حضرت زیدؓ کا اپنی آزادی پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کو ترجیح دینا

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۲)
یہ اندازہ لگا کر کہ وہ ماہوار کتنا کما سکتا ہے اُس کے ذمہ ایک رقم مقرر کر دیگا اور پھر اس کے
ماہوار گزارے کو منہا کر کے مطالبہ کرے گا کہ اتنی رقم ماہوارتم تاوان کے طور پر ادا کرتے چلے
جاؤ۔ اس طرح وہ اقساط کے ذریعہ تاوان ادا کرتا رہے گا مگر جزوی آزاد وہ اسی دن سے ہو
جائے گا جس دن وہ قاضی کے سامنے یہ اقرار کریگا۔ اگر ادائیگی رقم سے پہلے وہ شخص فوت ہو
جائے تو اُس کا بقیہ مال اور ترکہ آقا کو مل جائے گا۔ اور اگر وہ زندہ رہے گا تو اس فیصلہ کے ماتحت وہ
اپنی رقم ادا کرنے پر مجبور ہوگا ۔ غرض اسلامی جنگوں کے ماتحت جب بھی غلام گرفتار ہو کر آئیں گے
انہیں یا تو ہمیں خود چھوڑ دینا ہوگا یا ہمیں حکم ہوگا کہ ہم تاوان وصول کریں۔ اگر اس کے بھائی بند
اور رشتہ دار اس وقت آزادی کی قیمت ادا کریں تو وہ اُس وقت آزاد ہو جائے گا۔ اور اگر اس کے
رشتہ دار غریب ہوں یا وہ فدیہ ادا کرنا پسند نہ کریں تو وہ مکاتبت کا مطالبہ کرنے کا حق دار ہوگا اور
مسلمان قاضی کا فرض ہوگا کہ وہ اُس کی حیثیت کے مطابق اس پر فدیہ عائد کرے اور پھر اس کا
گزارہ مقرر کر کے مناسب رقم ماہوار بطور فدیہ آزادی ادا کرنے کا اُسے حکم دے۔ جب یہ
عہد و پیمان تحریری طور پر ہو جائے گا تو اُس دن سے ہی وہ اپنے اعمال کے لحاظ سے آزاد ہو جائے گا۔
اب دیکھو! اس تعلیم کے ہوتے ہوئے کیا کوئی شخص بھی اپنی مرضی کے خلاف غلام رہ سکتا
ہے؟ جب بھی کوئی غلام آئے گا ہم اس بات کے پابند ہونگے کہ یا تو اُسے خود آزاد کر دیں یا وہ
فدیہ ادا کر کے آزاد ہو جائے۔ اور اگر اس کی طاقت میں یہ بات نہ ہو تو اس کے بیوی بچے اور
رشتہ دار فدیہ ادا کر دیں اور اگر وہ بھی ادا نہ کر سکتے ہوں تو قاضی کے پاس جا کر فدیہ ادا
کرنے کا اقرار کرے اور قاضی ادائیگی کی جو صورت تجویز کرے اُس پر عمل کرے، ان تمام
صورتوں میں وہ آزاد ہو جائے گا۔ اور اگر کوئی شخص ان شرائط میں سے کسی شرط سے بھی فائدہ
نہیں اُٹھاتا تو اس کے معنے یہ ہیں کہ وہ اپنے آپ کو غلام نہیں سمجھتا بلکہ گھر کا ایک فرد سمجھتا ہے
اور عُرفِ عام کی رُو سے آزاد ہونے کو پسند ہی نہیں کرتا۔
ممکن ہے کوئی کہہ دے کہ یہ کیسے ہو سکتا حضرت زیڈ کا اپنی آزادی پر محمد رسول اللہ ہے کہ کوئی شخص دوسرے سے تھر کو اپنے
صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کو ترجیح دینا گھر سے بہتر قرار دے اور کسی شرط پر بھی آزاد ہونا پسند نہ کرے ۔سواس کے
لئے میں ایک مثال دیدیتا ہوں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بعض دفعہ ایسے حالات بھی پیدا ہو سکتے

انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۲)
ہیں کہ کوئی شخص غلامی کو اپنے گھر کی آزادی پر ترجیح دینے کے لئے تیار ہو جائے وہ مثال یہ ہے
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جس قدر غلام تھے اُن تمام کو حضرت خدیجہ سے شادی
ہوتے ہی آپ نے آزاد کر دیا تھا۔ اس کے بعد تاریخ سے ثابت نہیں کہ آپ نے اپنے پاس
کوئی غلام رکھا ہو ہاں غلام کو آزاد کر کے اسے خادم کے طور پر رکھا ہو تو یہ اور بات ہے۔لیکن
ایک غلام جن کا نام زید تھا وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہی رہے اور انہوں نے
آزاد ہونا پسند نہ کیا۔ یہ ایک مالدار خاندان میں سے تھے ۔ کسی جنگ میں انہیں یونانی لوگ
پکڑ کر لے گئے تھے، پھر فروخت ہوتے ہوتے یہ مکہ پہنچے اور حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے
انہیں خرید لیا۔ جب حضرت خدیجہ کی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شادی ہوئی تو
انہوں نے اپنا تمام مال اور غلام ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہبہ کر دیا اور رسول کریم
صلی اللہ مد علیہ علیہ و و آلہ آ وسلم نے فرمایا کہ اس ہبہ کے بعد میں پہلا کام یہ کرتا ہوں کہ ان تمام غلاموں
کو آزاد کر دیتا ہوں ۔ چنانچہ آپ نے سب کو آزاد کر دیا ۔ ادھر حضرت زید کے باپ اور چا،
زید کو تلاش کرتے ہوئے اور ڈھونڈتے ہوئے مکہ آنکلے ۔ وہاں انہیں معلوم ہوا کہ زید رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہے ۔ وہ یہ سُن کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر
ہوئے اور انہوں نے عرض کیا کہ ہمارا ایک بچہ آپ کے پاس غلام ہے آپ ہم سے روپیہ لے
لیں اور اسے آزاد کر دیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تو اسے آزاد کر چکا
ہوں ۔ انہیں خیال آیا کہ شاید یہ بات انہوں نے یونہی ہمیں خوش کرنے کے لئے کہہ دی ہے
ور نہ کیسے ممکن ہے کہ انہوں نے بغیر روپیہ لئے اسے آزاد کر دیا ہو۔ چنانچہ وہ پھر منت سماجت
کرنے لگے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ و صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زید کو آواز دی اور جب وہ آئے تو آپ
نے فرمایا یہ تمہارے باپ اور چاہیں اور تمہیں لینے کے لئے آئے ہوئے ہیں، میرے ساتھ مسجد
میں چلو تا کہ میں اعلان کر دوں کہ تم غلام نہیں بلکہ آزاد ہو چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں
مسجد میں لے گئے اور اعلان کر دیا کہ زید غلام نہیں وہ آزاد ہے اور جہاں جانا چاہے جاسکتا
ہے ۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ اعلان کر دیا تو ان کے باپ اور چچا دونوں
بہت خوش ہوئے اور زید سے کہا کہ اب ہمارے ساتھ چلو ، مگر حضرت زید اُسی وقت مسجد میں
کھڑے ہو گئے اور انہوں نے کہا اے لوگو ! تم اِس بات کے گواہ رہو کہ گو محمد صلی اللہ علیہ علیہ وسلم و نے
مجھے آزاد کر دیا ہے مگر میں اُن سے آزاد نہیں ہونا چاہتا اور انہی کے پاس رہنا چاہتا ہوں ۔

آج 10 میں سے 10 باقی