حضرت مسیح موعودؑ کے ایک حوالہ میں تحریف
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالی ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
سے ڈرو اور حد سے مت بڑھو۔“، ۳۶
نقل کے ہی حضرت مسیح موعود علیہ اسلا میں اس حال کو ل کر اس پر کچھ کہنے لگاتھا کہ جھے خال احب پر حوالوں میں اعتبار کرنا سخت
کے ایک حوالہ میں تحریف خطرناک ہوتا ہے۔ خصوصاً جب وہ نقطے ڈالیں تو سمجھ لینا چاہئے کہ ضرور کوئی ضروری حصہ اس جگہ متروک ہے یا اس متروک حصہ
ہی میں نے سراج منیر
سے مفہوم کو کوئی دوسرا رنگ ضرور مل جاتا ہے ۔ چنانچہ اس خیال کے آتے ہی،
سرار:
نکال کر اصل عبارت دیکھی تو وہ یوں تھی ۔
بار بار کہتا ہوں کہ یہ الفاظ رسول اور مرسل اور نبی کے میرے الہام
میں میری نسبت خدا تعالیٰ کی طرف سے بے شک ہیں لیکن اپنے حقیقی معنوں
پر محمول نہیں ہیں ۔ اور جیسے یہ محمول نہیں ایسے ہی وہ نبی کر کے پکارنا جو
حدیثوں میں مسیح موعود کے لئے آیا ہے وہ بھی اپنے حقیقی معنوں پر اطلاق
نہیں پاتا۔ یہ وہ علم ہے جو خدا نے مجھے دیا ہے جس نے سمجھنا ہو سمجھ لے۔
میرے پر یہی کھولا گیا ہے کہ حقیقی نبوت کے دروازے خاتم النبیین صلی اللہ
علیہ وسلم کے بعد بکلی بند ہیں ۔ اب نہ کوئی جدید نبی حقیقی معنوں کے رو سے
آ سکتا ہے اور نہ کوئی قدیم نبی ۔ مگر ہمارے ظالم مخالف ختم نبوت کے
دروازوں کو پورے طور پر بند نہیں سمجھتے بلکہ ان کے نزدیک مسیح اسرائیلی نبی
کے واپس آنے کے لئے ابھی ایک کھڑ کی کھلی ہے ۔ پس جب قرآن کے بعد
بھی ایک حقیقی نبی آ گیا اور وحی نبوت کا سلسلہ شروع ہوا تو کہو کہ ختم نبوت
کیونکر اور کیسے ہوا۔ کیا نبی کی وحی وحی نبوت کہلائے گی یا کچھ اور ۔ کیا یہ
عقیدہ ہے کہ تمہارا فرضی مسیح وحی سے بکلی بے نصیب ہو کر آئے گا ۔ تو بہ کرو
اور خدا سے ڈرو اور حد سے مت بڑھو۔
۳۷،،
اس عبارت کے پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ مولوی صاحب نے اپنی عبارت سے پہلے
کے فقرات چھوڑ کر یہ مفہوم پیدا کرنے کی کوشش کی ہے کہ گویا حضرت مسیح موعود علیہ السلام یہ
فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے مجھے یہ بتایا ہے کہ حدیث میں جو لفظ نبی کا آیا ہے وہ استعارہ ہے ۔
حالانکہ اصل عبارت سے ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ کا دیا ہوا علم صرف یہ ہے کہ حقیقی نبوت کا دروازہ
انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد بند ہے اور اس مفہوم کو چسپاں کر کے آپ یہ نتیجہ نکالتے
ہیں کہ حدیثوں میں بھی نبی کے لفظ کے یہی معنی ہیں ۱ ۔ اور یہ یہ ہرگز ہرگز مراد نہیں کہ خدا تعالیٰ نے آپ کو
یہ بتایا ہے کہ حدیثوں میں اس لفظ کا فلاں مفہوم نہیں فلاں ہے۔ چنانچہ اگلے فقرہ سے اس کی
تشریح ہو جاتی ہے۔ اور وہ فقرہ یہ ہے ۔ ”میرے پر یہی کھولا گیا ہے کہ حقیقی نبوت کے دروازے
خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بکلی بند ہیں ۔ اس فقرہ اور اس کے بعد کے ایک دو فقروں
کو حذف کر کے نیز عبارت کے شروع کے فقروں کو حذف کر کے جناب مولوی صاحب نے یہ اثر
پیدا کرنا چاہا ہے کہ گویا خاص طور پر الہام میں اس حدیث کی تشریح اللہ تعالیٰ نے آپ کو بتائی ہے
اور فرمایا ہے کہ اس حدیث میں لفظ نبی سے مراد نبی نہیں ہے۔ چنانچہ اس کے لئے آپ نے
یہاں تک ہوشیاری کی ہے کہ ا ہے کہ فقرہ کو درمیان سے کاٹا ہے۔ اصل فقرہ تو یہ تھا کہ یہ تھا کہ ”اور جیسے یہ محمول
نہیں ایسے ہی وہ نبی کر کے پکارنا الخ مگر آپ نے نشان کردہ جز وفقرہ کا اُڑا دیا تا کوئی یہ خیال
کر کے کہ فقرہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سے پہلے بھی کوئی اسی سے ملتا ہوا مضمون ہے میں اس کو
بھی نکال کر دیکھ لوں ساری عبارت نہ دیکھ لے۔
اسی طرح مولوی صاحب نے عبارت میں سے ایک یہ فقرہ بھی حذف کر حذف کر دیا ہے کہ مگر :
یہ
یہ
مر ہمارے
ظالم مخالف ختم نبوت کے دروازوں کو پورے طور پر بند نہیں سمجھتے بلکہ ان کے نزدیک مسیح اسرائیلی نبی
آنے کے لئے ابھی ایک کھڑ کھڑکی کی کھلی ہے ۔ پس اس فقرہ کے حذف کرنے سے ان ان کی
کے واپس آ ۔
66
دو
غرض یہ ہے کہ انہوں نے نقطوں کے بعد جو فقرہ نقل کیا ہے یعنی ” جب قرآن کے بعد بھی ایک حقیقی
نبی آ گیا اور وحی نبوت کا سلسلہ شروع ہوا تو کہو کہ ختم نبوت کیونکر اور کیسے ہوا۔ کیا نبی کی وحی
وحی نبوت کہلائے گی یا کچھ اور اس سے لوگوں کا ذہن اس طرف نہ منتقل ہو کہ اس جگہ ایک سابق نبی
حضرت عیسیٰ کا ذکر ہے جو نبوت کے حصول میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آزاد تھے اور
جن کی وحی قرآن کریم کی وحی کے تابع نہ تھی۔ اس کا مزید ثبوت کہ مولوی صاحب نے دیدہ دانستہ
اس فقرہ کو حذف کیا ہے اور ان کا منشاء یہ تھا کہ اسرائیلی مسیح کا ذکر اس جگہ پر نہ آئے اور لوگ یہی
خیال کریں کہ یہاں محمدی مسیح کی نبوت کی بحث ہے۔ کسی سابق نبی کی نبوت کا ذکر نہیں یہ ہے کہ ان
کے نقل کردہ فقرہ کے بعد ایک مختصر فقرہ پھر حضرت مسیح ناصری کی طرف اشارہ کرتا تھا۔ انہوں نے
درمیان سے اس کو بھی حذف کر دیا ہے اور وہ فقہ ہے اور وہ فقرہ یہ ہے۔ کیا یہ عقیدہ ہے کہ تمہارا فرضی مسیح وحی
سے بکلی بے نصیب ہو کر آئے گا۔ ہاں اس کے بعد کا فقرہ درج کر دیا ہے کہ تو بہ کرو اور خدا سے