حقیقی نبوت سے مراد شریعت جدیدہ کی حامل نبوت ہے

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
قائم ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہرگز کوئی نئی شریعت نہیں لائے بلکہ قرآن کریم کی
تعلیم کے قیام کے لئے مبعوث ہوئے ہیں اور آپ کی نبوت سابق انبیاء کی طرح براہ راست حاصل
ہونے والی نبوت نہیں بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شاگردی اور آپ کے فیضان کی
وجہ سے آپ کو نبوت ملی ہے اور آپ امتی نبی ہیں ۔ یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
اُمت میں ہو کر آپ کو یہ مقام حاصل ہوا ہے۔ اس کے سوا کسی نبوت کے نہ ہم قائل ہیں اور نہ
اسے جائز سمجھتے ہیں۔ نہ ہم یہ تسلیم کرتے ہیں کہ کوئی شخص قرآن کریم کے نزول کے بعد کوئی ایسی
وحی پاسکتا ہے جو قرآن کریم کے خلاف ہو یا اس پر کچھ زائد کرنے والی ہو۔ اور نہ ہم یہ تسلیم
کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نبوت کے فیضان کے بغیر نبوت حاصل کرنے
والا نبی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد آ سکتا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ ہم مسیح یا کسی اور نبی
کے دوبارہ دنیا میں آنے کے عقیدہ کے خلاف ہیں اور اسے ختم نبوت کے منافی سمجھتے ہیں ۔
اس امر کا ثبوت کہ اوپر کے حقیقی نبوت سے مراد شریعتِ جدیدہ کی حامل : جدیدہ کی حامل نبوت ہے حوالوں میں حقیقی نبوت سے مراد
وہی نبوت ہے جو شریعت جدیدہ کی حامل ہو اور براہ راست حاصل ہو خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی تحریرات سے نکلتا ہے۔ چنانچہ آپ فرماتے ہیں:۔
22
وَمَنْ قَالَ بَعْدَ رَسُوْلِنَا وَ سَيِّدِنَا إِنِّي نَبِيٌّ أَوْ رَسُولٌ عَلَى
وَجْهِ الْحَقِيقَةِ وَالْاِفْتِرَاءِ وَتَرَكَ الْقُرْآنَ وَ أَحْكَامِ الشَّرِيعَةِ
الْغَرَّاءِ فَهُوَ كَافِرٌ كَذَّابٌ، ۳۸
یعنی جو شخص ہمارے رسول اللہ اور آقا کے بعد یہ دعوی کرے کہ وہ علی وجہ الحقیقت نبی ہے
اور افتراء سے کام لے اور قرآن اور احکامِ شریعتِ عالیہ کا انکار کرے وہ کافر اور کذاب ہے۔
اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حقیقی نبی کی تعریف یہ کی ہے کہ
وہ صاحب شریعت جدیدہ ہونے کا مدعی ہو اور قرآن کریم کو چھوڑ دینے کی تعلیم دے۔ اور ظاہر
ہے کہ اس قسم کی نبوت کا نہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دعوی کیا ہے اور نہ ہم آپ کو ایسا نبی
مانتے ہیں بلکہ ایسے مدعی کو آپ کی اتباع میں کافر و کذاب سمجھتے ہیں ۔ اسی حوالہ کے آگے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام اردو میں تحریر فرماتے ہیں :-
دو
غرض ہمارا مذہب یہی ہے کہ جو شخص حقیقی طور پر نبوت کا دعوی

انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
کرے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن فیوض سے اپنے تئیں الگ
کر کے اور اس پاک سر چشمہ سے جدا ہو کر آپ ہی براہ راست نبی اللہ بننا
چاہتا ہے تو وہ ملحد بے دین ہے۔ اور غالباً ایسا شخص اپنا کوئی نیا کلمہ بنائے
گا اور عبادات میں کوئی نئی طرز پیدا کرے گا اور احکام میں کچھ تغیر و تبدل کر
دے گا ۔ پس بلا شبہ وہ مسیلمہ کذاب کا بھائی ہے ۔“‘۳۹
ان دونوں حوالوں سے ظاہر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس جگہ پر حقیقی نبی سے وہ
شخص مراد لیتے ہیں کہ جونئی شریعت لانے کا مدعی ہو اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض کے
بغیر براہِ راست نبوت پانے کا مدعی ہو۔ اور اس تعریف کو مد نظر رکھ کر اپنے لئے احادیث یا اپنے
الہاموں میں لفظ نبی کو ایک استعارہ قرارد۔ ، استعارہ قرار دیتے ہیں۔ یعنی اگر نبوت حقیقی کی یہ تشریح ہو تو آپ ایسے
نبی ہرگز نہیں بلکہ اس صورت میں آپ کے لئے نبی کا لفظ بطور استعارہ استعمال کیا گیا ہے۔ اور اس
مضمون کا ہم نے کبھی انکار نہیں کیا اور اسے ہمیشہ سے درست اور صحیح تسلیم کرتے چلے آئے ہیں۔
لیکن سوال یہ ہے کہ کیا حقیقی نبوت کی یہ تشریح قرآن کریم یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یا
انبیائے سابقین یا اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ ہے؟ یا صرف لوگوں میں مشہور ہے ۔ سو اس کا جواب یہ
ہے کہ یہ تعریف حقیقی نبوت کی وہ ہے جو اس وقت کے مسلمانوں میں رائج ہے اور چونکہ داعی
مخاطبین کے خیالات کا خیال رکھتا ہے تا کہ انہیں دھوکا نہ لگے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس
تعریف کے ماتحت اپنے حقیقی نبی ہونے کا انکار کیا ہے کیونکہ اگر آپ بغیر اس تشریح کے اپنے آپ
کو نبی کہتے تو یقیناً لوگوں کو دھوکا لگتا اور وہ لوگ جو پہلے ہی اپنے علماء سے یہ سنتے چلے آ رہے تھے کہ
یہ شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع سے اپنے آپ کو آزاد سمجھتا ہے اور قرآن کریم کو
نَعُوذُ بِاللهِ منسوخ کر رہا ہے اور اپنا کلمہ لوگوں سے پڑھواتا ہے وہ دھوکا کھا جاتے اور ہدایت پانا
ان کے لئے مشکل ہو جاتا۔ پس آپ نے اس طرح ان لوگوں کو دھوکا سے بچایا اور ہدایت کا پانا ان
کے لئے آسان کر دیا۔ یہ خیال کہ شاید حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کوئی نئی شریعت قائم کی ہے
علماء کی طرف سے اس قدر بے سے اس قدر پھیلایا گیا ہے کہ اب تک کہ پچاس ۔ پچاس سال سلسلہ کو قائم ہوئے ہو ۔ ہو گئے ہیں
اس کا اثر بعض لوگوں کے دلوں پر موجود ہے۔ چنانچہ دو سال کی بات ہے کہ میں حیدر آباد سے
آتے ہوئے دہلی میں ایک دو روز کے لئے ٹھہرا۔ تو جناب خواجہ سید حسن نظامی صاحب نے میری
شام کی دعوت کی ۔ چونکہ اسی دن روزے شروع ہوئے تھے انہوں نے مقامی لوگوں کو مد نظر رکھتے

آج 10 میں سے 10 باقی