مسیح موعود اپنے وقت کا مجدّد ہوگا
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
کا اُمتی ہوتے ہوئے ایک شخص نبی ہو سکتا ہے پھر امامُكُمْ مِنْكُمْ کی حدیث لکھنے سے میرا کونسا
اعتراف ثابت ہوا جس پر وہ اس قدر خوش ہیں ۔ اگر یہ اعتراف ہے تو اس کے لئے انہیں
میرے خطبہ ۶ / جون ۱۹۴۱ء کے انتظار کی کیوں ضرورت پیش آئی ؟ میں تو شروع سے ہی یہ کہتا
چلا آ رہا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہیں۔ یہ
اعتراف تو ہوش سنبھالنے کے زمانہ سے ہے جس پر کوئی چالیس سال گزر چکے ہیں کوئی نیا
اعتراف نہیں ۔ اگر اس عقیدہ کے ہوتے ہوئے وہ ہمیں نبوت کے مسئلہ میں نئی بات پیدا کرنے
والا نہیں سمجھتے تو اس قدر شور کس امر کا ہے ۔
مولوی صاحب موصوف کو یاد رہے کہ ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
اگر خدا تعالیٰ
سے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بروز ہو کر نبی بنے تھے اور ان ہی معنوں میں ہم آپ کو نبی اور
رسول کہتے ہیں ۔ اسی لحاظ لحاظ سے سے صحیح مسلم میں بھی آپ کا نام نبی رکھا گیا ہے۔ ہے ۔ الرخدا ا
غیب کی خبریں پانے والا نبی کا نام نہیں رکھتا تو مولوی صاحب فرمائیں کہ اسے کس نام سے پکارا
جائے ۔ اگر وہ یہ فرمائیں کہ اس کا نام محدث رکھنا چاہئے تو میں کہتا ہوں کہ تحدیث کے معنے کسی
لغت کی کتاب میں اظہار غیب نہیں ہیں ۔ مگر نبوت کے معنے اظہا ر امر غیب کے ہیں۔ اور پھر میں
مولوی صاحب سے کہتا ہوں کہ نبی ایک لفظ ہے جو عربی اور عبرانی میں مشترک ہے یعنی عبرانی
میں اسی لفظ کو نابی کہتے ہیں اور یہ لفظ نابا سے مشتق ہے جس کے یہ معنے ہیں کہ خدا سے خبر پا کر
پیشگوئی کرنا۔ اور نبی کے لئے شارع ہونا شرط نہیں ہے اور نہ یہ ضروری ہے کہ صاحب شریعت
رسول کا متبع نہ ہو۔ پس جب ہمارا یہ عقیدہ ہے تو اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ سے یہ اقبالی ڈگری کیونکر
میرے خلاف جاری ہوگئی کہ چونکہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کا متبع مانتا ہوں اس لئے میں اقبال کرتا ہوں کہ آپ مجدّد تھے نبی نہ تھے۔ مولوی صاحب کو نہ
معلوم میری تحریر میں سے صرف پانچ اقبالی ڈگریاں کیوں ملیں ایسی اقبالی ڈگریاں تو میری
تصانیف میں سینکڑوں موجود ہوں گی ۔
پھر جناب مولوی صاحب ازالہ اوہام صفحہ ۵۹ کا یہ حوالہ مسیح موعود اپنے وقت کا مجد ہو گا پیش کرتے ہوئے مجھ پر اعلی کا الزام رکھتے ہیں اور
فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تو یہ تحریر فرماتے ہیں کہ ابتداء سے یہی مقرر ہے کہ مسیح
اپنے وقت کا مجد د ہوگا، ۲۳ پھر میں اس کا انکار کیوں کر رہا ہوں ۔ یہ میری لا علمی کی دلیل نہیں بلکہ
انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
مولوی صاحب کی لا علمی کی دلیل ہے کیونکہ ہم ہرگز یہ نہیں کہتے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام مجدد نہ
تھے۔ ہم تو بار ہا مخالفوں کے سامنے یہ دلیل پیش کرتے ہیں کہ اگر حضرت مرزا صاحب علیہ السلام
صادق نہیں تو بتاؤ کہ چودھویں صدی کا مجدد کہاں ہے؟ پس یہ مولوی صاحب کی ہمارے عقیدہ
سے لا علمی کا ثبوت ہے کہ ان کے خیال میں ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مجد د نہیں سمجھتے۔ ہم
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مسلمان بھی سمجھتے ہیں ، مؤمن بھی سمجھتے ہیں ، صالح بھی سمجھتے ہیں ، شہید
بھی سمجھتے ہیں کہ آپ نے اسلام کی خدمت میں ہر لحظہ اپنی جان قربان کی ، صدیق بھی سمجھتے ہیں،
محدث بھی سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ سے کلام کیا ، مجد د بھی سمجھتے ہیں کہ آپ نے زمانہ کے
فسادات کو ڈور کیا اور نبی بھی سمجھتے ہیں ۔ جس طرح ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اول المؤمنین
سمجھتے ہیں، صالح سمجھتے ہیں، شہید سمجھتے ہیں ، صدیق سمجھتے ہیں، محدث سمجھتے ہیں، مجدد اعظم سمجھتے
ہیں ۔ اور نبی اور رسول بھی سمجھتے ہیں اور سید الانبیاء بھی سمجھتے ہیں اور خاتم النبیین بھی سمجھتے
ہیں ۔ کیا مولوی صاحب کا یہ عقیدہ نہیں اور ان کے خیال میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بغیر اس
کے کہ محدث ہوتے یعنی ان سے کلامِ الہی ہوتا اور بغیر اس کے کہ وہ مجدّد ہوتے یعنی مفاسد زمانہ
کی اصلاح کرتے نبی اور رسول ہو گئے تھے ۔ اگر آپ محدث نہ تھے یعنی خدا تعالیٰ آپ سے کلام نہیں
کرتا تھا ( نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ تِلْكَ الْخُرَافَاتِ ) اور اگر آپ مجدد نہ تھے یعنی دنیا میں کوئی نیا علم
آپ نہیں لائے تھے ( نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذلِكَ ) تو پھر فرمائیے کہ آپ صاحب شریعت جلیلہ و فائقہ نبی
کیونکر ہو گئے؟ مجھے تو ڈر ہے کہ آپ اگر اسی قسم کے دلائل پر اپنی تحریرات کی بنیاد رکھنے لگے تو جن
نبیوں کے متعلق صِدِّيقًا نَّبِيًّا يا نَبِيًّا مِنَ الصَّالِحِينَ " کے الفاظ قرآن کریم میں آئے ہیں
ان کے متعلق بھی اقبالی ڈگریاں دینے لگ جائیں گے کہ بس جب مان لیا کہ صالح اور صدیق تھے
تو پھر نبی کس طرح ہو گئے ۔
جناب مولوی صاحب ! ہمارا اور آپ کا یہ اختلاف نہیں کہ حضرت مرزا صاحب علیہ السلام
محدث یا مجدد نہ تھے بلکہ یہ اختلاف ہے کہ آپ کے نزدیک وہ صرف محدث اور مجدد تھے مگر
ہمارے نزدیک وہ باقی سب انبیاء کی طرح محدث اور مجدد ہونے کے علاوہ نبی کے مقام پر بھی
تھے۔ پس آپ نے میرے اعتراف کو پیش نہیں کیا بلکہ اپنی غلط فہمی کا اعتراف فرمایا ہے ۔
فائز تھے۔
پھر اس اعتراف کے ذکر کے دوران میں جناب مولوی صاحب نے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے اس حوالہ کو بھی پیش کیا ہے کہ ” نبوت کا دعوی نہیں بلکہ محدثیت کا دعویٰ ہے جو
انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
،،
خدا تعالیٰ کے حکم سے کیا گیا ہے ۔ یہ تو اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ اس معاملہ میں میری ۔ یہ تو ت
لا علمی ہے یا جناب مولوی صاحب کی ۔ مگر میں اس قدر کہنا چاہتا ہوں کہ ہم اس کے کبھی بھی منکر نہیں
ہوئے کہ آپ خدا تعالیٰ کے حکم سے محدث تھے ہم تو یقین رکھتے ہیں کہ آپ سے خدا تعالیٰ ہمکلام
ہوتا تھا اس لئے آپ خدا تعالیٰ کے حکم سے محدث تھے اور آپ نے ان خرابیوں کو اللہ تعالیٰ کے حکم
سے دور کیا جو مسلمانوں میں پڑ گئی تھیں اس لئے آپ اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت مجدد تھے اور اس
لئے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ پر امور غیبیہ کو کثرت سے ظاہر کیا آپ اللہ تعالیٰ کے نبی بھی تھے ۔
باقی رہا یہ سوال کہ آپ فرماتے ہیں کہ نبوت کا دعویٰ نہیں ، سو یہ بات بار بار ثابت کی
جا چکی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک وقت تک عام مسلمانوں کے خیال کے مطابق یہ
خیال تھا کہ نبی کے لئے یہ شرط ہے کہ وہ شریعتِ جدیدہ لائے یا یہ کہ کسی سابق نبی کا متبع نہ ہو اس
وقت تک آپ اپنی نسبت نبی کے الفاظ کے استعمال کی تاویل فرماتے تھے اور یہ قرار دیتے تھے
کہ اس کے معنے محض محدث کے ہیں جو نبی نہیں ہوتا۔ مگر بعد میں جب اللہ تعالیٰ کی متواتر اور معنے
بارش کی طرح کی وحی نے آپ کو نبی کا خطاب دیا تو آپ نے یہ عقیدہ بدل لیا۔ پس یہ حوالہ کسی
طرح بھی ہمارے عقیدہ پر اثر انداز نہیں خصوصاً جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام خود فرماتے ہیں ۔
اور جس جس جگہ میں نے نبوت یا رسالت سے انکار کیا ہے
صرف ان معنوں سے کیا ہے کہ میں مستقل طور پر کوئی شریعت لانیوالا نہیں
ہوں اور نہ میں مستقل طور پر نبی ہوں ۔ مگر ان معنوں سے کہ میں نے اپنے
رسول مقتدا سے باطنی فیوض حاصل کر کے اور اپنے لئے اس کا نام پا کر اس
کے واسطہ سے خدا کی طرف سے علم غیب پایا ہے رسول اور نبی ہوں مگر بغیر
کسی جدید شریعت کے ۔ اِس طور کا نبی کہلانے سے میں نے کبھی انکار نہیں
کیا بلکہ انہی معنوں سے خدا نے مجھے نبی اور رسول کر کے پکارا ہے ۔ سواب
بھی میں ان معنوں سے نبی اور رسول ہونے سے انکار نہیں کرتا اور میرا یہ
قول من نیستم رسول و نیاورده ام کتاب“ اس کے معنے صرف اس قدر
ہیں کہ میں صاحب شریعت نہیں ہوں ۔ ۱۸
اب جناب مولوی صاحب توجہ فرمائیں کہ نبوت کا دعوی نہیں کے معنے اس حوالہ کی موجودگی میں
یہی لئے جائیں گے کہ آپ صاحب شریعتِ جدیدہ یا براہ راست نبی نہ تھے بلکہ رسول کریم صلی اللہ
انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
علیہ وسلم کے فیض سے رسول ہوئے اور اس سے کسے انکار ہے اگر آپ کو بھی یہی اقرار ہو تو ہمارا
آپ سے کوئی جھگڑا نہیں ۔
دو
باقی رہا یہ سوال کہ بلکہ محدثیت کا ہے“ کے الفاظ سے اور کسی دعوے کا انکار نکلتا ہے تو
اس کا جواب میں پہلے دے آیا ہوں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :-
اگر خدا تعالیٰ سے غیب کی خبریں پانے والا نبی کا نام نہیں رکھتا تو پھر
بتلاؤ کس نام سے اس کو پکارا جائے ۔ اگر کہو اس کا نام محدث رکھنا چاہئے تو میں
کہتا ہوں تحدیث کے معنے کسی لغت کی کتاب میں اظہار غیب نہیں ہے۔“
،،
اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ اس وقت آپ پر یہ امر منکشف ہو چکا تھا کہ اظہار عَلَی الْغَيْبِ
والے شخص کا مقام محدث کے مقام کے اوپر ہے پس اس انکشاف کے بعد بھی اگر مولوی صاحب
آپ ہم کو غافل رہنے کی تلقین کریں تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ یہ ایمان کا معاملہ ہے اس میں میں کسی کا
لحاظ نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے علاوہ میں آپ کو مندرجہ ذیل حوالہ کی طرف بھی توجہ دلاتا ہوں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :-
خدا تعالیٰ جس کے ساتھ ایسا مکالمہ مخاطبہ کرے کہ جو بلحاظ کمیت و
کیفیت دوسروں سے بڑھ کر ہو اور اس میں پیشگوئیاں بھی کثرت سے ہوں
اُسے نبی کہتے ہیں اور یہ تعریف ہم پر صادق آتی ہے پس ہم نبی ہیں ۔“
( بدر ۱۵ مارچ ۱۹۰۸ء )
جبکہ آپ کے نزدیک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نسبت جہاں جہاں نبی کا لفظ آتا ہے
اس کے معنے محض محدث کے ہیں تو اس حوالہ میں ذرا محدث کا لفظ رکھ کر دکھا دیجئے ۔ محدث کا لفظ
اس جگہ رکھنے سے عبارت یوں ہو جاتی ہے ۔ خدا تعالیٰ جس کے ساتھ ایسا مکالمہ و مخاطبہ کرے کہ
جو بلحاظ کمیت و کیفیت دوسروں سے بڑھ کر ہو اور اس میں پیشگوئیاں بھی کثرت سے ہوں اُسے
محدث کہتے ہیں اور یہ تعریف ہم پر صادق آتی ہے پس ہم محدث ہیں ۔ اب ذرا اس عبارت
کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ فقرہ بھی ملاحظہ فرمائیے ۔
دو
غرض اِس حصہ کثیر وحی الہی اور امور غیبیہ میں اِس اُمت میں سے
میں ہی ایک فرد مخصوص ہوں اور جس قدر مجھ سے پہلے اولیاء اور ابدال اور
اقطاب اِس اُمت میں سے گزر چکے ہیں اُن کو یہ حصہ کثیر اس نعمت کا نہیں
انوار العلوم جلد ۱۶
دیا گیا۔
،،
اللہ تعالی ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
اوپر کے حوالہ میں نبی کی جگہ محدث کا لفظ رکھ کر اور دوسرے حوالہ سے ملا کر پڑھنے سے کیا
یہ بات نہیں نکلتی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے پہلے کوئی محدث اِس اُمت میں نہیں گزرا۔
کیونکہ آپ کی تشریح کے مطابق بدر ۱۵ مارچ ۱۹۰۸ ء کی ڈائری میں اگر نبی کی جگہ محدث کے الفاظ
رکھ دیئے جائیں تو اس کے صرف یہی معنے نکلتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صرف اور
صرف ایک محدث اِس اُمت میں گزرے ہیں چلیے چھٹی ہوئی ۔ نبوت سے اِس اُمت کو پہلے
جواب مل چکا تھا اب تیرہ سو سال کے محدثین کو بھی جواب مل گیا ہے مگر مشکل یہ پیش آئے گی کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اگر اس اُمت میں محدث ہوئے تو عمرؓ ضرور ان میں
ہوگا۔ اسے اگر عمر کو محدثیت سے جواب دیں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بات غلط ہوتی ہے۔
اور اگر کم سے کم حضرت عمرؓ کو محدث تسلیم کر لیا جائے تو یا تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بات کی
تغلیط ہوتی ہے یا پھر حضرت عمرؓ کو نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذلِكَ اِس اُمت سے جواب ملتا ہے۔ کیونکہ
اس تعریف کے رو سے اِس اُمت میں تو اور کوئی محدث گزرا نہیں اور ان سب مشکلات پر مزید یہ
مشکل پیش آتی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ : -
وو
” اگر کہو اِس کا نام محدث رکھنا چاہئے تو میں کہتا ہوں تحدیث کے
معنے کسی لغت کی کتاب میں اظہار غیب کے نہیں ہیں ۔“
66
پس اگر نبی کی جگہ محدث کے الفاظ رکھ دیں تو یہ حوالہ اس حوالہ کو کاٹتا ہے اور اس کے
خلاف فتوی دیتا ہے۔
پھر جناب مولوی محمد علی صاحب فرماتے ہیں کہ :-
دو
مسیح موعود کو یہ بتا کر کہ آپ کا اصل مقام محدث ہے نبی نہیں اس غلطی
کو دور کر دیا گیا۔ مگر جو خود اس غلطی میں رہنا چاہیں انہیں کون نکال سکتا ہے۔“
میرا جواب یہ ہے کہ یہ سوال ایسا آسان نہیں کیونکہ اگر بقول آپ کے ازالہ اوہام میں
اس غلطی کا ازالہ کر دیا گیا تھا تو پھر ایک غلطی کے ازالہ میں آپ نے یہ کیوں تحریر فرمایا۔
اور یہ بھی یاد رہے کہ نبی کے معنی لغت کے رو سے یہ ہیں کہ خدا کی
طرف سے اطلاع پا کر غیب کی خبر دینے والا ۔ پس جہاں یہ معنے صادق آئیں
گے نبی کا لفظ بھی صادق آئے گا۔ اور نبی کا رسول ہونا شرط ہے۔ کیونکہ اگر