انتخاب خلافت کے وقت انصار کا عدیم النظیر ایثار اور وُسعتِ حوصلہ
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
وَ يُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَ لَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ ٣٢
سیر روحانی (۲)
یعنی انصار اتنے وسیع الحوصلہ ہیں کہ ان کے دلوں میں دُنیوی اموال اور نعمتوں کی کوئی خواہش
ہی نہیں اُن کا یہی جی چاہتا ہے کہ دوسرے مسلمان بھائیوں کی مدد کریں خواہ خود انہیں تنگی ہو یا
تکلیف ، وہ دوسروں کو آرام پہنچانے کا فکر رکھتے ہیں ۔ جس طرح مسجد کے دروازے ہر ایک کے
لئے کھلے ہوتے ہیں اسی طرح انصار نے اپنی جائدادیں بانٹ دیں اور مکان دیدئیے۔ جب
مہاجرین ہجرت کر کے مدینہ گئے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کو بلایا اور فرمایا کہ یہ لوگ
باہر سے آئے ہیں ، آؤ میں تم دونوں کو آپس میں بھائی بھائی بنا دوں ۔ چنانچہ ایک ایک انصاری اور
ایک ایک مہاجر کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھائی بھائی بنا دیا۔ ہمارے ہاں بعض لوگ بچپن
سے ایک دوسرے کے دوست ہوتے ہیں مگر وہ کسی کے لئے کوئی قربانی نہیں کرتے، لیکن انصار کا
یہ حال تھا کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مہاجرین کو ان کا بھائی بنا دیا تو ان میں سے
بعض نے اُس وقت گھر جا کر اپنی جائدادیں تقسیم کر دیں اور مہاجرین سے کہا کہ آدھی جائداد
ہماری ہے اور آدھی تمہاری۔ بعض جو تاجر تھے انہوں نے مہاجرین کو اپنی تجارت میں شریک کر
لیا۔ مہاجرین نے بیشک انکار کر دیا اور کہا کہ تم ہمیں اُجرت دیدینا ہم تمہاری خدمت کریں گے مگر
اُنہوں نے اپنی طرف سے احسان کرنے میں کوئی کمی نہیں کی ۔ بلکہ ایک صحابی نے تو اس حد تک
غلو کیا کہ وہ اپنے مہاجر بھائی کو اپنے گھر لے گئے اُن کی دو بیویاں تھیں اور پردہ کا حکم ابھی نازل
نہیں ہوا تھا ، انہوں نے اپنی دونوں بیویاں اُن کے سامنے کر دیں اور کہا کہ ان میں سے جس کو تم
پسند کرو میں اُسے طلاق دیدیتا ہوں تم اُس سے شادی کر لو۔ یہ کتنی بڑی قربانی ہے جو انصار نے
کی۔ جس طرح مسجد کے دروازے ہر ایک کے لئے کھلے ہوتے ہیں اسی طرح انہوں نے اپنے
دروازے مہاجرین کے لئے کھول دیئے۔ یہ اتنی اعلیٰ درجہ کی مثال ہے کہ تاریخ میں اس قسم کے
وسعت حوصلہ کی مثال اور کہیں نظر نہیں آتی ۔
سب سے بڑی حوصلہ کی مثال انز
مثال انصار نے اُ
نے اُس
انتخاب خلافت کے وقت انصار کا پھر سب وقت قائم کی جب خلافت کے انتخاب کا وقت
عدیم النظیر ایثار اور وسعت حوصلہ آیا۔ مسائل خلافت، نبی کے زمانہ میں ہمیشہ تھی
رہتے ہیں ، اگر نبی کے زمانہ میں ہی یہ باتیں بیان
کر دی جائیں تو ماننے والوں کی جانیں نکل جائیں کیونکہ اُن کو نبی سے ایسی شدید محبت ہوتی ہے
انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۲)
کہ وہ یہ برداشت ہی نہیں کر سکتے وہ تو زندہ رہیں اور نبی فوت ہو جائے ! رت ہو جائے اس لئے نبی کے زمانہ میں
خلافت کی طرف صرف اشارے کر دیئے جاتے ہیں۔ یہی حال رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
ہو
زمانہ میں صحابہ کا تھا ، وہ یہ خیال بھی نہیں کر کر سکتے تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو فوت
جائیں گے اور وہ زندہ رہیں گے۔ مگر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے تو انصار نے
خلافت کے متعلق الگ مشورہ شروع کر دیا اور مہاجرین نے الگ ۔ انصار نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم
شہر والے ہیں اور مہاجرین باہر کے رہنے والے ہیں، اس لئے باہر سے آنے والوں کا کوئی حق
خلافت میں تسلیم نہیں کیا جا سکتا، یہ ہمارا ہی حق ہے اور لیڈ ر ہم میں سے ہی ہونا چاہئے ۔ مہاجرین
کو جب یہ اطلاع ملی تو ان میں سے بھی بعض وہیں آگئے ۔ حضرت ابوبکر، حضرت عمر رضی اللہ عنہما
اور حضرت ابو ابو عبیدہ ان میں شامل تھے۔ یہ خیال نہیں کرنا چاہئے کہ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر
اور حضرت ابو عبیدہ اپنے ذاتی مفاد کے لئے وہاں گئے تھے بلکہ وہ اسلام میں تفرقہ پیدا ہونے
کے خوف سے وہاں گئے اور انہوں نے چاہا کہ انصار کوئی ایسا فیصلہ نہ کریں جو مسلمانوں کے لئے
مضر ہو۔ غرض جب یہ وہاں پہنچے تو میٹنگ ہو رہی تھی ۔ مہاجرین نے کہا کہ پہلے ہماری بات سُن
لو اور وہ یہ ہے کہ عرب لوگ آپ کی اطاعت کے عادی نہیں ، اگر انصار میں سے کوئی خلیفہ ہوا تو
مسلمانوں کو بہت سی مشکلات پیش آنے کا ڈر ہے اس لئے مکہ کے لوگوں میں سے آپ جس کو
چاہیں اپنا امیر بنالیں مگر انصار میں سے کسی کو نہ بنائیں ۔ اس پر ایک انصاری نے کہا کہ اگر آپ
لوگ ہماری بات نہیں مانتے تو پھر مِنَّا أَمِيرٌ وَ مِنْكُمْ اَمِيرٌ چلو ایک خلیفہ ہمارا ہو جائے اور ایک
آپ کا ۔ حضرت ابو بکر نے اس کے نقائص بیان کئے اور آخر میں فرمایا کہ اگر انصار میں سے کوئی
خلیفہ ہوا تو عرب کے لوگ اسے نہیں مانیں گے ۔ اس پر بعض انصار جوش میں کھڑے ہو گئے اور
انہوں نے کہا اس کے معنے یہ ہیں کہ انصار ہمیشہ غلامی ہی کرتے رہیں؟ وہ اس وقت بھی مہاجرین
میں سے کسی کو خلیفہ مان لیں اور بعد میں بھی مہاجرین میں خلیفہ بنتے رہیں، انصار میں سے کوئی
خلیفہ نہ بنے اور اس طرح وہ ہمیشہ کے لئے غلام اور ماتحت رہیں ۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے
یہ سن کر انصار کو بہت سی نصیحتیں کیں اور فرمایا ہم آپ لوگوں کا احسان مانتے ہیں ، مگر آپ کو اس
وقت یہ دیکھنا چاہئے کہ اسلام کا فائدہ کس بات میں ہے؟ یہ سن کر ایک انصاری کھڑے ہوئے
اور انہوں نے ایک تقریر کی جو اسلامی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جائے گی ۔
انہوں نے انصار کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا اے لوگو ! تم نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ