کیا ۱۹۰۱ء سے پہلے کی تحریرات منسوخ ہیں؟

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
ہے اور عوام مسلمانوں کی اصطلاح سے صرف اسی قدر واسطہ ہے کہ ان کو غلط فہمی سے بچانے کے
لئے ہم اس کا بھی لحاظ رکھ لیتے ہیں ۔
دوسرا حوالہ مولوی صاحب نے انجام آتھم سے درج کیا ہے جس کے بعض فقرات یہ ہے ۔
دو
اس عاجز نے کبھی اور کسی وقت حقیقی طور پر نبوت یا رسالت کا دعوی
نہیں کیا۔ اور غیر حقیقی طور پر کسی لفظ کو استعمال کرنا اور لغت کے عام معنوں
کے لحاظ سے اس کو بول چال میں لانا مستلزم کفر نہیں ۔ مگر میں اس کو بھی پسند
نہیں کرتا کہ اس میں عام مسلمانوں کو دھوکا لگ جانے کا احتمال ہے ۔“‘۵۰
اس حوالہ سے بھی وہی مطلب نکلتا ہے جو میں اوپر بیان کر آیا ہوں ۔ بلکہ اس میں تو یہ بھی
واضح کر دیا گیا ہے عام مسلمانوں کو دھوکا لگ جانے کے خوف سے آپ اس لفظ کے عام استعمال کو
منع فرماتے ہیں ۔ ظاہر ہے کہ اس جگہ عام مسلمانوں سے مراد احمدی نہیں بلکہ غیر احمدی ہیں اور ان کو
یہ دھوکا نہیں لگ سکتا تھا کہ وہ آپ کو نبی سمجھنے لگ جاتے کیونکہ جو محدث بھی نہیں مانتا وہ نبی کب ماننے
لگا۔ انہیں صرف یہ دھوکا لگ سکتا تھا کہ وہ یہ خیال کرنے لگ جاتے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
مستقل نبوت کے مدعی ہیں جو دوسرے کسی نبی کی اتباع کے بغیر حاصل ہوتی ہے اور قرآن کریم کی
شریعت کو منسوخ قرار دیتے ہیں۔ ان کو اس مغالطہ سے بچانے کے لئے یہ ضروری تھا کہ اس
حقیقت کا انکار کیا جاتا جو وہ لفظ نبی کے ساتھ مستلزم سمجھتے تھے مگر اس حقیقت کا ہمارے دین اور
مذہب سے کیا تعلق؟ ہمارا عقیدہ تو خدا تعالیٰ کی اصطلاح ، قرآن کریم کی اصطلاح ، اسلام کی
اصطلاح ، سابق انبیاء کی اصطلاح اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات پر مبنی ہے اور ان
کے رو سے نبی کی حقیقت صرف یہ ہے کہ کثرت سے امور غیبیہ پر اطلاق پائے اور اللہ تعالیٰ کے
اعلیٰ مکالمہ و مخاطبہ سے مشرف ہوحتی کہ اس کی وحی میں کوئی شک و شبہ کی گنجائش نہ ہو اور اس میں
شک کرنا کفر کا مستلزم ہو۔
کیا ۱۹۰۱ء سے پہلے کی تحریرات منسوخ ہیں؟ جناب مولوی محمد علی صاحب آگے چل کر تحریر فرماتے ہیں کہ گویا میرا یہ عقیدہ ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ۱۹۰۱ء سے پہلے کی تحریرات دربارہ نبوت منسوخ ہیں اور پھر اس پر
فرماتے ہیں کہ کیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی ایسا کہا ہے کہ میری ۱۹۰۱ء سے پہلے کی
تحریرات منسوخ ہیں؟

انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
میرا جواب یہ ہے کہ نہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کبھی کہا کہ میری ۱۹۰۱ ء سے پہلے کی
تحریرات منسوخ ہیں اور نہ میں نے کبھی کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ۱۹۰۱ء سے پہلے کی
تحریرات درباره نبوت منسوخ ہیں میں نے جو کچھ کہا ہے فقط یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر
دو دور آئے ہیں ۔ ایک وہ دور جب کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے تو آپ کو نبی اور رسول کہا جاتا تھا اور
آپ بھی یہ دعوی فرماتے تھے کہ مجھے کثرت سے امور غیبیہ پر اطلاع دی جاتی ہے لیکن چونکہ عام
مسلمانوں میں یہ خیال رائج تھا کہ : تھا کہ نبی وہ ہے جو شریعت لائے یا سابق نبی کا متبع نہ ہو آپ ا۔
الہامات کی تاویل فرماتے تھے اور سمجھتے تھے کہ نبی کی حقیقت میرے اندر نہیں پائی جاتی ۔ اور دوسرا
دور وہ آیا کہ اللہ تعالیٰ کی متواتر وحی نے آپ کی توجہ کو اس طرف پھرا دیا کہ آپ فی الواقع نبی ہیں
اور نبی کی حقیقی تعریف اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ نہیں کہ وہ شریعتِ جدیدہ لائے یا کسی سابق نبی کا متبع
نہ ہو تب آپ نے اس تعریف کے مطابق اپنے آپ کو نبی کہنا شروع کر دیا لیکن مسلمانوں میں رائج
اپنے
دعوی کا انکار
معنوں کے رو سے اپنے آپ کو پھر بھی نبی نہیں کہا بلکہ ان معنوں کی روے کی رو سے نبوت کے دعوی کا
کرتے رہے۔ اب اس پر یہ کہنا کہ میں ۱۹۰۱ء سے پہلے کی سب تحریرات درباره نبوت کو منسوخ قرار
دیتا ہوں مجھ پر ایک افتراء ہے میں تو ان تحریرات کو سوائے اس کے کہ بعد میں آپ نے عوام مسلمانوں
کی تعریف نبوت اور خدا تع راتعالیٰ کی اصطلاح میں فرق بتایا اور سوائے اس کے کہ پہلے آپ سمجھتے تھے
کہ آپ حقیقی تعریف نبوت کے ماتحت نبی نہیں ہیں اور بعد میں یہ سمجھنے لگے کہ چونکہ وہ حقیقی تعریف
نہیں ہے آپ نبی ہیں اور کسی امر کو منسوخ قرار نہیں دیتا بلکہ میرا یہ عقیدہ ہے کہ اپنے دعوی کی جو
تشریح آپ نے شروع میں بیان فرمائی وہی آخر تک بیان فرماتے رہے اور اس میں کسی قسم کا تغیر
نہیں ہوا آپ ابتداء سے اس امر کے مدعی تھے کہ آپ پر کثرت سے امور غیبیہ ظاہر کئے گئے ہیں
اور یہی دعوئی آپ کا آخری بھی تھا اس میں سرِ مو فرق نہ آیا۔ پس میرے اس عقیدہ کے ہوتے
ہوئے جسے میں نے اپنی کتاب حقیقت النبوۃ میں بھی بیان کر دیا ہے یہ کہنا کہ گویا میں دربارہ نبوت
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تمام تحریرات کو منسوخ قرار دیتا ہوں مجھ پر ایک اتہام ہے اور
ایسا اتہام لگانے والا یقینا اللہ تعالیٰ کے سامنے جواب دہ ہے ۔
میری مندرجہ ذیل تحریرات اس بارہ میں قابلِ غور ہیں:
خدا تعالیٰ نے کسی پہلے حکم کو بدلا نہیں اور آپ جزوی نبی سے پورے نبی نہیں بنائے گئے ۔“۸۲
پس تریاق القلوب کی تحریر کے بعد آپ کے اجتہاد اور عقیدہ کو بدلا گیا نہ کہ امر واقعہ اور

انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
آپ کے درجہ کو ۱۳ یعنی تعریف نبوت کے بارہ میں آپ کے اجتہاد کو بدلا گیا نہ یہ کہ جس
حقیقت کا اپنے اندر پایا جانا بتاتے تھے اس میں کوئی تبدیلی ہوئی ۔
میں آپ کی خدمت میں عرض کر دیتا ہوں کہ نہ یہ میرا عقیدہ ہے اور نہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے ایسا لکھا ہے کہ آپ کو پہلے اللہ تعالیٰ نے جزوی نبی قرار دیا بعد میں نبی، ۸۴
اسی سلسلہ میں مولوی محمد علی صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ ” کیا جناب میاں صاحب نے یا
ان کے مریدین نے کبھی یہ غور کیا کہ ۱۹۰۱ء سے پہلے کی تحریروں کو منسوخ کہنے کے کیا معنے ہیں؟
اس کا مطلب یہ ہے کہ ۱۸۹۱ ء میں اللہ تعالیٰ نے مسیح موعود کو یہ کہا تھا کہ آپ محدث ہیں نبی نہیں
اور ۱۹۰۱ء میں کہا کہ آپ نبی ہیں محدث نہیں اس لئے ۱۸۹۱ ء میں جو کچھ کہا تھا وہ منسوخ ہو گیا مگر
محدث ہیں نبی نہیں نبی ہیں محدث نہیں دونوں متضاد باتیں ہیں ان میں سے سچی صرف ایک ہی ہو
سکتی ہے۔ ۵۵
اس الزام کا جواب اوپر گزر چکا ہے نہ میرا یہ عقیدہ ہے اور نہ میں نے یہ کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ
نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ۱۸۹۱ء میں یہ کہا کہ آپ محدث ہیں نبی نہیں اور ۱۹۰۱ء میں کہا
کہ آپ نبی ہیں محدث نہیں اور نہ یہ استدلال تعریف نبوت کے بدلنے کے عقیدہ سے ہو سکتا ہے ۔
یہ محض مولوی صاحب کی زبردستی ہے اور چونکہ اب وہ اس عقیدہ سے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی نبوت کے بارہ میں وہ پہلے رکھتے تھے پھر گئے ہیں اس لئے اب انہیں یہ باتیں سوجھنے لگی ہیں ۔
میں تو بار ہا لکھ چکا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے جو کچھ آپ کو شروع میں فرمایا تھا وہی آخر میں فرمایا جس
امر میں تبدیلی ہوئی ہے وہ صرف آپ کا اجتہاد دربارہ تعریف نبوت ہے اور بس ۔ اگر الہام کے
متعلق مولوی صاحب کا دعوی سچا ہے تو وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا وہ الہام پیش کریں جس
میں یہ لکھا ہوا ہے کہ آپ محدث ہیں نبی نہیں مگر وہ کبھی ایسا الہام پیش نہیں کر سکتے ۔ وہ جو کچھ پیش
کر سکتے ہیں وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اجتہاد دربارہ نبوت ہے اس سے زیادہ وہ کچھ پیش
نہیں کر سکتے ۔
مولوی صاحب کا یہ فقرہ تو نہایت مضحکہ خیز ہے کہ آپ نبی ہیں محدث نہیں کیونکہ ہر نبی
محدث ہوتا۔ ہوتا ہے اور بغیر محدث ہونے کے یعنی خدا تعالیٰ سے الہام پانے کے کوئی شخص نبی
ہو ہی
کیونکر سکتا ہے۔ میں مولوی صاحب کے ان استدلالات کے مقابل پر مولوی صاحب کو پھر
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ان ارشادات کی طرف توجہ دلاتا ہوں ۔

انوار العلوم جلد ۱۶
دو
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
سو یاد رکھنا چاہئے کہ ان معنوں ۔ کے رو سے مجھے نبوت اور رسالت
سے انکار نہیں ہے۔ اسی لحاظ سے صحیح مسلم میں بھی مسیح موعود کا نام نبی رکھا گیا۔
اگر خدا تعالیٰ سے غیب کی خبریں پانے والا نبی کا نام نہیں رکھتا تو پھر بتلاؤ کس
نام سے اُس کو پکارا جائے؟ اگر کہو اس کا نام محدث رکھنا چاہئے تو میں کہتا ہوں
کہ تحدیث کے معنے کسی لغت کی کتاب میں اظہار غیب نہیں ہے۔ اور نبی
کے لئے شارع ہونا شرط نہیں ہے یہ صرف موہبت ہے جس کے ذریعہ سے
امور غیبیہ کھلتے ہیں پس میں جب کہ اس مدت تک ڈیڑھ سو پیشگوئی کے قریب
خدا کی طرف سے پا کر بچشم خود دیکھ چکا ہوں کہ صاف طور پر پوری ہوگئیں تو
میں اپنی نسبت نبی یا رسول کے نام سے کیونکر انکار کر سکتا ہوں ۔“
یہ حوالہ خود واضح ہے اور اگر مولوی صاحب غور فرمائیں تو حقیقت امر کو پاسکتے ہیں
خدا تعالیٰ ان کو اس کی توفیق عطا فرمائے اور ان کے دل سے اس غیظ کو دور فرمائے جو میری نسبت
اور مبائعین کی نسبت ان کے دل میں پیدا ہو رہا ہے اور جو ان کو حقیقت پر غور کرنے سے مانع
ہے۔ مولوی صاحب غور تو فرمائیں کہ اگر اس حوالہ میں نبی کی جگہ محدث کا لفظ رکھا جائے تو
عبارت یوں ہوتی ہے ۔ اگر کہو کہ اس کا نام محدث رکھنا چاہئے تو میں کہتا ہوں کہ تحدیث کے معنے
کسی لغت کی کتاب میں اظہار غیب نہیں ہے۔ اور محدث کے لئے شارع ہونا شرط
نہیں ہے۔ یہ صرف موہبت ہے جس کے ذریعہ سے امور غیبیہ کھلتے ہیں ۔ ا امور غیبیہ کھلتے ہیں ۔ اب کونسا معقول آدمی
اس عبارت کو صحیح تسلیم کرے گا کہ محدث اسے نہیں کہتے ہیں کہ جس پر امور غیبیہ کثرت سے کھلتے
ہیں اور پھر یہ کہ محدث کے لئے شارع ہونا شرط نہیں ۔ یہ صرف موہبت ہے جس کے ذریعہ سے
امور غیبیہ کھلتے ہیں۔ ایک ہی سانس میں محدث کے نام کے لئے امور غیبیہ کی کثرت کا انکار اور
کثرت سے امور غیبیہ کھلنے والے کی نسبت یہ کہنا کہ اس صفت کی وجہ سے وہ محدث نہیں کہلا سکتا
اور دوسرے فقرہ میں اس پر اصرار کہ محمد حمیت ایک موہبت ہے جس کے ذریعہ سے امور غیبیہ کھلتے
ہیں ، کیا معقول ہو سکتا ہے اور کیا آپ اس فقرہ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف منسوب کرنا
پسند کرتے ہیں؟
اور پھر ان الفاظ پر بھی مولوی صاحب غور فرمائیں کہ نبی کے لئے شارع ہونا شرط نہیں
ہے ۔ کیا اس میں نبی کی جگہ محدث کا لفظ رکھا جا سکتا ہے؟ کیونکہ یہ فقرہ اپنے دعوی کے متعلق ہے

آج 10 میں سے 10 باقی