حضرت مسیح موعودؑ کو کس نے چھوڑا؟
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
دوسرے افراد ہیں جو آپ کے پاس بیٹھ گئے نہ کہ خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو کس نے چھوڑا؟ اس کے بعد مولوی صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ میں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی سب تحریروں کو قبول کرتا ہوں اور آپ صرف ۱۹۰۱ء سے ۱۹۰۸ ء تک کی تحریرات کو، اب بتائیں
کہ کیا میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو چھوڑا یا آپ نے؟ میں اس کا جواب پہلے دے چکا
ہوں کہ کہ یہ یہ : مجھ پر افتراء ہے کہ میں ۱۹۰۱ء سے پہلے کی تحریروں کو چھوڑتا ہوں اور اور اس اس قسم فت کے افعال
کے ارتکاب سے اس کے سوا اور کوئی امر ثابت نہیں ہوتا کہ آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو
چھوڑ دیا ہے ورنہ اس قسم کی غلط بات پر اصرار آپ کیوں کرتے جاتے ؟ جناب مولوی صاحب !
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس بارہ میں بھی میں نے نہیں چھوڑا بلکہ آپ نے چھوڑا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام تو فرماتے ہیں ۔
سوال (۱) - تریاق القلوب کے صفحہ ۱۵۷ میں ( جو میری کتاب ہے ) لکھا ہے ۔” اس جگہ کسی کو یہ
و ہم نہ گزرے کہ میں نے اس تقریر میں اپنے نفس کو حضرت مسیح پر فضیلت دی ہے کیونکہ یہ
ایک جز کی فضیلت ہے کہ جو غیر نبی کو نبی پر ہو سکتی ہے، پھر ریو یو جلد اول نمبر ۶ صفحہ ۲۵۷
دو
میں مذکور ہے ۔ ” خدا نے اِس اُمت میں سے مسیح موعود بھیجا جو اُس پہلے مسیح سے اپنی تمام
66
دو
شان میں بہت بڑھ کر ہے ۔ پھر ریویو ۵ صفحہ ۴۷۵ ۴۷۵ میں میں لکھا لکھا ہے ہے۔ ” ۔ مجھے قسم ہے اُس ذات کی
جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اگر مسیح ابن مریم میرے زمانہ میں ہوتا تو وہ کام جو میں
کر سکتا ہوں وہ ہرگز نہ کر سکتا اور وہ نشان جو مجھ سے ظاہر ہو رہے ہیں وہ ہرگز دکھلا نہ سکتا ۔“
خلاصه اعتراض یہ کہ ان دونوں عبارتوں میں تناقض ہے۔
66
الجواب: - یادر ہے کہ اس بات کو اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ مجھے ان باتوں سے نہ کوئی خوشی ہے نہ
کچھ غرض کہ میں مسیح موعود کہلاؤں یا مسیح ابن مریم سے اپنے تئیں بہتر ٹھہراؤں ۔ خدا نے میرے
ضمیر کی اپنی اس پاک وحی میں آپ ہی خبر دی ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے : - "قُلْ أُجَرِّدُ
نَفْسِي مِنْ ضُرُوبِ الْخِطَابِ “ یعنی ان کو کہہ دے کہ میرا تو یہ حال ہے کہ میں کسی خطاب
کو اپنے لئے نہیں چاہتا یعنی میرا مقصد اور میری مراد ان خیالات سے برتر ہے اور کوئی
خطاب دینا یہ خدا کا فعل ہے میرا اس میں دخل نہیں ہے۔ رہی یہ بات کہ ایسا کیوں لکھا گیا
اور کلام میں یہ تناقض کیوں پیدا ہو گیا۔ سو اس بات کو توجہ کر کے سمجھ لو کہ یہ اسی قسم کا تناقض
انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
ہے کہ جیسے براھین احمدیہ میں میں نے یہ لکھا تھا کہ مسیح ابن مریم آسمان سے نازل ہوگا مگر
بعد میں یہ لکھا کہ آنے والا مسیح میں ہی ہوں ۔ اس تناقض کا بھی یہی سبب تھا کہ اگر چہ
خدا تعالیٰ نے براہین احمدیہ میں میرا نام عیسی رکھا اور یہ بھی مجھے فرمایا کہ تیرے آنے کی خبر
خدا اور رسول نے دی تھی ۔ مگر چونکہ ایک گروہ مسلمانوں کا اس اعتقاد پر جما ہوا تھا اور میرا
بھی یہی اعتقاد تھا کہ حضرت عیسیٰ آسمان پر سے نازل ہونگے اس لئے میں نے خدا کی وحی کو
ظاہر پر حمل کرنا نہ چاہا بلکہ اس وحی کی تاویل کی اور اپنا اعتقاد وہی رکھا جو عام مسلمانوں کا تھا
اور اسی کو براہین احمد یہ میں شائع کیا۔ لیکن بعد اس کے اس بارہ میں بارش کی طرح وحی الہی
نازل ہوئی کہ وہ مسیح موعود جو آنیوالا تھا تو ہی ہے اور ساتھ اس کے صد ہا نشان ظہور میں
آئے اور زمین و آسمان دونوں میری تصدیق کے لئے کھڑے ہو گئے اور خدا کے چمکتے
ہوئے نشان میرے پر جبر کر کے مجھے اس طرف لے آئے کہ آخری زمانہ میں مسیح آنیوالا
میں ہی ہوں ورنہ میرا اعتقاد تو وہی تھا جو میں نے براہین احمدیہ میں لکھ دیا تھا۔ اور پھر میں
نے اس پر کفایت نہ کر کے اس وحی کو قرآن شریف پر عرض کیا تو آیات قطعی الدلالت سے
ثابت ہوا کہ در حقیقت مسیح ابن مریم فوت ہو گیا ہے اور آخری خلیفہ مسیح موعود کے نام پر اسی
اُمت میں سے آئے گا۔ اور جیسا کہ جب دن چڑھ جاتا ہے تو کوئی تاریکی باقی نہیں رہتی
اسی طرح صد ہا نشانوں اور آسمانی شہادتوں اور قرآن شریف کی قطعیۃ الدلالت آیات اور
نصوص صریحہ حدیثیہ نے مجھے اس بات کے لئے مجبور کر دیا کہ میں اپنے تئیں مسیح موعود مان
لوں۔ میرے لئے یہ کافی تھا کہ وہ میرے پر خوش ہو مجھے اس بات کی ہرگز تمنا نہ تھی۔ میں
پوشیدگی کے حجرہ میں تھا اور کوئی مجھے نہیں جانتا تھا اور نہ مجھے یہ خواہش تھی کہ کوئی مجھے شناخت
کرے۔ اُس نے گوشتہ تنہائی سے مجھے جبراً نکالا۔ میں نے چاہا کہ میں پوشیدہ رہوں اور
پوشیدہ مروں مگر اس نے کہا کہ میں تجھے تمام دنیا میں عزت کے ساتھ شہرت دوں گا۔ پس یہ
اس خدا سے پوچھو کہ ایسا تو نے کیوں کیا ؟ میرا اس میں کیا قصور ہے ۔ اسی طرح اوائل میں
میرا یہی عقیدہ تھا کہ مجھ کو مسیح ابن مریم سے کیا نسبت ہے وہ نبی ہے اور خدا کے بزرگ
مقربین سے ہے اور اگر کوئی امر میری فضیلت کی نسبت ظاہر ہوتا تو میں اُس کو مجز کی فضیلت
قرار دیتا تھا۔ مگر بعد میں جو خدا تعالیٰ کی وحی بارش کی طرح میرے پر نازل ہوئی اُس نے
مجھے اس عقیدہ پر قائم نہ رہنے دیا اور صریح طور پر نبی کا خطاب مجھے دیا گیا۔ مگر اس طرح سے
انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
کہ ایک پہلو سے نبی اور ایک پہلو سے اُمتی اور جیسا کہ میں نے نمونہ کے طور پر بعض عبارتیں
خدا تعالیٰ کی وحی کی اس رسالہ میں بھی لکھی ہیں ان سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ مسیح ابن مریم کے
مقابل پر خدا تعالیٰ میری نسبت کیا فرماتا ہے ۔ ۹۸۰
اس تحریر کے مطابق میں نے اپنا ایمان کر لیا مگر آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو چھوڑ
گئے ۔ میں نے تو یہ طریق رکھا کہ جدھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے رُخ کیا میں نے بھی ادھر
کر لیا مگر آپ اس پر مصر رہے کہ جس طرف پہلے رُخ تھا میں تو اُدھر ہی رکھوں گا۔ جس طرح
بعض غیر احمدی کہا کرتے ہیں کہ ہم تو مرزا صاحب کے اصل متبع ہیں انہوں نے براہین احمد یہ میں
مسیح کو آسمان پر بتایا تھا ہم اس عقیدہ پر اب تک قائم ہیں۔ مرزا صاحب اب اس عقیدہ کو چھوڑ
گئے ہیں تو ہم اب کیا کریں۔
دیا
مولوی صاحب ! اگر آپ غور فرمائیں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس نے چھوڑا جو
آپ کی زندگی میں تو عدالت : الت میں قسم کھا کر کہتا تھا کہ مرزا صاحب نبی ہیں اور اب اس کا انکار کرد۔
ہے۔ اُس نے چھوڑا جو آپ کی زندگی میں تو آپ کو پیغمبر آخر زماں کر کے لکھتا تھا اور آپ کی
صداقت کو دوسرے صلحائے اُمت کی زندگی پر پر کھنے کی دعوت دینے والوں پر اظہار غضب کرتا تھا
مگر اب آپ کو صلحاء کے زمرہ میں شامل کرتا ہے اور آپ کو نبی کہنے والے کو کافر اور مرتد قرار دیتا
ہے۔ اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ ۔
پھر میں مولوی صاحب سے پوچھتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس نے چھوڑا جو
آپ کی نسبت لکھتا ہے کہ : -
خود حضرت صاحب نے لکھا ہے کہ میں اپنے الہامات کو کتاب اللہ
اور حدیث پر عرض کرتا ہوں ۔ اور کسی الہام کو کتاب اللہ اور حدیث کے مخالف
پاؤں تو اسے کھنگار کی طرح پھینک دیتا ہوں، 99
یا اس نے جو یہ سمجھتا ہے کہ یہ حوالہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر بہتان ہے اور اس پر
ایمان لاتا ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وحی یقینی ہے اگر میں ایک دم کے
لئے بھی اس میں شک کروں تو کافر ہو جاؤں اور میری آخرت تباہ ہو جائے۔“
نیز یہ کہ وہ کلام جو آپ پر نازل ہوا۔ یقینی اور قطعی ہے اور جیسا کہ آفتاب اور