مواہب الرحمٰن کا حوالہ کہ اللہ تعالیٰ اولیاء سے کلام کرتا اور ان کو نبیوں کا رنگ دیتا ہے
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
اور آپ کے نزدیک آپ کا دعوئی محدثیت کا تھا۔ پس اس فقرہ کو دوسرے الفاظ میں آپ کے
عقیدہ کے رو سے یوں ؟ یوں بھی لکھا جا سکتا ہے ۔ ” محدث کے لئے شارع ہونا شرط نہیں، یعنی ضروری
نہیں کہ ہر محدث شارع ہو۔ بعض محدث بغیر نبی ہونے کے شارع ہو سکتے ہیں لیکن بعض محدث
ایسے بھی ہوتے ہیں جو شارع نہیں ہوتے کیا آپ کا یہ عقیدہ ہے کہ بعض غیر نبی بھی شارع
گزرے ہیں ؟ اگر آپ کا یہ عقیدہ نہیں تو اس جگہ نبی کی جگہ پر محدث کا لفظ کس طرح رکھا جائے؟
پھر آپ نے تحریر فرمایا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں ۔
سے کیا گیا۔
نبوت کا دعویٰ نہیں بلکہ محدثیت کا دعویٰ ہے جو خدا تعالیٰ کے حکم
اور پھر اس پر اعتراض کیا ہے کہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ جھوٹ نہیں لکھا تو
اللہ تعالیٰ پر جھوٹ کا الزام آتا ہے مگر یہ استدلال بھی آپ کا غلط ہے کیونکہ محدثیت کے دعوی کی
نسبت آپ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے کیا گیا ہے اور یہ بالکل سچ ہے کہ جس دعوی کو
آپ پ محد ثیت قرار دیتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے ہی حکم سے کیا گیا تھا اس میں جھوٹ کا کیا ذکر ہے؟
یہ تو آپ نے نہیں فرمایا کہ محدثیت کی تعریف آپ نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے کی ہے ۔ پھر یہ بھی یاد
رہے کہ ہر نبی محدث بھی ہوتا ہے۔ ۸۸
مواہب الرحمٰن کا حوالہ کہ اللہ تعالی اولیاء اس کے بعد جناب مولوی صاحب مواہب الرحمن کا ایک حوالہ پیش فرماتے ہیں۔ اور اس سے
استدلال کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ اگر ۱۹۰۱ء سے کلام کرتا اور انکو نبیوں کا رنگ دیتا ہے میں اللہ تعالی نے حضرت یح موعود علیہ السلام
کو یہ بتایا تھا کہ آپ نبی ہیں محدث نہیں تو پھر ۱۹۰۳ ء میں آپ نے کیوں لکھا کہ اللہ تعالیٰ اپنے
اولیاء کے ساتھ مکالمہ مخاطبہ کرتا ہے اور اُن کو نبیوں کا رنگ دیا جاتا ہے اور وہ در حقیقت نبی نہیں
ہوتے ۔ پھر بڑے زور سے اعتراض فرماتے ہیں کہ :-
دو
میاں صاحب کے سامنے یہ تحریر حضرت صاحب کی بیسیوں دفعہ
پیش کی گئی مگر اس کا جواب وہ کبھی نہیں دیتے اور دیں کس طرح ، اس کا
جواب کوئی ہے ہی نہیں ۔ اسی لئے وہ مباحثہ کے میدان میں نکلنے سے گریز
کرتے ہیں ۔۱۹
انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
میں پہلے تو ان کے اس دعوی کو لیتا ہوں کہ انہوں نے بیسیوں دفعہ اس حوالہ کو پیش کیا ہے
مگر میں اس کا جواب نہیں دیتا۔ مجھے افسوس ہے کہ اس اعتراض میں انہوں نے تقویٰ سے کام
نہیں لیا ۔ حقیقت یہ ہے کہ حقیقۃ النبوۃ میں جہاں میں نے ان کے پیش کردہ ان حوالوں پر بحث کی
ہے جو ۱۹۰۱ء کے بعد کے ہیں وہاں سب سے پہلے ان کے اس حوالہ کو لیا ہے اور اس کا جواب دیا
۹۰
ہے ۔ پس مولوی صاحب کا یہ تو حق ہے کہ کہیں کہ وہ جواب درست نہیں ۔ یہ حق نہیں کہ وہ بہ
کہیں کہ ان کے اس حوالہ کا میں نے کبھی جواب نہیں دیا۔ انہیں اپنا یہ قول تو بھلا نا نہیں چاہئے کہ :-
ایمانداری کا تقاضا یہ ہے کہ جو جواب ہو وہ تو ذکر کر دیا جائے
پھر اس کے اوپر بے شک لکھیں کہ یہ جواب صحیح نہیں ۔ 21
یہ
اصل بات یہ ہے کہ جناب مولوی صاحب نے اس حوالہ کو نقل کرتے ہوئے بھی اسی غلطی
کا ارتکاب کیا ہے جس کے وہ عادی ہو چکے ہیں۔ یعنی اُس حصہ کو ترک کر دیا ہے جو ان کے خلاف
پڑتا تھا سارا حوالہ یہ ہے ۔
" إِنَّا مُسْلِمُونَ نُؤْمِنُ بِكِتَابِ اللَّهِ الْفُرْقَانِ وَ نُؤْمِنُ بِأَنَّ
سَيِّدَنَا مُحَمَّدًا نَبِيُّهَ وَرَسُولُهُ وَ أَنَّهُ جَاءَ بِخَيْرِ الْأَدْيَانِ وَ نُؤْمِنُ
بِأَنَّهُ خَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ إِلَّا الَّذِي رُبِّيَ مِنْ فَيُضِهِ وَ
أَظْهَرَهُ وَعْدُهُ وَ لِلَّهِ مُكَالَمَاتُ وَ مُخَاطَبَاتُ مَعَ أَوْلِيَائِهِ فِي
هَذِهِ الْأُمَّةِ وَ إِنَّهُمْ يُعْطَوْنَ صِبْغَةَ الْأَنْبِيَاءِ وَ لَيْسُوا نَبِيِّينَ
فِي الْحَقِيقَةِ ،،
اس کا ترجمہ یہ ہے ۔ ”ہم مسلمان ہیں اور اللہ تعالیٰ کی کتاب پر ایمان لاتے ہیں۔ اور ہم
ایمان رکھتے ہیں کہ ہمارے سردار محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کے نبی اور رسول ہیں اور آپ سب
سے اچھا دین لائے ہیں۔ اور ہم یہ بھی ایمان رکھتے ہیں کہ آپ خاتم النبین ہیں ۔ آپ کے بعد
کوئی نبی نہیں سوائے اس کے جو آپ کے فیض سے تربیت یافتہ ہو اور آپ کے وعدہ کے مطابق
ظاہر ہوا ہو۔ نیز اللہ تعالیٰ اِس اُمت کے اولیاء سے مکالمات و مخاطبات فرماتا ہے اور وہ نبیوں کا
رنگ دیئے جاتے ہیں لیکن وہ فی الحقیقت نبی نہیں ہوتے ۔
کیا اس پورے حوالے کے بعد مجھے کسی جواب کی ضرورت باقی رہ جاتی ہے؟ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام اس جگہ امت کے دو قسم کے لوگوں کا ذکر فرماتے ہیں۔ ایک تو وہ شخص ہے جو آنحضرت صلی اللہ
انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
علیہ وسلم سے فیض پا کر نبوت کا مقام پاتا ہے اور جس کے بارہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نبی
کہہ کر خبر دی ہے۔ اور ایک وہ جماعت اولیاء ہے جو اوپر کی تعریف میں نہیں آتی۔ اور نبی والی
صفت یعنی کثرت امور غیبیہ ان میں نہیں پائی جاتی ۔ صرف مکالمات و مخاطبات سے مشرف ہوتی
ہے اس میں نبیوں کا سارنگ تو ہوتا ہے مگر وہ حقیقتا نبی نہیں ہوتی ۔ اس حقیقت کا انکار کون کرتا ہے؟
ہمارا تو اس کے ایک ایک لفظ پر ایمان ہے مولوی صاحب ہی ہیں جو صرف حوالہ کے آخری حصہ
پر ایمان رکھتے ہیں اور نقل کرتے وقت وہی حصہ نقل کرتے ہیں پہلا چھوڑ جاتے ہیں۔ ہم سارے
حوالہ پر ایمان رکھتے ہیں اور مانتے ہیں کہ اِس اُمت میں ایک وہ بھی ہے جو ایک جہت سے امتی
اور ایک جہت سے نبی ہے۔ اور وہ لوگ بھی ہیں جو صرف محدث ہیں اور نبیوں کا سا رنگ دیئے
جاتے ہیں مگر نبی نہیں ہوتے ۔ یہ حوالہ بالکل ویسا ہی ہے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
حقيقة الوحی میں فرماتے ہیں ۔
” اِس اُمت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کی برکت سے
ہزار ہا اولیاء ہوئے ہیں ۔ اور ایک وہ بھی ہوا جو اُمتی بھی ہے اور نبی بھی ۔ ۹۳
یا اسی طرح فرماتے ہیں :-
دو
اور خود حدیثیں پڑھتے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت میں اسرائیلی نبیوں کے مشابہہ لوگ پیدا ہونگے ۔
اور ایک ایسا ہوگا کہ ایک پہلو سے نبی ہوگا اور ایک پہلو سے اُمتی ، وہی
مسیح موعود کہلائے گا ۔ ۹۴
دیکھو حقیقۃ الوحی کا یہ حوالہ بالکل مواہب الرحمن کا ترجمہ معلوم ہوتا ہے۔ اس میں بھی ایک
امتی نبی کی خبر دی گئی ہے اور اس میں بھی کہا گیا ہے کہ نبی وہی ہو سکتا ہے جس کی رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے خبر دی ہو۔ اس میں بھی بتایا ہے کہ ایک ایسے شخص کی بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے خبر دی ہے جو ایک پہلو سے اُمتی اور ایک پہلو سے نبی ہوگا اور وہی مسیح موعود کہلائے گا۔ اور
مواہب الرحمن میں بھی بتایا ہے کہ ایسے اولیاء بھی اِس اُمت میں ہیں کہ جو نبیوں کے رنگ میں
رنگین ہیں لیکن نبی نہیں ۔ اور اس حوالہ میں بھی ہے کہ میرے سوا اور اولیاء بھی اس اُمت میں ہیں
کہ جو بنی اسرائیلی نبیوں کے مشابہہ ہیں لیکن نبی کہلانے کے مستحق نہیں ۔ اس حوالہ کو پڑھ کر اور
مواہب الرحمن کے حوالہ کے اس حصہ کو شامل کر کے جسے مولوی صاحب نے بغرض سہولت چھوڑ دیا