مولوی صاحب کے متعلق حضرت مسیح موعودؑ کے الہام کی تشریح
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
ہے کون کہہ سکتا ہے کہ اس میں نبی کے آنے کا انکار ہے اس میں تو صریح اقرار ہے۔ باقی مولوی
صاحب اس حوالہ کو بیسیوں چھوڑ ہزاروں دفعہ انکار کے ثبوت میں پیش کرتے جائیں تو ان کو
روکنے والا کون ہے ۔ وہ اپنی اس حرکت کے خدا تعالیٰ کے سامنے جواب دہ ہونگے ۔
مسیح موعود اس کے بعد جناب مولوی محمد مولوی صاحب کے متعلق حضرت مسیح موعود
محمد علی صاحب نے
مجھے توجہ دلائی ہے کہ ان کے بارہ میں حضرت
علیہ السلام کے الہام کی تشریح میں موعود علیہ السلام کے ایک الہام کی میں غلط تشریح کر رہا ہوں ۔ وہ الہام یہ ہے ۔ ” آپ بھی
66
صالح تھے اور نیک ارادہ رکھتے تھے۔ آؤ ہمارے پاس بیٹھ جاؤ ۔ مولوی صاحب فرماتے ہیں کہ آپ
نے یہ تاویل کر کے کہ گویا میں (یعنی جناب مولوی صاحب ) صالح تھا اور اب حضرت مسیح موعود
علیہ السلام سے دور ہو گیا ہوں تاویل باطل کا ایک بے نظیر ثبوت دیا ہے ۔ حالانکہ اس کے اصل
معنے یہ ہیں کہ میں آپ ہی کا کام آپ کے بعد کر رہا ہوں اس لئے جب میں فوت ہو جاؤں گا تو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام مجھ سے فرمائیں گے کہ آپ بھی صالح تھے اور نیک ارادہ رکھتے تھے
مگر لوگوں نے بدگمانی کی آؤ ہمارے پاس بیٹھ جاؤ۔
وو
پھر فرماتے ہیں ۔
دو
66
۹۵
میاں صاحب تو بال کی کھال اُتارنے میں ماہر ہیں ۔" ( کیا یہ اسلامی اخلاق کی مثال
ہے جس کی طرف مولوی صاحب نے مضمون کے شروع میں دعوت دی ہے ) مگر الہام کے اس لفظ
بھی پر کیوں غور نہیں کرتے اور کون صالح تھا اور نیک ارادہ رکھتا تھا کہ آپ کو یہ کہنا پڑا کہ آپ
بھی صالح تھے اور نیک ارادہ رکھتے تھے وہی جو اپنے پاس بٹھاتا ہے۔“ مولوی صاحب کا یہ
شکوہ درست نہیں ۔ ” بھی" کے لفظ پر خدا تعالیٰ کے فضل سے ہم نے خوب غور کیا ہوا ہے اور باوجود
اس کے ہم وہ معنے نہیں سمجھ سکتے جو مولوی صاحب کرتے ہیں۔ ” بھی بے شک ایک سے زیادہ
وجودوں پر دلالت کرتا ہے لیکن اس لفظ کے معنے ایک وجود کے کرنے ضروری نہیں بلکہ سینکڑوں
ہزاروں وجود بھی“ کے لفظ میں آ سکتے ہیں ۔ پس ” بھی“ کو مد نظر رکھتے ہوئے بھی الہام کے یہی
معنے ہیں کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ آپ کے بعد کے انشقاق کو دکھائے گا تو
آپ بزبانِ حال فرمائیں گے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے میری جماعت میں ہزاروں صالح اور نیک
ارادہ رکھنے والے لوگ تھے ان میں سے آپ بھی ایک تھے۔ پھر کیا وجہ ہے کہ جبکہ ان میں سے
دو
انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
بہت سے ہمارے پاس مقبرہ بہشتی میں آگئے ہیں آپ نے اپنی وصیت جو قادیان میں کرائی تھی منسوخ
کرادی ہے اور میرے اس حکم سے سرتابی کی ہے کہ اس مقبرہ کو اللہ تعالیٰ نے صالحین جماعت کے
جمع کرنے کیلئے بنایا ہے تا کہ جس طرح انہیں زندگی میں قرب اور معیت حاصل تھی مرنے کے بعد
بھی قرب اور معیت حاصل رہے اور ہم سے دور چلے گئے ۔ آؤ ہمارے پاس بیٹھ جاؤ مگر افسوس کہ
آپ نے اس دعوت کورڈ کر دیا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس نہ بیٹھے۔
اس امر کا ثبوت کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی جماعت کے ہزاروں آدمیوں کو صالح اور
نیک ارادہ رکھنے والے قرار دیتے ہیں مندرجہ ذیل حوالوں سے بخوبی ملتا ہے۔ آپ فرماتے ہیں:۔
میں حلفاً کہہ سکتا ہوں کہ ہماری تھوڑی سے جماعت میں ہزار ہا
ایسے آدمی موجود ہیں جو متقی اور نیک طبع اور خدا تعالیٰ پر پختہ ایمان رکھتے
ہیں اور دین کو دنیا پر مقدم رکھتے ہیں ۔
نیز فرماتے ہیں :-
۹۶
۹۷ ،،
د میں حلفاً کہہ سکتا ہوں کہ کم از کم ایک لاکھ آدمی میری جماعت
میں ایسے ہیں کہ سچے دل سے میرے پر ایمان لائے ہیں اور اعمال صالحہ بجا
لاتے ہیں اور باتیں سننے کے وقت اس قدر روتے ہیں کہ ان کے گریبان
تر ہو جاتے ہیں۔ میں اپنے ہزار ہا بیعت کندوں میں اس قدر تبدیلی دیکھتا
ہوں کہ موسیٰ نبی کے پیرو ان سے جو ان کی زندگی میں ان پر ایمان لائے
تھے ہزار ہا درجہ ان کو بہتر خیال کرتا ہوں اور ان کے چہروں پر
صحابہ کے اعتقاد اور صلاح حیت کا نور پاتا ہوں ۔
پس یہ آپ کی پ کی خوش فہمی ہے کہ آپ سمجھتے ہیں کہ ایک تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام صالح
اور نیک ارادہ رکھنے والے رکھنے والے شخص تھے اور دوسرے آپ ہیں اور اس کی طرف بھی“ کے لفظ میں لے شخص تھے
اشارہ ہے گویا حضرت خلیفہ امسیح الاول اور حضرت مولوی عبدالکریم صاحب اور ہزاروں
دوسرے مقربین جماعت جو آپ سے پہلے سلسلہ میں داخل ہوئے اور ابتدائی ایام کی تلخیاں انہوں
نے دیکھیں وہ تو اس ” بھی میں شامل نہیں ہیں آپ ہی اس ” بھی“ سے حصہ پانے والے ہیں ۔
نیز یہ الفاظ کہ ” صالح تھے اور نیک ارادہ رکھتے تھے ایسا معیاری مقام نہیں کہ ہم یہ خیال
کریں کہ اس سے مراد حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہیں ۔ بلکہ اس سے مراد آپ کی جماعت کے
دو