اسلام میں مہمان نوازی پر خاص زور
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۲)
لوگ ایسا کریں گے ہم ان میں سے امام بناتے جائیں گے۔ اس طرح ابراہیم ان میں زندہ رہے گا
اور وہ خدا تعالیٰ کے تازہ بتازہ انعامات سے حصہ لیتے چلے جائیں گے۔ پس اس آیت میں
اللہ تعالیٰ نے دو امامتوں کا ذکر کیا ہے ، ایک امامت نبوت جو خدا تعالیٰ کی طرف سے براہِ راست
ملتی ہے اور دوسری امامت خلافت جس میں بندوں کا بھی دخل ہوتا ہے اور جس کی طرف
وَاتَّخِذُوا مِنْ مَّقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلَّی میں اشارہ کیا گیا ہے یعنی اس میں کسب کا دخل ہے
پس تم اس کے لئے کوشش کرتے رہو ۔ غرض اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو یہ
ہدایت کی ہے کہ جب امامت نبوت نہ ہو تو امامت خلافت کو قائم کر لیا کرو، ورنہ اگر ظاہری معنے
لئے جائیں تو اس حکم پر کوئی عمل نہیں کر سکتا ۔
(۸) آٹھویں بات یہ ہے کہ مساجد اسلام میں مہمان نوازی پر خاص زور مسافروں کے لئے بنائی جاتی ہیں یہ خوبی بھی
اسلام اور مسلمانوں میں بدرجہ اتم پائی جاتی ہے۔ کیونکہ شریعتِ اسلامی میں مسافروں کی مہمان نوازی
کا شدید حکم ہے خود قرآن کریم نے ابنُ السَّبِیل کی خدمت کو خاص احکام میں شامل کیا ہے اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی احادیث میں۔ میں مسلمانوں کو مہمان نوازی کی بار بار تلقین
کی ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلا اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں اس حکم پر اس طرح عمل کیا جاتا تھا کہ جو
مسافر آتے وہ مسجد میں آ کر ٹھہر جاتے اور روزانہ یہ اعلان کر دیا جاتا کہ آج مسجد میں اس قدر
مہمان ٹھہرے ہوئے ہیں جس جس کو توفیق ہو وہ انہیں اپنے گھروں میں لے جائے اور ان کی
مہمانی کرے۔ ایک دفعہ ایسا ہی واقعہ پیش آیا مسجد میں ایک مہمان آ گیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے ایک صحابی کی طرف دیکھ کر فرمایا کیا اس مہمان کو اپنے گھر لے جا سکتے ہو؟ اُس نے عرض کیا کہ
بہت اچھا۔ چنانچہ وہ اسے لیکر گھر پہنچا اور بیوی سے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
میرے سپرد آج ایک مہمان کیا ہے کیا گھر میں کچھ کھانے کے لئے موجود ہے؟ اُس نے کہا کہ
بس ایک آدمی کا کھانا ہے میری تو یہ خواہش تھی کہ آج میں اور تم دونوں فاقہ کرتے اور کھانا
بچوں کو کھلا دیتے مگر اب چونکہ مہمان آ گیا ہے اس لئے اب کھانا مہمان کو کھلا دیتے ہیں اور
بچوں کو کسی طرح تھپکا کر میں سُلا دیتی ہوں ۔ صحابی نے کہا یہ تو ہو جائے گا مگر ایک بڑی مشکل
ہے ۔ بیوی نے پوچھا وہ کیا ؟ خاوند کہنے لگا جب یہ کھانا کھانے بیٹھا تو اصرار کرے گا کہ ہم بھی
اس کے ساتھ کھانا کھا ئیں پھر ہم کیا کریں گے؟ ( اُس وقت تک پردہ کا حکم نازل نہیں ہوا تھا )
انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۲)
بیوی کہنے لگی کہ میرے ذہن میں ایک ترکیب آئی ہے اور وہ یہ کہ جب وہ کھانا کھانے بیٹھے تو
میں اور تم دونوں اس کے ساتھ بیٹھ جائیں گے اُس وقت تم مجھے کہنا کہ روشنی کم ہے فتیلہ ذرا
اوپر کر دو۔ اور میں روشنی کو تیز کرنے کے بہانے سے اُٹھوں گی اور چراغ کو بجھا دونگی تا کہ
اندھیرا ہو جائے اور وہ دیکھ نہ سکے کہ ہم اس کے ساتھ کھانا کھا رہے ہیں یا نہیں ۔ چنانچہ انہوں
نے ایسا ہی کیا ۔ دستر خوان بچھا تو خاوند کہنے لگا روشنی کچھ کم ہے ذرا اونچی کر دو۔ بیوی اُٹھی اور
اُس نے چراغ کو بجھا دیا ۔ جب اندھیرا ہو گیا تو خاوند کہنے لگا آگ سلگاؤ اور چراغ روشن
کرو۔ بیوی نے کہا آگ تو ہے نہیں ، اُس نے کہا ہمسایہ سے مانگ لو۔ اُس نے کہا اس وقت
ہمسائے کو کون جا کر تکلیف دے بہتر ہے کہ اسی طرح کھا لیا جائے ۔ مہمان بھی کہنے لگا اگر اندھیرا
ہو گیا ہے تو کیا حرج ہے اسی طرح کھانا کھائیں گے ۔ چنانچہ اندھیرے میں ہی میاں بیوی اس
کے قریب بیٹھ گئے اور مہمان نے کھانا کھانا شروع کر دیا۔ خاوند اور بیوی دونوں نے چونکہ
مشورہ کیا ہوا تھا اس لئے مہمان تو کھاتا رہا اور وہ دونوں خالی منہ ہلاتے رہے اور یہ ظاہر
کرتے رہے کہ گویا وہ بھی کھانا کھا رہے ہیں ۔ خیر کھا نا ختم ہوا اور مہمان چلا گیا ۔ اللہ تعالیٰ
کو ان دونوں میاں بیوی کی یہ بات ایسی پسند آئی کہ رات کو اللہ تعالیٰ نے الہام کے ذریعہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس واقعہ کی خبر دیدی ۔ جب صبح ہوئی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے صحابہ سے فرمایا لوگو! کچھ پتہ بھی ہے کہ رات کو کیا ہوا ؟ صحابہ نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ! ہمیں تو
معلوم نہیں اس پر آپ نے یہ تمام واقعہ بیان کیا اور فرمایا کہ جب میاں بیوی دونوں اندھیرے
میں بیٹھے خالی منہ ہلا رہے تھے تو اُس وقت اللہ تعالیٰ ان کی اس حرکت پر عرش پر ہنسا۔ پھر آپ
نے ہنستے ہوئے فرمایا جب اس بات پر اللہ تعالیٰ ہنسا ہے تو محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کیوں نہ
ہنسے۔ کے اس واقعہ سے ظاہر ہے کہ صحابہ مہمان نوازی کو کس قدرا ہم قرار دیتے تھے اور کس
طرح مسجدوں کی طرح ان کے گھر کے دروازے مہمانوں کے لئے کھلے رہتے تھے۔
اسی طرح ایک واقعہ ہم نے بچپن میں اپنے کورس میں پڑھا تھا بعد میں اس کا پڑھنا کسی
بڑی کتاب میں یاد نہیں ۔ وہ اس طرح ہے کہ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس
ایک یہودی آیا جو بڑا ہی خبیث الفطرت تھا۔ رات کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے
سونے کے لئے بستر دیا، تو اُس نے دشمنی اور عداوت کی وجہ سے اس بستر میں پاخانہ پھر دیا اور
علی اصبح اُٹھ کر چلا گیا مگر جاتے ہوئے وہ اپنی کوئی چیز بھول گیا۔ جب صبح ہوئی تو کسی خادمہ