یہ قلعہ کب بنایا گیا؟

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
کھلے راستے اور وہ بھی نا ہموار اس کے چاروں طرف موجود ہیں ۔
سیر روحانی (۲)
اس قلعہ کے گرد کوئی جنگی چوکیاں نہیں (۹) نویں بات یہ ہے کہ قلعہ کے گردا گرد کے گرد کوئی ہیں۔
سے محفوظ کیا جاتا ہے
تا کہ قلعہ سے دور دشمن کے حملہ کو روکا جا سکے مگر یہ قلعہ عجیب ہے کہ اس کے گرد کئی کئی میل کے
دائرہ میں اسلحہ لیکر پھرنے سے روک دیا گیا ہے اور حکم دیدیا گیا ہے کہ کوئی شخص اس کے ارد گرد
چار چار پانچ پانچ میل تک کوئی ہتھیار لے کر نہ چلے ۔
اس قلعہ میں رہنے والوں کو شکار تک کی ممانعت (۱۰) دسویں قلعہ کے اندر رہنے والوں کو جنگجو بنایا جاتا ہے مگر اس
کے اندر رہنے والوں کو حکم ہے کہ کوئی شکار نہ ماریں سوائے سانپ ، بچھو، چیل اور چوہے کے
جن کا مارنا ضرورتاً ہوتا ہے نہ کہ جنگجوئی پیدا کرنے کے لئے ۔
دشمن کے حملہ کو روکنے کیلئے تو پوں اور منجنیقوں کی (1) گیارھویں بات میں نے یہ بتائی تھی کہ قلعہ کے اندر حملہ
نے کو روکنے لئے باہر کی بجائے نمازوں اور دعاؤں سے کام لینے کا ارشاد طرف دور کر کے ملے یا نہیں
لگ
منه
یا تو پیں رکھی ہوتی ہیں مگر اس قلعہ میں مشابہ اور امن کا ذریعہ یہ بتایا ہے کہ فَاتَّخِذُوا مِنْ مَّقَامِ
ابْراهِيمَ مُصَلَّى یعنی جب دشمن دشمن حملہ کرے تو مشابہ اور امن کے قیام کے لئے دشمن کی طرف
پیٹھ کر کے اور کعبہ کی طرف منہ کر کے کھڑے ہو جاؤ ۔ غرض قلعوں کو مضبوط بنانے یا دیر تک محاصروں
کی برداشت کر سکنے کے لئے جس قدر سامانوں کی ضرورت ہوتی ہے نہ صرف یہ کہ اس میں پائے
نہیں جاتے بلکہ اکثر امور میں ان کے برعکس حالات پائے جاتے ہیں جو قلعوں کو اُجاڑنے کا
موجب ہوتے ہیں مثلاً بے پانی ، بے غذا ، نہروں سے دور ، جنگلوں سے پرے، فصیلوں اور چوکیوں
کے بغیر کوئی قلعہ قلعہ نہیں کہلا سکتا مگر یہ قلعہ ایسا تھا کہ اس میں مجھے ان سامانوں میں سے کوئی سامان
بھی دکھائی نہ دیا حتی کہ اس قلعہ کے ارد گر د اسلحہ لے کر پھرنے سے بھی روک دیا گیا تھا۔
یہ قلعہ کب بنایا گیا ؟ اب میں نے سوچا کہ یہ قلعہ ہے کب کا ؟ تو مجھے معلوم ہوا کہ یہ
حضرت ابراہیم علیہ السلام سے بھی پہلے کا ہے کیونکہ خود حضرت کو
الہام ہوا کہ وَلْيَطَّوَّفُوا بِالْبَيْتِ الْعَتِيقِ اس پُرانے گھر کا لوگ آ کر طواف کیا کریں

انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۲)
جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ قلعہ حضرت ابراہیم علیہ السلام سے بھی پہلے کا ہے۔ اسی طرح آتا ہے
إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَّةَ مُبَارَكاً وَ هُدًى لِلْعَلَمِينَ
فِيهِ آيَاتٌ بَيِّنَتٌ مَّقَامُ إِبْرَاهِيمَ وَمَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا ^
سب سے پہلا گھر جو لوگوں کے فائدہ اور ان کی حفاظت کے لئے بنایا گیا تھا وہ ہے جو مکہ میں
ہے اس میں ہر قسم کی برکتیں جمع کر دی گئی ہیں اور تمام جہانوں کے لوگوں کے لئے اس میں
ہدایت کے سامان اکٹھے کر دیئے گئے ہیں اس کے ساتھ بڑے بڑے اور روزِ روشن کی طرح
واضح نشان وابستہ کر دیئے گئے ہیں وہ آخری دور میں ابراہیم کا مقام بنایا گیا اور فیصلہ کیا گیا
کہ جو اس میں داخل ہوا سے امن دیا جائے گا ۔
ریث میں آتا ہے کہ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام ہاجرہ اور اسماعیل کو مکہ کے مقام پر
چھوڑ کر واپس لوٹے تو حضرت ہاجرہ کو شک گزرا کہ ہمیں چھوڑ چلے ہیں اور وہ ان کے پیچھے پیچھے
چلیں اور اس بارہ میں اُن سے سوالات کرنے شروع کر دیئے ۔ مگر حضرت ابراہیم علیہ السلام
خاموش رہے اور رقت کے غلبہ کی وجہ سے اُن کے منہ سے کوئی بات نہ نکل سکی۔ آخر حضرت
ہاجرہ نے کہا يَا إِبْرَاهِيمُ ! أَيْنَ تَذْهَبُ وَ تَتْرُكُنَا فِي هَذَا الْوَادِي الَّذِي لَيْسَ
فِيْهِ أَنِيسٌ وَلَا شَيْ۔ اے ابراہیم ! آپ کہاں جا رہے ہیں اور ہم کو ایک ایسی وادی میں
چھوڑ رہے ہیں جس میں نہ آدمی ہے اور نہ کھانے کی کوئی چیز؟ فَقَالَتْ لَهُ ذَلِكَ مِرَارًا
وَ جَعَلَ لَا يَلْتَفِتُ إِلَيْهَا حضرت ہاجرہ نے یہ بات بار بار دہرائی مگر حضرت ابراہیم علیہ السلام
صدمہ کی وجہ سے اس کا جواب نہیں دیتے تھے۔ جب حضرت ہاجرہ نے دیکھا کہ یہ کسی طرح
بولتے ہی نہیں تو انہوں نے کہا اللهُ اَمَرَكَ بِهَذَا ؟ اچھا اتنا تو بتا دو کہ کیا خدا نے آپ کو اس
بات کا حکم دیا ہے ؟ قَالَ نَعَم حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اس کے جواب میں کہا کہ ہاں۔ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کا یہ جواب حضرت ہاجرہ
نے سُنا تو باوجود اس بات کے جاننے کے کہ یہاں پانی نہیں ، یہاں کھانے کے لئے کوئی چیز نہیں
اور یہاں کوئی آدمی نہیں جو ضرورت کے وقت مدد دے سکے، انہوں نے نہایت دلیری سے کہا
إِذًا لَّا يُضَيِّعُنَا اگر یہ بات ہے تو پھر خدا ہمیں ضائع نہیں کرے گا آپ بے شک جائے ثُمَّ رَجَعَتْ
اس کے بعد حضرت ہاجرہ واپس لوٹ آئیں فَانْطَلَقَ إِبْرَاهِيمُ اور حضرت ابراہیم واپس چلے
گئے حَتَّى إِذَا كَانَ عِنْدَ الثَّنِيَّةِ حَيْثُ لَا يَرَوْنَهُ اِسْتَقْبَلَ بِوَجْهِ الْبَيْتِ یہاں تک

آج 10 میں سے 10 باقی