غیر احمدیوں کے نزدیک نبی کی تعریف
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
ہوئے افطاری کی بھی دعوت ساتھ کر دی ۔ شام کے وقت افطاری کے بعد نماز کا سوال ہوا تو
جناب خواجہ صاحب نے مجھ سے کہا کہ نماز کا دو جگہ انتظام ہے ایک چھت پر اور ایک نیچے، آپ
کس جگہ نماز پڑھنا پسند کریں گے۔ میں نے عرض کیا کہ آپ صاحب خانہ ہیں جہاں آپ فرمائیں
گے ہم نماز پڑھ لیں گے۔ اس پر ایک صاحب بولے کہ کیا نماز میں بھی تفرقہ ہوگا؟ میں تو ان کے
پیچھے نماز پڑھنے کو تیار ہوں ۔ اس پر دوسرے صاحبان بھی آمادہ ہو گئے کہ نماز ایک ہی جگہ ہو اور
میں نماز پڑھاؤں ۔ اس دعوۃ میں مغلیہ شاہی خاندان کے ایک معزز فرد بھی شامل تھے مجھے ان کا نام
یاد نہیں رہا سب انہیں شہزادہ صاحب کہہ کے پکارتے تھے اس تجویز کو سن کر شاہزادہ صاحب ایک
دوسرے صاحب کی طرف جھکے اور ان کے کان میں کچھ کہا جس پر انہوں نے سر ہلا کر کہا کہ ہاں
ہاں نماز تو ایک ہی طرح کی ہے۔ پھر وہ کھل کھلا کر ہنس پڑے اور فرمانے لگے کہ شاہزادہ صاحب
مجھ سے دریافت فرماتے تھے کہ کیا یہ مغرب کی تین ہی رکعتیں ا پڑھیں گے اور مسلمانوں والی نماز
ہی ہوگی اور میں نے انہیں تسلی دلائی ہے کہ نمازیں ایک ہی طرح کی ہیں ان میں کوئی فرق نہیں ۔
اس واقعہ سے ظاہر ہے کہ اب تک بعض علماء کا غلط پروپیگنڈا لوگوں پر اثر انداز ہے ۔ اور
وہ خیال کرتے ہیں کہ مسلمانوں کی نمازوں سے احمدیوں کی نمازیں جُدا ہیں ۔ پس اس قسم کے غلط
خیالات کو رد کرنے کے لئے ضروری تھا کہ نبی کی وہ تعریف جو لوگوں میں مروج تھی اس کے
مطابق نبی ہونے سے انکار کیا جاتا اور یہ کام نہایت ضروری اور اہم تھا جسے باحسن وجوہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے پورا کیا۔
اب میں بتاتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام غیر احمدیوں کے نزدیک نبی کی تعریف کی تحریرات سے یہ ثابت ہے کہ غیر احمدی لوگ اس میں
نبی کی یہی تعریف سمجھتے تھے کہ وہ شریعتِ جدیدہ لائے یا سابق شریعت میں کچھ رد و بدل کرے یا یہ
کہ دوسرے نبی کا متبع نہ ہو۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی کتاب ضمیمه برا کتاب صمیمہ براہین احمد یہ حصہ
پنجم میں تحریر فرماتے ہیں کہ : -
دو
بعض یہ کہتے ہیں کہ اگر چہ یہ سچ ہے کہ صحیح بخاری اور مسلم میں یہ لکھا
ہے کہ آنے والا عیسٰی اِسی اُمت میں سے ہوگا لیکن صحیح مسلم میں صریح لفظوں
میں اس کا نام نبی اللہ رکھا ہے پھر کیونکر ہم مان لیں کہ وہ اِسی اُمت میں
سے ہوگا ۔ ۲۰۰
انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
اس اعتراض سے ظاہر ہے کہ غیر احمدی مسلمان خیال کرتے تھے کہ نبی کے لئے ضروری ہے
کہ وہ کسی دوسرے نبی کی امت میں سے نہ ہو یا شریعتِ جدیدہ لائے اور وہ نبی کی تعریف یہ کرتے
تھے کہ جو شخص شریعت جدیدہ لائے یا براہ راست نبوت کے مقام کو پائے وہی نبی کہلا سکتا ہے۔ ( بلکہ
یہ عقیدہ تو ایسا پھیلا ہوا ہے کہ اوروں کو جانے دو مجھے بہت سے غیر مبائعین ملے ہیں جو یہ دعوی
کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نبی نہیں ہو سکتے کیونکہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
اتباع کا دعویٰ کرتے ہیں۔ پس یہ عقیدہ نہ صرف غیر احمدیوں میں رائج ہے بلکہ خود غیر مبائعین میں
بھی رائج ہے ) ان لوگوں کا جو جواب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دیا ہے میں وہ بھی ذیل
میں درج کر دیتا ہوں ۔ آپ فرماتے ہیں:-
” اس کا جواب یہ ہے کہ یہ تمام بد قسمتی دھوکا سے پیدا ہوئی ہے کہ نبی
کے حقیقی معنوں پر غور نہیں کی گئی۔ نبی کے معنے صرف یہ ہیں کہ خدا سے بذریعہ
وحی خبر پانے والا ہو اور شرفِ مکالمہ اور مخاطبہ الہیہ سے مشرف ہو۔ شریعت کا
لانا اس کے لئے ضروری نہیں اور نہ یہ ضروری ہے کہ صاحب شریعت رسول کا
متبع نہ ہو ۔
اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں مسلمانوں کا یہ عقیدہ
تھا بلکہ اب تک ہے کہ نبی کی تعریف یہ ہے کہ وہ صاحب شریعت ہو یا کسی دوسرے نبی کا متبع نہ ہو۔
اور جو مدعی صاحب شریعت بھی نہ ہو اور دوسرے نبی کا متبع بھی ہو وہ نبی نہیں ہو سکتا۔ پس جس جگہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے نبی کے لفظ کو استعارہ قرار دیا ہے اس سے یہی مراد ہو سکتی ہے کہ
ایسے لوگوں کی تعریف نبوت کے بالمقابل آپ اس لفظ کو استعارہ قرار دیتے ہیں اور یہ درست
ہے کہ اگر نبی کی تعریف یہ قرار دی جائے کہ وہ کوئی نئی شریعت لائے یا کسی سابق نبی کا متبع نہ ہو تو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نسبت نبی کا لفظ جہاں بھی آئے خواہ حدیث میں خواہ کسی اور کتاب
میں اسے ایک استعارہ ہی قرار دینا پڑے گا تا کہ اس عقیدہ کے لوگوں کو دھوکا نہ لگے۔
یہ جواب اس امر کو مد نظر رکھ کر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ۱۹۰۱ء کے بعد بھی
بعض مواقع پر اپنی نبوت کے لئے استعارہ کا لفظ استعمال فرمایا ہے ورنہ اس میں کوئی شک نہیں کہ
ایک زمانہ ایسا بھی تھا کہ آپ بھی عام مسلمانوں کے عقیدہ کی بناء پر خیال کرتے تھے کہ نبی کے لئے
شریعت جدیدہ کا لانا یا دوسرے نبی کا متبع نہ ہونا ضروری ہے۔ اور اس بناء پر آپ سمجھتے تھے کہ نبی کا
انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
متواتر
لفظ اگر آپ کی نسبت کہیں استعمال ہوا ہے تو اس سے مراد غیر نبی ہے مگر بعد میں جب خدا تعالیٰ کی
وحی نازل ہوئی تو آپ نے اس عقیدہ میں تبدیلی فرمادی۔ چنانچہ آپ فرماتے ہیں:-
اسی طرح اوائل میں میرا یہی عقیدہ تھا کہ مجھ کو مسیح ابن مریم سے کیا
نسبت ہے وہ نبی ہے اور خدا کے بزرگ مقربین میں سے ہے اور اگر کوئی امر میری
فضیلت کی نسبت ظاہر ہوتا تو میں اُس کو جزئی فضیلت قرار دیتا تھا (یعنی اب
اسے جزئی فضیلت قرار نہیں دیتا بلکہ گلی فضیلت قرار دیتا ہوں ۔ مرزا محمود احمد )
مگر بعد میں جو خدا تعالیٰ کی وحی بارش کی طرح میرے پر نازل ہوئی اُس نے مجھے
اس عقیدہ پر قائم نہ رہنے دیا اور صریح طور پر نبی کا خطاب مجھے دیا گیا مگر اس طرح
سے کہ ایک پہلو سے نبی اور ایک پہلو سے اُمتی (حقیقۃ الوحی صفحه ۱۴۹-۱۵۰)
اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ آپ کسی زمانہ میں اس بناء پر کہ حضرت مسیح نبی ہیں اور آپ نبی
نہیں حضرت مسیح پر اپنی فضیلت کو جزئی قرار دیتے رہے لیکن بعد میں جب اللہ تعالیٰ کی متواتر وحی
نے جو بارش کی طرح ہوئی آپ کو نبی کہہ کر پکارا تو آپ نے اس جزئی فضیلت کے عقیدہ کو ترک کر
دیا اور سمجھ لیا کہ چونکہ خدا تعالیٰ مجھے نبی قرار دیتا ہے اس لئے مسیح پر جو میری فضیلت کا ذکر الہامات
میں آتا ہے وہ جزئی فضیلت نہیں بلکہ ہمہ نوع فضیلت ہے کیونکہ ایک نبی کو دوسرے نبی پر گلی
فضلیت ہو سکتی ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک اور حوالہ بھی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے
مخالف آپ کے نبوت کے دعوئی سے اپنے عقیدہ کی بناء پر اس دھوکا میں پڑ جاتے تھے کہ گویا آپ
اسلامی شریعت منسوخ کرتے ہیں یا براہ راست نبوت کا دعوی کر ۔ ت کا دعویٰ کرتے ہیں آپ فرماتے ہیں ۔
” یہ الزام جو میرے ذمہ لگایا جاتا ہے کہ گویا میں ایسی نبوت کا
دو
دعویٰ کرتا ہوں جس سے مجھے اسلام سے کچھ تعلق باقی نہیں رہتا اور جس کے
معنی ہیں کہ میں مستقل طور پر اپنے تئیں ایسا نبی سمجھتا ہوں کہ قرآن شریف
کی پیروی کی کچھ حاجت نہیں رکھتا اور اپنا علیحدہ کلمہ اور علیحدہ قبلہ بناتا ہوں
اور شریعت اسلام کو منسوخ کی طرح قرار دیتا ہوں اور آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے اقتداء اور متابعت سے باہر جاتا ہوں یہ الزام صحیح نہیں ہے ۔“
66
( مکتوب اخبار عام ۲۶ مئی ۱۹۰۸ء)