حضرت ابوہریرہؓ کی دین کیلئے فاقہ کشی

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
حالات میں یہ کام کیا ہے کہ ان کی زندگی کے واقعات پڑھ کر رونا آتا ہے۔
سیر روحانی (۲)
حضرت ابو ہریرہ کی دین کیلئے فاقہ کشی حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی
کے آخری چھ سالوں میں داخلِ اسلام ہو ا تھا اور چونکہ اسلام پر کئی سال گزر چکے تھے اس لئے
میں نے دل میں تہیہ کر لیا کہ اب میں ہر وقت مسجد میں بیٹھا رہوں گا تا کہ جب بھی رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کوئی بات فرمائیں میں فورائن لوں اور اُسے دوسرے لوگوں تک پہنچا دوں ۔
چنانچہ انہوں نے مسجد میں ڈیرہ لگا لیا اور ہر وقت وہیں بیٹھے رہتے ۔ ان کا بھائی انہیں کبھی کبھی
کھانا بھجوا دیتا لیکن اکثر انہیں فاقے سے رہنا پڑتا۔ وہ خود بیان کرتے ہیں کہ بعض دفعہ کئی کئی
دن کا فاقہ ہو جاتا اور شدتِ بُھوک کی وجہ سے میں بے ہوش ہو جاتا ۔ لوگ یہ سمجھتے کہ مجھے مرگی
کا دورہ ہو گیا ہے اور وہ میرے سر میں جوتیاں مارنے لگ جاتے کیونکہ عرب میں اُن دنوں
مرگی کا علاج یہ سمجھا جاتا تھا کہ آدمی کے سر پر جوتیاں ماری جائیں ۔ غرض میں تو بھوک کے
مارے بیہوش ہوتا اور وہ مجھے مرگی زدہ سمجھ کر میرے سر پر تڑا تو جوتے مارتے چلے جاتے ۔ کہتے
ہیں اسی طرح ایک دفعہ میں مسجد میں بھوکا بیٹھا تھا اور حیران تھا کہ اب کیا کروں؟ مانگ میں نہیں
سکتا تھا کیونکہ مانگتے ہوئے مجھے شرم آتی تھی اور حالت یہ تھی کہ کئی دن سے روٹی کا ایک لقمہ تک
پیٹ میں نہیں گیا تھا۔ آخر میں مسجد کے دروازہ پر کھڑا ہو گیا کہ شاید کوئی مسلمان گزرے
اور میری حالت کو دیکھ کر اسے خود ہی خیال آ جائے اور وہ کھانا بھیجوا دے ۔ اتنے میں میں نے
دیکھا کہ حضرت ابو بکر چلے آ رہے ہیں ۔ میں نے اُن کے سامنے قرآن کریم کی ایک آیت
پڑھ دی جس میں بھوکوں کو کھانا کھلانے کا ذکر آتا ہے اور میں نے کہا کہ اس کے معنے کیا ہیں؟
حضرت ابو بکر نے اس آیت کی تفسیر بیان کی اور آگے چل پڑے۔ حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں
کہ مجھے بڑا غصہ آیا اور میں نے اپنے دل میں کہا کہ مجھے کیا تفسیر کم آتی ہے کہ یہ مجھے اس کی تفسیر
بتانے لگے لگے ۔ ہیں ۔ خیر وہ گئے تو حضرت عمرؓ آ گئے ۔ میں نے اپنے دل میں کہا یہ بڑا زیرک انسان
ہے یہ ضرور میرے مقصد کو سمجھ لے گا چنانچہ میں نے ان کے سامنے بھی قرآن کی وہی آیت
پڑھ دی اور کہا کہ اس کے معنے کیا ہیں؟ انہوں نے بھی اس آیت کی تفسیر کی اور آگے چل
پڑے۔ مجھے پھر غصہ آیا کہ کیا عمر مجھ سے زیادہ قرآن جانتے ہیں؟ میں نے تو اس لئے معنے
پوچھے تھے کہ انہیں میری حالت کا احساس ہو مگر یہ ہیں کہ معنے کر کے آگے چل دیئے ۔ جب

انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۲)
حضرت عمرؓ بھی چلے گئے تو میں سخت حیران ہوا کہ اب کیا کروں؟ اتنے میں میرے کانوں میں
ایک نہایت ہی شیریں آواز آئی کہ ابو ہریرہ! کیا بھوک لگی ہے؟ میں نے مڑ کر دیکھا تو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے تھے ، پھر آپ نے فرمایا ، اِدھر آؤ ہمیں بھی آج فاقہ تھا مگر ابھی ایک
مسلمان نے دودھ کا پیالہ تحفہ بھیجا ہے پھر آپ نے فرما یا مسجد مسجد میں نظر ڈالو ، اگر کوئی اور شخص بھی
بھوکا بیٹھا ہو تو اُسے بھی اپنے ساتھ لے آؤ۔ حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں میں مسجد میں گیا تو ایک نہ دو
بلکہ اکٹھے چھ آدمی میرے ساتھ نکل آئے۔ میں نے اپنے دل میں کہا کہ آج شامت آئی ۔
دودھ کا پیالہ تو مجھ اکیلے کیلئے بھی بمشکل کفایت کرتا مگر اب تو کچھ بھی نہیں بچے گا ۔ بھلا جہاں
سات آدمی دودھ پینے والے ہوں وہاں کیا بیچ سکتا ہے مگر خیر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم
تھا میں اُن کو اپنے ہمراہ لیکر کھڑکی کے پاس پہنچا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ دودھ کا
پیالہ بجائے مجھے دینے کے اُن میں سے ایک کے ہاتھ میں دیدیا۔ میں نے کہا بس اب خیر نہیں ،
اس نے دودھ چھوڑ نا نہیں اور میں بھوکا رہ جاؤں گا۔ خیر اُس نے کچھ دودھ پیا اور پھر چھوڑ دیا۔
میں نے اپنے دل میں کہا کہ شکر ہے کچھ تو دودھ بچا ہے۔ مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
مجھے دودھ دینے کی بجائے ایک دوسرے شخص کو پیالہ دیا کہ اب تم پیو۔ جب وہ بھی سیر ہو کر پی چکا
تو میں نے کہا اب تو میری باری آئے گی اور میں اِس بات کا منتظر تھا کہ اب پیالہ مجھے دیا
جائیگا ۔ مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس سے پیالہ لے کر ایک اور شخص کو دیدیا اور میں
نے سمجھا کہ بس اب خیر نہیں ، اب تو دودھ کا بچنا بہت ہی مشکل ہے مگر اُس کے پینے کے بعد بھی
دودھ بیچ رہا۔ اس کے بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اور کو پیالہ دے دیا پھر اس
کے بعد ایک اور کو دیدیا۔ اسی طرح چھ آدمی جو میرے ساتھ آئے تھے سب کو باری باری دیا
اور آخر میں مجھے دیا اور فرمایا ابو ہریرہ ! اب تم دودھ پیو۔
میں ضمناً یہ ذکر کر دینا بھی مناسب سمجھتا ہوں کہ اس قسم کے معجزات کوئی خیالی باتیں
نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ اپنے انبیاء و صلحاء کو ایسے نشانات بھی دیتا ہے تا کہ ماننے والے اپنے یقین
اور ایمان میں ترقی کریں مگر یہ نشانات صرف مؤمنوں کے سامنے ظاہر ہوتے ہیں تا کہ ایمان
دودھ
پینا
میں غیب کا پہلو قائم رہے ) غرض حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں میں نے پیالہ لیا اور و
شروع کر دیا اور اس قدر پیا اس قدر پیا کہ میری طبیعت بالکل سیر ہو گئی اور میں نے پیالہ
رکھدیا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ابو ہریرہ ! اور پیو۔ میں نے پھر کچھ دودھ پیا اور

انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۲)
پیالہ رکھدیا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ابو ہریرہ ! اور پیو۔ میں نے اس پر پھر دودھ
پینا شروع کر دیا یہاں تک کہ مجھے یوں محسوس ہوا کہ دودھ کی تراوت میرے ناخنوں تک پہنچ
گئی ہے ، آخر میں نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ! اب تو بالکل نہیں پیا جاتا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
ہنس پڑے اور آپ نے پیالہ لے کر بقیہ دودھ خود پی لیا ۔ کے
غرض صحابہ کی قربانی کا یہ حال تھا کہ وہ بعض دفعہ فاقوں پر فاقے کرتے مگر مسجد میں
بیٹھے رہتے تا کہ ایسا نہ ہو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوئی بات فرمائیں اور وہ اسے سننے اور
لوگوں تک پہنچانے سے محروم رہ جائیں ۔ اس کے یہ معنی نہیں کہ انہیں ہمیشہ فاقے آتے تھے
کیونکہ مسلمان انہیں کھلاتے بھی رہتے تھے اور بعض صحابہ کے گھروں سے تو انہیں باری باری کھانا
آتا تھا البتہ کبھی کبھی انہیں فاقہ بھی برداشت کرنا پڑتا تھا۔ ایک صحابی بیان کرتے ہیں کہ ایک
عورت ہر جمعرات یا جمعہ کو انہیں چقندر پکا کر بھیجتی تھی اسی طرح کسی دن کوئی صحابی کھانا بھیجوا دیتا
اور کسی دن کوئی ۔ جب وہ عورت عورت فوت ہو گئی تو رسول کے اتو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا علم اس کا علم نہ ہوا۔
چند دن کے بعد آپ نے دریافت فرمایا کہ فلاں عورت کئی دنوں سے دیکھی نہیں ۔ صحابہ نے
عرض کیا کہ يَا رَسُولَ اللهِ ! وہ تو فوت ہوگئی ہے ۔ آپ نے فرمایا تم نے مجھے بتایا کیوں نہیں؟ وہ
تو اصحاب الصفہ کو چقندر کھلایا کرتی تھی اگر تم مجھے بتاتے تو میں خود اُس کا جنازہ پڑھاتا ۔
غرض صحابہ نے وہ سب کام کر کے دکھائے جو مسجد سے مقصود ہوتے ہیں وہ عبادت کے
محافظ تھے، وہ عابدوں کے جمع کرنے والے تھے، وہ شر سے بچانے والے تھے، وہ امن کو قائم
کرنے والے تھے، وہ امامت کو زندہ رکھنے والے تھے وہ مسافروں کے لئے ملجاء، وہ متوطنوں
کے لئے ماوی ، وہ واقفین زندگی کے لئے جائے پناہ تھے۔ ان کے مقابل پر یہ شاہی مسجد اور
مکہ مسجد اور جامع مسجد اور موتی مسجد بھلا کیا حقیقت رکھتی ہیں ۔ اُس روحانی مسجد نے ایک گھنٹہ میں
جو ذکر الہی کا نمونہ دکھایا وہ ان مساجد میں صدیوں میں بھی ظاہر نہ ہوا ۔ مگر افسوس کہ لوگ ان
پتھر اور اینٹ کی مسجدوں کو دیکھتے اور ان کے بنانے والوں کی ہمت پر واہ واہ کرتے ہیں، لیکن
قرآن ، حدیث اور تاریخ کے صفحات پر سے اُس عظیم الشان مسجد کو نہیں دیکھتے جس کا بنانے والا
دنیا کا سب سے بڑا انجینئر محمد نامی تھا (صلی اللہ علیہ وسلم ) اور جس مسجد کی بناء سرخ و سفید پتھروں
سے نہیں بلکہ مقدس سینوں میں لٹکے ہوئے پاکیزہ موتیوں سے تھی ۔ یہی وہ مسجد ہے جس کو دیکھ کر
ہر عقلمند اور شریف انسان جس کے اندر جذبات شکر اور احسان مندی پائے جاتے ہوں بے اختیار

آج 10 میں سے 10 باقی