور و ، آجاؤ کمزورو ۔ غرض تم سب کو آواز
دو کیونکہ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تم وہ قوم ہو جو ساری دنیا کے فائدہ کے لئے پیدا کی گئی ہو۔ جس
طرح وہاں اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا کہ اِنَّ اَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ وہ پہلا گھر ہے جو لِلنَّاسِ
بنا، اسی طرح انبیاء کی جماعتیں بھی جب کھڑی کی جاتی ہیں تو لِلنَّاسِ کھڑی کی جاتی ہیں ۔
موسیٰ کے زمانہ میں اُمتِ موسوی کا دروازہ گو صرف بنی اسرائیل کے لئے کھلا تھا مگر اپنے
دائرہ میں وہاں بھی کامل مساوات تھی لیکن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں اس دائرہ کو ایسا
وسیع کر دیا گیا کہ ساری دنیا کو اس کے اندر شامل کر لیا گیا ۔ پس فرماتا ہے اے مسلمانو ! تم
لوگوں کے فائدہ کے لئے بنائے گئے ہو۔ اس کے بعد اس کا ذکر فرماتا ہے کہ مسلمانوں سے
لوگوں کو فائدہ کس طرح پہنچے گا۔ فرماتا ہے تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ تم لوگوں کو نیکی کی تعلیم دیتے
ہو ، تمام بنی نوع انسان کو تبلیغ کرتے ہو، انہیں نیک اخلاق سکھاتے ہو، کہتے ہو کہ فلاں فلاں
بات پر عمل کرو تا کہ تمہیں خدا تعالیٰ کا قرب حاصل ہو وَ تَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ اور تم بدیوں
سے لوگوں کو روکتے ہو ، وَتُؤْمِنُونَ بِاللهِ اور تم نڈر ہو کر یہ کام کرتے ہو۔ یہاں ایمان سے
صرف مان لینا مراد نہیں ، کیونکہ اَمر بِالْمَعْرُوفِ اور نَهِی عَنِ الْمُنْكَرِ خدا تعالیٰ پر ایمان
لائے بغیر نہیں ہو سکتا اور جب ایمان پہلے ہی حاصل تھا تو آخر میں تُؤْمِنُونَ بِاللهِ کہنے کی کیا
ضرورت تھی ۔ اگر اس ایمان سے مراد محض خدا پر ایمان لانا ہوتا تو آیت یوں ہوتی کہ
انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۲)
تُؤْمِنُونَ وَتَامُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ مگر آیت اس کے الٹ ہے جس
سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ ایمان کے معنے صرف مان لینے کے نہیں بلکہ کچھ اور ہیں ۔ اور وہ
معنے جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں یہ ہیں کہ تم لوگوں سے نہیں ڈرتے بلکہ خدا سے ہی ڈرتے ہو
اور ان کاموں میں کسی نقصان کی پرواہ نہیں کرتے بلکہ نڈر ہو کر کام کرتے ہو جیسے فرماتا ہے ۔
فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَةَ اَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ
عَلَى الْكَفِرِينَ يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلَا يَخَافُوْنَ لَوْمَةَ لائِم لا
أمر بالمعروف اور نہی عن المنکر غرض اس آیت میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ جس طرح مادی مسجد تمام بنی نوع انسان کے فائدہ کے لئے
ہوتی ہے، اسی طرح یہ روحانی مسجد تمام بنی نوع انسان کے فائدہ کے لئے ہے اور وہ اس پر عمل
مندرجہ ذیل طریق سے کرتی ہے۔
-
(الف) تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ سب انسانوں کو حُسنِ سلوک کی تعلیم دیتی اور اس طرح
لوگوں کے حقوق کو محفوظ کرتی ہے ۔ تَأْمُرُونَ کے الفاظ میں اللہ تعالیٰ نے نظام کی طرف بھی
اشارہ کیا ہے اور بتایا ہے کہ مسلمان صرف وعظ ہی نہیں کرتے بلکہ لوگوں سے نیک باتیں منواتے
ہیں ۔ اگر صرف تَعِظُونَ النَّاسَ ہوتا تو اس کے معنے یہ ہوتے کہ وہ لوگوں کو وعظ و نصیحت کرتے
ہیں مگر خدا نے تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ کے الفاظ استعمال کئے ہیں جس میں یہ بتایا ہے وہ لوگوں
کو صرف وعظ ونصیحت کی بات کہہ دینا کافی نہیں سمجھتے بلکہ لوگوں سے عمل بھی کراتے ہیں ۔ اگر
تعلیم سے عمل ہو تو تعلیم دیتے ہیں ، تربیت سے عمل ہو تو تربیت کرتے ہیں، منت سماجت سے
کوئی عمل کرنے کے لئے تیار ہو تو اس کی منت سماجت کرتے ہیں اور اگر کوئی نگرانی کا محتاج ہو
جیسے نابالغ بچے ہیں تو اسے حکم دیتے ہیں ( یعنی ان امور میں اور ان لوگوں کو جن میں اور جن کو
حکم دینے کی اجازت ہے حکم دیتے ہیں ورنہ بالغ اور عاقل سے جبراً جبراً کوئی امر منوانا جو اس کے
عقیدہ کے خلاف ہو اسلام میں جائز نہیں ) غرض وہ صرف اپنی زبان سے بات نکال کر خوش
نہیں ہو جاتے بلکہ جس طرح بھی بن پڑتا ہے لوگوں سے عمل کرانے کی جد وجہد کرتے ہیں اور
جب تک لوگوں کی عملی حالت درست نہ ہو جائے خوش نہیں ہوتے ۔
(ب) تَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وہ تمام بنی نوع انسان کو ظلم اور تعدی اور شرارت سے
روکتے ہیں ۔ یہاں بھی نہی کا لفظ استعمال فرمایا ہے وعظ کا نہیں ۔