عورتوں کے حقوق کی حفاظت

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۲)
اعلان کرنے کے لئے مقرر کیا تو احادیث میں آتا ہے ایک جگہ شادی کی مجلس لگی ہوئی تھی
اور گانا گایا جا رہا تھا اتنے میں باہر سے آواز آئی کہ شراب حرام ہوگئی ہے، لکھا ہے جس
وقت یہ اعلان ہوا اُس وقت وہ لوگ شراب کا ایک مٹکا ختم کر چکے تھے اور دو مٹکے ابھی
رہتے تھے۔ نشہ کی حالت ان پر طاری تھی اور وہ شراب کی ترنگ میں گا بجارہے تھے کہ باہر
سے آواز آئی شراب حرام کر دی گئی ہے۔ یہ سنتے ہی ایک شخص نشہ کی حالت میں بولا کہ کوئی
شخص آوازیں دیتا ہے اور کہتا ہے شراب حرام ہو گئی ہے ۔ دروازہ کھول کر پتہ تو لو کہ بات
کیا ہے؟ اول تو کوئی شرابی نشہ کی حالت میں اس قسم کے الفاظ نہیں کہہ سکتا مگر ان کا دینی
جذ بہ اس قدر زبردست تھا کہ انہوں نے معاً آواز پر اپنا کان دھرا اور ان میں سے ایک
نے دوسرے سے کہا کہ دروازہ کھول کر دریافت کرو کہ بات کیا ہے؟ دوسرا شخص جس کو اس
نے مخاطب کیا تھا وہ دروازہ کے پاس بیٹھا تھا اور اُس نے اپنے ہاتھ میں ایک مضبوط ڈنڈا
پکڑا ہوا تھا اس نے جواب دیا کہ پہلے میں ڈنڈے سے مٹکوں کو توڑوں گا اور پھر دریافت
کرونگا کہ کیا بات ہے؟ جب ہمارے کان میں یہ آواز آ گئی ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے شراب حرام کر دی ہے تو اب اس کے بعد ایک لمحہ کا توقف بھی جائز نہیں اس لئے میں پہلے
مٹکے توڑوں گا اور پھر دروازہ کھول کر اس سے دریافت کرونگا ۔ چنانچہ اس نے پہلے مٹکے
توڑے اور پھر منادی والے سے پوچھا کہ کیا بات ہے؟ اُس نے بتایا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
نے شراب حرام کر دی ہے ۔ اُس نے کہا الْحَمدُ لِلَّهِ ہم پہلے ہی مٹکوں کو توڑ چکے ہیں ۔ ۴۰
اب بتاؤ کہ کونسی مسجد ہے جو اس طرح بدیوں کو مٹا سکتی ہے۔
قتل اولاد کی ممانعت دیکھو قتل اولاد ایک مانی ہوئی بدی ہے۔ ساری قو میں اس امر کو
تسلیم کرتی ہیں کہ قتل اولاد بہت بڑا جرم ہے مگر کسی قوم نے اس
کے متعلق شرعی حکم نہیں دیا۔ صرف اسلام ہی وہ مذہب ہے جس نے دنیا کے سامنے سب سے
پہلے اس حقیقت کو رکھا اور بتایا کہ اولاد کا مارنا حرام ہے اور اس طرح دنیا کو ایک بہت بڑے
شر سے بچایا۔
عورتوں کے حقوق کی حفاظت اسی طرح عورتوں پر ظلم ہوتے تھے آج ساری دنیا میں یہ
شور مچ رہا ہے کہ عورتوں کو ان کے حقوق دینے چاہئیں،
عورتوں کو ان کے حقوق دینے چاہئیں اور بعض مغرب زدہ نو جوان تو یہاں تک کہہ دیتے ہیں

انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۲)
کہ عورتوں کو حقوق عیسائیت نے ہی دیتے ہیں حالانکہ ان کو یہ کہتے ہوئے شرم آنی چاہئے
کیونکہ عورتوں کے حقوق کے سلسلہ میں اسلام نے جو وسیع تعلیم دی ہے عیسائیت کی تعلیم اُس
کے پاسنگ بھی نہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ اسلام نے عورتوں کو بہت وسیع حقوق دیئے ہیں ۔ عربوں
میں رواج تھا کہ ورثہ میں اپنی ماؤں کو بھی تقسیم کر لیتے مگر اسلام نے خود عورت کو وارث قرار
دیا، بیوی کو خاوند کا ، بیٹی کو باپ کا اور بعض صورتوں میں بہن کو بھائی کا بھی ۔ پھر فرمایا
وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْهِنَّ ا کہ انسانی حقوق کا جہاں تک سوال ہے عورتوں کو بھی ویسا ہی
حق حاصل ہے جیسے مردوں کو، اِن دونوں میں کوئی فرق نہیں ۔ چنانچہ گل ہی میں نے عورتوں
میں تقریر کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے جس طرح مردوں اور عورتوں کو یکساں احکام
دیئے ہیں اسی طرح انعامات میں بھی اُنہیں یکساں شریک قرار دیا ہے اور جن نعماء کے مرد
مستحق ہوں گے اسلامی تعلیم کے ماتحت قیامت کے دن وہی انعام عورتوں کو بھی ملیں گے۔
بلکہ گل تو مجھے ایک عجیب استدلال سُوجھا ۔ میں نے کہا کہ قرآن اور حدیث نے تمہارا صرف
ایک ہی مذہبی حق چھینا ہے اور وہ یہ کہ نبی مرد ہو سکتا ہے ، عورت نبی نہیں ہوسکتی ۔ صرف
یہ ایک ایسا مقام ہے جس کے متعلق عورت کہہ سکتی ہے کہ مجھے کم انعام دیا گیا ہے اور مرد کو
زیادہ مگر میں نے انہیں بتایا کہ نبوت صرف ایک عُہدہ ہے اور اِس عہدہ کے ساتھ بہت بڑی
ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، پس اس لئے خدا نے اسے نبی نہیں بنایا ۔ مگر انعامات کے لحاظ
سے جو انعام عالم آخرت میں نبی کو ملے گا وہی اُس کی بیوی کو بھی ملے گا، کیونکہ قرآن کریم
میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ جَنْتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا وَ مَنْ صَلَحَ مِنْ آبَائِهِمْ وَ
أَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّتِهِمْ وَ الْمَلَئِكَةُ يَدْخُلُونَ عَلَيْهِمْ مِّنْ كُلِّ بَابٍ سَلَامٌ عَلَيْكُمْ
بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ "
کہ جو لوگ جنت میں داخل ہونگے اُن کے ساتھ اُن کے والدین ، اُن کی بیویوں اور اُن کے
بچوں کو بھی رکھا جائے گا۔ اگر ایک شخص خود تو جنت کے اعلیٰ مقام پر ہوگا مگر اُس کی بیوی کسی
یہ پسند
ادنی مقام پر ہوگی تو اللہ تعالی بیوی کو اسی جگہ رکھے گا گا جہاں اس کا خاوند ہوگا اور
نہیں کرے گا کہ میاں بیوی جُداجدا ہوں ۔ پس موسی کی بیوی موسیٰ کے ساتھ رکھی جائے گی
داؤد کی بیوی داؤد کے ساتھ رکھی جائے گی ، سلیمان کی بیوی سلیمان کے ساتھ رکھی جائے گی
اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رکھی جائیں

آج 10 میں سے 10 باقی