صحابہ کریم تمام دنیا کے لئے ہدایت کا موجب تھے
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۲)
پیغام دیا کہ اسے اپنے سر پر رکھا کرو۔ قیصر جو سر پر تاج رکھنے کا عادی تھا اُس نے جو گاڑھے کی
میلی کچیلی ٹوپی دیکھی تو وہ سخت گھبرایا مگر ایک روز جب اُسے درد کا شدید دورہ ہوا تو اُس نے مجبوراً
ٹوپی اپنے سر پر رکھ لی اور خدا تعالیٰ کی قدرت نے یہ نشان دکھایا، اِدھر اُس نے اپنے سر پر ٹوپی رکھی
اور اُدھر اُسے آرام آ گیا۔ پھر تو اُس کا دستور ہی یہی ہو گیا کہ جب وہ دربار میں بیٹھتا تو حضرت عمر
کی میلی کچیلی اور پھٹی پرانی ٹوپی اپنے سر پر رکھ لیتا۔ تو اللہ تعالیٰ جن لوگوں کو برکتیں دیتا ہے اُن
کی چیزوں میں بھی برکت پیدا ہو جاتی ہے۔ ایک دفعہ ایک دوست نے مجھ سے ذکر کیا کہ ان کی
ریڑھ کی ہڈی میں سل کا مادہ پیدا ہو گیا تھا۔ ایکسرے کرایا تو بھی یہی نتیجہ نکلا ، آخر وہ کہتے ہیں میں
قادیان آگیا کہ اگر مرنا ہے تو قادیان چل کر مروں اور میں نے تمام علاج چھوڑ کر آپ سے دعا
کرائی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ کچھ عرصہ کے بعد مجھے آرام آنا شروع ہو گیا اور آخر با لکل صحت ہوگئی۔ میں
پھر لاہور گیا اور ایکسرے کرایا تو انہیں ڈاکٹروں نے جنھوں نے پہلے میرا ایکسرے کیا تھا، ایک بار
ایکسرے کیا پھر دوسری بار ایکسرے کیا اور جب کہیں بھی انہیں سل کا مادہ نظر نہ آیا تو وہ کہنے لگے
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ ہڈی ہی بدل گئی ہے۔ تو اللہ تعالیٰ اپنے جن بندوں کو برکت دیتا ہے اُن کی
باتوں میں ، اُن کے کپڑوں میں ، اُن کی دعاؤں میں اور اُن کی تمام چیزوں میں برکت رکھ دیتا
ہے۔ غرض جس طرح مسجد ایک برکت والی چیز ہے اسی طرح صحابہ کا گروہ برکت والا تھا اور دنیا نے
اس گروہ کی جسمانی اور روحانی برکات کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا۔
صحابہ کرام تمام دنیا کے لئے ہدایت کا موجب تھے مسجد کی تیسری غرض یہ ہوتی
ہے کہ وہ هُدًى لِّلْعَالَمِينَ
ہوتی ہے یہ بات بھی صحابہ میں پائی جاتی تھی چنانچہ اللہ تعالیٰ سورہ اعراف میں فرماتا ہے ۔
وَ مِمَّنْ خَلَقْنَا أُمَّةٌ يَهْدُونَ بِالْحَقِّ وَ بِهِ يَعْدِلُونَ *
اس رکوع میں پہلے تو اللہ تعالیٰ نے یہود کی بُرائیاں بیان فرمائی ہیں اور بتایا ہے کہ وہ
کیسے نالائق ہیں اس کے بعد فرماتا ہے کہ سارے ہی ایسے نالائق نہیں بلکہ اس رسول کے
ذریعہ ہم نے جن لوگوں کو کھڑا کیا تھا وہ ایسے ہیں جو سچائی کو دنیا میں پھیلاتے ہیں اور انصاف
سے کام لیتے ہیں ۔ پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی صحابہ کی ہدایت کی شہادت دیتے ہوئے
فرماتے ہیں ۔ اَصْحَابِي كَالنُّجُومِ فَبِأَيِّهِمُ اقْتَدَيْتُمْ اِهْتَدَيْتُمْ اس کہ میر -
کی طرح ہیں جس طرح تم کسی ستارے کو نشان قرار دیکر چل پڑو تو منزل مقصود پر پہنچ سکتے ہو،
۳۱
میرے صحابہ ستاروں
انوار العلوم جلد ۱۶
میرے بھا
پرور
سیر روحانی (۲)
اسی طرح تم میرے کسی صحابی کے پیچھے چل پڑو وہ تمہیں خدا کے دروازہ پر پہنچا دیگا۔ چنانچہ
سب صحابه هُدًى لِلْعَالَمِینَ کا ایک عملی نمونہ تھے اور وہ دوسروں کو نیکی کی تعلیم دینے میں سب
سے آگے رہتے تھے ۔ مکی زندگی کا کا یہی ایک واقعہ صحابہؓ کے اس طریق عمل پر روشنی ڈالنے کے
لئے کافی ہے۔ ایک صحابی جن کا نام عثمان بن مظعون تھا تیرہ چودہ سال کی عمر میں مسلمان
ہوئے ، اُن کا باپ عرب میں بہت وجاہت رکھتا تھا۔ جب یہ مسلمان ہو گئے تو مکہ کے ایک
بہت بڑے رئیس نے جو اُن کے باپ کا دوست تھا انہیں اپنے پاس بُلایا اور کہا آجکل مسلمانوں
کی سخت مخالفت ہے، میں تمہیں اپنی پناہ میں لے لیتا ہوں تمہیں کوئی شخص تکلیف نہیں پہنچا سکے
گا ۔ انہوں نے اُس کی بات مان لی اور اُس رئیس نے خانہ کعبہ میں جا کر اعلان کر دیا کہ عثمان
بھائی کا بیٹا ہے اسے کوئی شخص دُکھ نہ دے۔ عربوں میں یہ طریق تھا۔ یہ طریق تھا کہ جب ا
جب
ان میں
سے کوئی رئیس کسی کو اپنی پناہ میں لینے کا اعلان کر دے تو پھر اسے کوئی تکلیف نہیں دیتا تھا اگر ایسا
کرتا تو اُسی رئیس اور اُس کے قبیلہ سے لڑائی شروع ہو جاتی تھی ۔ ایک دن حضرت عثمان کسی
جگہ سے گزر رہے تھے کہ انہوں نے دیکھا ایک مسلمان غلام کو کفار بڑی بیدردی سے مار پیٹ
رہے ہیں ۔ ان کے دل میں خیال پیدا ہوا کہ یہ بہت بُری بات ہے کہ میں تو مکہ میں امن سے
رہوں اور میرے بھائی تکلیف اُٹھاتے رہیں چنانچہ وہ سیدھے اُس رئیس کے پاس پہنچے اور
اُسے کہا کہ آپ نے جو مجھے اپنی پناہ میں لینے کا اعلان کیا تھا میں اس ذمہ داری سے آپ کو
سبکدوش کرتا ہوں اور آپ کی پناہ میں نہیں رہنا چاہتا۔ اس نے کہا تم جانتے نہیں کہ مکہ
مسلمانوں کے لئے کیسی خطرناک جگہ ہے اگر میں نے اپنی پناہ واپس لے لی تو لوگ فوراً تم کو
ایذاء دینے لگ جائیں گے۔ انہوں نے کہا مجھے اس کی پروا نہیں ، مجھ سے یہ دیکھا نہیں جاتا کہ
میں تو آرام سے رہوں اور میرے بھائی تکلیفیں اُٹھاتے رہیں ۔ چنانچہ ان ان کے اصرار پر اُس
نے خانہ کعبہ میں جا کر اعلان کر دیا کہ عثمان بن مظعون اب میری پناہ میں نہیں رہا۔ اس اعلان
پر ابھی چند دن ہی گزرے تھے کہ عرب کا ایک مشہور شاعر جس کا قصیدہ سبعہ معلقہ میں شامل ہے
مکہ میں آ گیا ۔ اہلِ عرب کا دستور تھا کہ جب کوئی مشہور شاعر آتا تو بہت بڑی مجلس منعقد کی
جاتی اور اُس کے کلام سے لوگ محظوظ ہوتے ۔ اس کے آنے پر بھی ایک بہت بڑی مجلس منعقد کی
گئی اور تمام مکہ والے اِس میں شامل ہوئے ۔ حضرت عثمان بن مظعون بھی اس کا کلام سننے کے
لئے وہاں جا پہنچے اُس نے شعر پڑھتے پڑھتے ایک مصرع یہ پڑھا کہ : -
**
انوار العلوم جلد ۱۶
ع
اَلَا كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلَا اللَّهَ بِاطِلٌ ۳۲
سنو سنو ! خدا کے سوا دنیا کی ہر چیز فنا ہونے والی ہے
سیر روحانی (۲)
حضرت عثمان اس مصرعہ پر بہت ہی خوش ہوئے اور انہوں نے بڑے جوش سے کہا ٹھیک ہے ٹھیک
ہے۔ شاعر نے جس کا نام لبید تھا شور مچا دیا کہ اے مکہ کے لوگو! کیا تم میں اب کسی شریف آدمی
کی قدر نہیں رہی ، میں عرب کا باپ ہوں اور یہ گل کا چھو کرا مجھے داد دے رہا ہے اور کہتا ہے
ٹھیک کہا ، ٹھیک کہا۔ یہ میری عزت نہیں بلکہ ہتک ہے اور میں اسے کبھی برداشت نہیں کر سکتا ۔
لبید کے اس اعتراض پر لوگوں میں ایک جوش پیدا ہو گیا اور وہ عثمان کو مارنے کیلئے اُٹھے لیکن
بعض نے کہا نادان بچہ ہے ایک دفعہ تو اس نے ایسی حرکت کر دی ہے اب آئندہ نہیں کریگا ۔
چنانچہ لوگ خاموش ہو گئے ۔ اس کے بعد لبید نے اسی شعر کا دوسرا مصرعہ پڑھا
سے
ع وَكُلُّ نَعِيمٍ لَا مَحَالَةَ زَائِلٌ ۳۳
ہر نعمت آخر زائل اور تباہ ہو جائے گی۔ اس پر حضرت عثمان بن مظعون پھر بول اُٹھے کہ بالکل غلط
ہے، جنت کی نعمتیں کبھی زائل نہیں ہونگی۔ اب تم خود ہی اندازہ لگا سکتے ہو کہ جو شخص ان کی تعریف
ناراض ہو ا تھا وہ ان کی تردید پر کس قدر جوش سے بھر گیا ہوگا۔ چنانچہ جب انہوں نے سر مجلس
کہہ دیا کہ یہ بات غلط ہے تو اُس نے نظم پڑھنی چھوڑ دی اور کہا کہ میری ہتک کی گئی ہے۔ اس پر
بعض نوجوان غصہ سے اُٹھے اور انہوں نے مارنا شروع کر دیا ، ایک نے اس زور سے آپ کی آنکھ
پر گھونسہ مارا کہ انگوٹھا اندر دھنس گیا اور آنکھ کا ڈیلا پھٹ گیا۔ وہ رئیس جس نے انہیں اپنی پناہ میں
رکھا تھا اُس وقت وہیں موجود تھا اور چونکہ ان کا باپ اُس کا دوست تھا اس لئے عثمان کی تکلیف کو
دیکھ کر اُس کے دل میں محبت کا جوش پیدا ہوا۔ لیکن سارے مکہ کے جوش کے مقابل پر اپنے آپ کو
بے بس دیکھ کر کمزوروں کی طرح عثمان بن مظعون" پر ہی غصہ نکال کر اپنے دل کو ٹھنڈا کرنا چاہا،
چنانچہ غصہ سے انہیں مخاطب کر کے کہا کہ کیا میں نے نہیں کہا تھا کہ تم میری پناہ میں رہو، آخر تمہاری
ایک آنکھ لوگوں نے نکال دی۔ حضرت عثمان بن مظعون نے اپنی آنکھ کا خون پونچھتے ہوئے فرمایا،
مجھے اس کی کوئی پروا نہیں کہ سچ کے بدلے میری ایک آنکھ نکل گئی ہے میری تو دوسری آنکھ بھی اسی
قسم کے سلوک کا انتظار کر رہی ہے۔ ۴۔ اب دیکھو صحابہ کس طرح ح هُدًى لِّلْعَالَمِينَ ثابت ہوئے
وہ یہ برداشت ہی نہیں کر سکتے تھے کہ حق کے خلاف کوئی بات سُنیں اور اُس کی تردید نہ کریں۔
ایک صحابی سے ایک دفعہ کسی نے کہا کہ آجکل بنوامیہ کی حکومت ہے تم کوئی بات نہ کرو،