سالہاسال سے ایک غلط اعتراض کا تکرار

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
استدلال کی خوبی تو ظاہر ہی ہے۔ پہلے ممبر صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو
معاویہ بنا کر مجھے یزید ثابت کیا تھا۔ دوسرے مبلغ صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو امام
حسین ثابت کر کے مجھے یزید ثابت کرنے کی کوشش کی ہے گویا پہلا یزید بھی حضرت امام حسین کے
بعد گزرا تھا اور ان کا بیٹا تھا۔ حالانکہ اگر استدلال پر غور کیا جائے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
امام حسین کے مثیل ثابت نہیں ہوتے بلکہ لاہور کے پاک ممبر جس سے مراد جناب مولوی محمد علی
صاحب ہیں کیونکہ وہی قادیان سے گئے ہیں مثیل امام حسین ثابت ہوتے ہیں ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے عقیدت جو ان مبلغ صاحب کو ہے وہ بھی ظاہر ہے اوپر
کے حوالہ میں دو دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ذکر آیا ہے اور دو دفعہ امام حسین کا لیکن حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے نام کے ساتھ ایک دفعہ بھی ” علیہ السلام“ کا لفظ نہیں لکھا ۔ مگر حضرت امام
دو ،،
66
حسین کے نام کے ساتھ ایک دفعہ مفصل علیہ السلام لکھا ہے اور دوسری دفعہ ان کے نام کے اوپر
جو علیہ السلام کا نشان ہے ڈالا ہے جن لوگوں کے دلوں میں حضرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ ادب
باقی رہ گیا ہے ان سے مجھے اور دوسرے احمدیوں کو کسی نیک سلوک کی کیا امید ہو سکتی ہے
نُفَوِّضُ أَمْرَنَا إِلَى اللَّهِ هُوَ وَلِيُّنَا وَحَافِظُنَا وَ نَاصِرُنَا عَلَيْهِ تَوَكَّلْنَا وَ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ -
میں نے اپنے خطبہ میں کہا تھا کہ بعض لوگ ہر بات کا انکار کر دیتے ہیں ان کی مثال اس
تماشہ کی سی ہے کہ بازی گر بعض دفعہ کرتب دکھاتے ہیں تو ان میں سے ایک کہہ دیتا ہے۔ میں نہ
مانوں ۔ مولوی صاحب اس پر بہت ناراض ہوئے ہیں حالانکہ یہ صرف انکار کرنے کی مثال ہے
ور نہ اگر اس سے نٹوں سے مشابہت مراد ہو تو جیسا کہ خود مولوی صاحب نے تحریر فرمایا ہے بازی گر
خود میں بنتا ہوں ۔ پس جبکہ اس مثال کو اگر بازی گروں سے مشابہت مانا جائے تو خود میں اپنے
آپ کو بازی گر قرار دیتا ہوں ۔ تو یہ کیونکر تسلیم کیا جا سکتا ہے کہ اس مثال سے مراد اس طبقہ سے
مشابہت دینا ہے بلکہ اس سے مراد تو صرف انکار پر اصرار کی ایک مثال دینا ہے۔
سالہا سال سے ایک غلط اعتراض کا تکرار اس کے بعد مولوی صاحب نے خطبہ کے مضمون کا جواب دینے کی طرف توجہ فرمائی
ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ وہ میرے مضمون کو قارئین پیغام کے سامنے لانے کو تیار ہیں بشرطیکہ میں ان
کے مضمون کو جس کا میں جواب لکھ رہا ہوں ۔ ”الفضل“ میں شائع کرا دوں ۔ اس تجویز کو پیش
کرنے کے بعد میرے جواب کا انتظار کئے بغیر مولوی صاحب یہ فیصلہ فرما دیتے ہیں کہ گویا میں

انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
نے ان کی اس تجویز کو رڈ کر دیا ہے اور ان کے خیالات کو اخبار میں لانے سے ڈر گیا ہوں اور
نہایت زور سے جماعت احمد یہ پر یوں اتمام حجت فرماتے ہیں کہ :-
اگر جناب میاں صاحب غور نہیں فرماتے تو ان کے مرید ہی غور کریں
کہ اپنے دلائل کو کمزور کون شخص سمجھتا ہے۔ وہ جو دوسرے کے دلائل کو اپنی
جماعت کے سامنے آنے سے روکتا ہے یا وہ جو بار بار یہ سہل سی تجویز پیش کر چکا
ہے ۔ (یعنی مولوی صاحب کا یہ مضمون اور میرا مضمون اکٹھا شائع ہو جائے )
افسوس مولوی صاحب مفسر قرآن ہیں اور قرآن کریم کی اس تعلیم کو پڑھتے ہیں کہ عدل و انصاف
سے کام لینا چاہئے لیکن ابھی ان کا مضمون چھپا تک نہیں مجھے اس کے مضمون کا علم تک نہیں ہوا اور
وہ جماعت مبائعین کے سامنے یہ حجت بھی پیش کرنے لگ جاتے ہیں کہ بتاؤ تمہارا خلیفہ سچا ہے جو
میرا یہ مضمون چھاپنے کو تیار نہیں یا میں سچا ہوں جس نے اس کا خطبہ چھاپنے پر آمادگی ظاہر کر دی
ہے۔ میں حیران ہوں کہ دنیا کا کونسا انسان اس تحریر کو معقول قرار دے گا۔
میں اس حصہ کا جواب پہلے دے چکا ہوں اور وہ الفضل“ میں شائع ہو چکا ہے۔ (الفضل
۲۶ جولائی ۱۹۴۱ء) اور اب مختصر جواب اس کا یہ ہے کہ میں ” الفضل ۱۴ را گست ۱۹۴۱ء میں
جناب مولوی صاحب کا مضمون شائع کرا چکا ہوں اور آج اس کا جواب شائع کر رہا ہوں ۔ اب دیکھتا
ہوں کہ جناب مولوی صاحب عام دستور کے مطابق میرا مضمون، اپنا جواب اور میرا جواب الجواب
66
اپنے اخبار میں چھاپتے ہیں یا نہیں۔ میں انصاف کے تقاضے کے مطابق ہرگز یہ نہیں کہتا کہ اے
مولوی محمد علی صاحب کے رفقاء! آپ کا امیر سچا ہے جس نے میرا مضمون اخبار ”پیغام صلح میں
نہیں شائع کیا یا میں جس نے آپ کے امیر کا مضمون اخبار الفضل“ میں شاء شائع کر دیا ہے بلکہ میں
مولوی صاحب کے عمل کا انتظار کروں گا اور اُن کے عمل کو دیکھ کر اگر ضرورت ہوگی تو اس کے
متعلق کچھ لکھوں گا۔
میں اس موقع پر اس امر پر اظہار افسوس کئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ مولوی صاحب کا یہ
اعتراض کہ میں اپنی جماعت کو ان کا لٹریچر پڑھنے سے روکتا ہوں آج کا نہیں بلکہ بہت پرانا ہے
اور میں اس کا جواب آج سے تیئیس سال پہلے بھی دے چکا ہوں اور ایسا جواب دے چکا ہوں کہ جسے
عقل صحیح تسلیم کرنے پر مجبور ہوگا مگر مولوی صاحب موصوف نے اس آسان طریق فیصلہ کی طرف
جو اس جواب کے آخر میں میں نے پیش کیا ہے کبھی بھی توجہ نہیں کی لیکن اعتراض کو وقتاً فوقتاً زبانی یا
ہر

انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
تحریری دُہراتے رہتے ہیں ۔ جس جواب کی طرف میں نے اوپر اشارہ کیا ہے وہ میرے رسالہ
حقیقت الامر میں جس پر تاریخ تصنیف ۲۱ رستمبر ۱۹۱۸ لکھی ہوئی ہے شائع ہوا ہے اور اس کے
صفحہ سے شروع ہوتا ہے۔ میں اسے لفظ بہ لفظ اس جگہ نقل کر دیتا ہوں تا مولوی صاحب کو یاد
آ جائے کہ وہ یہ اعتراض دیر سے کرتے چلے آتے ہیں اور میں اس کا تفصیلی جواب جسے ہر عقلمند
ماننے پر مجبور ہے ان کو دے چکا ہوں ۔ مگر افسوس کہ انہوں نے اس کے مطابق فیصلہ کی طرف کبھی
توجہ نہیں کی بلکہ اعتراص دُہرانے تک اپنی کوشش کو محدود رکھا۔ وہ جواب یہ ہے:۔
دو
مولوی صاحب ! آپ شکایت فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے ا۔
مریدوں کو منع کیا ہوا ہے کہ وہ آپ لوگوں کی کتابیں پڑھا پڑھا کریں اور آپ
چاہتے ہیں کہ میں اعلان کروں بلکہ حکم دوں کہ وہ ضرور آپ لوگوں کی
کتابیں پڑھا کریں مگر میرے نزدیک یہ شکایت بے جا ہے۔ میں نے بارہا
اپنی جماعت کو نصیحت کی ہے کہ وہ ہر ایک عقیدہ کو سوچ سمجھ کر قبول کریں
بلکہ بارہا یہ کہا ہے کہ اگر وہ کسی بات کو زید و بکر کے کہنے سے مانتے ہیں تو گو
وہ حق پر بھی ہوں تب بھی ان سے سوال ہوگا کہ بلا سوچے انہوں نے ان
باتوں پر کیونکر یقین کر لیا اور میرے خطبات اس پر شاہد ہیں ہاں ہر شخص اس
بات کا اہل نہیں ہوتا کہ مخالف کی کتب کا مطالعہ کرے کیونکہ جب تک کوئی
شخص اپنی کتب سے واقف نہیں اگر مخالف کی کتب کا مطالعہ کرے گا تو خطرہ
ہے کہ ابتلاء میں پڑے۔ ایک شخص اگر قرآن کریم تو نہ پڑھے اور انجیل اور
وید اور ژنداوستا اور ستیارتھ پرکاش کا مطالعہ رکھے اور کہے کہ میں تحقیق کر
رہا ہوں تو کیا ایسا شخص حق پر ہوگا اور اس کا یہ عمل قابل تحسین سمجھا جاوے گا ؟
ہاں جو شخص اپنے مذہب سے اچھی طرح واقف ہو وہ دوسرے لوگوں کی
باتوں کو بھی سن سکتا ہے۔ سوائے ان لوگوں کے جو ہمارے لٹریچر سے پوری
طرح واقف نہیں اور جو مسائل مختلفہ میں کما حقہ میری کتب اور رسائل و
اشتہارات اور دیگر واقف کاران جماعت کی کتب و رسائل کا مطالعہ نہیں کر
چکے ہیں باقی کسی کو میں آپ کے لٹریچر کے پڑھنے سے نہیں روکتا اور نہ میں
نے کبھی روکا ہے ۔ ہاں مطالعہ دوسری کتب کا ہمیشہ دو ہی شخص کیا کرتے ہیں

انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
یا تو وہ جنہوں نے مخالف کے اعتراضات کا جواب دینا ہو یا وہ جن کی غرض دینا یا
صرف زیادتی علم ہو۔ پہلے گروہ کو تو کوئی روک ہی نہیں ۔ دوسرے لوگوں
میں سے وہ جو پہلے اپنی کتب و رسائل اچھی طرح پڑھ چکے ہوں اور ان پر
خوب محمدہ طور پر عبور رکھتے ہوں اور ان کا دل ایسے دلائل سے جو پھر کسی
مزید تحقیقات کی ضرورت باقی نہ رکھتا ہو تسلی یافتہ ہو دوسرے ہر ایک مذہب
کی کتاب کو پڑھ سکتے ہیں ۔ ان کو کوئی روک نہیں کیونکہ جسے باوجود اپنے
مذہب کے مطالعہ کے ایسا شرح صدر عطا نہیں ہوا کہ جس کے بعد کسی اور
مزید دلیل کی ضرورت نہ رہے اور عیا نا وہ اپنے مذہب کی سچائی کو نہیں دیکھتا
اس کے لئے ضروری ہے کہ پوری تحقیق کرے تاکہ قیامت کے دن اس
سے باز پرس نہ ہو۔ اور یہ جو میں نے ایسے لوگوں کا استثناء کیا ہے جو عیاناً
اپنے عقائد کی سچائی دیکھ چکے ہوں اور کسی مزید دلیل کے محتاج نہ ہوں تو
اِس کی وجہ صرف یہ ہے کہ ان کا ان کتب کا مطالعہ کرنا لغو اور بے ہودہ فعل
ہوگا کیونکہ انہوں نے جواب تو دینا نہیں اور ان کو مزید تحقیق کی ضرورت
نہیں ۔ پھر وہ کیوں اپنے وقت کو ضائع کریں اور ممکن ہے کہ ان کو دیکھ کر
بعض اور لوگ جو اپنے مذہب سے آگاہ نہیں ان کی تتبع کر کے تباہ ہوں ۔
اور اگر آپ فرماویں کہ جب دوسرے مذاہب کا ان لوگوں نے مطالعہ نہیں
کیا تو ان کو کیونکر معلوم ہوگا کہ وہ جس عقیدہ پر قائم ہیں وہی بجا ہے تو اس کا
جواب یہ ہے کہ کسی مذہب کی صداقت معلوم کرنے کے لئے صرف یہی
طریق نہیں کہ دوسرے خیالات سے اس کا مقابلہ کیا جائے بلکہ سچے
عقیدے اپنے اندر بھی ایسی خوبیاں رکھتے ہیں کہ وہ اپنی صداقت پر آپ
گواہ ہوتے ہیں اور ان کی صداقت کا انسان معائنہ کر سکتا ہے ۔ مثلاً اسلام
اپنے اندر ایسی خوبیاں رکھتا ہے کہ بغیر اس کے کہ دوسرے مذاہب کا مطالعہ
کیا جاوے اس کا ایک کامل پیرو اس کی صداقت پر تسلی پاسکتا ہے اور اس
رض
کے دلائل دے سکتا ہے ورنہ ہے ورنہ نَعُوذُ بِاللهِ یہ ماننا پڑے گا کہ صحابہ صحابہ کا ایمان
کامل نہ تھا کیونکہ انہوں نے دیگر مذاہب کی تحقیق نہیں کی تھی ۔ بلکہ کوئی شخص

انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
بھی اس اصل کے مطابق ایسا نہ ملے گا جسے یقین کرنے کا حق حاصل ہو کہ وہ
بچے مذہب پر ہے اور مزید ید تحقیق کی اسے ضرورت نہیں ۔ کیونکہ کوئی ایسا انسان
نہیں ملے گا کہ جس نے دنیا کے سب مذاہب کا کما حقہ، مطالعہ کیا ہو بلکہ خود
آپ بھی کہ جن کو اس وقت اس قدر خدمت دینی کا دعویٰ ہے اِس بات کا
دعوی نہیں کر سکتے ۔ تو کیا ہم یہ کہیں کہ آپ کا حق نہیں کہ اپنے مذہب کی
سچائی پر مطمئن ہوں ۔ کیونکہ ممکن ہے کہ کوئی ایسا مذہب بھی نکل آ وے جس
کے دلائل سے آپ آگاہ نہ ہوں اور وہ سچا ہو ۔ کیا سچے مذہب کے اندر کوئی
ایسی صداقت موجود نہیں ہوتی کہ جو اپنی ذات کے اندر اپنی دلیل رکھتی
ہو۔ اگر ایسا ہے اور ضرور ہے تو پھر ایمان کے کمال کے لئے بھی ضروری
نہیں کہ ہر ایک مخالف کی کتاب پہلے پڑھ لی جائے اگر آپ کو یہ شبہ پیدا ہو کہ
اس طرح تو ہر ایک شخص یہ کہہ دے گا کہ مجھے ایسا کامل ایمان حاصل ہو چکا ہے
کہ مجھے مزید غور کی ضرورت نہیں ۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ خود ایک دعوی
ہوگا جو دلیل کا محتاج ہوگا۔ اور اگر کوئی اپنے ایمان کو عینی ایمان ثابت کر دے گا
تو پھر بے شک اس کا حق ہوگا کہ اس کا دعوی تسلیم کر لیا جاوے۔ علاوہ ازیں یہ
بات بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ یہ استثناء صرف میرا ہی قائم کردہ نہیں بلکہ
ہمیشہ سے ایسا ہوتا چلا آیا ہے حدیث صحیح سے ثابت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم نے حضرت عمر کو بائبل پڑھتے ہوئے دیکھا اور اس پر آپ کو ڈانٹا۔
چنانچہ جابر سے روایت ہے۔ اَنَّ عُمَرَ ابْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
أَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنُسْخَةٍ مِنَ التَّوْرَاةِ فَقَالَ
يَا رَسُولَ اللهِ هَذِهِ نُسْخَةٌ مِنَ التَّوْرَاةِ فَسَكَتَ فَجَعَلَ يَقْرَأُ وَ
وَجْهُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَغَيَّرُ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ
تَكَلَتْكَ الثَّوَاكِلُ مَا تَرَى مَا بِوَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
فَنَظَرَ عُمَرُ إِلَى وَجْهِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ
اعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ غَضَبِ اللَّهِ وَ غَضَبِ رَسُولِهِ ۔ یعنی حضرت عمر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ کے پاس ایک نسخہ

انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
تو رات کا تھا۔ آپ نے عرض کیا یا رَسُولَ اللهِ ! یہ تو رات ہے ۔ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے اور حضرت عمرؓ نے اس کو پڑھنا شروع کیا اور
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ متغیر ہورہا تھا اس پر حضرت ابو بکر نے کہا۔
رونے والیاں تم پر روئیں ۔ عمر ! دیکھتے نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
منہ اُٹھا کر دیکھا اور
کے چہرے سے کیا ظاہر ہوا ہے ۔ اس پر حضرت عمرؓ نے منہ اُٹھا کرد۔
کہا کہ میں خدا اور اُس کے رسول کے غضب سے پناہ مانگتا ہوں ۔
اب کیا کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خطرہ تھا
کہ حضرت عمرؓ اس حق کو دیکھ کر نَعُوذُ بِاللهِ اسلام سے بیزار ہو جاویں گے؟
کیا اس کی صرف یہ وجہ نہ تھی کہ حضرت عمرؓ مذہبی مباحثات کرنے والے آدمی نہ
تھے اور اس مرتبہ پر پہنچ چکے تھے کہ اب مزید تحقیق کی ان کو ضرورت نہ تھی پس
ان کا یہ فعل بے ضرورت تھا اور خطرہ تھا کہ ان کو دیکھ کر بعض اپنے مذہب کی
پوری واقفیت نہ رکھنے والے بھی اس شغل میں پڑ جاویں اور ان باتوں کی تصدیق
کر دیں جو باطل ہیں اور ان کی تکذیب کر دیں جو حق ہیں ۔ اور کوئی تعجب نہیں
کہ اسی وجہ سے روکا ہو کہ آپ عام مجلس میں بیٹھ کر پڑھتے تھے اور اس سے
خطرہ ہوا کہ ان کو دوسرے لوگ دیکھ کر ان کی اتباع نہ کریں الگ پڑھتے تو
شاید آپ کو نہ روکا جاتا۔ پس کیا آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فعل
کو بھی نَعُوذُ بِاللهِ بُزدلانہ فعل قرار دیں گے۔ عِياذاً بالله مولوی صاحب !
تو بہ کریں کہ آپ ہمیشہ میری مخالفت میں خدا تعالیٰ کے برگزیدوں کی ہتک
کرتے ہیں۔ پھر حضرت مسیح موعود کا ایک حکم بھی اس کی تائید کرتا ہے چنانچہ
مباحثه مابین مولوی عبد اللہ چکڑالوی و مولوی محمد حسین پر ریویو لکھتے ہوئے آپ
تحریر فرماتے ہیں ۔
دو
ہر ایک جو ہماری جماعت میں ہے اسے یہی چاہئے کہ وہ عبداللہ
چکڑالوی کے عقیدوں سے جو حدیثوں کی نسبت وہ رکھتا ہے بہ دل متنفر اور بیزار
ہو۔ اور ایسے لوگوں کی صحبت سے حتی الوسع نفرت رکھیں ۔“
66
اس جگہ آپ نے چکڑالویوں سے ملنے جلنے سے حتی الوسع بچنے کی

انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
اپنی جماعت کو نصیحت کی ہے اور ملنا اور کتابیں پڑھنا ایک ہی جیسا ہے تو کیا
آپ کہیں گے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ڈرتے تھے کہ چکڑالویوں کے
ز بر دست دا دلائل سے کہیں ہماری جماعت مرتد نہ ہو جائے اور آپ ان کو
پہلوان نہیں بنانا چاہتے تھے؟
ایک اور واقعہ بھی ہے۔ جس میں اللہ تعالیٰ کی شہادت اس امر کی
تصدیق میں ہے ۔ حضرت مولوی نور الدین صاحب خلیفہ اول کو ایک دفعہ
الہام ہوا تھا کہ فلاں برہموں کی کتاب نہ پڑھنا ۔ اب کیا خدا تعالیٰ بھی ڈرتا
تھا یا مولوی صاحب کا ایمان کمزور تھا ؟ نَعُوذُ بِاللهِ یہ دونوں باتیں نہ تھیں
بلکہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ کتب ایسے پیرا یہ میں لکھی ہوئی تھیں کہ ان سے سادہ
لوحوں کو دھوکا لگنے کا اندیشہ تھا اس لئے اللہ تعالیٰ نے مولوی صاحب کو
بذریعہ الہام روک دیا تا آپ کو دیکھ کر دوسرے لوگ بھی جو اہلیت نہیں
رکھتے نہ پڑھنے لگیں اس واقعہ سے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ بعض دفعہ ان لوگوں
کو بھی جو مخالفین کو جواب دیتے ہیں ۔ مصلحنا روک دیا جاتا ہے ۔
مولوی صاحب ! یہ تینوں واقعات اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ
آپ کا اعتراض مجھ پر نہیں بلکہ خدا تعالیٰ پر ہے، محمد رسول ا اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
پر ہے اور حضرت مسیح موعود پر ہے اور میں ایک اور بات بھی پوچھتا ہوں کہ
مہربانی فرما کر آپ مجھے اپنا بھی وہ اعلان دکھا ئیں جس میں آپ نے حکماً
اپنے ہم خیالوں کو لکھا ہو کہ وہ میری سب کتب اور رسالہ جات اور اشتہارات
کو مطالعہ کر کے حق کا فیصلہ کریں۔ اگر آپ نے بھی ایسا نہیں کیا تو مجھ پر کیا گلہ
ہے۔ اگر فرما دیں کہ میں نے کب روکا ہے تو میں کہتا ہوں کہ میں نے بھی تو فرماویں
کبھی نہیں روکا۔ ہاں میرے نزدیک مخالف کی کتب پڑھنے کے متعلق مذکورہ بالا
شرائط کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ اور مجھے یقین ہے کہ میرے اکثر مریدان
کے پابند ہیں۔ اِلَّا مَا شَاءَ اللهُ ۔ چنانچہ آسانی سے اس کا علم اس طرح ہو
سکتا ہے کہ آپ مہربانی فرما کر اپنے ہم خیالوں میں سے ان لوگوں کی ایک
فہرست شائع کر دیں کہ جنہوں نے ہماری کتب کا مطالعہ کیا ہو اور ہر ایک کے

انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
نام کے ساتھ لکھ دیں کہ اس نے فلاں فلاں کتاب یا رسالہ تمہارا پڑھا ہے اور
میں اپنے مریدوں میں سے ایسے لوگوں کی ایک فہرست شائع کرا دوں گا
جنہوں نے آپ کی کتب کا مطالعہ کیا ہے اور ان کے نام کے آگے ان کتب و
رسالہ جات کی فہرست جو انہوں نے آپ کی طرف سے شائع ہونے والے
لٹریچر میں سے پڑھے ہوں درج کر دوں گا۔ اس سے خود دنیا کو معلوم ہو جائے
گا کہ کون لوگ بے تعصبی سے دوسرے کی کتب کا مطالعہ کرتے ہیں ۔“‘۲۰
یہ جواب آج سے تیئیس سال پہلے شائع ہو چکا ہے ۔ اب مولوی صاحب فرمائیں انہوں
نے اس کی طرف کیا توجہ کی اور کیا کبھی اس کے مطابق فیصلہ کی کوشش کی؟ جواب کے علمی حصہ کو
مولوی صاحب جانے دیں اس جواب کے آخر میں میں نے جو تین سادہ تجاویز پیش کی تھیں کیا
مولوی صاحب نے ان پر عمل کر کے حق کو حق اور باطل کو باطل ثابت کرنے کی کوشش کی؟
اول تجویز میری یہ تھی کہ مولوی صاحب میری وہ تحریر دکھا دیں جس میں میں نے یہ لکھا ہو
کہ ہماری جماعت کا کوئی آدمی مولوی صاحب یا ان کے رفقاء کی تحریریں نہ پڑھا کرے ۔ آخر مجھ
پر جو یہ الزام ہے کہ میں مولوی صاحب کے خیالات کو پڑھنے سے لوگوں کو روکتا ہوں اس کا کوئی
ثبوت چاہئے ۔ میں اس سے انکار کرتا ہوں کہ میں نے جماعت کو ایسا کہا ہو۔ پس اس کا بار ثبوت
تو مولوی صاحب پر ہے ان کو چاہئے کہ وہ میری وہ تحریر پیش کریں جس میں میں نے لوگوں کو ان
کی تحریریں پڑھنے سے روکا ہو۔
دوسری تجویز میری یہ تھی کہ اگر مولوی صاحب میری خاموشی سے یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ میں
جماعت کو اپنی تحریرات پڑھنے سے روکتا ہوں اور چونکہ میں نے کوئی ایسا حکم جماعت کو نہیں دیا کہ ان
کی تحریریں پڑھا کرو اس لئے مولوی صاحب کا حق ہے کہ وہ یہ نتیجہ نکالیں کہ میں جماعت کو ان کی
تحریریں پڑھنے سے روکتا ہوں تو پھر وہ اپنا وہ حکم دکھا دیں جس میں انہوں نے اپنے رفقاء کو یہ حکم دیا
ہو کہ وہ میری تحریرات پڑھا کریں۔ اگر ایسا حکم نہ دینے سے مناھی کا حکم نکلتا ہے تو مولوی صاحب
بھی جب تک ایسا حکم نہ دکھا ئیں گے ان پر بھی یہی الزام ثابت ہوگا۔
تیسری تجویز میری یہ تھی کہ اگر مولوی صاحب اس کے لئے بھی تیار نہیں تو ایسے غیر مبائعین
کی فہرست شائع کر دیں جن کے ناموں کے آگے ان کتابوں کی فہرست دی ہوئی ہو جو انہوں نے
میری تصانیف میں سے پڑھی ہوں اور میں اپنی جماعت کے ایسے لوگوں کی فہرست شائع کر دوں گا

آج 10 میں سے 10 باقی