عراق کے حالات پر آل انڈیا ریڈیواسٹیشن لاہور سے تقریر

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عراق کے حالات پر آل انڈیا ریڈیو سے تقریر
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
عراق کے حالات پر آل انڈیا ریڈیو اسٹیشن لاہور سے تقریر
) تقریر فرموده مورخه ۲۵ رمئی ۱۹۴۱ ء بوقت ۸:۵۰ صبح )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
عراق کی موجودہ شورش دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے بھی اور ہندوستانیوں کے لئے بھی
تشویش کا موجب ہو رہی ہے۔ عراق کا دارالخلافہ بغداد اور اس کی بندرگاہ بصرہ اور اس کے تیل
کے چشموں کا مرکز موصل ایسے مقامات ہیں جن کے نام سے ایک مسلمان اپنے بچپن سے ہی
روشناس ہو جاتا ہے۔ بنو عباس کی حکومت علوم وفنون کی ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے طبعا مسلمانوں
کے لئے ایک خوشکن یادگار ہے لیکن الف لیلہ جو عربی علوم کی طرف توجہ کرنے والے بچوں کی
بہترین دوست ہے اس نے تو بغداد اور بصرہ اور موصل کو ان سے اس طرح روشناس کر رکھا ہے
کہ آنکھیں بند کرتے ہی بغداد کے بازار اور بصرہ کی گلیاں اور موصل کی سرائیں ان کے سامنے
اس طرح آکھڑی ہوتی ہیں گویا کہ انہوں نے ساری عمر انہیں میں بسر کی ہے۔
میں اپنی نسبت تو یہاں تک کہہ سکتا ہوں کہ بچپن میں بغداد اور بصرہ مجھے لندن اور پیرس سے
تھے اور ثانی الذکر
کہیں زیادہ دلکش نظر آیا کرتے تھے کیونکہ اول الذکر میرے علم کی دیواروں کے اندر بند تھے اور ثا
میری قوتِ واہمہ کے ساتھ ساتھ نہ تمام عالم میں پرواز کرتے نظر آتے آتے تھے ۔ جب ذرا بڑے ہوئے
تو
علم حدیث نے امام احمد بن حنبل کو ، فقہ نے امام ابو حنیفہ اور امام یوسف کو، تصوف نے جنید ، شبلی اور
سید عبدالقادر جیلانی کو، تاریخ نے عبدالرحمن ابن قیم کو علم التدریس نے نظام الدین طوسی کو، ادب نے
مبر دسیبویہ، جریر اور فرزدق کو، سیاست نے ہارون، مامون اور ملک شاہ جیسے لوگوں کو جو اپنے اپنے
دائرہ میں یادگار زمانہ تھے اور ہیں ایک ایک کر کے آنکھوں کے سامنے لا کر اس طرح کھڑا کیا کہ اب

انوار العلوم جلد ۱۶
عراق کے حالات پر آل انڈیا ریڈیو سے تقریر
تک ان کے کمالات کے مشاہدہ سے دل امیدوں سے پُر ہیں اور افکار بلند پروازیوں میں مشغول ۔
ان کمالات کے مظہر اور ان دلکشیوں کے پیدا کرنے والے عراق میں فتنہ کے ظاہر ہونے پر
مسلمانوں کے دل دُکھے بغیر کس طرح رہ سکتے ہیں؟ کیا ان ہزاروں بزرگوں کے مقابر جو دنیوی نہیں
روحانی رشتہ سے ہمارے ساتھ منسلک ہیں ان پر بمباری کا خطرہ ہمیں بے فکر رہنے دے سکتا ہے؟
عراق سنی اور شیعہ دونوں کے بزرگوں کے مقدس مقامات کا جامع ہے وہ مقام کے لحاظ
سے بھی اسلامی دنیا کے قلب میں واقع ہے پس اس کا امن ہر مسلمان کا مقصود ہے آج وہ امن خطرہ
میں پڑ رہا ہے اور دنیا کے مسلمان اس پر خاموش نہیں رہ سکتے اور وہ خاموش نہیں ہیں ۔ دنیا کے
ہر گوشہ کے مسلمان اس وقت گھبراہٹ ظاہر کر رہے ہیں اور ان کی یہ گھبراہٹ بجا ہے کیونکہ وہ
جنگ جس کے تصفیہ کی افریقہ کے صحرا اور میڈیٹیرین کے سمندر میں امید کی جاتی تھی اب وہ
مسلمانوں کے گھروں میں لڑی جائے گی ۔ اب ہماری مساجد کے صحن اور ہمارے بزرگوں کے
مقابر کے احاطے اس کی آماجگاہ بنیں گے اور یہ سب کو معلوم ہے کہ جرمنوں نے جن ملکوں پر
قبضہ جما رکھا ہے ان کی کیا حالت ہو رہی ہے اگر شیخ رشید علی جیلانی اور ان کے ساتھی جرمنی سے
ساز باز نہ کرتے تو اسلامی دنیا کے لئے یہ خطرہ پیدا نہ ہوتا ۔
اس فتنہ کے نتیجہ میں ترکی گھر گیا ہے، ایران کے دروازہ پر جنگ آ گئی ہے، شام جنگ کا
راستہ بن گیا ہے، عراق جنگ کی آماجگاہ ہو گیا ہے، افغانستان جنگ کے دروزاہ پر آ کھڑا ہوا ہے
اور سب سے بڑا خطرہ یہ پیدا ہو گیا ہے کہ وہ مقامات جو ہمیں ہمارے وطنوں ، ہماری جانوں اور
ہماری عزتوں سے بھی زیادہ عزیز ہیں جنگ عین اُن کی سرحدوں تک آ گئی ہے۔ وہ بے فصیلوں
کے مقدس مقامات، وہ ظاہری حفاظت کے سامانوں سے خالی جگہیں جن کی دیواروں سے
ہمارے دل لٹک رہے ہیں اب بم باروں اور جھپٹانی طیاروں کی زد میں ہیں اور یہ سب کچھ
ہمارے ہی چند بھائیوں کی غلطی سے ہوا ہے کیونکہ ان کی اس غلطی سے پہلے جنگ ان مقامات
سے سینکڑوں میل پرے تھی ۔
ان حالات میں ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ اس فتنہ کو اس کی ابتداء میں ہی دبا دینے کی
کوشش کرے ابھی وقت ہے کہ جنگ کو پرے دھکیل دیا جائے کیونکہ ابھی تک عراق اور شام
میں جرمنی اور اٹلی کی فوجیں کسی بڑی تعداد میں داخل نہیں ہوئیں اگر خدانخواستہ بڑی تعداد
میں فوجیں یہاں داخل ہو گئیں تو یہ کام آسان نہ رہے گا۔ جنگ کی آگ سرعت کے ساتھ عرب

انوار العلوم جلد ۱۶
کے صحرا میں پھیل جائے گی ۔
عراق کے حالات پر آل انڈیا ریڈیو سے تقریر
اس فتنہ کا مقابلہ شیخ رشید علی صاحب یا مفتی یروشلم کو گالیاں دینے سے نہیں کیا جا سکتا ،
انہیں غدار کہہ کر ہم اس آگ کو نہیں بجھا سکتے ۔ میں شیخ رشید صاحب کو نہیں جانتا لیکن مفتی صاحب
کا ذاتی طور پر واقف ہوں میرے نزدیک وہ نیک نیت آدمی ہیں اور اُن کی مخالفت کی یہ وجہ نہیں کہ
ان کو جرمنی والوں نے خرید لیا ہے بلکہ اُن کی مخالفت کی وجہ صرف یہ ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ جنگ عظیم
میں جو وعدے اتحادیوں نے عربوں سے کئے تھے وہ پورے نہیں کئے گئے ۔ ان لوگوں کو بُرا کہنے
سے صرف یہ نتیجہ نکلے گا کہ ان کے واقف اور دوست اشتعال میں آ جائیں گے کیونکہ جب کوئی
شخص کسی دوسرے شخص کو اپنے تجربے کی بناء پر دیانتدار سجھتا ہے تو جب کوئی اس دوسرے شخص پر
بددیانتی کا الزام لگائے تو خواہ جس فعل کی وجہ سے بددیانتی کا الزام لگایا گیا ہو بُرا ہی کیوں نہ ہو
چونکہ اس پہلے شخص کے نزدیک وہ فعل بد دیانتی کے باعث سے نہیں ہوتا وہ اس الزام کی وجہ سے
جسے وہ غلط خیال کرتا ہے اس دوسرے مجرم شخص سے ہمدردی کرنے لگتا ہے اور آہستہ آہستہ اس کے
افعال میں شریک ہو جاتا ہے۔ پس ان ہزاروں لاکھوں لوگوں کو جو عالم ا جو عالم اسلامی میں شیخ رشید اور
مفتی یروشلم سے حُسنِ ظنی رکھتے ہیں ٹھوکر اور ابتلاء سے بچانے کے لئے ہمارا فرض ہے کہ اس
نازک موقع پر اپنی طبائع کو جوش میں نہ آنے دیں اور جو بات کہیں اِس میں صرف اصلاح کا پہلو
مد نظر ہو، اظہار غضب مقصود نہ ہوتا کہ فتنہ کم ہو بڑھے نہیں۔
یادر ہے کہ اس فتنہ کے بارہ میں ہمارے لئے اس قدر سمجھ لینا کافی ہے کہ شیخ رشید علی
صاحب اور ان کے رفقاء کا یہ فعل اسلامی ملکوں اور اسلامی مقدس مقامات کے امن کو خطرہ میں
ڈالنے کا موجب ہوا ہے ۔ ہمیں ان کی نیتوں پر حملہ کرنے کا نہ حق ہے اور نہ اس سے سے کچھ کچھ فائدہ ہے
اس وقت تو مسلمانوں کو اپنی ساری طاقت اس بات کے لئے خرچ کر دینی چاہئے کہ عراق میں پھر
امن ہو جائے اور یہ اسی صورت میں ہو سکتا ہے کہ مسلمان جان اور مال سے انگریزوں کی مدد
کریں اور اس فتنہ کے پھیلنے اور بڑھنے سے پہلے ہی اس کے دبانے میں ان کا ہاتھ بٹائیں تا کہ
جنگ، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ سے دور رہے اور ترکی، ایران، عراق اور شام اور فلسطین اس
خطرناک آگ کی لپٹوں سے محفوظ رہیں۔ یہ وقت بحثوں کا نہیں، کام کا ہے اس وقت ہر مسلمان کو
چاہئے کہ اپنے ہمسایوں کو اس خطرہ سے آگاہ کرے جو عالم اسلام کو پیش آنے عالم اسلام کو پیش آنے والا ہے تا کہ ہر
مسلمان اپنا فرض ادا کرنے کے لئے تیار ہو جائے اور جو قربانی بھی اس سے ممکن ہوا سے پیش

انوار العلوم جلد ۱۶
عراق کے حالات پر آل انڈیا ریڈیو سے تقریر
کر دے ۔ جنگ کے قابل آدمی اپنے آپ کو بھرتی کے لئے پیش کریں، روپیہ والے لوگ روپیہ
سے امداد دیں ، اہلِ قلم اپنی علمی قوتوں کو اس خدمت میں لگا دیں اور جس سے اور کچھ نہیں ہو سکتا
وہ کم سے کم دعا کرے کہ اللہ تعالیٰ اس جنگ سے اسلامی ملکوں کو محفوظ رکھے اور ہمارے جن
بھائیوں سے غلطی ہوئی ہے ان کی آنکھیں کھول دے کہ وہ خود ہی پشیمان ہو کر اپنی غلطی کا ازالہ
کرنے میں لگ جائیں ۔
میرے نزدیک عراق کا موجودہ فتنہ صرف مسلمانوں کے لئے تازیانہ تنبیہہ نہیں بلکہ
ہندوستان کی تمام اقوام کے لئے تشویش اور فکر کا موجب ہے کیونکہ عراق میں جنگ کا دروازہ کھل
جانے کی وجہ سے جنگ ہندوستان کے قریب آگئی ہے اور ہندوستان اب اس طرح محفوظ نہیں رہا
جس طرح پہلے تھا۔ جو فوج عراق پر قابض ہے عرب یا ایران کی طرف سے آسانی سے ہندوستان
کی طرف بڑھ سکتی ہے پس ہندوستان کی تمام اقوام کو اس وقت آپس کے جھگڑے بھلا کر اپنے
ملک کی حفاظت کی خاطر برطانوی حکومت کی امداد کرنی چاہئے کہ یہ اپنی ہی امداد ہے۔ شاید شیخ
رشید علی جیلانی کا خیال ہو کہ سابق عالمگیر جنگ میں عربوں کو یقین دلایا گیا تھا کہ ایک متحد عرب
حکومت کے قیام میں ان کی مدد کی جائے گی مگر ہوا یہ کہ عرب جو پہلے ترکوں کے ماتحت کم سے کم
ایک قوم تھے اب چار پانچ ٹکڑوں میں تقسیم ہو گئے ہیں بیشک انگریزوں نے عراق کو ایک حد تک
آزادی دی ہے مگر عربوں نے بھی سابق جنگ میں کم قربانیاں نہ کی تھیں اگر اس غلطی کے ازالہ
کا عہد کر لیا جائے تو میں یقین رکھتا ہوں کہ سب اسلامی دنیا متحد ہو کر اپنے علاقوں کو جنگ سے
آزاد رکھنے کی کوشش کرے گی اور بالواسطہ طور پر اس کا عظیم الشان فائدہ انگریزی حکومت کو بھی
پہنچے گا ۔ اس جنگ کے بعد پولینڈ اور زیکوسلواکیہ کی آزادی ہی کا سوال حل نہیں ہونا چاہئے بلکہ
متحدہ عرب کی آزادی کا بھی سوال حل ہو جانا چاہئے جس میں سے اگر یمن ، حجاز اور نجد کو الگ رکھا
جائے تو کوئی حرج نہیں مگر شام ، فلسطین اور عراق کو ایک متحد اور آزاد حکومت کے طور پر ترقی
کرنے کا موقع ملنا چاہئے ۔ انصاف اِس کا تقاضا کرتا ہے اور میں یقین کرتا ہوں کہ اس انصاف
کے تقاضا کو پورا کر کے برطانوی حکومت آگے سے بھی زیادہ مضبوط ہو جائے گی ۔
( الفضل ۲۷ مئی ۱۹۴۱ء )

انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت
نے مسیح موعود کو رسول کہا ہے
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
لمسير
خلیفة المسیح الثاني

آج 10 میں سے 10 باقی