مولوی محمد علی صاحب اور ان کے رفقاء کی گوہر افشانی

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
اور قادیانیت کی بلی“ کا لفظ استعمال کر کے بھی دل ٹھنڈا کر لیا مگر یہ امور انسانوں کی نگاہ میں تو
مزے دار جواب کہلا سکتے ہیں مگر اللہ تعالی کی درگاہ میں یہ امور نا پسندیدہ ہیں مگر مولوی صاحب
کو میں کیا نصیحت کروں کہ اس سے بڑھ کر ان کے پاس نصیحت موجود ہے یعنی وہ قرآن کریم
کے مفتر ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت پا چکے ہیں مگر باوجود اس کے کہ وہ
جناب ، مولوی غلام حسن صاحب کو خلیفہ اسیح تجویز کر چکے ہیں اور ان کے اخبار ”پیغام صلح ، میں
انہیں خلیفہ امسیح “ لکھا جاتا رہا ہے ۔ چنانچہ ”پیغام صلح وار دسمبر ۱۹۱۷ء میں جو ان کی انجمن
کے سالانہ جلسہ کا پروگرام چھپا ہے اس میں جناب مولوی غلام حسن صاحب کے مضمون کا یوں
اعلان کیا گیا ہے ۔
دو
حضرت خلیفة المسیح مولا نا مولوی غلام حسن خان صاحب پشاوری،
آج وہ جناب مولوی صاحب کی نسبت گردن مروڑنے کی پھبتی اُڑاتے ہیں ۔ اس کا علاج تو
اللہ تعالیٰ ہی کر سکتا ہے۔
جناب مولوی محمد علی صاحب کو یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ یہ بلّی کا محاورہ ان کا پُرانا محاورہ
ہے۔ آج میری ایک تمثیل پر ہی انہیں یہ بھیتی نہیں سوجھی بلکہ اس سے پہلے بھی دوسروں کو بلی بنانے کا
66
شوق وہ پورا کرتے رہے ہیں۔ چنانچہ ہیں۔ چنانچہ ”پیغام صلح ۳۰ ، جولائی ۱۹۴۰ء میں میرے ے خطبہ سے ایک
سال پہلے جناب مولوی محمد علی صاحب کا ایک مضمون شائع ہوا ہے۔ جس میں آپ تحریر فرماتے
ہیں کہ حکیم عبد العزیز بار بار خلیفہ صاحب کو مباہلہ کا چیلنج دے رہے ہیں ۔ اور ان کے مقابلہ میں
خلیفہ صاحب بھیگی بلی بنے بیٹھے ہیں“
کیا میں اس پر کہہ سکتا ہوں کہ ائے اسلام کے پیرو اور مبلغ اسلام بلکہ مفسر قرآن کریم آپ
کا یہ فقرہ کس طرح اسلامی اخلاق کا نمونہ پیش کر رہا ہے۔ دوسرے کی ایک مثال پر اس قدر غم و غصہ کا
اظہار ہے مگر خود یہ حالت ہے کہ اپنے شیر حکیم عبدالعزیز کے سامنے بلی نہیں بلکہ بھیگی بلی بنا کر مجھے
کاره
بٹھا دیا ہے اور خود اس نظارہ کا لطف اُٹھا رہے ہیں ۔
ناظرین دیکھ چکے ہیں کہ جناب مولوی محمد علی صاحب اور ان
مولوی محمد علی صاحب اور کے رفقاء کے نزدیک جماعت احمدیہ کے تمام افراد بھیڑیں
ان کے رفقاء کی گوہر افشانی ہیں ۔ ( جو ایک نجاست خور جانور ہے) اور بھیڑیں بھی ایسی کہ وہ عقل و خرد کو بالائے طاق رکھ چکی ہیں اور ان سب کے

انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
ناکوں میں نکیل پڑی ہوئی ہے اور ان کا امام ایک بلی ہے اور وہ بھی بھیگی ہوئی اور وہ بھیڑیں تو
اپنے امام کے ہاتھ میں نکیلیں دے کر بے بس ہو کر بیٹھی ہوئی ہیں اور امام خود بھیگی بلی بن کر
مولوی صاحب کے شیر حکیم عبدالعزیز کے سامنے بے کس ہو کر دیکا بیٹھا ہے گویا یہ ساری کی ساری جماعت
جانوروں کی شکل میں جناب مولوی صاحب کے ایک ہی بہادر جرنیل کے آگے اس طرح دیکی بیٹھی
ہے کہ اسے تاپ مجال نہیں ہے۔ مگر اسی پر بس نہیں مولوی صاحب بقول خود اسلامی تعلیم کے“
اور بھی کئی نمونے پیش فرماتے ہیں اور خوش کلامی کی مثالیں بہم پہنچاتے ہیں ۔
چنانچہ ۳۰ جولائی ۱۹۴۰ء کے پرچہ میں میری نسبت تحریر فرماتے ہیں اللهُ اَكْبَرُ یہ کیسا
ظالم انسان ہے 2
پھر اور گوہر افشانی ملاحظہ ہو ۱۷ جنوری ۱۹۳۸ ء کے پیغام میں تحریر فرماتے ہیں
دعاؤں کو ہم کیا کریں دعا ئیں تو حضرت نوح نے بھی اپنے بیٹے کے متعلق بہت کی تھیں، نے اس
فقرہ سے اس قدر کا بھی علم ہو جاتا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں کی مولوی صاحب
کے دل میں ہے ۔ دعاؤں کو ( یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں کو ) ہم کیا کریں۔
اس جملہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ کسی گہری عقیدت کا اظہار کس ایمان کا مظاہرہ
ہے؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے اس عقیدت کے بعد مجھے تو کسی امید رکھنے کی
گنجائش ہی نہیں۔ پھر مجھے کیا شکوہ کہ مولوی صاحب نے مجھے ابن نوح قرار دیا ہے اور یہ ایک
دفعہ نہیں کہا گیا بلکہ مولوی صاحب کے رفقاء دیر سے اس لفظ کا استعمال کرتے چلے آئے ہیں ۔
مولوی صاحب اور ان کے رفقاء - اء کے اس خروار اے میں سے ایک اور لطیف دانہ بھی قابل ملاحظہ
ہے۔ آپ فرماتے ہیں ”میاں صاحب خوب یاد رکھیں کہ انہوں نے اپنے لئے جو فرضی خلافت
تجویز کی ہے اس کی مثال انہیں خلفائے راشدین میں نہیں ملے گی بلکہ اگر ملے گی تو صرف باطنیہ
فرقہ میں ملے گی جنہوں نے قتل وغارت اور ہر قسم کے فسق و فجور کو جائز کرنے کے لئے یہ دروازہ
کھولا تھا اور آج میاں صاحب یہ کہہ کر کہ مجھ پر سچا اعتراض کرنے والا بھی جہنم میں جائے گا
حسن بن صباح کی پیروی کر رہے ہیں، ۱۲
-
اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ مولوی صاحب ہماری جماعت کو باطنی فرقہ کے مشابہہ اور مجھے
حسن بن صباح اور قتل وغارت اور فسق و فجور کو جائز کرنے والا قرار دیتے ہیں مگر ان کے نزدیک
یہ گالی نہیں ، یہ تَنَابُرْ بِالْأَلْقَابُ نہیں، یہ اسلام کی پیروی اور اس کے مبلغ ہونے کے خلاف نہیں ،

انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
یہ اسلام کی تعلیم کا اعلیٰ نمونہ ہے اور ایک مفسر قرآن کی شان کے عین مطابق ۔
ان مبلغین اسلام کے اسلامی تعلیم کے نمونوں میں سے وہ نمونہ بھی قابلِ توجہ ہے جو
مولوی محمد علی صاحب کی انجمن کے ایک مبلغ سید اختر حسین صاحب نے دکھایا ہے۔ انہوں نے
وو
ایک مضمون لکھا ہے جس کا عنوان ہے قادیانی خلیفہ محمد رسول اللہ صلعم کا بدترین دشمن ہے ۔
کیا ہی اعلیٰ درجہ کا یہ اخلاقی نمونہ ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی شان کو
کس قدر بڑھانے والا مضمون ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں ابو جہل ، عقبہ،
شیبہ پیدا ہوئے اور انہوں نے سخت سے سخت مخالفتیں کیں لیکن وہ بدترین دشمنی کا نمونہ پیش نہ کر
سکے ، ابولہب بھی اس سے قاصر رہا اس کے بعد ہزاروں دشمن پیدا ہوئے پادریوں میں سے فنڈر،
ہندوستان میں آتھم ، فتح مسیح اور وارث وغیرہ لوگ پیدا ہوئے ۔ ہندوؤں میں سے لیکھرام اور
مصنف ”رنگیلا رسول“ لوگ پیدا ہوئے مگر اسلام کو بدترین دشمن نہ ملا اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے
حضرت مسیح موعود علیہ د علیہ الصلوٰۃ والسلام کو پیدا کیا تا کہ ان کے نطفہ سے وہ شخص پیدا ہو جو آ پیدا ہو جو آنحضرت
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بدترین ین دشمن دشمن ثابت ثابت : ہوا اور باوجود اس کے کے رسول رسہ کریم صلی اللہ علیہ و آله و آلہ وسلم
نے یہ خبر بھی دے دی کہ يَتَزَوَّجُ وَيُولَدُ لَهُ" رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی محبت اور آپ کے ادب کی یہ ایک عمدہ مثال ہے ۔
۱۴
66
اور
مگر اسی پر بس نہیں مولوی صاحب کے بعض رفقاء نے مجھے یزید کے لقب سے یاد فرمایا
اور بعض احمدی دوستوں نے اس کے خلاف احتجاج کیا تو مولوی صاحب نے ان کے زخم دل
پر ان الفاظ میں مرہم رکھا کہ ” باقی رہا یہ کہ کسی نے میاں صاحب کو یزید سے مشابہت دے دی تو
یہ کوئی گالی نہیں یزید بھی تو اُولُو الامر میں سے تھا
۱۵
ہر سمجھدار انسان سمجھ سکتا ہے کہ یہ جواب کیسا معقول ہے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر
مولوی صاحب کو اس لئے کہ وہ امیر کہلاتے ہیں اور اُولُو الاَمر کا دوسرا نام عربی میں امیر ہے کوئی
شخص یزید کہے تو یقیناً وہ اس پر خوش نہ ہوں گے اور یہ نہ فرمائیں گے کہ یزید بھی اُولُو الامر تھا
اور میں بھی بوجہ امیر جماعت ہونے کے اُولُو الامر ہوں اس لئے یہ گالی نہیں بلکہ صرف میری
شان کا اظہار ہے۔
یہ تمسخر مولوی صاحب نے مجھ سے نہیں کیا بلکہ ان تمام انبیاء سے جن کو خدا تعالیٰ نے ممور
کیا تھا ان سے کیا ہے اور خلفائے راشدین سے بھی کیا ہے کیونکہ حضرت موسی بھی اُو لُو الامر تھے،

انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اُولُو الامر تھے ، حضرت ابوبکر بھی اُولُو الامر تھے ، حضرت عمر
بھی اولو الامر تھے ، حضرت عثمان بھی اُولُو الامر تھے اور حضرت علی بھی اولو الامر تھے ۔ اگر
کسی شخص کے اُولُو الأمر ہونے کی وجہ سے یزید کا نام اس کے لئے استعمال کرنا کوئی شخص جائز
سمجھتا ہے تو وہ اپنی عاقبت کو خراب کرتا ہے ۔ اور ان کو گالی دیتا ہے جن کے آگے خدائے قہار بطور
ڈھال کھڑا ہے۔
مولوی صاحب نے جن رفقائے کار کے اوپر والے اسلامی نمونہ کی تشریح فرمائی ہے
مضمون نامکمل رہے گا اگر میں ان کی تحریروں کے بعض اقتباس بھی پیش نہ کروں ۔ ان کی انجمن
کے ایک معزز رکن اور مدعی الہام مولوی محمد یا مین صاحب داتوی تھے انہوں نے اس مضمون پر
دار الخلافہ دمشق (یعنی قادیان موجودہ ) کے عنوان کے نیچے یوں خامہ فرسائی فرمائی ہے۔
”بے شک قادیان دمشق ہے اور قادیان کے پیدا شدہ اکثر یزیدی
ہیں اور جہاں یزیدی ہوں وہاں ایک خلیفہ یزید کا ہونا بھی ضروری ہے اور
الہامات پر بھی ایمان لانا ضروری ہے کہ جس طرح شامی دمشق میں دوسرا خلیفہ
یزید تھا یہاں بھی اس دمشق میں دوسرا ہی خلیفہ یزید از روئے حدیث نبوی و
الهام مسیح موعود اور واقعات چشم دید سے کہلایا۔ اور جس طرح پہلے یزید کا
باپ حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ تھا۔ خلیفہ تھا ایسا ہی یزید
ثانی کا باپ بھی ۔ خلیفہ ہی تھا۔ اور جس طرح پہلے یزید کی خلافت میں
ایک خلیفہ (علی) کے بیٹے کی جان ضائع ہوئی ویسے ہی اس خلافت کے ایام
میں بھی ایک خلیفہ برحق کے بیٹے کی جان ضائع ہوئی ۔
اس حوالہ سے مندرجہ ذیل امور ظاہر ہیں :-
اول ۔ لکھنے والے کے نزدیک اکثر باشندے قادیان کے (اور یہ احمدی ہی ہو سکتے ہیں کیونکہ
وہی یہاں کی اکثریت ہیں ) یزیدی ہیں ۔ ہاں مضمون نگار نے اکثر کا لفظ استعمال فرما کر
اپنے اعلیٰ اخلاق کو قائم رکھنے کے لئے غیر احمدیوں ، ہندوؤں اور سکھوں کو مستی کر لیا ہے تا
ان کے حق میں بے انصافی نہ ہو جائے۔
دوم ۔ احمدیوں کا خلیفہ دوم یزید ثانی ہے ۔
سوم ۔ اس نے ایک خلیفہ برحق (یعنی حضرت خلیفہ اول) کے ایک لڑکے کو مروا دیا۔ (یعنی

انوار العلوم جلد ۱۶
عزیزم عبدالحئی مرحوم کو جو ٹائیفائڈ سے فوت ہوا۔ )
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
چہارم ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پہلے اُموی خلیفہ معاویہ کے مثیل تھے ۔ اور دوسرا
اموی خلیفہ ان کا بیٹا یزید ثانی ہوا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو معاویہ کا مثیل اور خلیفہ
قرار دے کر اس پر نوٹ لکھا ہے کہ :-
اگر چه اب انجمن نبی سازان قادیان نے مرنے کے بعد ان کو
نبی بنا دیا ہے ۔“
یعنی یزید ثانی کا رثانی کا باپ ہونے کے لحاظ
اظ سے ان کے معاویہ کا مثیل اور خلیفہ ہونے کا نے کا ثبوت
ظاہر اور باہر ہے۔ ان کو نبی قرار دینا قادیان کے نبی ساز لوگوں کی کارستانی ہے ورنہ یزید اول کا
باپ اگر خلیفہ تھا تو یزید ثانی کا باپ نبی کیونکر ہو سکتا ہے؟
اللہ ! اللہ ! میری دشمنی میں یہ لوگ کس قدر بڑھ گئے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کا درجہ ابو یزید اور معاویہ کا سا قرار دیتے ہیں حالانکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے معاویہ
کی خلافت کو ملوکیت قرار دیا ہے اور خلفائے راشدین سے خارج کیا ہے۔ ہاں اس شخص کے
نزدیک حضرت مولوی نور الدین صاحب علی کی طرح خلیفہ تھے گو یہ تشریح نہیں کی کہ معاویہ اور
یزید کے درمیان علی کس طرح آدھمکا اور نہ یہ بتایا ہے کہ اگر حضرت مولوی نورالدین صاحب بھی
خلیفہ تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی خلیفہ تھے تو پھر یہ یزید ثانی دوسرا خلیفہ کیونکر
ہو گیا ۔ جیسے کہ لکھا ہے :-
وو
” یہاں بھی اس دمشق میں دوسرا ہی خلیفہ یزید اور از روئے
حدیث والهام مسیح موعود اور واقعات چشم دید سے کہلایا ۔“
اگر حضرت مولوی صاحب خلیفہ تھے تو پھر تو میں تیسرا خلیفہ قرار پاتا ہوں اور ساری
دلیل جس پر بنیاد مضمون کی رکھی گئی ہے باطل ہو جاتی ہے۔ اس ادب کو بھی ملحوظ رکھا جائے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو معاویہ اور آپ کے خادم اور شاگرد کو جس کی ساری عزت
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی غلامی میں تھی علی قرار دیا گیا ہے۔ اور پھر اس کو بھی یاد رکھنا
چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے گو حضرت معاویہ کی نسبت یہ لکھا ہے کہ حضرت علیؓ کے
زمانہ میں وہ باغی اور طاغی تھے اور لکھا ہے کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ وَ مَنْ قَاتَلَهُ فِي وَقْتِهِ
فَبَغَى و طغی کے یعنی جو لوگ حضرت علیؓ کے زمانہ خلافت میں آپ کے مقابلہ پر لڑتے رہے وہ

انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
اس زمانہ میں ضرور باغی اور طاغی تھے پس معاویہ کی مشابہت کی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
بھی گویا کسی وقت باغی اور طاغی رہے تھے ۔ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ۔
جناب مولوی محمد علی صاحب کے اس طرح ان لوگوں کی پیٹھ ٹھونکنے کا کیا نتیجہ نکلا ؟ وہ
مندرجہ ذیل حوالہ سے ظاہر ہے جب مولوی صاحب نے اپنے رفقاء کی اس گالی گلوچ کی جی بھر کر
داد دی اور اپنے نزدیک ان کے اس فعل کو مستحسن اور عین مطابق اسلام ثابت کر دیا تو پھر ان کے
اتباع کیوں نہ اس حملہ میں اور دلیر ہو کر اپنے امیر کی داد کے طالب ہوتے ۔ چنانچہ مولوی صاحب
کی یزید کے لقب کی تشریح کے بعد انجمن احمد یہ اشاعت اسلام کے ایک پروفیسر اور مبلغ مولوی
احمد یار صاحب نے اپنے ایک مضمون میں ذیل کے فقرات لکھے :-
وو
عبارت بالا سے کم از کم دو باتیں نہایت واضح طور پر معلوم ہوئی
ہیں ۔ ایک یہ کہ حضرت مرزا صاحب سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام
سے مشابہت رکھتے ہیں ۔ دوسری یہ کہ قادیان نے بوجہ دمشق کے مشابہہ
ہونے کے کسی یزیدی الصفت خلیفہ کا پایہ تخت ہونا ہے جو قسم قسم کے جھوٹے
منصوبے باندھے گا اور ہزار ہا طرح کے ظالمانہ احکام نافذ کرے گا۔“
پھر لکھا ہے کہ :-
دو
ایسا ہونا ضروری تھا تا کہ حضرت مسیح موعود کی مشابہت حضرت
امام حسین کے ساتھ اور قادیان کی دمشق کے ساتھ بالکل مکمل طور پر پوری
ہو جائے ۔ اگر قادیانی خلیفہ اور اس کے رفیق کار ایسی سازشیں اور نازیبا
حرکات نہ کرتے جس سے جماعت لاہور کے پاک ممبروں کو مجبوراً قادیان
چھوڑنا پڑا تو پھر قادیان دمشق کے مشابہہ اور یزید کا پایہ تخت کیسے بنتا ؟
یہ حوالہ اپنی حقیقت کا آپ مظہر ہے اس سے ظاہر ہے کہ اس مبلغ اسلام کے نزدیک
حضرت مسیح موعود علیہ السلام مشابہہ بہ حسین تھے اور دوسرے یہ کہ قادیان دمشق ہے اور اس نے
ایک یزیدی الصفت کا ( جو بقول صاحب مضمون اس امام حسین کا بیٹا ہے ) پایہ تخت ہونا تھا۔
تیسرے یہ کہ میں قسم قسم کے جھوٹے منصوبے باندھتا ہوں اور ہزار ہا ظالمانہ احکام جاری کرتا
ہوں۔ چوتھے یہ کہ لاہور کے پاک ممبران کو میری اور میرے رفقاء کار کی سازشوں اور نازیبا
حرکات کی وجہ سے قادیان چھوڑنا پڑا اور پانچویں یہ کہ قادیان یزید کا پایہ تخت ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی