اپنے نفس پر ظلم کرنے کی ممانعت

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۲)
انصاف پر ہونی چاہئے ۔ یہ نہیں ہونا چاہئے کہ چونکہ ایک فریق مخالفت کر چکا ہے اور ہار چکا ہے
اس لئے اس کے خلاف سخت فیصلہ کر کے اسے ذلیل کیا جائے یا اس سے بدلہ لیا جائے ۔ گو یا صلح
کرانے والوں کو اپنے آپ کو فریق مخالف نہیں بنا لینا چاہئے بلکہ جنگ کے باوجود اپنے آپ کو
ثالثوں کی صف میں رکھنا چاہئے ۔ دوسرے آجکل کی لیگ کے قوانین میں یہ شرط نہیں رکھی گئی
کہ اگر کسی فریق نے مقابلہ کیا تو اس سے لڑائی کی جائے گی بلکہ وہ یہ کہتے ہیں کہ ہم منوانے کی
کوشش کریں گے۔ اب جسے پتہ ہو کہ میرا کام صرف منوانے کی کوشش کرنا ہے وہ لڑائی کے
لئے تیاری کیوں کرے گا اور بد اندیشے رکھنے والے لوگ اِس لیگ سے ڈریں گے کیوں ؟
تیسرے اسلام نے یہ ہدایت دی تھی کہ اگر دو متحارب فریقوں میں سے ایک لڑائی پر آمادہ ہو
جائے تو دوسرا قدم یہ اٹھایا جائے کہ باقی سب اقوام مل کر اس کے ساتھ لڑیں اور چونکہ ایک
قوم سب اقوام کا مقابلہ نہیں کر سکے گی اس لئے لازماً وہ ہتھیار ڈال دے گی اور صلح پر آمادہ ہو
جائے گی مگر لیگ آف نیشنز میں ایسا کوئی قانون نہیں اس لئے اس کے فیصلہ سے کوئی قوم
مرعوب نہیں ہوتی اور چونکہ ان نقائص کی وجہ سے بار ہا لیگ آف نیشنز امن کے قائم کرنے میں
ناکام رہی ہے اس لئے اب بڑے بڑے مدیر بھی یہ لکھ رہے ہیں کہ لیگ آف نیشنز کے پیچھے
کوئی فوج ہونی چاہئے حالانکہ اصل بات یہ ہے کہ لیگ آف نیشنز کے پاس صرف فوج ہی نہیں
ہونی چاہئے بلکہ اس کے علاوہ اس میں وہ باتیں بھی ہونی چاہئیں جو اسلام نے بتائی ہیں ورنہ
امن قائم نہیں ہو سکتا ۔
اپنے نفس پر ظلم کرنے کی ممانعت یہ تو ہوتا ہے غیر پر ظم مگر ایک علم نفس پر بھی ہوتا ہے جیسے انسان شادی کرنا چھوڑ دے ۔ اب یہ تو
ممکن ہے کہ کوئی شخص شادی نہ کرے مگر جو خواہشات اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے دل میں
پیدا کی گئی ہیں اُن کو وہ کس طرح دبا سکتا ہے ۔ اسی طرح کوئی شخص بھوکا تو رہ سکتا ہے مگر بھوک
کی خواہش کو نہیں مٹا سکتا کیونکہ یہ خدا نے پیدا کی ہے ۔ اور کسی انسان کا اپنی جائز خواہشات کو
پورا نہ کرنا یہ بھی ایک ظلم ہے جو کسی غیر پر نہیں بلکہ اپنے نفس پر ہے اور اسلام اس ظلم سے ؟ بھی
روکتا ہے چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ لَا رَهْبَانِيَةَ فِي الْإِسْلَامِ
اسلام میں رہبانیت نہیں اور قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ رہبانیت جو بعض
مذاہب نے شروع کر رکھی ہے اس کا ہم نے انہیں حکم نہیں دیا تھا بلکہ ان کی اپنی ایجاد ہے۔ اس

انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۲)
طرح قرآن کریم میں آتا ہے یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُمْ
مَّنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ ٥٥
کہ اے مسلمانو ! تم اپنی جانوں کی حفاظت کرو۔ ہم نے بیشک تمہیں حکم دیا ہے کہ تم تبلیغ کرو، ہم
نے تمہیں حکم دیا ہے کہ تم تعلیم دو، ہم نے تمہیں حکم دیا ہے کہ تم دوسروں کی تربیت کرو لیکن اگر
کبھی کوئی ایسا موقع آ جائے کہ دوسرے کو ہدایت دیتے دیتے تمہارے اپنے ایمان کے ضائع
ہو جانے کا بھی خطرہ ہو تو ایسی حالت میں تم دوسرے کو بیشک ہلاک ہونے دو اور اپنے ایمان کی
حفاظت کرو۔
دیال سنگھ کالج کے بانی کے متعلق کہتے ہیں کہ وہ بالکل اسلام کے قریب پہنچ گئے تھے مگر
جو شخص انہیں تبلیغ کر رہا تھا اُس نے ایک دفعہ صرف اس آیت پر تھوڑی دیر کے لئے عمل چھوڑ دیا
نتیجہ یہ ہوا کہ وہ اسلام سے منحرف ہو گئے ۔ سردار دیال سنگھ صاحب جن کے نام پر لاہور میں
کالج بنا ہوا ہے سکھ مذہب سے سخت متنفر تھے کسی مولوی سے انہیں اسلام کا علم ہوا اور جب
اسلامی تعلیم پر انہوں نے غور کیا تو وہ بہت ہی متاثر ہوئے اور انہوں نے اپنی مجلس میں اسلام
کی خوبیوں کا اظہار کرنا شروع کر دیا اور کہنے لگ گئے کہ میں اب اسلام قبول کرنے والا
ہوں ۔ ان کا ایک ہندو دوست تھا جو بڑا چالاک تھا اُس نے جب دیکھا کہ یہ مسلمان ہونے
لگے ہیں تو اس نے انہیں کہا کہ سردار صاحب ! ہاتھی کے دانت کھانے کے اور ہوتے ہیں اور
دکھانے کے اور ۔ یہ تو محض مسلمانوں کی باتیں ہیں کہ اسلام بڑا اچھا مذہب ہے ورنہ عمل کے
لحاظ سے کوئی مسلمان بھی اسلامی تعلیم پر کار بند نہیں ۔ اگر آپ کو میری اس بات پر اعتبار نہ ہو تو
جو مولوی آپ کو اسلام کی تبلیغ کرنے کے لئے آتا ہے آپ اس کے سامنے ایک سو روپیہ رکھ
دیں اور کہیں کہ ایک دن تو میری خاطر شراب پی لے، پھر آپ دیکھیں گے کہ وہ شراب پیتا
ہے یا نہیں ۔ انہوں نے کہا بہت اچھا۔ چنانچہ جب دوسرے دن وہی مولوی آیا تو انہوں نے
سو روپیہ کی تھیلی اُس کے سامنے رکھ دی اور کہا مولوی صاحب ! اب تو میں نے مسلمان ہو ہی جانا
ہے، ایک دن تو آپ بھی میرے ساتھ شراب پی لیں اور دیکھیں میں نے آپ کی کتنی باتیں
مانی ہیں کیا آپ میری اتنی معمولی سے بات بھی نہیں مان سکتے ۔ اس کے بعد تو میں نے شراب کو
ہاتھ بھی نہیں لگانا ، صرف آج شراب پی لیں ۔ اُس نے سو روپیہ کی تھیلی لے لی اور شراب کا
گلاس اُٹھا کر پی لیا۔ سردار دیال سنگھ صاحب پر اس کا ایسا اثر ہوا کہ وہ بجائے مسلمان ہونے

آج 10 میں سے 10 باقی