فتوحات میں حاصل ہونے والے اموال کی تقسیم کے متعلق قرآنی ہدایات

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
اسی طرح اسلام میں چھوٹے بڑے میں کوئی فرق نہیں ۔
سیر روحانی (۲)
مساوات کے قیام کے لئے اسلام میں زکوۃ کا حکم پھر مساوات قائم کرنے کا ایک اور ذریعہ اسلام نے
اختیار کیا اور جس پر صحابہ بڑی شدت سے عمل کرتے تھے زکوۃ کا مسئلہ ہے ۔ اسلام نے زکوۃ
اسی لئے مقرر کی ہے تا کہ لوگوں میں مساوات قائم رہے یہ نہ ہو کہ بعض لوگ بہت امیر ہو جائیں
اور بعض لوگ غریب ہو جائیں ۔ چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم زکوۃ کے بارہ میں فرماتے
ہیں ۔ تُؤْخَذُ مِنْ اَغْنِيَاءِ هِمْ وَ تُرَدُّ عَلَى فُقَرَاءِ هِمْ و کہ وہ امیروں سے لی جائے گی
اور غریبوں کو دی جائے گی ، کیونکہ ان کے اموال میں اس قدر حصہ دراصل غرباء کا ہے اور اُن
کا حق ہے کہ اُن کا حصہ ان کو واپس دیا جائے ۔ یہ زکوۃ سرمایہ پر اڑھائی فیصدی کے حساب
سے وصول کی جاتی ہے اگر سرمایہ پر چھ فیصدی نفع کا اندازہ لگایا جائے تو اڑھائی فیصدی زکوۃ
کے معنی یہ بنتے ہیں کہ منافع کا چالیس فیصدی اللہ تعالیٰ غرباء کو دینے کا ارشاد فرماتا ہے گویا
شریعت نے ایک بڑا بھاری ٹیکس مسلمانوں پر لگا دیا ہے تا کہ اس روپیہ کو غرباء کی ضروریات
پر خرچ کیا جائے اور ان کی ترقی کے سامان مہیا کئے جائیں ۔
فتوحات میں حاصل ہونے والے اسی طرح کی یعنی وہ اموال جو فتوحات میں
حاصل ہوں ان کے متعلق شریعت کا حکم ہے
اموال کی تقسیم کے متعلق قرآنی ہدایات کہ انہیں علاوہ اور قومی ضرورتوں پر خرچ
کرنے کے غرباء میں بھی تقسیم کیا جائے تا کہ
امیر اور غریب کا فرق مٹ جائے ، اللہ تعالیٰ اس کے متعلق قرآن کریم میں ہدایت دیتے
ہوئے فرماتا ہے ۔ مَا أَفَاءَ اللهُ عَلَى رَسُولِهِ مِنْ أَهْلِ الْقُرَى فَلِلَّهِ وَ لِلرَّسُولِ وَ لِذِي
الْقُرْبَى وَ الْيَتَمَى وَ الْمَسْكِينِ وَ ابْنِ السَّبِيلِ كَى لَا يَكُونَ دُولَةً بَيْنَ الْأَغْنِيَاءِ مِنْكُمْ ۔
کہ وہ اموال جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے تم کو بغیر کسی محنت کے مل جایا کریں ، ان کے متعلق
ہماری یہ ہدایت ہے کہ وہ اموال اللہ تعالیٰ کا حق ہیں شریعت کو جب ہم اس نقطۂ نگاہ سے دیکھتے
ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے حق سے کیا مراد ہے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حق سے مراد یہ ہے
کہ وہ مال غرباء اور ضروریاتِ دین اور ضروریاتِ قومی پر خرچ کیا جائے ۔ ضروریات دینی و
ضروریات قومی تو ظاہر ہے کہ اللہ تعالی کی ذمہ داری ہونے کی وجہ سے اللہ کے لفظ میں شامل

انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۲)
ہیں ، غرباء کے متعلق سوال ہو سکتا ہے کہ وہ اللہ کے لفظ میں کس طرح شامل ہیں؟ سو اس کا جواب
یہ ہے کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ إِلَّا عَلَى اللَّهِ رِزْقُهَا
یعنی ہر چلنے والی چیز جو زمین پر رینگتی یا چلتی ہے اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے کہ اسے رزق پہنچائے ۔ پس
جب اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہر جاندار کا رزق ہے تو جاندار ایسے ہیں کہ ان کے لئے رزق کمانے کا
طریق خدا تعالیٰ نے جاری کیا ہے اگر وہ رزق نہ کما سکیں تو اللہ تعالیٰ کے خزانہ سے انہیں رزق دینا
ہوگا اور سب سے مقدم خزانہ اللہ تعالیٰ کا وہی مال ہے جسے خدا کا مال شریعت نے قرار دیا ہو۔
حدیث میں بھی اس آیت کی تشریح دوسرے الفاظ میں آتی ہے لکھا ہے کہ جب قیامت
کے دن لوگ اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش ہونگے تو اللہ تعالیٰ ان میں سے بعض کو فرمائے گا کہ تم
جنت میں جاؤ کیونکہ میں بھوکا تھا تم نے مجھے کھانا کھلایا، میں پیاسا تھا تم نے مجھے پانی پلایا، میں
ننگا تھا تم نے مجھے کپڑا پہنایا۔ تب مؤمن حیران ہو کر کہیں گے کہ اے خدا ! تو ہم سے ہنسی کرتا
ہے، آپ ننگے کب ہو سکتے تھے، آپ بھوکے اور پیاسے کب ہو سکتے تھے کہ ہم آپ کو کپڑے
پہناتے ، ہم آپ کو کھانا کھلاتے اور ہم آپ کو پانی پلاتے ۔ تب خدا تعالیٰ فرمائیگا کہ تم میری
بات کو نہیں سمجھے ، جب دُنیا میں کوئی غریب بندہ بھوکا ہوتا تھا اور تم اسے کھانا کھلاتے تھے تو تم
اسے کھانا نہیں کھلاتے تھے بلکہ مجھے کھانا کھلاتے تھے اور جب دُنیا میں کوئی غریب آدمی پیاسا
ہوتا تھا اور تم اسے پانی پلاتے تھے تو تم اسے پانی نہیں پلاتے تھے بلکہ مجھے پانی پلاتے تھے
اور جب دنیا میں کوئی غریب آدمی ننگا ہوتا تھا اور تم اسے کپڑے پہناتے تھے تو تم اسے کپڑے
نہیں پہناتے تھے بلکہ مجھے کپڑے پہناتے تھے ۔ ۲۲
ہمارے رسول کا
اس حدیث کا بھی یہی مطلب ہے کہ غریبوں کو دینا اللہ تعالیٰ کو دینا ہے کیونکہ ان کا
رزق اللہ تعالی کی ذمہ داریوں میں سے ہے پھر فرماتا ہے۔ وَلِلرَّسُولِ ان اموال میں
رسول کا بھی حصہ ہے اور رسول کے حصہ سے مراد مراد بھی غرباء میں اموال تقسیم کرنا کرنا ہے
کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے ثابت ہے کہ آپ اس قسم کے اموال اپنے پاس
نہیں رکھا کرتے تھے بلکہ غرباء میں تقسیم کر دیا کرتے تھے اور حقیقت یہ ہے کہ جو ذمہ داریاں
خدا تعالیٰ کی ہیں وہی ظلی طور پر رسول کی ہیں اس لئے ان ذمہ داریوں کی ادائیگی پر جو رقم
خرچ ہوگی وہ رسول کو دینا ہی قرار دی جائیگی ۔ پھر فرماتا ہے وَلِذِي الْقُرْبی ۔ ذی القربی
کا بھی اس میں حق ہے شیعہ لوگ اسکے عام طور پر یہ معنے کرتے ہیں کہ اموال فئے میں رسول کریم

آج 10 میں سے 10 باقی