مولوی محمد علی صاحب اور ان کے رفقاء کا طریق عمل
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
کہ یہ لوگ پیغام کے بالمقابل اخبار ” الفضل" سے تعلق نہیں رکھتے اور یہ مفہوم کوئی برا مفہوم نہیں
کہ اس پر بُرا منایا جائے ۔
خلاصہ کلام یہ کہ یہ لفظ تحقیر اور تذلیل کے لئے نہیں بلکہ ایک امتیازی علامت کے طور پر
استعمال کیا جاتا ہے اور ہماری نیت اِس سے ہرگز کسی بُرے مفہوم کی طرف اشارہ کرنے کی نہیں
ہوتی اور ہو بھی کیا سکتی ہے جب کہ پیغام کسی گندی یا مکروہ یا قابل تحقیر چیز کا نام نہیں ہے۔
جناب مولوی صاحب جو اس زور شور سے مجھے
مولوی محمد علی صاحب اور لَا تَنَابَزُوا بِالا الْقَابِ کا مخاطب اور بُرا نمونہ دکھانے کا
دکھانے
ان کے رفقاء کا طریق عمل مجرم قرار دیتے ہیں خود اس مضمون میں ہم کو قادیانی لکھتے ہیں جیسا کہ ان کے الفاظ ” قادیانی خوش کلامی کلامی سے ظاہر ہے۔
اور پھر ان کے مضمون کے حاشیہ میں بھی ہمیں قادیانی لکھا گیا ہے ۔ ( نہ معلوم ان کی طرف سے یا
وہ پیغام کی طرف سے )
،،
خود مولوی صاحب کے دل میں بھی یہ خدشہ پیدا ہوا ہے کہ جس امر کا الزام دیتا ہوں اس
سے بڑے جرم کا میں اور میرے دوست مرتکب ہیں اس لئے وہ تحریر فرماتے ہیں کہ ہم کو پیغامی
کہا جاتا ہے حالانکہ نہ ہم نے کبھی اپنا وہ نام رکھا نہ دنیا میں ہم اس نام سے مشہور ہیں اور اس
طرح یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ اگر لوگوں میں کوئی نام مشہور ہو جائے تو اس نام سے پکارنا
معیوب نہیں اور ان کا مطلب یہ ہے کہ چونکہ یو پی وغیرہ کی طرف احمدیوں کو قادیانی کہا جاتا ہے
اس لئے قادیانی کہنا کوئی معیوب امر نہیں ۔ مگر مولوی صاحب نے یہ خیال نہیں کیا کہ اول تو یو، پی
وغیرہ میں سب احمدیوں کو قادیانی کہا جاتا ہے نہ کہ صرف ان احمد یوں کو جو بیعت خلافت میں
شامل ہیں اور آج اس کا استعمال شروع نہیں ہوا بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ سے
آپ پر ایمان لانے والوں کو قادیانی کہا جاتا تھا۔ پس ان لوگوں کے محاورہ میں قادیانی کے لفظ
سے ہم ہی لوگ مراد نہیں بلکہ اس میں مولوی صاحب اور ان کے رفقاء بھی شامل ہیں ان کی مراد تو
قادیانی سے مرزا غلام احمد قادیانی ( علیہ السلام) کے مرید ہیں ۔ کیا مولوی صاحب اپنے آپ کو
حضرت مسیح موعود کا مرید سمجھتے ہیں یا نہیں ؟ اگر سمجھتے ہیں تو ان کو یاد رکھنا چاہئے کہ یہ ہمارا امتیازی
نام نہیں بلکہ ہر احمدی کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ سے یو، پی میں یہی نام ہے جس
طرح پنجاب میں تمام احمدیوں کا نام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ سے
انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
”مرزائی“، مشہور ہے۔ کیا وہ اسے پسند کرتے ہیں کہ جماعت احمد یہ کے افراد کو خواہ مبائعین میں
سے ہوں یا مولوی صاحب کے رفقاء میں سے ہوں احمدی کی جگہ قادیانی یا مرزائی کہا جائے؟ اگر
نہیں تو ہماری جماعت کو اس نام سے پکارنا کیا لَا تَنَابَزُوا بِالالْقَابِ کے حکم کے ماتحت نہیں ؟ اور
اگر وہ اسے بُرا نہیں سمجھتے تو پھر احمدی کہلانے کی ان کو ضرورت نہیں ۔ یوپی میں قادیانی اور پنجاب
میں مرزائی نام عوام کی زبان پر بلکہ بہت سے خواص کی زبان پر جاری ہو چکا ہے مولوی صاحب کا
لَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ کی آیت مجھے سنانے کی بجائے اپنے دوستوں کو سنانی چاہئے کیونکہ ہم تو اگر
پیغامی یا غیر مبائع ان کو کہتے ہیں تو پھر بھی اس سے پیغامی احمدی یا غیر مبائع احمدی مراد لیتے ہیں
لیکن ان کے رفقائے کار کی حالت مندرجہ ذیل حوالہ سے ظاہر ہے۔
پیغام صلح ۱۲ دسمبر ۱۹۱۷ء کے صفحہ ۲ پر لکھا ہے معلوم نہیں ”الفضل“ کو یہ کس نے بتا دیا
کہ ہم نے بھی ان بھیڑوں کے قائمقام ہونے کا بھی دعوی کیا ہے جو اپنی عقل و فہم کو بالائے طاق
رکھ کر اپنی تکمیل ایک شخص کے ہاتھ میں دے چکے ہیں۔ اور نہ قرآن حدیث سے انہیں واسطہ ہے
اور نہ به حضرت مسیح موعود کی تعلیمات سے ۔ ”الفضل“ کو مطمئن رہنا چاہئے کہ ہم نے کبھی ایسے
لوگوں کے قائم مقام ہونے کا دعویٰ نہیں کیا اور نہ ہم ان کو احمدی کہہ کر پکارتے ہیں۔ ان کا نام
محمودی ہے احمدی نہیں“
کے خلاف نہ ہے
میں جناب مولوی صاحب سے پوچھتا ہوں کہ یہ تو آپ کے نزدیک لَا تَنَابَزُوا بِالالْقَابِ
نہ ہوگا اور یقیناً یہ کلمات آپ اور آپ کے رفقاء کی او رفقاء کی اولوالعزمی“ پر دلالت کرتے
ہونگے ۔ اور جس اسلام کے آپ پیرو اور مبلغ کہلاتے ہیں اس کی تعلیم کا ہلاتے ہیں اس کی تعلیم کا کوئی اچھا سا نمونہ
دنیا کو دکھانے کے لئے“ لکھے گئے ہونگے کیا یہی وہ اسلامی نمونہ ہے جو آپ پیش کرتے ہیں اور
تمام احمدی جماعت جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہزاروں صحابہ بھی شامل تھے ان کا
نام بھیڑیں رکھ کر اور پھر ان کے ناکوں میں نکیلیں دے کر کس طرح لَا تَنَابَزُوا بِالالْقَابِ کے حکم
پر عمل فرماتے ہیں؟ آپ غصہ میں آ کر اس کا یہی جواب دیں گے کہ بعض الفاظ جو ہماری جماعت
کی طرف سے جواباً لکھے گئے ہوں اُنہیں پیش کریں ۔ لیکن یاد رہے کہ قرآن کریم نے یہ بھی فرمایا
ہے کہ كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللهِ اَنْ تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُوْنَ اگر ایسے الفاظ جو جوابی طور پر لکھے گئے
ہوں آپ پیش بھی کر دیں تو سوال یہ باقی رہ جاتا ہے ۔ کہ لَا تَنَابَزُوا بِالالْقَابِ کا طعنہ دیتے
وقت آپ کو اپنے اور اپنے رفقاء کی اصلاح کا تو خیال رکھنا چاہئے تھا۔ جس چیز کو آپ گناہ قرار
انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
دیتے ہیں اُس میں آپ اور آپ کے ساتھی کیوں ملوث ہوئے اور کیوں آپ نے اپنے آپ کو
اور اپنے دوستوں کو نصیحت نہ کی؟
آپ کو یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ ہم آپ کو پیغامی کہیں یا غیر مبائع ، ساتھ ہی احمدی بھی
کہتے ہیں۔ لیکن آپ کی طرف سے یہ اعلان ہے کہ ” نہ ہم ان کو احمدی کہہ کے پکارتے ہیں ۔ ان
کا نام محمودی ہے احمدی نہیں ۔“
پھر مولانا ! آپ نے یہ بھی سوچا ہے کہ احادیث سے ثابت ہے کہ مسلمانوں کا نام کفار
میں صابی مشہور تھا۔ جب کوئی مسلمان ہوتا تھا تو لوگ کہتے تھے فلاں شخص صابی ہو گیا ہے۔ کیا
دشمنوں میں اس شہرت کی وجہ سے مسلمان کو صابی کہنا درست ہوگا؟ کاش! آپ غور فرماتے تو آپ کو
معلوم ہوتا کہ لوگوں میں کسی نام سے کسی کا مشہور ہو جانا دوسروں کو یہ حق نہیں دے دیتا کہ وہ اسے
اس نام سے پکاریں۔ اصل سوال تو یہ ہوتا ہے کہ اس نام سے پکارنے کی کوئی خاص وجہ ہے اور کیا
اس نام میں کوئی سبکی یا تحقیر کا پہلو تو نہیں اور اگر آپ غور فرماتے تو آپ کو معلوم ہو جا تا کہ پیغامی
نام محض امتیازی ہے اور پیغام کا لفظ ہرگز گالی نہیں۔ لیکن محمودی کا لفظ یقیناً گالی ہے کیونکہ اس سے
آپ کے رفقاء کا (جیسا کہ حوالہ اوپر آچکا ہے ) اس طرف اشارہ ہوتا ہے کہ ایسے لوگ احمدی
نہیں ہیں ہاں اگر آپ امتیاز کے طور پر ہمارے لوگوں کو بدلہ لینے کے لئے ”الفضلی“ کہیں تو یہ
صحیح جواب ہوگا اور اس کی کوشش آپ کی جماعت کر بھی چکی ہے مگر چونکہ اس میں انہیں کامیابی
نہیں ہوئی اس لئے وہ اسے چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ۔
مولوی محمد علی صاحب اور بلی کا محاورہ میں نے کسی جگہ لکھا تھا کہ بعض لوگ کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر لیتے ہیں اور سمجھ لیتے ہیں
کہ ہم محفوظ ہو گئے ہیں مولوی صاحب اس کا ذکر فرماتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں کہ ابھی ابھی
مولانا غلام حسن صاحب اور صاحبزادہ سیف الرحمن صاحب ( دو کبوتروں ) کی گردن مروڑ چکے
ہیں کیونکہ ان بزرگوں کے عقیدے اب تک وہی ہیں جو ہمارے ہیں مگر عقائد کی طرف سے انہوں
نے آنکھیں بند کر لیں اور قادیانیت کی بلی کا شکار ہو گئے، کے
مولوی صاحب کو اس سے خوشی تو بہت ہوئی ہو گی کہ مولوی غلام حسن صاحب اور
صاحبزادہ سیف الرحمن صاحب کو اگر بحث اور مباحثہ میں نقصان نہیں پہنچا سکے تو کم سے کم اپنے
مضمون میں ان بزرگوں کی گردن مروڑ نے کا فقرہ استعمال کر کے اپنے دل کو ٹھنڈک پہنچائی گئی ۔