مولوی صاحب کا نیا جواب

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
اگر الحکم کے حوالہ (۲۷ / اگست ۱۸۹۹ء) کی وجہ سے باوجود فیصلہ کا تیسرا طریق لیکچر سیالکوٹ کے حوالہ کے اور ان کے اور الحکم کی ڈائری (۶ مئی ۱۹۰۸ء)
کے آپ کو ایسی تحریر پر دستخط کرنے پر اعتراض ہو تو میری تیسری تجویز یہ ہے کہ آپ ایک
اشتہار اس مضمون کا دے دیں کہ میں صرف خدا تعالیٰ کی اصطلاح کے مطابق ، قرآن کریم کی
اصطلاح کے مطابق ، سابق انبیاء کی اصطلاح کے مطابق اور اس حکم کے مطابق جو حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے دیا ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نبی سمجھتا ہوں باقی اسلام کی
اصطلاح کے رو سے میں آپ کو حقیقی نبی نہیں سمجھتا۔ اس اصطلاح کے رو سے آپ کو صرف مجازی
نبی یقین کرتا ہوں ۔ میں امید کرتا ہوں کہ اگر آپ ایسا اشتہار دیں گے تو اس سے بھی دنیا کو بہت
کچھ اس مسئلہ کے سمجھنے میں سہولت ہو جائے گی۔
فیصلہ کا چوتھا طریق یہ ہے کہ آپ ایک اشتہار اس مضمون کا دے دیں کہ فیصلہ کا چوتھا طریق جو شخص سمجھتا ہو کہ خداتعالی کی اصطلاح میں قرآن کریم کیا کی اصطلاح میں،
اسلام کی اصطلاح میں، سابق انبیاء کی اصطلاح میں اور نبی کے لفظ کے متعلق خدا تعالیٰ نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جو حکم دیا تھا اس کے مطابق جو شخص یہ خیال کرتا ہے کہ نبی کی یہ
تعریف ہے کہ جو شخص خدا تعالیٰ سے کثرت رت سے امور غیبیہ پر اطلاع پاتا ہے وہ نبی ہے تو وہ غلطی
خوردہ ہے اور اسلام کی تعلیم کے خلاف کہتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ان طریقوں میں سے آپ کسی
طریق کو بھی اختیار کر لیں ۔ فیصلہ تک پہنچنا آسان ہوگا ۔ وَمَا عَلَيْنَا إِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ -
میں یہ مضمون قریباً ختم کر چکا تھا کہ جناب مولوی محمد علی صاحب
مولوی صاحب کا نیا جواب کا ایک نیا مضمون مجھے ملا۔ جو پیغام صلح ۸ اگست ۱۹۴۱ء میں
شائع ہوا ہے۔ اس میں مولوی صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ انہوں نے میری وہ تجویز جو ان کی اور
میری ان تحریرات کو جو نبوت کے متعلق زمانہ مسیح موعود علیہ السلام کی ہیں اکٹھا شائع کرنے اور ان
کی تصدیق کرنے کے متعلق تھی قبول کر لیا ہوا ہے اور فرماتے ہیں :-
د میں نے ان کی اس تجویز کو مان لیا تھا کہ میرے عقائد جو حضرت
مسیح موعود کی زندگی میں تھے اور ان کے عقائد پر جو حضرت مسیح موعود کی
زندگی میں تھے بحث ہو جائے مگر اس شرط کے ساتھ کہ حضرت مسیح موعود کے
اپنے عقائد پر اس کے ساتھ ہی اسی طرح بحث ہو جائے مجھے یہ سمجھ نہیں آتی

انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
،،
کہ جناب میاں صاحب اسے نہ ماننا کیوں کہتے ہیں ۔‘۱۰۸
اس جگہ مولوی صاحب نے اسی مغالطہ سے کام لیا ہے جس سے وہ ہمیشہ کام لیتے ہیں وہ
میرے وہ الفاظ پیش کریں جن میں یہ لکھا ہو کہ مولوی صاحب کے زمانہ مسیح موعود علیہ السلام کے
عقائد دربارہ نبوت اور اسی زمانہ کے میرے عقائد پر بحث ہو جائے اگر وہ میری یہ تجویز پیش نہ کر
سکیں اور ہرگز پیش نہ کر سکیں گے تو وہ خدا تعالیٰ سے ڈریں کہ وہ جان بوجھ کر ایک غلط بات میری
طرف منسوب کرتے ہیں ۔ ان کے الفاظ مگر اس شرط کے ساتھ بتاتے ہیں کہ سوائے اس حصہ
کے جس سے پہلے شرط کا لفظ ہے میری تجویز انہوں نے بعینہ مان لی ہے۔ مگر یہ درست نہیں ۔ میں
نے تو صرف اس قدر کہا تھا کہ ان کے اس زمانہ کے عقائد اور میرے عقائد ا کٹھے شائع کر دیئے
جائیں اور اس کے ساتھ دونوں کی طرف سے صرف یہ لکھ دیا جائے کہ ہم اب بھی ان عقائد پر قائم
ہیں۔ بحث کا ذکر میری تجویز میں نہیں بحث لوگ خود کر لیں گے اور آپ ہی ان تحریرات سے نتیجہ
نکال لیں گے بحث کا سلسلہ تو لا متناہی ہے پھر اس بحث کے مطالب پر دوسری اور پھر تیسری بحث کی
ضرورت ہوگی ۔ اگر مولوی صاحب کے وہ عقائد صحیح ہیں اور وہ ان پر اب بھی قائم ہیں تو ان کو شائع
کر کے ان کی تصدیق سے وہ کیوں گھبراتے ہیں ؟ آخر دونوں پر یکساں ذمہ داری ہے ۔
پھر مولوی صاحب فرماتے ہیں کہ میرے عقائد پر بحث بے سود ہے کیونکہ میرے عقائد تو
خود میری جماعت پر حجت نہیں ۔ مولوی صاحب کو یہاں غلطی لگی ہے۔ ان کے عقائد بے شک
غیر مبائعین پر حجت نہیں مگر یہاں تو ان عقائد کے اظہار کا سوال ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے زمانہ میں شائع ہوئے اور ایسے رسالہ میں شائع ہوئے جس کا مطالعہ حضور علیہ السلام فرماتے
تھے اور اس میں خود مضمون لکھتے تھے پس یہ سوال نہیں کہ وہ مولوی صاحب کے عقائد تھے بلکہ سوال
یہ ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور ان کے اکابر صحابہ کی نظر سے گزرے اور انہوں نے
ان کی تردید نہیں کی اور اس سے یہ اہم مسئلہ بھی حل ہو جاتا ہے کہ عقائد مولوی صاحب نے بدلے
ہیں یا ہم نے بدلے ہیں ۔
پھر مولوی صاحب فرماتے ہیں کہ کیوں میں اور میری جماعت حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی تشریح کو قبول کرنے کو تیار نہیں ۔ یہ مولوی صاحب کی خوش فہمی ہے جیسا کہ میں اوپر لکھ آیا ہوں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تشریح سے مولوی صاحب کو انکار ہے ہمیں انکار نہیں ۔ باقی رہا یہ کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا ہے کہ نبی کے لفظ کو کا ٹا ہوا تصور فرمائیں اور اس کی جگہ محدث

انوار العلوم جلد ۱۶
اللہ تعالیٰ ، خاتم النبیین اور امام وقت ۔
کا لفظ لکھ دیں ، اس بارہ میں بھی ایک حوالہ اوپر درج کر آیا ہوں وہاں لفظ نبی کو کاٹ کر محدث رکھ
کر مولوی صاحب دکھا دیں باقی جب خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام حقیقۃ الوحی میں تحریر فرما چکے
ہیں کہ اوائل میں میرا یہی عقیدہ تھا مگر خدا تعالیٰ کی وحی میں بار بار نبی کے لفظ کے استعمال نے مجھے
اس پر قائم نہ رہنے دیا تو اب ہم مولوی صاحب کی تشریح کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تشریح
کیونکر کہہ سکتے ہیں اس صورت میں تو غیر احمدیوں کا یہ مطالبہ بھی درست ہوگا کہ براہین احمدیہ کے
مطابق مسیح کو آسمان پر زندہ مانو ۔
اس کے بعد مولوی صاحب نے میرے اس مطالبہ کو کہ میں ان کے مضمون کو الفضل میں
شائع کر دیتا ہوں بشرطیکہ وہ میرا جواب الجواب بھی حسب قاعدہ مروجہ اپنے اخبارات میں شائع
کر دیں یوں تسلیم کیا ہے کہ تین کی جگہ سات پرچے ہوں اور میرا آخری جواب ان کے مضمون
سے ایک تہائی سے زائد نہ ہو اور اس میں کوئی نئی بات نہ آئے ۔ مجھے ان کی یہ شرط تو منظور ہے کہ
ان کے آخری پرچہ میں جو بات بیان ہوئی ہو اُس کے جواب کے علاوہ میں کوئی بات نئی نہ لکھوں
یہ معقول بات ہے لیکن یہ کہ میرا آخری جواب ان کے مضمون کے ایک تہائی سے زیادہ نہ ہو
معقول نہیں ۔ میرا جواب ان کے جواب پر منحصر ہوگا اگر اس کا لمبا جواب ضروری ہوگا تو میں لمبا
جواب دوں گا اگر مختصر جواب کافی ہوگا تو میں مختصر جواب دوں گا اس حد بندی کو میں قبول نہیں کر
سکتا ہاں تین تین پر چوں کی شرط مجھے منظور ہے یعنی میرے خطبہ کے بعد تین تین پرچے ہوں تین
پرچے ان کے اور تین پرچے میرے اور میرا آخری پرچہ ہو اور پھر یہ سب یعنی میرا خطبہ اور تین
تین پرچے فریقین کے اکٹھے شائع ہو جائیں ۔
میں نے جناب مولوی صاحب کے اس اعتراض پر کہ گویا میں جماعت کو ان کے خیالات
سننے سے روکتا ہوں اپنے خطبہ میں یہ بھی کہا تھا کہ میں اس کے لئے بھی تیار ہوں کہ اگر مولوی صاحب
قادیان آجائیں تو جماعت کے سامنے ان کے تین لیکچر کرا دوں ۔ جناب مولوی صاحب اس کے
جواب میں لکھتے ہیں کہ انہیں یہ منظور ہے مگر اس کے لئے بہترین موقع جلسہ سالانہ کا ہوگا یہ تو وہی
مثل ہوئی کہ انگلی دیتے ہی پہنچا پکڑا ۔ جلسہ سالانہ کے موقع پر ہماری جماعت لاکھ ڈیڑھ لاکھ
کرایہ خرچ کر کے اس لئے جمع ہوتی ہے کہ وہ میرے اور دوسرے علمائے سلسلہ کے خیالات سُنے
اور ہمارا اُس وقت ان کی مہمانی پر پچھپیں تیس ہزار روپیہ خرچ ہوتا ہے کیا دوسرے کے خیالات کے
سننے کی اجازت دینے میں یہ اخراجات بھی شامل ہوتے ہیں کہ میں اپنے جلسہ کو اور لاکھوں کے
66

آج 10 میں سے 10 باقی