مولوی محمد علی صاحب کی تفسیر نویسی
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
اُس کی روشنی کو دیکھ کر کوئی شک نہیں کر سکتا کہ یہ آفتاب اور یہ اس کی روشنی
ہے ایسا ہی میں اُس کلام میں بھی شک نہیں کر سکتا جو خدا تعالیٰ کی طرف سے
مسیح موعود علیہ السلام پر نازل ہوتا تھا۔ اور یہ کہ ”میں اس پر ایسا ہی ایمان لاتا
66
ہوں جیسا کہ خدا کی کتاب پر ۱۰۰
میں مولوی صاحب سے پوچھتا ہوں کہ وہ حوالہ کہاں ہے جو انہوں نے لکھا ہے اور وہ
الہامات کون سے ہیں جو حضور علیہ السلام کھنگار کی طرح پھینک دیتے تھے۔ ان میں سے کوئی ایک
ہی الہام پیش کر دیں۔
مولوی محمد علی صاحب کی تفسیر نویسی آخر میں جناب مولوی صاحب اپنی تسیر نویسی کو پیش کر کے فرماتے ہیں کہ چونکہ میں نے انگریزی میں
تفسیر لکھی ہے اس لئے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کام کر نیوالا اور آپ کی شاخ ہوں ۔ مگر یہ
یاد نہیں رہا کہ پہلی تفسیر ڈاکٹر عبد الحکیم مرتد نے لکھی تھی۔ پھر وہ کیوں آپ کی شاخ نہ کہلا سکا؟ آپ
کو یاد رہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جہاں اس تفسیر کا ذکر کیا ہے اس سے پہلے لکھا ہے کہ
اللہ تعالیٰ نے هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ
کی آیت میں اس زمانہ کی خبر دے رکھی تھی اور وہ شخص میں ہوں جو اس خبر کے مطابق ظاہر ہوا
ہوں ۔ اور پھر فرماتے ہیں ان علوم اور برکات کو ایشیا اور یورپ کے ملکوں میں پھیلاؤں جو
خدا تعالیٰ کی پاک روح نے مجھے دی ہیں ۔ ۱۲
پس جس تفسیر کا آپ نے ارادہ کیا تھا وہ تو وہ تھی جس میں ان تازہ نشانات کا بھی ذکر ہو جو
اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ظاہر کئے تھے۔ مگر آپ نے تو اپنی تفسیر میں حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے متعلق پیشگوئیوں کو جو آپ نے اپنے بارہ میں تحریر فرمائی ہیں کہیں درج نہیں کیا اور نہ
ان تازہ نشانات کو پیش کیا ہے جو اللہ تعالیٰ نے آپ کے ذریعہ سے ظاہر فرمائے ہیں۔ پھر آپ کی
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تفسیر یا آپ کی شاخ کی تفسیر کس طرح کہلا سکتی ہے؟ ایسی بیسیوں
آیات ہیں جن کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے پر چسپاں فرمایا ہے لیکن آپ نے اپنی تفسیر
میں انکا ذکر تک نہیں کیا ۔ مثلاً حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ذوالقرنین کے ذکر کو ایک پیشگوئی
قرار دیا ہے اور اپنے پر چسپاں فرمایا ہے کیا آپ نے بھی اس کا ذکر کیا ہے؟ نیز مثلاً آیات إِذَا
زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا وَ اَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا ۔ وَقَالَ الْإِنْسَانُ مَا لَهَا يَوْمَئِذٍ
انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَى لَهَا ٣ کو حضور علیہ السلام نے اپنے متعلق ظاہر فرمایا
ہے اور اَوْحٰی لَھا میں اپنی وحی کا ذکر بیان فرمایا ہے مگر کیا آپ نے بھی اس کا ذکر فرمایا ہے؟
پھر جب آپ نے اپنی تفسیر کو کثرت سے فروخت کرنے کی خواہش کے ماتحت اس قدر بنخل
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے فرمایا ہے تو آپ کی تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تفسیر کس
طرح کہلا سکتی ہے؟ وہ تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تفسیر کے خلاف ہے بلکہ حق تو یہ ہے کہ
آپ نے کئی جگہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تفسیر پر ہنسی اُڑائی ہے اور اس کی متعدد مثالیں پیش
کی جاسکتی ہیں۔ چنانچہ ایک مثال ذیل میں درج کی جاتی ہے ۔ آیت فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا
إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ کے معنے حضرت مسیح موعود علیہ السلام تو یہ فرماتے ہیں کہ :
نبی کا رسول ہونا شرط ہے کیونکہ اگر وہ رسول نہ ہو تو پھر غیب مصفے
کی خبر اُس کو مل نہیں سکتی اور یہ آیت روکتی ہے لَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا
إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ
اسی طرح فرماتے ہیں۔
دو
66
لیکن قرآن شریف بجز نبی بلکہ رسول ہونے کے دوسروں پر علوم غیب
کا دروازہ بند کرتا ہے۔ جیسا کہ آیت لَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ
ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ سے ظاہر ہے پس مصلے غیب پانے کے لئے نبی ہونا
ضروری ہوا۔
مگر آپ اپنی تفسیر میں تحریر فرماتے ہیں ۔ اور آگے اِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ میں إِلَّا
استثنائے منقطع ہے یعنی رسولوں کو جس قدر علم چاہتا ہے دیتا ہے سارا انہیں بھی نہیں دیتا لیکن
الرَّسُولَ ارْتَضَى يُظْهِرُهُ جَلَّ وَ عَلَا عَلَى بَعْضِ الْغُيُوبِ الْمُتَعَلِّقَةِ بِرِسَالَتِهِ بلحاظ
سیاق سوائے اس معنے کے اور کوئی معنے درست نہیں ۔ ۱۰۴
دیکھا آپ نے کس صفائی سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے معنوں کو باطل کر دیا ہے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام تو فرماتے ہیں اِلَّا کے بعد کے حصہ کے یہ معنے ہیں کہ یہ فعل صرف
رسولوں سے کرتا ہے اور آپ فرماتے ہیں کہ یہ معنے درست نہیں بلکہ الا منقطع ہے اور آیت کے
پہلے ٹکڑے کے یہ معنے نہیں کہ رسولوں کو غیب پر غلبہ دیتا ہے بلکہ یہ معنے ہیں کہ کسی کو بھی اپنے غیب
پر غلبہ نہیں بخشتا خواہ رسول ہو یا غیر رسول ۔ اور اِلَّا کے بعد کے فقرہ کے یہ معنے ہیں کہ ہاں رسولوں
انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
کو کسی قدر غیب کی خبریں دیتا ہے گو آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کئے ہوئے معنوں سے
گلی طور پر اختلاف کرتے ہیں اور اس پر بس نہیں بلکہ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
معنوں کے خلاف معنے کرنے کے بعد بھی یہ تحریر فرماتے ہیں کہ سیاق کو مد نظر رکھتے ہوئے اور کوئی
معنے آیت کے درست نہیں ۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ بعد میں آپ کے دل میں کچھ خشیت پیدا ہوئی
اور احمد یہ جماعت کے اعتراض کا ڈر بھی پیدا ہوا اور آخر میں لکھ دیا کہ اگر إِظْهَارِ عَلَى الْغَيْبِ
سے کثرت انکشاف مراد لے لیا جائے تو لفظ رسول میں رسول کے کامل متبعین بھی داخل ہو سکتے
ہیں جن کو باتباع رسول اس نعمت سے کچھ حصہ ملتا ہے مگر نہ اس قدر جیسا کہ متبوع کو ۔ اس صورت
میں بھی یہ آیت تو صرف رسولوں کے متعلق ہوگی لیکن ضمنی طور پر اس میں رسولوں کے کامل متبعین
بھی داخل ہو جائیں گے ۔‘۱۰۵۰
مگر آپ یہ بھول گئے کہ اول تو یہ توجیہہ باطل ہے کیونکہ جو معنے درست ہی نہیں وہ آیت
میں سے نکل کیونکر آئیں گے۔ دوسرے یہ کہ اس آیت میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مخصوص
ذکر نہیں بلکہ سب رسولوں کا ذکر ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ : -
اور خدا تعالیٰ نے اس بات کے ثابت کرنے کے لئے کہ میں اُس کی
طرف سے ہوں اس قدر نشان دکھلائے ہیں کہ اگر وہ ہزار نبی پر بھی تقسیم کئے
جائیں تو ان کی بھی ان سے نبوت ثابت ہو سکتی ہے۔۔
لیکن پھر بھی
جو لوگ انسانوں میں سے شیطان ہیں وہ نہیں مانتے ۔“
اسی طرح فرماتے ہیں :-
اس جگہ اکثر گزشتہ نبیوں کی نسبت بہت زیادہ معجزات اور پیشگوئیاں
موجود ہیں بلکہ بعض گزشتہ انبیاء علیہم السلام کے معجزات اور پیشگوئیوں کو ان
معجزات اور پیشگوئیوں سے کچھ نسبت ہی نہیں ۔
اب مولوی صاحب فرمائیں کہ ان حوالہ جات کی موجودگی میں ہم ان کے اس گریز کی کیا
حقیقت سمجھیں جو انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے معنوں کو قطعی طور پر غلط قرار دینے
کے بعد کی ہے۔ کیا اس تفسیر کو ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی شاخ کی تفسیر اور آپ کا کام کہہ
سکتے ہیں؟ ہرگز نہیں ۔