حضرت مسیح موعودؑ کو کثرت سے امور غیبیہ پر اطلاع دی گئی

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
ہوں اسے نبی کہتے ہیں ۔“، ۴۹
پھر فرماتے ہیں :-
وو
اللہ تعالی ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
۵۰۰،
نبی اُس کو کہتے ہیں جو خدا کے الہام سے بکثرت آئندہ کی خبریں دے ۔“‘ھے
پھر فرماتے ہیں :-
” میرے نزدیک نبی اُسی کو کہتے ہیں جس پر خدا کا کلام یقینی و قطعی
۵۱۰،
بکثرت نازل ہو جو غیب پر مشتمل ہو۔“ اھ
نبی کے لئے شریعت لانا یا صاحب شریعت کا متبع نہ ہونا ضروری نہیں پھر فرماتے ہیں :-
دو
” یہ تمام بد قسمتی دھوکا سے پیدا ہوئی ہے کہ نبی کے حقیقی معنوں پر غور
نہیں کی گئی۔ نبی کے معنے صرف یہ ہیں کہ خدا سے بذریعہ وحی خبر پانے والا ہو
اور شرف مکالمہ اور مخاطبہ الہیہ سے مشرف ہو۔ شریعت کا لانا اس کے لئے
ضروری نہیں اور نہ یہ ضروری ہے کہ صاحب شریعت رسول کا متبع نہ ہو۔“‘۵۲
پھر فرماتے ہیں :-
دو
نبی کے لئے شارع ہونا شرط نہیں ہے۔ یہ صرف موہبت ہے
جس کے ذریعہ سے امورِ غیبیہ کھلتے ہیں ۔‘، ۵۳
حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کو کثرت مذکورہ بالا عبارتوں سے ظاہر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں نبی کی تعریف
سے امور غیبیہ پر اطلاع دی گئی خدا تعالٰی کی اصطلاح میں، قرآن کریم کی اصطلاح میں، اسلام کی اصطلاح میں، انبیائے سابقین کی اصطلاح
میں لغت کے اصطلاح میں اور خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نزدیک اور وہ بھی خدا تعالیٰ
کے حکم کے ماتحت صرف یہ ہے کہ کسی کو کثرت سے امور غیبیہ پر اطلاع دی جائے اور جب یہ
امر متحقق ہو گیا تو ماننا پڑے گا کہ حدیث میں جو لفظ نبی کا آپ کی نسبت استعمال ہوا ہے۔ اسے
اگر آپ نے کبھی بھی استعارہ قرار دیا ہے تو یہ استعارہ کا لفظ عام عام مسلمانوں کی تعریف نبوت کو مد نظر رکھ
کر ہے ورنہ مذکورہ بالا ہستیوں کی تعریف کے مطابق نبی کا لفظ حدیث میں بطور استعارہ استعمال نہیں
ہوا بلکہ حقیقت پر مبنی ہے۔ کیونکہ اگر مذکورہ بالا ہستیوں کی تعریف کے مطابق حدیث مسلم میں اس لفظ کو

انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
حقیقی نہ سمجھا جائے بلکہ استعارہ سمجھا جائے تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
پر کثرت سے امور غیبیہ ظاہر نہیں کئے گئے بلکہ صرف استعارہ کہہ دیا گیا ہے کہ آپ کو امور غیبیہ پر
کثرت سے اطلاع دی گئی ہے کیونکہ ان ہستیوں کے نزدیک نبی کی تعریف صرف یہ ہے کہ کسی
کو کثرت سے امور غیبیہ پر اطلاع دی جائے۔ اور ایسا خیال کرنا کہ آپ کو اخبار غیبیہ فی الحقیقت
کثرت سے نہیں دی گئیں بلکہ محض استعارہ ایسا کہہ دیا گیا ہے بالبداہت غلط ہے کیونکہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام متواتر اس امر کا دعوی فرما چکے ہیں کہ مجھ پر کثرت سے امور غیبیہ ظاہر کئے
گئے ہیں بلکہ یہاں تک فرما چکے ہیں کہ :-
خدا تعالیٰ نے اس بات کے ثابت کرنے کے لئے کہ میں اس کی
طرف سے ہوں اس قدر نشان دکھلائے ہیں کہ اگر وہ ہزار نبی پر بھی تقسیم کئے
جائیں تو ان کی بھی ان سے نبوت ثابت ہوسکتی ہے۔ لیکن چونکہ یہ آخری
زمانہ تھا اور شیطان کا مع اپنی تمام ذریت کے آخری حملہ تھا اس لئے خدا
نے شیطان کو شکست دینے کے لئے ہزار ہا نشان ایک جگہ جمع کر دیئے لیکن
پھر بھی جو لوگ انسانوں میں سے شیطان ہیں وہ نہیں مانتے ۔‘۵۴
66
اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ نہ صرف یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو کثرت سے امور غیبیہ
پر اطلاع دی گئی ہے بلکہ اس کثرت سے اطلاع دی گئی ہے کہ اگر اسے ہزار نبیوں پر تقسیم کر دیا
جائے تو ہزار نبی کی نبوت بھی ثابت ہو جائے۔
اسی طرح فرماتے ہیں :-
دو
” اور اگر کہو کہ اس وحی کے ساتھ جو اس سے پہلے انبیاء علیہم السلام
کو ہوئی تھی معجزات اور پیشگوئیاں ہیں ۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ اس جگہ
اکثر گزشتہ نبیوں کی نسبت بہت زیادہ معجزات اور پیشگوئیاں موجود ہیں ۔
بلکہ بعض گزشتہ انبیاء علیہم السلام کے معجزات اور پیشگوئیوں کو ان معجزات
اور پیشگویوں سے کچھ نسبت ہی نہیں ،، ۵۵
اس حوالہ سے بھی ظاہر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اکثر انبیاء علیہم السلام کے
معجزات اور پیشگوئیوں سے بہت زیادہ معجزات اور پیشگوئیاں عطا ہوئیں ۔ اور بعض سے تو اس
قدر زیادہ یہ نعمت ملی ہے کہ ان نبیوں کی پیشگوئیوں اور معجزات کو آپ کی پیشگوئیوں اور معجزات

انوار العلوم جلد ۱۶
سے کچھ نسبت ہی نہیں ہے۔
اللہ تعالی ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
جب آپ کی پیشگوئیوں اور اظہار عَلَی الْغَیب کا یہ حال ہے تو پھر آپ کی نسبت نبی کی
اس تعریف کو مد نظر رکھتے ہوئے نبی کے لفظ کو استعارہ قرار دینے کے صرف یہ معنی ہونگے کہ گزشتہ
انبیاء میں سے اکثر بھی نبی نہ تھے بلکہ ان کے لئے استعارہ نبی کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ اور یہ بھی
بالبداہت باطل ہے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں ۔
قرآن شریف بجز نبی بلکہ رسول ہونے کے دوسروں پر علوم غیب
کا دروازہ بند کرتا ہے جیسا کہ آیت لَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ
ارْتَضَى مِنْ رَسُولٍ سے ظاہر ہے۔ پس مصفی غیب پانے کے لئے نبی ہونا
ضروری ہوا ۔۵۶۰
خلاصہ کلام یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو حدیث میں نبی کے لفظ کے
استعمال کو استعارہ قرار دیا ہے وہ خدا تعالیٰ کی اصطلاح قرآن کریم کی اصطلاح، اسلام کی اصطلاح
اور گزشتہ انبیاء کی اصطلاح اور اپنی اصطلاح کے مطابق نہیں قرار دیا بلکہ کسی اور اصطلاح کے مد نظر
استعارہ قرار دیا ہے۔ مگر جہاں تک دین کا تعلق ہے ہم اسی اصطلاح پر اپنے عقیدہ کی بنیاد رکھ سکتے
ہیں جو مذکورہ بالا ہستیوں کی طرف سے مقرر ہو کسی دوسرے شخص کی اصطلاح کے مطابق اگر مذکورہ
بالا صفات والا
والا شخص نبی نہ قرار پاتا ہو تو یہ اصطلاح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو زمرہ انبیاء
ء سے
خارج نہیں کر سکتی۔ ہاں اُس کی غلط فہمی کو دور کرنے کے لئے ضروری ہوگا کہ ہم یہ بھی کہتے رہیں
کہ اس کی اصطلاح کے مطابق یہ لفظ استعارہ استعمال ہوا ہے تا کہ اسے دھوکا نہ لگے اور وہ ٹھو کر
نہ کھائے ۔
اب رہا یہ سوال کہ کیا اس تعریف کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اپنے
آپ کو نبی کہا ہے؟ تو اس کے لئے مندرجہ ذیل حوالے پیش کئے جاتے ہیں آپ فرماتے ہیں۔
چونکہ میرے نزدیک نبی اسی کو کہتے ہیں جس پر خدا کا کلام یقینی و قطعی
دو
بکثرت نازل ہو جو غیب پر مشتمل ہو اس لئے خدا نے میرا نام نبی رکھا مگر
بغیر شریعت کے ۔“‘۵۷
اسی طرح فرماتے ہیں :-
خدا تعالیٰ جس کے ساتھ ایسا مکالمہ مخاطبہ کرے کہ جو بلحاظ کمیت و کیفیت

آج 10 میں سے 10 باقی