اسلام میں بدظنی کی ممانعت
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۲)
بدظنی کی وجہ سے فساد ہوتا ہے یا ظلم کی وجہ سے فساد ہوتا ہے یا غصے کو غالب آنے دینے سے فساد
ہوتا ہے یا لالچ کی وجہ سے فساد ہوتا ہے ۔
ہے۔
اس کے مقابلہ میں امن بھی چار چیزوں سے قائم ہوتا ہے۔
ا۔ امن قائم ہوتا ہے خیر خواہی سے ۔
۲۔ امن قائم ہوتا ہے مغفرت سے ۔ مثلاً اگر کوئی گالی دے اور دوسرا معاف کر دے تو لڑائی
کس طرح ہو سکتی ہے ، کہتے ہیں تالی دونوں ہاتھ سے بجتی ہے جب فریقین میں سے ایک
مغفرت سے کام لے اور عفو و درگزر کا سلوک کرے تو لڑائی بڑھ ہی نہیں سکتی ۔
۔ اسی طرح احسان سے امن قائم ہوتا ہے ۔
۴۔ پھر امن دین کو دُنیا پر مقدم رکھ کر بھی ہوتا ہے کیونکہ جب کوئی انسان اُخروی حیات پر
ایمان رکھتا ہو اور اُس کو دنیا کی زندگی پر ہر لحاظ سے ترجیح دیتا ہو تو وہ امن کے قیام کی
خاطر ہر قسم کی قربانی کر سکتا ہے۔
اب یہ آٹھوں باتیں جو نفی اور مثبت سے تعلق رکھتی ہیں ہمیں دیکھنا چاہئے کہ صحابہ میں
پائی جاتی تھیں یا نہیں؟
اسلام میں بدظنی کی ممانعت اول بدظنی ہے اس کے متعلق اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے۔ یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا
كَثِيراً مِّنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ وَ لَا تَجَسَّسُوا )
کہ اے مومنو! تم اکثر گمانوں سے بچا کرو کیونکہ بعض ظن ایسے ہیں جن سے گناہ پیدا ہوتا ہے۔
وَلَا تَجَسَّسُوا اور تم دوسروں کے عیوب تلاش نہ کیا کرو۔ اب اگر کوئی شخص دوسرے پر حُسنِ ظنی
کرے تو وہ اس کے عیب کو تلاش ہی نہیں کر سکتا ۔ عیب اُسی وقت انسان تلاش کرتا ہے جب دل
میں بدظنی کا مادہ موجود ہو ۔ اب ہم صحابہ کے طریق عمل کو دیکھتے ہیں کہ اُن میں حُسنِ ظنی کس حد ۔
تک پائی جاتی تھی ۔
تاریخ اسلام میں جب صحابہ کے واقعات دیکھے جاتے ہیں تو انسان حیران رہ جاتا ہے کہ
اُن میں کس قدر خوبیاں پائی جاتی تھیں ۔ ان میں نیک ظنی تھی تو کمال درجہ کی اور دیانت وامانت
تھی تو اس حد تک کہ اس کی اور کہیں مثال ہی نہیں ملتی ۔ ان کی نیک ظنی کی مثال یہ ہے کہ لکھا
ہے حضرت عمرؓ کے عہد میں ایک شخص پر قتل کا مقدمہ چلا اور قضاء نے اُس کے خلاف فیصلہ دیتے
انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۲)
ہوئے اس کے قتل کئے جانے کا حکم دیدیا۔ جب اُسے قتل کرنے کے لئے لوگ لے گئے تو اُس
نے کہا کہ میرے گھر میں کئی یتیموں کی امانتیں پڑی ہوئی ہیں، مجھے اجازت دی جائے کہ میں
گھر میں جا کر وہ امانتیں اُن کو واپس دے آؤں، پھر میں اس جگہ اتنے دنوں میں حاضر ہو
جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنا کوئی ضامن لاؤ۔ اُس نے اِدھر اُدھر دیکھا آخر اُس کی نظر
ابوذر صحابی پر جا پڑی اور اُس نے کہا کہ یہ میرے ضامن ہیں ۔ ابوذر سے پوچھا گیا کہ کیا آپ
اس کی ضمانت دینے کے لئے تیار ہیں ؟ انہوں نے کہا ہاں ۔ خیر انہوں نے ضمانت دی اور وہ
گھر چلا گیا۔ جب عین وہ دن آیا جو اُس کی حاضری کے لئے مقرر تھا تو صحابہ ادھر اُدھر
گھبراہٹ سے پھرنے لگے کیونکہ وہ شخص ابھی تک آیا نہیں تھا جب بہت دیر ہو گئی اور وہ نہ آیا
تو صحابہ نے حضرت ابوذر سے پوچھا کہ کچھ آپ کو پتہ بھی ہے وہ کون شخص تھا ؟ انہوں نے کہا
مجھے تو علم نہیں ۔ صحابہ کہنے لگے اُس کا مجرم قتل تھا اور آ پ نے بغیر کسی واقفیت کے اس کی ضمانت
دے دی، یہ آپ نے کیا کیا ؟ اگر وہ نہ آیا تو آپ کی جان جائے گی ۔ انہوں نے کہا، بیشک
میں اُسے جانتا نہیں تھا مگر جب ایک مسلمان نے ضمانت کے لئے میرا نام لیا تو میں کس طرح
انکار کر سکتا تھا اور کس طرح یہ بدظنی کر سکتا تھا کہ ممکن ہے وہ حاضر ہی نہ ہو۔ اب دیکھو اُن میں
حُسنِ ظنی کا کس قدر مادہ پایا جاتا تھا کہ ایک شخص جس کی انہیں کچھ بھی واقفیت نہیں اُس کی
اُنہوں نے ضمانت دیدی محض اس وجہ سے کہ وہ بدظنی کرنا نہیں چاہتے تھے ۔ جب وقت بالکل
ختم ہونے لگا تو صحابہ کو ڈور سے گرد اڑتی دکھائی دی اور انہوں نے دیکھا کہ ایک سوار بڑی
تیزی سے اپنے گھوڑے کو دوڑاتا ہوا آرہا ہے۔ سب کی نظریں اُس سوار کی طرف لگ گئیں
وہ قریب پہنچا تو وہ وہی شخص تھا جس کی حضرت ابوذر نے ضمانت دی ہوئی تھی ۔ تھی۔ وہ اپنے
گھوڑے سے اُترا اور چونکہ بڑی تیزی سے اپنے گھوڑے کو دوڑاتا چلا آیا تھا اس لئے اُس کے
اُترتے ہی گھوڑا گر کر مر گیا ۔ اُس نے پاس آ کر کہا کہ مجھے معاف کرنا، یتامی کی امانتیں تقسیم
کرتے ہوئے مجھے کچھ دیر ہو گئی جس کی وجہ سے میں جلدی نہ آسکا اور اب میں گھوڑے کو
دوڑاتا ہی آ رہا تھا تا کہ وقت کے اندر پہنچ جاؤں سو خدا کا شکر ہے کہ میں پہنچ گیا، اب آپ اپنا
کام کریں۔ اس کی اس وفاداری کا اس قدر اثر ہوا کہ جن لوگوں کا مجرم تھا انہوں نے فوراً
قاضی سے کہدیا کہ ہم نے اپنا جرم اس شخص کو معاف کر دیا ۔ ۴۵
جب وہ
یہ وہ نیک ظن لوگ تھے جو دوسروں پر بدظنی کرنا جانتے ہی نہیں تھے اور پھر خدا بھی ان