ایک شبہ کا ازالہ

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالی ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
دوسروں سے بڑھ کر ہو اور اُس میں پیشگوئیاں بھی کثرت سے ہوں اُسے نبی
کہتے ہیں اور یہ تعریف ہم پر صادق آتی ہے پس ہم نبی ہیں ۔‘۵۸
خلاصہ اوپر کے مضمون کا یہ ہے کہ حدیث میں نبی کے لفظ کو جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے استعارہ قرار دیا ہے وہ محض اس بناء پر ہے کہ عام مسلمانوں میں یہ عقیدہ پایا جاتا تھا کہ نبی
کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ شریعت جدیدہ لائے اور کسی دوسرے نبی کا متبع نہ ہو۔ اور آپ بھی
اُس وقت تک کہ خدا تعالیٰ کی متواتر وحی نے آپ کے خیال میں تبدیلی نہ کر دی عام مسلمانوں کے
خیال کے مطابق ایسا سمجھتے رہے ۔ پس ایک زمانہ تک تو عام مسلمانوں کے خیال اور اس کے مطابق
اپنے خیال کی بناء پر آپ اسے استعارہ قرار دیتے رہے اور بعد میں جب اللہ تعالیٰ کی وحی نے آپ
پر حقیقت کو واضح کر دیا تو آپ صرف عوام کی تشریح کے مطابق اور ان کو دھوکا سے بچانے کے لئے
اسے استعارہ قرار دیتے رہے تا وہ آپ کے دعوئی سے یہ نہ سمجھ لیں کہ آپ کو صاحب شریعت ہونے کا
دعوی ہے ورنہ اس تعریف کو مد نظر رکھتے ہوئے جو خدا تعالیٰ کی اصطلاح میں ، قرآن کریم کی اصطلاح
میں ، اسلام کی اصطلاح میں ، سابق انبیاء کی اصطلاح میں لغت کی اصطلاح اور خدا تعالیٰ سے علم
پانے کے بعد خود آپ کی اصطلاح میں نبی کی ہے آپ نے کبھی ! پ نے بھی اسے استعارہ نہیں قرار دیا۔ اور ج
شخص ان اصطلاحات کی بناء پر بھی آپ کی نبوت کو محض استعارہ نبوت قرار دیتا ہے اُسے دو باتوں
میں سے ایک کو ضرور تسلیم کرنا پڑیگا ۔ یا تو اسے یہ ماننا پڑے گا کہ آپ کو کثرت سے امور غیبیہ عطاء
نہیں ہوئیں یا اسے پھر یہ ماننا پڑے گا کہ سابق انبیاء میں سے بھی اکثر نبی نہ تھے ۔
جو
ایک شبہ کا ازالہ اس جگہ ایک شبہ پیش کیا جاتا ہے اور وہ یہ ہے کہ حضرت ہے کہ حضرت مسیح موعود کی ایک
تحریر میں یہ درج ہے کہ :-
اسلام کی اصطلاح میں نبی اور رسول کے یہ معنے ہوتے ہیں کہ وہ
کامل شریعت لاتے ہیں یا بعض احکام شریعت سابقہ کو منسوخ کرتے ہیں یا
نبی سابق کی اُمت نہیں کہلاتے اور براہ راست بغیر استفاضہ کسی نبی کے
خدا تعالیٰ سے تعلق رکھتے ہیں ۔‘ ۵۹
اس حوالہ سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ شریعت جدیدہ لانے یا براہ راست نبی ہونے کی شرط
کو نبی کے لئے عوام مسلمانوں کا عقیدہ قرار نہیں دیتے بلکہ اسلام کی اصطلاح قرار دیتے ہیں اور
یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ اسلام کی اصطلاح پہلے کچھ تھی اور بعد میں کچھ اور ہو گئی ۔

انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالی ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
اس کا جواب یہ ہے کہ یہ تو ظاہر ہے کہ جو حوالے میں اوپر لکھ آیا ہوں ان میں سے دو میں
آپ نے اسلام کی اصطلاح میں نبوت کی یہ تعریف کی ہے کہ جو خدا تعالیٰ کی طرف سے امور غیبیہ
پر مطلع کیا جائے وہ نبی ہوتا ہے۔ ان میں سے ایک حوالہ تو الحکم کی ڈائری کا ہے اور دوسرا حوالہ
آپ کی تصنیف لیکچر سیالکوٹ کا ہے ۔ اب اس مخالف حوالہ کو مد نظر رکھ کر ہم دو میں سے ایک بات
تسلیم کر سکتے ہیں یا تو یہ کہ ان میں سے ایک حوالہ غلط ہے یا پھر یہ کہ ان حوالوں میں اسلام کی
اصطلاح کے الفاظ دو مختلف معنوں میں مستعمل ہوئے ہیں۔ اگر اس اختلاف کی یہ تاویل کی جائے
کہ الحکم ۱۸۹۹ء کا حوالہ درست ہے اور دوسرے دو حوالے غلط ہیں تو یہ بالبداہت باطل ہے ۔
کیونکہ اول تو ”الحکم کے اس حوالہ کے مقابل پر دو حوالے ہیں جن میں سے ایک ڈائری کا حوالہ
ہے اور دوسرا خود آپ کی تصنیف کا ۔ اگر آپ کی تحریر کے مقابل پر صرف ڈائری ہوتی تو خیال کیا
جا سکتا تھا کہ ڈائری غلط ہے مگر جب کہ ڈائری کی تائید آپ کی تصنیف کر رہی ہے اسے غلط کس
طرح کہا جا سکتا ہے۔ اور اگر یہ تاویل کی جائے کہ ان دونوں قسم کے حوالوں میں اسلام کی
اصطلاح مختلف معنوں میں استعمال ہوتی ہے تو میرے نزدیک ۱۸۹۹ء کے الحکم کے حوالہ میں
اسلام کی اصطلاح کے معنے اہلِ اسلام کی اصطلاح کے ہیں اور یہ مراد نہیں کہ دینِ اسلام کی
اصطلاح میں نبی اسے کہتے ہیں کہ جو شریعت لائے یا براہ راست نبی ہو۔ اور اگر یہ تاویل کی
جائے تو پھر اس حوالہ سے نفسِ مضمون پر کچھ بھی اثر نہیں پڑتا کیونکہ یہ ہم بھی تسلیم کرتے ہیں کہ
موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کے نزدیک نبوت کے یہی معنے ہیں ۔
-
اہلِ اسلام کو لفظ اسلام سے تعبیر کرنا محاورہ بھی ہے مثلاً مسلمانوں کے روز مرہ میں یہ بولا
جاتا ہے کہ آج اسلام کی یہ حالت ہے کہ ہر جگہ وہ ذلیل ہو رہا ہے اور اس سے مذہب اسلام نہیں
بلکہ مسلمان مراد لئے جاتے ہیں ۔ لیکن اگر کوئی اصرار کرے کہ نہیں الحکم ۱۸۹۹ء کا حوالہ ہی اصل
ہے یا یہ کہ اس میں تو اسلام سے مراد دین اسلام ہے اور دوسرے دو حوالوں میں اسلام کی
اصطلاح سے مراد اہلِ اسلام کی اصطلاح ہے تو میں کہتا ہوں کہ ایسے شخص کو دو مشکلات کا سامنا
کرنا پڑے گا ۔ اول تو اسے یہ ثابت کرنا پڑے گا کہ زمانہ حال ڑے گا کہ زمانہ حال کے مسلمانوں کے نزدیک نبی اسے
کہتے ہیں کہ جو محض مکالمہ و مخاطبہ سے مشرف ہو اور غیب کی اخبار پر اسے غلبہ دیا جائے اور یہ
بالبداہت غلط ہے۔ مسلمان تو اس عقیدہ کو کلی طور پر رڈ کرتے ہیں یہ عقیدہ تو بار بار حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی طرف سے پیش کیا جاتا رہا ہے مگر آپ کے مخالف اسے خود ساختہ تعریف قرار دے کر

انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
اس امر پر اصرار کرتے رہے ہیں کہ نبی کے لئے نیا کلمہ اور نئی شریعت لانا ضروری ہے اور وہ دوسرے
نبی کا متبع نہیں ہو سکتا اگر غیر احمدیوں کے نزدیک نبوت کی صرف یہ تعریف ہوتی کہ جو مکالمہ و مخاطبہ
سے مشرف ہو اور امور غیبیہ پر کثرت سے اطلاع پائے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ان کے
مقابل پر اس قدر مشکلات کا سامنا کیوں ہوتا؟ نیز اس تاویل کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی رڈ
فرماتے ہیں کیونکہ آپ فرماتے ہیں ۔
دو
” یہ تمام بد قسمتی دھوکا سے پیدا ہوئی ہے کہ نبی کے حقیقی معنوں پر غور
نہیں کی گئی نبی کے معنے صرف یہ ہیں کہ خدا سے بذریعہ وحی خبر پانے والا ہو
اور شرف مکالمہ اور مخاطبہ الہیہ سے مشرف ہو۔ شریعت کا لانا اُس کے لئے
ضروری نہیں اور نہ یہ ضروری ہے کہ صاحب شریعت رسول کا متبع نہ ہو۔“‘۲۰
اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مخالف نبی کی یہ تعریف نہیں
مانتے تھے کہ وہ بغیر شریعت کے بھی آ سکتا ہے اور کسی دوسرے نبی کا متبع بھی ہو سکتا ہے ۔ دوسری
مشکل یہ پیش آئے گی کہ جیسا کہ میں اوپر لکھ آیا ہوں حضرت مسیح موعود علیہ السلام صاف طور پر تحریر
فرما چکے ہیں کہ نبی کی تعریف خدا تعالیٰ کے نزدیک ، قرآن کریم کے نزدیک، سابق انبیاء کے
نزدیک اور اللہ تعالی کے حکم کے ماتحت خود آپ کے نزدیک یہی ہے کہ وہ مکالمہ و مخاطبہ سے
مشرف ہو اور امور غیبیہ کثرت سے اس پر ظاہر کئے جائیں۔ پس اگر میرے بیان کردہ اوپر کے
حوالوں کی یہ تاویل کی گئی کہ ان میں اسلام کی اصطلاح سے مراد اہلِ اسلام کی اصطلاح ہے نہ کہ
مذہب اسلام کی اصطلاح تو خلاصہ مطلب یہ نکلے گا کہ خدا تعالیٰ کے نزدیک، قرآن کریم کے
نزدیک، سابق انبیاء کے نزدیک اور اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت خود آپ کے نزدیک یہی ہے کہ
وہ مکالمہ و مخاطبہ سے مشرف ہو اور امور غیبیہ کثرت سے اُس پر ظاہر کئے جائیں ۔ پس اگر میرے
بیان کردہ اوپر کے حوالوں کی یہ تاویل کی گئی کہ ان میں اسلام کی اصطلاح سے مراد اہلِ اسلام کی
اصطلاح ہے نہ کہ مذہب اسلام کی اصطلاح تو خلاصہ مطلب یہ نکلے گا کہ خدا تعالیٰ کے نزدیک ،
قرآن کریم کے نزدیک، سابق انبیاء کے نزدیک اور اللہ تعالیٰ کے حکم سے مسیح موعود علیہ السلام
کے نزدیک تو نبوت کی تعریف یہ ہے کہ جو مکالمہ و مخاطبہ سے مشرف ہو اور کثرت سے امور غیبیہ
اس پر ظاہر کئے جائیں۔ لیکن اسلام کے نزدیک اس کی تعریف یہ ہے کہ جو شریعت جدیدہ لائے یا
براہ راست نبوت پائے۔ یہ معنی کیسے خلاف عقل ہونگے اور وہ مذہب اسلام کون سا ثابت کیا

آج 10 میں سے 10 باقی