ایک صحابیؓ کی عظیم الشان قربانی

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۲)
وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ اور ان کو کتاب اور حکمت سکھاتا ہے گویا خدا خود صحابہ کی
پاکیزگی کی شہادت دیتا ہے۔ دوسری جگہ ان کی پاکیزگی کی شہادت ان الفاظ میں دی گئی ہے
سے
کہ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ الله تعالى ان سے راضی ہو گیا اور وہ اللہ تعالیٰ
راضی ہو گئے ۔ تیسری جگہ یہ شہادت اس طرح دی گئی ہے کہ فَمِنْهُمْ مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ وَ
مِنْهُمْ مَّنْ يَنْتَظِرُ یعنی یہ خدا کے اتنے نیک بندے ہیں کہ ان میں سے بعض تو اُس عہد کو جو
انہوں نے خدا سے کیا تھا پورا کر چکے ہیں اور بعض گو دل سے پورا کر چکے ہیں مگر ابھی عملی رنگ
میں انہیں عہد کو پورا کر کے دکھانے کا موقع نہیں ملا اور وہ اُس وقت کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ
انہیں بھی خدا کی طرف سے یہ موقع عطا ہو، حدیثوں میں صحابہ کی اس قربانی کے متعلق ایک
مثال بھی بیان ہوئی ہے جس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ انہوں نے اپنے عہد کو کس طرح پورا کیا۔
ایک صحابی کی عظیم الشان قربانی جب جنگ بدر کا موقع آیا تو صحابہ کو یہ احساس
رض
نہیں تھا کہ کوئی لڑائی ہونے والی ہے بلکہ خیال یہ تھا
کہ ایک قافلہ کی شرارتوں کے سد باب کے لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نکلے ہیں ، اسی لئے کئی
صحابہ مدینہ میں بیٹھے رہے تھے اور ساتھ نہیں گئے مگر جب اسی لشکر کے باہر نکلنے کا نتیجہ یہ ہوا کہ کفار
کے لشکر سے بغیر امید کے جنگ ہو گئی اور کئی صحابہ نے قربانی کا بے مثال نمونہ دکھا یا تو جو لوگ اس
جنگ میں شامل نہیں ہوئے تھے ان کے دلوں میں رشک پیدا ہوا ۔ ایسے ہی لوگوں میں سے ایک
حضرت انس کے چچا تھے، جب کسی مجلس میں جنگ بدر کے کارناموں کا ذکر ہوتا اور شامل ہونے
والے صحابہ کہتے کہ ہم نے یہ کیا ہم نے وہ کیا تو پہلے تو وہ خاموشی سے سنتے رہتے مگر آخر وہ بول
ہی پڑتے اور کہتے تم نے کیا کیا ۔ اگر میں ہوتا تو تم کو بتا تا کہ کس طرح لڑا کرتے ہیں ۔ صحابہؓ اس
بات کو سنتے اور ہنس پڑتے مگر آخر خدا تعالیٰ نے اُن کی دعائیں سن لیں اور اُحد کا دن آ گیا۔ اس
جنگ میں مسلمانوں کی غفلت سے ایک وقت ایسا آیا کہ اسلامی لشکر تتر بتر ہو گیا اور پھر ایک
وقت ایسا بھی آیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد صرف گیارہ صحابی رہ گئے ۔ مسلمانوں
کے مقابلہ میں کفار تین ہزار تھے ۔ جب دشمن نے دیکھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد
صرف چند آدمی رہ گئے گئے ہیں تو اُس نے یکدم حملہ کر دیا اور کفار ۔ حملہ کر دیا اور کفار کے لشکر کا ایسا ریلا آیا کہ اُن
گیارہ آدمیوں کے بھی پاؤں اکھڑ گئے ۔ حملہ چونکہ سخت تھا ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو زخم
آئے اور آپ کے خود کا ایک کیل آپ کے سر میں گھس گیا اور دندانِ مبارک بھی ٹوٹ کر

انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۲)
گر گئے اور ان زخموں کی تاب نہ لاکر آپ بیہوش ہو کر گڑھے میں گر گئے ۔ 29 اس کے بعد
آپ کے جسم اطہر پر بعض اور صحابہ شہید ہو کر گر گئے اور اس طرح آپ کا جسم لوگوں کی نگاہ
سے چُھپ گیا ۔ مسلمانوں نے آپ کو اِدھر اُدھر تلاش کیا مگر چونکہ آپ نظر نہ آئے اس لئے یہ
افواہ پھیل گئی کہ رسول کریم شہید ہو گئے ہیں بعد میں جب صحابہ کی لاشیں نکالی گئیں تو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی نظر آگئے آپ اُس وقت صرف بیہوش تھے مگر بہر حال اس افواہ کی
وجہ سے تھوڑی دیر کے لئے مسلمانوں کے حواس جاتے رہے ۔ بعد میں جب انہیں معلوم ہوا کہ
آپ زندہ ہیں تو اُن کی تکلیف جاتی رہی اور وہ بہت خوش ہو گئے ۔ اس جنگ میں چونکہ ابتداء
میں مسلمانوں نے فتح حاصل کر لی تھی اس لئے بعض مسلمان اطمینان سے اِدھر اُدھر چلے گئے اُنہی
میں حضرت انس کے چا بھی تھے۔ وہ ایک طرف آرام سے کھجوریں کھاتے پھرتے تھے کہ اتنے
میں انہوں نے دیکھا کہ حضرت عمرؓ ایک پتھر پر بیٹھے ہوئے رو رہے ہیں ۔ وہ حضرت عمر کے پاس
گئے اور کہا کہ عمر ! کیا یہ رونے کا وقت ہے یا خوشی منانے کا وقت ہے؟ اللہ تعالیٰ نے اسلام کو فتح
دی ہے اور تم رو رہے ہو۔ انہوں نے کہا تمہیں پتہ نہیں بعد میں کیا ہوا؟ وہ کہنے لگے مجھے تو کچھ پتہ
نہیں ۔ حضرت عمرؓ نے کہا فتح کے بعد دشمن نے پھر حملہ کر دیا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
شہید ہو گئے ہیں ۔ وہ انصاری کھجوریں کھا رہے تھے اور اُس وقت اُن کے ہاتھ میں آخری کھجور
تھی ، انہوں نے اُس کھجور کی طرف دیکھا اور کہا میرے اور جنت کے درمیان اس کھجور کے سوا
اور ہے ہی کیا۔ یہ کہتے ہوئے انہوں نے اُس کھجور کو پھینک دیا اور پھر حضرت عمرؓ سے مخاطب ہو
کر کہنے لگے واہ عمر ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے اور تم رو رہے ہو، ارے بھائی
جہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گئے ہیں وہی جگہ ہماری بھی ہے ۔ یہ کہا اور تلوار لے کر
دشمن پر ٹوٹ پڑے ایک ہاتھ کٹ گیا تو انہوں نے تلوار کو دوسرے ہاتھ میں پکڑ لیا اور دوسرا ہاتھ
کٹ گیا تو لاتوں سے انہوں نے دشمن کو مارنا شروع کر دیا اور جب لاتیں بھی کٹ گئیں تو
دانتوں سے کاٹنا شروع کر دیا ، غرض آخری سانس تک وہ دشمن سے لڑائی کرتے رہے۔ بعد میں
جب ان کی تلاش کی گئی تو معلوم ہوا کہ دشمن نے ان کے جسم کے ستر ٹکڑے کر دیئے تھے اور وہ
پہچانے تک نہیں جاتے تھے، حدیثوں میں آتا ہے کہ یہ صحابی انہی لوگوں میں سے تھے جن کے
متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ فَمِنْهُمْ مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ وَ مِنْهُمْ مَّنْ يَنْتَظِرُ یہ وہ برکت والے
گھر تھے جس کی وجہ سے خدا نے ان کے متعلق یہ فرمایا کہ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ۔

آج 10 میں سے 10 باقی