غیر مبائعین کو پیغامی کیوں لکھا
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
نہیں کیونکہ اس عنوان کا مطلب تو یہ ہے اللہ تعالیٰ نے بھی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی
اور مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی اور ایک زمانہ میں خود جناب مولوی محمد علی صاحب نے
بھی مسیح موعود کو نبی ہی قرار دیا ہے۔ اگر مولوی صاحب واقعہ میں اس رفاقت پر فخر کرتے ہیں تو
اب بھی اعلان کر دیں کہ میں مسیح موعود کو نبی سمجھتا ہوں لیکن اگر اب وہ آپ کو نبی نہیں سمجھتے تو
رفاقت کہاں رہی اور فخر کس بات کا ۔ وہ تو اُس شخص کو جو دعوی نبوت کرے یا آنحضرت صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کے بعد کسی غیر تشریعی کلمہ گو اسلامی شریعت کے محافظ نبی کی آمد کا اقرار کرے کافر،
دشمن اسلام اور خاتم النبین کا منکر قرار دیتے ہیں۔ اور اگر اس عنوان کا مضمون درست ہے تو وہ تو
(خدا تعالیٰ انہیں توبہ کی توفیق دے اللہ تعالیٰ جَلَّ جَلاله ، آنحضرت صلی اللہ علیہ فِدَاهُ نَفْسِی وَرُوحِی،
بانی سلسلہ احمدیہ علیہ الصلوۃ والسلام أَيَّدَهُ اللهُ بِنَصْرِہ اور خود ۱۹۰۸ء کے پہلے کے مولوی محمد علی صاحب
کو خطرناک سے خطرناک الفاظ سے یاد کرنے والے ٹھہرتے ہیں ان تینوں کی رفاقت تو ان
مولوی محمد علی صاحب کو حاصل ہے جو ۱۹۰۸ء سے پہلے رسالہ ریویو میں انہی کے مطابق خیال ظاہر کیا
کرتے تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو نبی اور رسول کہہ کر پکارا کرتے تھے مگر اس مضمون
کے مولوی محمد علی صاحب تو وہ ہیں جو اُس خدا کی معیت کو جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
نبی کہتا ہے ، اس خاتم النبیین کی معیت کو جو مسیح موعود کو نبی کہتا ہے ، اُس امام وقت کی معیت کو جو
مسیح موعود کو نبی کہتا ہے بلکہ اس مولوی محمد علی صاحب کی معیت کو جو ۱۹۰۸ء سے پہلے ریویو آف ریلیجنز
کا ایڈیٹر تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو نبی اور رسول لکھتا تھا ایک قابلِ نفرت اور
حقارت بات تصور فرماتے ہیں حتیٰ کہ ان کے اس فعل کو دیکھ کر اس مادی دنیا سے ڈور اور روحانی عالم
کی فضاؤں میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک پُرانی رفاقت کو ٹوٹتے ہوئے دیکھ کر
فرماتے ہیں کہ مولوی محمد علی صاحب آپ بھی صالح تھے اور نیک ارادہ رکھتے تھے۔ آؤ ہمارے
ساتھ بیٹھ جاؤ کے
غیر مبائعین کو پیغامی کیوں لکھا جناب مولوی صاحب آگے چل کر شکایت فرماتے ہیں کہ میں نے غیر مبائعین کو پیغامی کیوں لکھا ہے اور اس
دو
کا نام ” قادیانی خوش کلامی رکھتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ موزوں بھی یہی ہے کہ جس اسلام
کے ہم پیرو اور مبلغ کہلاتے ہیں اس کی تعلیم کا کوئی نمونہ بھی دنیا کو دکھایا جائے ہے پھر فرماتے
ہیں کہ میاں صاحب کی اولوالعزمی ہے کہ باوجود لَا تَنَابَزُوا بِالالقاب کی طرف توجہ دلانے کے وہ
انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
اس نام سے ہمیں یاد کرتے ہیں حالانکہ نہ ہم نے اپنا یہ نام رکھا، نہ دنیا میں ہم اس نام سے مشہور
ہیں اور اس سے ان کی غرض اپنے مریدوں کے دلوں میں ہمارے لئے تحقیر پیدا کرنا ہے۔ سے
کاش! مولوی صاحب ان الفاظ کو تحریر فرمانے سے پہلے اپنے گھر پر نظر ڈال لیتے اور
حقیقت حال کو اچھی طرح سمجھنے کی کوشش کرتے ۔ یہ امر ظاہر ہے کہ احمدی کہلانے والے دو گروہ اس
وقت موجود ہیں اور دونوں ہی لوگوں میں معروف ہیں ان میں اختلاف بھی ہے اور ایک دوسرے
کے بعض عقائد اور افعال سے وہ اپنے آپ کو بری بھی قرار دینا چاہتے ہیں اس ضرورت کے
ما تحت جناب مولوی محمد علی صاحب اور ان کے رفقاء کو بار بار غیر احمدیوں میں یہ لٹریچر شائع کرنا
پڑتا ہے کہ ” قادیانی لوگ مرزا صاحب کو نبی مانتے ہیں اور ہم انجمن احمد یہ اشاعت اسلام
والے ایسے عقیدہ کو کفر قرار دیتے ہیں اسی طرح ہم لوگوں کو بھی اس عقیدہ سے براءت کرنی پڑتی
ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باپ ترقیات کو روکنے والے تھے اور قطعی وحی کا دروازہ بند
کرنے والے تھے اور یہ کہ مسیح موعود اپنے درجہ اور مقام میں پہلے مسیح سے کم ہیں بلکہ سب نبیوں
سے کم ہیں گویا جو کچھ ہے پہلا مسیح ہے دوسرا کچھ بھی نہیں اب ہم دونوں فریق احمدی کہلاتے ہیں اور
اپنے آپ کو احمدی کر کے پیش کرتے ہیں ۔ لاز ما اس مجبوری کی وجہ سے ہمیں کوئی علامت ایسی بیان
کرنی پڑتی ہے جس سے دوسرے فریق کو سمجھایا جا سکے اور بولنے والے شخص اور مشار الیہ شخص میں
کوئی امتیاز قائم ہو جائے اس غرض کو پورا کرنے کے لئے کبھی تو ہم اپنے آپ کو مبائع احمدی اور
مولوی صاحب اور ان کے رفقاء رفقاء کو غیر مبائع احمدی کہتے اور لکھتے ہیں اور بہ اور کبھی ہم اپنے آپ کو
قادیان سے تعلق رکھنے والے احمدی اور آپ لوگوں کو لاہور سے تعلق رکھنے والے احمدی بھی لکھتے
رہے ہیں۔ اس پر لاہور کی مبائع جماعت نے اعتراض کیا کہ لاہور میں نہ غیر مبائعین کا زور ہے نہ
اکثریت ۔ اکثریت تو ہماری ہے اس طرح دھوکا لگتا ہے پس ان کو لاہوری یا لاہور سے تعلق رکھنے
ا
والے نہ کہا جائے تب بعض لوگوں نے بطورِ شناخت آپ لوگوں کو پیغامی لکھنا شروع کر دیا۔ اور
کا
بعض دفعہ یہ لفظ میں بھی استعمال کر لیتا ہوں اس میں گالی یا سب وشتم یا اس سب و ستم يا استهزاء يا تَنَابُ بِالالْقَابُ
کیا دخل ہے۔ کیا پیغام کوئی گندہ لفظ ہے یا اس سے مخفی اشارہ کسی اور تعلق کی نفی کا نکلتا ہے کہ جس کی
وجہ سے آپ کو یہ بُرا لگتا ہے اگر ایسا ہے تو آپ اظہار فرما دیں ہم اس سے حتی الوسع اجتناب
کرینگے ۔ جہاں تک مجھے معلوم ہے پیغام کا لفظ کسی خاص بُرے معنوں میں استعمال نہیں ہوتا اور نہ
اس تعلق سے ضمنا یا اشارہ کسی اور تعلق کی نفی کا مفہوم نکلتا ہے سوائے اس کے کہ یہ مضمون نکلتا ہے