اس امت میں مجدّد ہی آئیں گے

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
جنہوں نے مولوی صاحب کی کتب کا مطالعہ کیا ہوگا۔ اس سے معلوم ہو جائے گا کہ مولوی صاحب
کے رفقاء میری کتب کا زیادہ مطالعہ کرتے ہیں یا میرے مرید ان کی کتب کا زیادہ مطالعہ کرتے ہیں؟
مگر مولوی صاحب نے ان تینوں تجویزوں میں سے ایک پر بھی عمل نہ کیا۔ نہ یہ ثابت کرنے کی کوشش
کی کہ ان تجاویز میں میں نے کونسی چالاکی سے کام لیا ہے اور کس طرح اپنے حق کو زیادہ محفوظ کر لیا
ہے اور ان کے حق کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔ مگر افسوس سخت افسوس ہے کہ وہ نا واجب اور
غیر منصفانہ طور پر ایک غلط اعتراض کو دہراتے چلے جاتے ہیں اور فیصلہ کی طرف نہیں آتے ۔
اس اُمت میں مجدّد دہی آئیں گے میرے مضمون میں سے مولوی صاحِ میں سے مولوی صاحب نے سب سے
پہلی بات قابل جواب یہ چینی ہے کہ ”بیشک آپ نے
فرمایا ہے کہ میری اُمت میں مجددین آئیں گے مگر یہ بھی تو فرمایا ہے کہ نبی بھی ہوگا ۔ اور اس کی تشریح
آگے چل کر یوں فرماتے ہیں کہ ” جناب میاں صاحب اپنے خلاف خود ڈگری دے رہے ہیں کسی
رے کو حکم بنانے کی ضرورت نہیں ۔ اعتراف اول کے رو سے میاں صاحب کا مسلمہ مذہب کہ
اِس اُمت میں نبوت کا دروازہ کھلا ہے باطل ہو گیا کیونکہ آپ نے یہاں یہ تسلیم کر لیا کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق اِس اُمت میں مجدّدین ہی آئیں گے۔ ہاں ایک اور
دوسرے
صرف ایک نبی ہوگا ۔“
دو
66
مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جناب مولوی صاحب کی حوالوں میں ادل بدل کرنے کی
عادت ایسی راسخ ہو چکی ہے کہ اس عادت کو وہ بالکل ترک نہیں کر سکے۔ میرا فقرہ نقل فرما کر جس
کے یہ الفاظ ہیں کہ بیشک آپ نے فرمایا کہ میری اُمت میں مجددین آئیں گے مگر یہ بھی تو فرمایا
کہ نبی بھی ہوگا ۔ آپ میری طرف یہ مضمون منسوب فرماتے ہیں ۔ کہ اس اُمت میں مجددین
ہی آئیں گے اور پھر یہ کہ ہاں ایک اور صرف ایک نبی ہوگا ۔ حالانکہ نشان کردہ موٹے حروف
نہ میرے فقرہ میں ہیں اور نہ ان سے یہ یہ مضمون نکلتا ہے ۔ نہ میں نے یہ لکھا ہے کہ مجددین ہی آئیں
گے۔ اور نہ یہ کہ ایک اور صرف ایک نبی ہوگا ۔ پس یہ درست نہیں کہ میں نے اپنے خلاف خود
ڈگری دیدی ہے بلکہ حق یہ ہے کہ مولوی صاحب نے اپنے خلاف خود ڈگری دیدی ہے اور اس
بارہ میں مجھے کچھ اور لکھنے کی ضرورت نہیں اور اگر میں کچھ لکھوں گا تو جناب مولوی صاحب کو
شکایت ہوگی کہ ہمیں بُرا کہا جاتا ہے ۔مولوی صاحب میرے اوپر کے فقرہ سے یہ عجیب استدلال
فرماتے ہیں کہ اعترافِ اول کے رو سے میاں صاحب کا مسلمہ مذہب کہ اِس اُمت میں نبوت کا

انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
دروازہ کھلا ہے باطل ہو گیا۔ ایک منٹ کے لئے فرض کر لو کہ میرے فقرہ میں مجدّدین کے بعد
ہی کا بھی لفظ ہے اور نبی سے پہلے ایک اور صرف ایک“ کے الفاظ بھی ہیں تو بھی یہ مصنوعی فقرہ
نبوت کا دروازہ بند نہیں کرتا کیونکہ بند دروازے میں سے تو ایک شخص بھی نہیں نکل سکتا دروازہ کھلا
ہی ہوگا تو کوئی شخص اس میں سے نکلے گا۔ یہ کیا منطق ہے کہ چونکہ صرف ایک شخص اس دروازے
میں سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نکلا ہے اس لئے وہ دروازہ بند ہے ۔ اگر وہ دروازہ
بند ہے تو وہ ایک شخص کیونکر نکلا ؟ اور جس شخص کے نزدیک ایک شخص اس دروازہ میں سے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بھی نکل آیا ہے تو اس شخص کے نزدیک وہ دروازہ بند کیونکر سمجھا
جائے گا اور اس کے خلاف اقبالی ڈگری کیونکر سمجھی جائے گی ؟
اگر مولوی صاحب کا یہ مطلب ہے کہ ”ہی“ اور ”ایک اور صرف ایک کے لفظ میرے
فقرہ میں بڑھا دیئے جائیں تو اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ اس اُمت میں صرف ایک نبی ہوگا ایک
سے زیادہ نہیں ہوں گے۔ تو مولوی صاحب کو یاد رکھنا چاہئے کہ اول تو یہ لفظ مولوی صاحب کے
اپنے پیدا کردہ ہیں میرے ہیں ہی نہیں ۔ لیکن اگر فرض کرو کہ یہ لفظ میرے ہی ہوں یا میرے فقرہ
سے نکلتے ہوں تو بھی اس سے مولوی صاحب کو کیا فائدہ پہنچا ؟ کیا مولوی صاحب کو اس عقیدہ پر
اعتراض ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کئی نبیوں کے آنے کا دروازہ کھلا ہے ( جیسا
کہ میرا عقیدہ ہے ) یا اس عقیدے پر اعتراض ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ایک امتی
نبی تو آ سکتا ہے کئی امتی نبی نہیں آسکتے ۔ اگر دوسرے عقیدہ پر اعتراض ہے تو میں انہیں یقین دلاتا
ہوں کہ یہ صرف لفظی نزاع ہوگا کیونکہ اصل اختلاف حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت کے
متعلق ہے۔
باقی رہا یہ کہ آپ کے بعد بھی نبی آسکتے ہیں یا نہیں یہ ایک علمی مسئلہ ہے ہمیں اس پر جھگڑ نے
کی ضرورت نہیں اس کو خدا پر چھوڑ دینا چاہئے ۔ اگر کوئی نبی آئندہ آیا تو وہ آپ اپنا دعوئی منوالے
گا ہمیں ” آب ندیده موزه از پاکشیدہ کی مثل پر عمل کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ اگر مولوی صاحب
اور ان کے رفقاء اس امر کو تسلیم کر لیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت کے دروازے
سے ایک اور صرف ایک شخص آپ کے امتیوں میں سے نبی کا عہدہ پا کر آ گیا ہے تو آئندہ کا معاملہ ہم
یقیناً خدا تعالیٰ پر چھوڑ دیں گے کیونکہ اصل باعث نزاع ہمارے درمیان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا
مقام ہے ۔ اگلے لوگ اپنا معاملہ آپ سلجھائیں گے ہمیں ان کی خاطر جماعت میں فتنہ ڈالنے کی کیا

آج 10 میں سے 10 باقی