حضرت عمرؓ کے عہدِ خلافت کا ایک زرّین واقعہ
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۲)
کہہ
صحابی اُٹھے اور انہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ! میرا ایک حق آپ کے ذمہ ہے آپ نے فرمایا کیا ؟
اُس نے کہا فلاں موقع پر جبکہ آپ لڑائی میں مسلمانوں کی صفیں درست کر رہے تھے، اگلی صف
میں کچھ خرابی تھی آپ صف میں راستہ بنا کر آگے گزرے تو آپ کی گہنی مجھے لگ گئی ۔ آپ نے
فرمایا کہاں لگی تھی ؟ اُس نے پیٹھ پر ایک جگہ دکھائی اور کہا اس جگہ لگی تھی ۔ آپ اُس وقت بیٹھ گئے
اور فرمایا میرے بھی اسی جگہ گہنی مارلو۔ اس صحابی نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ! اُس وقت میرے تن پر
گرتا نہیں تھا ، نگا جسم تھا اور ننگے جسم پر آپ کی کہنی لگی تھی ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
بہت اچھا اور یہ یہ کہہ کر آپ پ نے نے پیٹھ پر سے کپڑا اٹھایا اور فرمایا اب تم نم کہنی مارلو۔ صحابہ کی حالت
کا تم اُس وقت اندازہ لگا سکتے ہو، ایک طرف اُن کے دلوں میں یہ جذبات موجزن تھے کہ
خدا کا رسول عنقریب ہم سے جدا ہونے والا ہے اور اس وجہ سے اُن کے دل سوز وگداز سے
بھرے ہوئے تھے اور دوسری طرف اس صحابی کا یہ مطالبہ ان کے سامنے تھا ۔ اگر ان کا بس چلتا تو
وہ یقیناً اس صحابی کی تکہ بوٹی کر دیتے مگر اسلامی شریعت انہیں روک رہی تھی اس لئے وہ
خون کے گھونٹ پی پی کر صبر کر گئے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گرتا اُٹھایا اور فرمایا تم نے
ٹھیک کیا کہ مجھ سے اب بدلہ لینے لگے ہو اور قیامت پر اُٹھا نہیں رکھا۔ تو وہ صحابی جنھوں نے
مطالبہ کیا تھا پرنم آنکھوں کے ساتھ آپ پر جھکے اور آپ کی پیٹھ پر بوسہ دیتے ہوئے کہا
يَا رَسُولَ اللَّهِ ! بیشک مجھے آپ کی گہنی لگی تھی مگر میں نے یہ سارا بہانہ اس وقت صرف اس لئے بنایا
تھا تا کہ میں اس وقت کہ آپ اپنی جدائی کا ذکر کر رہے ہیں آخری دفعہ آپ کے جسم کو بوسہ
دے لوں کا یہ کس قدر ز بر دست مساوات ہے جو اسلام نے قائم کی ۔ کیا دنیا ! کیا دنیا اس مساوات ساوات کی کوئی
بھی نظیر پیش کر سکتی ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ جس طرح مسجد میں امیر اور غریب کا امتیاز اُٹھ
جاتا ہے، بادشاہ اور رعایا کا فرق جاتا رہتا ہے، اسی طرح اسلام میں داخل ہونے کے بعد تمام
مساوات کے دائرہ میں آجاتے ہیں اور کسی کو کسی دوسرے پر فضیلت نہیں رہتی ۔
حضرت عمرؓ کے عہد خلافت کا ایک زرین واقعہ پھر یہ عمل آپ تک ہی ختم نہیں
ہو گیا بلکہ آپ کی وفات کے بعد
بھی برابر جاری رہا، حضرت عمرؓ کا ایک مشہور واقعہ ہے جس کے نتیجہ میں گو آپ کو تکلیف بھی
اُٹھانی پڑی مگر آپ نے اس تکلیف کی کوئی پرواہ نہ کی اور وہ مساوات قائم کی جو اسلام دنیا میں
قائم کرنا چاہتا ہے ۔ وہ واقعہ یہ ہے ہ یہ ہے کہ جبلہ ابن ا ایہم ایک بہت بڑے عیہ عیسائی قبیلے کا سردار تھا
انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۲)
جب شام کی طرف مسلمانوں نے حملے شروع کئے تو یہ اپنے قبیلہ سمیت مسلمان ہو گیا اور حج کے
لئے چل پڑا۔ حج میں ایک جگہ بہت بڑا ہجوم تھا، اتفاقاً کسی مسلمان کا پاؤں اس کے پاؤں پر
پڑ گیا۔ بعض روایتوں میں ہے کہ اُس کا پاؤں اُس کے جُبہ کے دامن پر پڑ گیا۔ چونکہ وہ اپنے
آپ کو ایک بادشاہ سمجھتا تھا اور خیال کرتا تھا کہ میری قوم کے ساٹھ ہزار آدمی میرے تابع فرمان
ہیں، بلکہ بعض تاریخوں سے پتہ چلتا ہے کہ ساٹھ ہزار محض اس کے سپاہیوں کی تعداد تھی ۔
بہر حال جب ایک ننگ دھڑنگ مسلمان کا پیر اُس کے پیر پر آپڑا تو اُس نے غصہ میں آ کر زور
سے اُسے تھپڑ مار دیا اور کہا تو میری ہتک کرتا ہے تو جانتا نہیں کہ میں کون ہوں، تجھے ادب سے
پیچھے ہٹنا چاہئے تھا تُو نے گستاخانہ طور پر میرے پاؤں پر اپنا پاؤں رکھدیا۔ وہ مسلمان تو تھپڑ کھا کر
خاموش ہو رہا مگر ایک اور مسلمان بول پڑا کہ تجھے پتہ ہے کہ جس مذہب میں تو داخل ہوا ہے وہ
اسلام ہے اور اسلام میں چھوٹے بڑے کا کوئی امتیاز نہیں ۔ بالخصوص اس گھر میں امیر اور غریب
میں کوئی فرق نہیں سمجھا جاتا۔ اُس نے کہا میں اس کی پرواہ نہیں کرتا۔ اس مسلمان نے کہا کہ عمر
کے پاس تمہاری شکایت ہو گئی تو وہ اس مسلمان کا بدلہ تم سے لیں گے ۔ جبلہ ابن ایم نے جب
سنا تو آگ بگولا ہو کر کہنے لگا کیا کوئی شخص ہے جو جبلہ ابن ایم کے منہ پر تھپڑ مارے۔ اس نے
کہا کسی اور کا تو مجھے پتہ نہیں مگر عمر تو ایسے ہی ہیں یہ سنکر اُس نے جلدی سے طواف کیا اور سیدھا
حضرت عمر کی مجلس میں پہنچا اور پوچھا کہ اگر کوئی بڑا آدمی کسی چھوٹے آدمی کو تھپڑ مار دے تو
آپ کیا کیا کرتے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا یہی کرتے ہیں کہ اس کے منہ پر اس چھوٹے شخص
سے تھپڑ مرواتے ہیں ۔ وہ کہنے لگا آپ میرا مطلب سمجھے نہیں میرا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی بہت
بڑا آدمی تھپڑ مار دے تو پھر آپ کیا کیا کرتے ہیں؟ آپ نے فرمایا اسلام میں چھوٹے بڑے کا
کوئی امتیاز نہیں ۔ پھر آپ نے کہا جبلہ ! کہیں تم ہی تو یہ غلطی نہیں کر بیٹھے؟ اِس پر اُس نے جھوٹ
بول دیا اور کہا کہ میں نے تو کسی کو تھپڑ نہیں مارا، میں نے تو صرف ایک بات پوچھی ہے۔ مگر وہ
اُسی وقت مجلس سے اُٹھا اور اپنے ساتھیوں کو لے کر اپنے ملک کی طرف بھاگ گیا اور اپنی قوم
سمیت مرتد ہو گیا اور مسلمانوں کے خلاف رومی جنگ میں شامل ہوا۔ لیکن حضرت عمرؓ نے اس
کی پرواہ نہ کی ۔
A
یہ
یہ ہے وہ مساوات جس کی مثال کسی اور قوم میں نہیں ملتی اور یہ ویسی ہی مساوات ہے
جیسے مسجد مساوات قائم کیا کرتی ہے۔ جس طرح وہاں امیر اور غریب میں کوئی فرق نہیں ہوتا