نواس بن سمعان کی حدیث کو حضرت مسیح موعودؑ نے ضعیف قرار دیا ہے
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
ضرورت ہے۔ لیکن اگر مولوی صاحب ایک اور صرف ایک نبی اور وہ بھی اُمتی نبی کے آنے
سے بھی باپ نبوت کو کھلا سمجھتے ہیں اور ختم نبوت کو ٹوٹا ہوا تو پھر مولوی صاحب انصاف سے جواب
دیں کہ یہ محرف فقرہ میری طرف منسوب کر کے بھی کہ ایک اور صرف ایک نبی اِس اُمت میں ہوگا“
وہ یہ اقبالی ڈگری میرے خلاف کیونکر دے رہے ہیں کہ میں باب نبوت کو مسدود سمجھتا ہوں ۔
ایسی کوئی حدیث نہیں جس پھر مولوی صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ ”مگر ایسی کوئی حدیث
66
پیش نہیں کی جس میں انبیاء کے آنے کا ذکر ہو۔“ جیسا کہ میں
میں نبی کے آنے نے کا ذکر ہو اوپر لکھ آیا ہوں ہم میں اور غیر مبالکھین میں نزاع کی بنیاد یہ نہیں
کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد بھی کوئی اور نبی آئیگا ہاں
نزاع کی بنیاد یہ ہے کہ اس وقت تک امت محمدیہ میں محدث آتے رہے ہیں صرف حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نبی تھے ۔ اگر اس کو میں غلط سمجھا ہوں اور جناب مولوی محمد علی صاحب کو ایک نبی آنے
میں کوئی حرج معلوم نہیں ہوتا بلکہ وہ صرف ایسی صورت میں باپ نبوت کو کھلا اور ختم نبوت کو ٹوٹا ہوا
خیال کرتے ہیں کہ اگر اِس اُمت میں کئی انبیاء آئیں تو موجودہ زمانے کے لحاظ سے بحث ختم ہو
جاتی ہے ۔ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نبی تسلیم کر لیں اور اعلان کر دیں کہ ایک نبی کے آنے
سے باپ نبوت کے مسدود ہونے میں کوئی فرق نہیں پڑتا تو ہماری ان کی بحث ختم ہو جائیگی۔ لیکن
اگر وہ اس کے لئے تیار نہیں تو ان کا اس پر زور دینا کہ ایسی کوئی حدیث پیش نہیں کی گئی جس میں
انبیاء کے آنے کا ذکر ہو کیا اثر رکھتا ہے اور اس کا ہمارے اختلافات کے طے کرنے میں کیا دخل
ہو سکتا ہے۔
آگے چل کر جناب مولوی صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ نواس بن سمعان کی حدیث کو
میاں صاحب کو اعتراف ہے کہ بعض لوگوں نے اس حدیث
کو جو نواس بن سمعان نے بیان کی ہے اور جس میں آنے حضرت مسیح موعود علیہ السلام والے سے موجود کو ہی کہا گیا ہے ضعیف قرار دیا ہے مگر شکل
نے ضعیف قرار دیا ہے۔ یہ ہے کہ ایں یہ ہے کہ اس حدیث کو حضرت مسیح موعود (علیہ السلام ) بھی
ہے۔ ضعیف ہی قرار دیتے ہیں اور اس کی تائید میں مولوی صاء
دو
صاحب
ازالہ اوہام صفحہ ۲۳۸ کا یہ حوالہ پیش فرماتے ہیں کہ ” وہ دوست وہ دمشقی حدیث جوامام حدیث جو امام مسلم نے پیش کی ہے خود
مسلم کی دوسری حدیث سے ساقط الاعتد سے ساقط الاعتبار ٹھہرتی ہے ۔ نیز یہ حوالہ کہ معلوم ہوتا ہے کہ امام مسلم
انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
۲۳،،
۲۲
نواس بن سمعان کی حدیث کو از قبیل استعارات و کنایات خیال کرتے تھے ۔ اسی طرح یہ کہ
یقیناً سمجھو کہ اس حدیث اور ایسا ہی اس کی مثال کے ظاہری معنے ہرگز مراد نہیں اور قرائن قو یہ ایک
شمشیر برہنہ لے کر اس کو چہ کی طرف جانے سے روک رہے ہیں بلکہ یہ تمام حدیث ان مکاشفات
کی قسم میں سے ہے جن کا لفظ لفظ تعبیر کے لائق ہوتا ہے ۔ ۲۳۰ اور ان حوالوں سے نتیجہ نکالتے
ہیں کہ بات موٹی ہے۔ حضرت مسیح موعود نے اسے ساقط الاعتبار قرار دیا ہے اور تمام کی تمام
حدیث کو مع اس حصہ کے جس میں مسیح ابن مریم کے نام کیساتھ نبی اللہ کا لفظ بولا گیا ہے صرف اس
صورت میں قبول کیا ہے کہ اس کو استعارہ اور مجاز قرار دیا جائے ۔ پھر فرماتے ہیں کہ یہ بھی نہیں
کہا جاسکتا کہ نبی والا حصہ اس سے مستثنی ہے کیونکہ اس حصہ کو خاص طور پر آپ نے استعارہ قرار
دیا ہے اور اس کے لئے یہ حوالے درج کئے ہیں ۔
66
آنے والے مسیح موعود کا نام جو صحیح مسلم وغیرہ میں زبانِ مقدس
حضرت نبوی سے نبی اللہ نکلا ہے وہ انہی مجازی معنوں کی رو سے ہے جو
صوفیائے کرام کی کتابوں میں مسلم اور ایک معمولی محاورہ مکالمات الہیہ کا ہے
ور نہ خاتم الانبیاء کے بعد نبی کیسا ۲۴
دو
” وہ نبی کر کے پکارنا جو حدیثوں میں مسیح موعود کے لئے آیا ہے وہ
بھی اپنے حقیقی معنوں پر اطلاق نہیں پاتا۔ یہ وہ علم ہے جو خدا نے مجھے دیا
ہے جس نے سمجھنا ہو سمجھ لے۔ جب قرآن کے بعد بھی ایک حقیقی نبی
آ گیا اور وحی نبوت کا سلسلہ شروع ہوا تو کہو کہ ختم نبوت کیونکر اور کیسا ہوا کیا
نبی کی وحی وحی نبوت کہلائے گی یا کچھ اور ۔ تو بہ کرو اور خدا سے
ڈرو اور حد سے مت بڑھو۔
۲۵ ،،
مولوی صاحب ان حوالوں سے یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے اس حدیث کو ضعیف بلکہ ساقط الاعتبار قرار دیا ہے ۔ اور اسی صورت میں اس کو قابلِ اعتبار
قرار دیا ہے کہ اسے استعارات سے پر سمجھا جائے۔ پس میرا یہ کہنا کہ گو بعض لوگوں نے اس حدیث
کو ضعیف قرار دیا ہے لیکن یہ قول ان کا درست نہیں گویا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
کلام کو رد کرنا ہے مگر جو شخص بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اوپر کے حوالہ جات کو غور سے
پڑھے گا اسے تسلیم کرنا پڑے گا کہ مولوی صاحب کا یہ بیان کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
نواس بن سمعان کی حدیث کو حدیث کے لحاظ سے ساقط الاعتبار قرار دیا ہے درست نہیں ۔ کیونکہ
اگر آپ اس حدیث کو بحیثیت حدیث ساقط الاعتبار قرار دیتے تو خود ہی اس سے استدلال کیوں
فرماتے ؟ اور کیوں فرماتے کہ یقیناً سمجھو کہ اس حدیث اور ایسا ہی اس کی مثال کے ظاہری معنی
ہرگز مراد نہیں ۔ بلکہ یہ تمام حدیث ان مکاشفات کی قسم میں سے ہے جن کا لفظ لفظ تعبیر کے
لائق ہوتا ہے ۔“
کیا ساقط الاعتبار احادیث مکاشفات میں سے ہوتی ہیں اور کیا اللہ تعالیٰ کی طرف سے
دکھائے گئے مکاشفات ساقط الاعتبار ہوتے ہیں؟ پس ان الفاظ سے اور ان حوالجات سے جو
میں آگے نقل کروں گا صاف ظاہر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس حدیث کو اس لحاظ سے
ساقط الاعتبار نہیں قرار دیتے کہ یہ حدیث رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک نہیں پہنچتی ۔ بلکہ اس لحاظ سے
ساقط الاعتبار قرار دیتے ہیں کہ اس کے بیان کرنے میں راوی سے بعض غلطیاں ہو گئی ہیں اور اس کی
تشریح کے لئے دوسری احادیث سے مدد لینے کی ضرورت پیش آتی ہے اور قرآن کریم کی روشنی میں
اس کی تشریح ضروری ہے۔ چنانچہ میرے اس دعوی کی تصدیق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے ایک دوسرے
، دوسرے حوالہ سے ہوتی ہے ۔ ہے۔ جس میں آپ ارشاد فرماتے ہیں کہ :-
دو
لیکن خوب غور سے سوچنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ دراصل
حدیث موضوع نہیں ہے ہاں استعارات سے پُر ہے ۔
۲۷،،
پس جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حتمی طور پر اس حدیث کی صحت کا اقرار فرمایا ہے
اور ارشاد فرمایا ہے کہ غور سے سوچنے سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ حدیث موضوع نہیں بلکہ استعارات
سے پُر ہے تو یہ کہنا کہ یہ حدیث ضعیف ہے یا یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسے ضعیف اور
ساقط الاعتبار قرار دیا ہے صرف اس امر کا اقرار کرنا ہے کہ ایسا کہنے والے شخص نے اس حدیث کو
غور سے نہیں سوچا اور وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف وہ بات منسوب کرتا ہے جو آپ
نے نہیں کہی ۔
باقی رہا یہ امر کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسے استعارات سے پُر قرار دیا
ہے۔ سو اس کا کسی کو انکار نہیں ہم بھی اسے استعارات سے پُر قرار دیتے ہیں اور اس میں
استعارات کا وجود تسلیم کرتے ہیں۔ ہاں اس امر کو تسلیم نہیں کرتے کہ اس میں جو نبی کا لفظ استعمال
ہوا ہے اِس سے مراد کوئی ایسا استعارہ ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
في الواقعه نبی نہ تھے اور اس عقیدہ کے وجوہ میں آگے چل کر بیان کرونگا۔
تمام حدیث ان مکاشفات کی قسم میں ۔
۲۸،،
مولوی صاحب کو اس امر پر اصرار ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ ” یہ
لفظ تعبیر کے لائق ہوتا ہے ۔ سے ہے جن کا لفظ لفظ
اس کا جواب یہ ہے کہ اس قسم کے الفاظ کے معنی اردو میں یہی ہوتے ہوتے ہیں کہ کثرت سے
اس کا وجود پایا جاتا ہے ورنہ بلا قوی قرینہ کے یہ معنی نہیں ہوتے کہ کلی طور پر بلا استثناء وہ بات
پائی جاتی ہے۔ یہ ہماری زبان کا ایک عام محاورہ ہے بلکہ ہر زبان کا محاورہ ہے ۔ اور اس کو ایسا
گلیہ تسلیم نہیں کیا جاتا کہ اس سے مستثنیٰ کوئی چیز ہو ہی نہ سکے بلکہ مجھے تو یقین ہے کہ خود مولوی صاحب
بھی ایسے لفظ کئی دفعہ بول جاتے ہوں گے ۔ جیسے کہ مثلاً کھانے میں نمک زیادہ ہو تو لوگ کہہ دیتے
ہیں کہ اس میں تو نمک ہی نمک ہے اور اس سے ہرگز یہ مراد نہیں ہوتی کہ نہ گوشت ہے نہ دال ہے
نہ مرچ ہے نہ دوسری کوئی اور شے ہے۔ خود حدیث کے الفاظ کو بھی دیکھا جائے تو اس سے ثابت
ہوتا ہے کہ بعض الفاظ تو اس میں ضرور بغیر استعارہ کے استعمال ہوئے ہیں ۔
☆
66
مولوی صاحب نے میری کسی سابق تحریر سے یہ فقرہ نقل کر کے کہ ورنہ کوئی شخص کہہ دے
گا کہ مسیح بھی ایک استعارہ ہے اور مہدی بھی ایک استعارہ ہے ۔“ میری ہنسی اُڑائی ہے اور نتیجہ
نکالا ہے کہ میں نے حدیث کو غور سے نہیں پڑھا۔ کیونکہ حدیث میں مہدی کا لفظ نہیں آیا اور مسیح بھی
نہیں آیا بلکہ مسیح ابن مریم آیا ہے۔ حالانکہ میرا یہ مطلب نہیں کہ اس حدیث میں مہدی کا لفظ آیا
ہے بلکہ مہدی کے لفظ کو صرف اس لئے شامل کر لیا گیا ہے کہ لَا مَهْدِي إِلَّا عِیسَی کی
حدیث کے رو سے آنے والے مسیح نے مہدی بھی ہونا تھا پس اس اشتراک کی وجہ سے مسیح کے
ساتھ مہدی کا لفظ بھی شامل کر لیا گیا۔ یہ کوئی ایسی اہم بات نہ تھی اور نہ اس خاص لفظ سے کوئی
مستقل نتیجہ نکالا گیا تھا کہ مولوی صاحب کو اس پر اعتراض ہوتا ۔ وہ مہدی کے لفظ کو چھوڑ دیں ۔ مسیح
کا لفظ ہی رہنے دیں۔ مولوی صاحب کا یہ فرمانا کہ مسیح ابن مریم کا لفظ حدیث میں ہے جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی لکھا ہے کہ بخاری میں بھی مجھے نبی کہا گیا ہے
(ضمیمہ تحفہ گولڑ و یه صفحه ۲۴ طبع دوم ) اس جگہ آپ نے بھی اس طریق کو استعمال فرمایا ہے کہ مسلم کی
حدیث میں چونکہ نبی اللہ صاف آ گیا ہے اور بخاری میں نزول عیسی کا ذکر ہے ۔ آپ نے عیسیٰ
کے نام کی وجہ سے جو نبی تھے بخاری کی طرف بھی یہ بات منسوب کر دی ہے ورنہ مولوی صاحب
بخاری کا وہ حوالہ دکھائیں جس میں عیسی آنے والے کو نبی اللہ کہا گیا ہے ۔
انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
استعارہ ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ ابن مریم بے شک استعارہ ہے لیکن مسیح تو ایک عہدہ ہے وہ
استعارہ کس طرح کہلا سکتا ہے ۔ مسیح کا لفظ تو اپنے اصل معنوں میں ہی مستعمل ہوا ہے ۔ لیکن صرف
یہی لفظ تو اس حدیث میں نہیں جو بغیر استعارہ کے استعمال ہوا ہے۔ اس کے سوا اور الفاظ بھی ہیں
مثلًا عِنْدَ الْمَنَارَةِ الْبَيْضَاء سے کے الفاظ ہیں ۔ ان میں کونسا استعارہ ہے۔ منارہ بیضاء خود حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے بنوا دیا ہے اسی طرح ارض کا لفظ بھی اس حدیث میں ہے۔ طبریہ کا لفظ
ہے ۔ ان سے مراد زمین اور طبر یہ ہی ہیں نہ کچھ اور ۔ ان کے علاوہ اور بھی کئی الفاظ اس حدیث میں
ہیں جو ہرگز استعارہ نہیں ۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ ”لفظ لفظ سے بلا استثناء
سب الفاظ کو مراد لینا درست نہیں ۔
سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس حدیث میں ایک آیت قرآنی بھی نقل ہے۔ یعنی
مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ اسے ہر موج سمندر پر سے وہ قوم تیزی سے بڑھتی آئے گی ۔ کیا یہ بھی
استعارہ ہی ہے اور کیا آپ نے اسے اپنی تفسیر میں استعارہ ہی قرار دیا ہے اور اگر استعارہ ہے تو
پھر کیا یہ آیت بھی ساقط الاعتبار ہے کیونکہ ان کے نزدیک اس حدیث کا کوئی ایک لفظ بھی استعارہ
کے بغیر نہیں ۔
اگر مولوی صاحب جواب میں کہیں کہ یہ چونکہ آ : یہ چونکہ آیت ہے اسے آیت ، اسے آیت کی تصدیق کی وجہ سے
ساقط الاعتبار نہ کہا جائے گا تو میں کہتا ہوں کہ اسی طرح نبی اللہ کے لفظ کی چونکہ دوسرے کلام الہی
سے تصدیق ہوتی ہے اسے بھی ہے اسے بھی ساقط الاعتبار نہ کہا جائے گا۔
اگر مولوی صاحب کو اصرار ہو کہ چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ”لفظ لفظ
لکھا ہے اس لئے میں تو لفظ لفظ کو ہی استعارہ قرار دوں گا تو اس کا جواب یہ ہے کہ اول تو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے ازالہ اوہام میں اس حدیث کو پورا نہیں نقل کیا بلکہ صرف ایک حصہ کو نقل کیا
ہے اور دجال کے باب لڈ پر قتل ہونے تک کے واقعہ پر اکتفاء کی ہے۔ پس کہا جا سکتا ہے کہ جو لفظ
لفظ کے الفاظ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تحریر فرمائے ہیں وہ اسی حصہ کے متعلق ہیں نہ کہ باقی
کے متعلق ۔ لیکن اس سے بھی بڑھ کر اس امر کا ثبوت کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس ساری
حدیث کے ہر لفظ کو نہیں بلکہ اس کے اکثر حصہ کو استعارہ سمجھتے تھے۔ مندرجہ ذیل حوالہ سے نکلتا ہے
اور اس کے بعد کوئی شک کی گنجائش باقی نہیں رہتی ۔ آپ انجام آتھم صفحہ ۱۲۹ پر تحریر فرماتے ہیں:۔
وَأَمَّا مَا جَاءَ فِي حَدِيثِ خَيْرِ الْأَنْبِيَاءِ مِنْ ذِكْرِ دِمَشْقَ وَغَيْرِهِ
انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
مِنَ الْأَنْبَاءِ فَأَكْثَرُهُ اسْتِعَارَاتٌ وَ مَجَازَاتٌ مِنْ حَضْرَةِ الْكِبْرِيَاءِ ۳۲
یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث میں جو د مستق وغیرہ کا ذکر آتا ہے اس کا اکثر حصہ
استعارہ اور مجاز کے رنگ میں ہے ۔
اِس حوالہ سے ثابت ہے کہ دمشقی حدیث کے اکثر حصہ کو آپ استعارہ اور مجاز قرار دیتے
ہیں ۔ نہ کہ فی الواقعہ اس کے ہر ہر لفظ کو۔
جناب مولوی محمد علی صاحب نے اس حدیث پر ایک اور اعتراض بھی کیا ہے اور وہ یہ ہے
کہ یہی حدیث ترمذی نے بھی روایت کی ہے اور اس میں نبی اللہ کے الفاظ نہیں ۔ ”جس سے
صاف معلوم ہوتا ہے کہ نبی اللہ کا لفظ کسی راوی کا ذاتی تصرف ہے ۔“‘۳۳
حضرت مولوی صاحب نے بات تو خوب ڈور کی نکالی ہے مگر افسوس کہ جہاں وہ مجھ پر
الزام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب اور احادیث کو غور سے نہ دیکھنے کا لگایا کرتے ہیں وہاں
وہ خود زیادہ احتیاط سے کام نہیں لیتے ۔ مولوی صاحب اس استدلال کو پیش کرنے سے پہلے یہ تو
دیکھ لیتے کہ مسلم کی حدیث اور ترندی کی حدیث کے راوی کون کون ہیں؟
مسلم میں میں یہ حدیث دو سلسلوں سے مروی ہے۔ ایک سلسلہ ابو خیثمہ سے شروع ہوتا ہے اور
ایک محمد بن مہران سے ۔ یہ دونوں آگے ولید بن مسلم سے روایت کرتے ہیں ۔ گویا صرف آخری
راوی الگ ہیں اوپر کے راوی ایک ہی ہیں ۔ ترمذی میں یہ روایت علی بن حجر سے مروی ہے مگر وہ
آگے ولید بن مسلم اور عبداللہ بن عبدالرحمن بن یزید سے روایت کرتے ہیں گو تر مذی کے راوی
بھی وہی ہیں صرف آخری راوی میں اختلاف ہے ۔ اس صورت میں اگر راوی کا ذاتی تصرف ہو
سکتا ہے ۔ ۔ تو آخری راویوں میں سے سے کسی کسی کا کا ہو ہو سکتا ہے کیونکہ اوپر کے راوی مسلم کے بھی وہی ہیں
اور ترمذی کے بھی وہی ۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ اگر لفظوں میں فرق پڑا ہے تو کس روایت میں پڑا
ہے۔ مسلم کی روایت میں یا ترمذی کی روایت میں ۔ تو اول تو ترمذی نے خود لکھا ہے کہ ” دَخَلَ
حَدِيثَ أَحَدِهِمَا فِي حَدِيثِ الْآخَرِ ہے یعنی میرے پاس روایہ پاس س روایت کرنے والے راوی کو
حدیث پوری طرح محفوظ نہیں رہی بلکہ اس نے جن دو آدمیوں سے حدیث سنی ہے ان کی روایت کو
اس نے آپس میں ملا دیا ہے۔ دوم ایک زبردست ثبوت اس امر کا کہ مسلم کی حدیث کے لفظ محفوظ
ہیں اور جو غلطی ہوئی ہے ترندی سے ہوئی یہ ہے کہ یہ حدیث علاوہ مسلم اور ترمذی کے ابن ماجہ میں
بھی آئی ہے اور اس میں بھی یہ روایت مسلم اور ترمذی کی طرح عبدالرحمن بن یزید سے مروی ہے