۱۔اخبارات سلسلہ

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بعض اہم اور ضروری امور
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
بعض اہم اور ضروری امور
( تقریر فرموده ۲۷ دسمبر ۱۹۴۱ء بر موقع جلسه سالانه قادیان )
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
ا۔ اخبارات سلسلہ
اپنے مضمون کو شروع کرنے سے قبل میں حسب سابق تمام دوستوں کو پھر
ایک بار بلکہ شاید بیسیوں بار بلکہ اس سے بھی زیادہ بار توجہ دلاتا ہوں کہ
سلسلہ کے اخبارات اور رسائل کی اشاعت بڑھانا ان کا اہم فرض ہونا چاہئے ۔ انہیں یاد رکھنا چاہئے
کہ جس درخت کو پانی نہ ملتا ر ہے وہ خشک ہو جاتا ہے اور اس زمانہ کی ضرورتوں کے لحاظ سے اخبار
پانی کا رنگ رکھتے ہیں اور اس لئے ان کا مطالعہ ضروری ہے۔ یہ بات میں کئی بار کہہ چکا ہوں مگر
افسوس ہے کہ دوست توجہ نہیں کرتے بلکہ بعض تو نادانی سے یہ اعتراض کرتے ہیں کہ اخباروں میں
وہی باتیں بار بار دہرائی جاتی ہیں حالانکہ جو بات مفید ہوا سے دُہرانا ضروری ہوتا ہے۔ اگر دُہرانا ایسا
ہی برا ہے تو ایسے لوگ روٹی کھانے اور پانی پینے کے فعل کو کیوں دُہراتے ہیں۔ جس طرح انسان کا
جسم تحلیل ہوتا رہتا ہے اور اس لئے ضرورت ہوتی ہے کہ انسان پھر روٹی کھائے اور پانی پیئے۔اسی
طرح دماغی تحلیل بھی ہوتی رہتی ہے اور اس لئے پھر ان باتوں کا دُہرانا ضروری ہوتا ہے۔ اگر ان کو
دہرایا نہ جائے تو اثر قائم نہیں رہ سکتا۔ پس دُہرانا بُری بات نہیں بلکہ ضروری ہے۔ اذان دن میں
پانچ بارڈ ہرائی جاتی ہے۔ یہ اخبار کا ذکر تو کوئی دُہراتا ہو تو مہینہ یا سال کے بعد دُہرائے گا مگر اذان تو
دن میں پانچ بار دہرائی جانے کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے ہم پر ڈالی ہے۔ پھر نماز دن میں پانچ بار
دہرانے کا حکم ہے ۔ وہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ وَى أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
ہر نماز میں پڑھی جاتی ہے، وہی سورہ فاتحہ ہر رکعت میں دُہرائی جاتی ہے، وہی ہر نماز اور ہر رکعت

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
میں سینے پر ہاتھ رکھے جاتے ہیں ، وہی سجدہ اور وہی رکوع دُہرایا جاتا ہے۔ نماز بالکل اسی
طرح دن میں پانچ بارڈ ہرائی جاتی ہے جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے لے کر
اب تک چلی آتی ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے لے کر اب تک ہمارے باپ دادا،
ان کے باپ دادا اور پھر ان کے باپ دادا بالکل اسی طرح دُہراتے چلے آئے ہیں ۔ اور اگر
ڈہرا نا عیب ہے تو اسے کیوں دُہرایا جاتا ہے ۔ اور وہی نماز جو کل پڑھی تھی ۔ آج دُہرائی جاتی
ہے۔ وہی روٹی کھانے اور پانی پینے کا عمل ہر روز دہرایا جاتا ہے۔ وہی دن جو کل چڑھا تھا
آج پھر چڑھا ہے۔ اور وہی رات ہر روز آتی ہے۔ اور کبھی کوئی نہیں کہتا کہ دن دوبارہ نہ
چڑھے اور رات دوبارہ نہ آئے ۔ کیونکہ کل بھی دن تھا اور رات تھی ۔ اس لئے آج دن ہو اور
نہ رات ۔ ذرا غور کرو کہ اگر انسان کی نیند اڑ جائے تو اسے کتنی تکلیف ہوتی ہے۔ میرا اپنا گزشتہ
شب کا تجربہ ہے کہ مجھے نیند نہ آتی تھی اور صبح تقریر کرنی تھی ۔ میں نے ڈرام یا نصف ڈرام
برومائیڈ پی لی۔ مجھے یہ بھی علم نہ تھا کہ اتنی خوراک درست بھی ہے یا زہریلی ہو جاتی ہے ۔ مگر
چونکہ نیند نہ آ رہی تھی میں نے پی لی۔ کیونکہ میں جانتا تھا کہ اگر رات کو نیند نہ آئی تو صبح نہ کوئی
کام کر سکوں گا اور نہ تقریر کر سکوں گا۔ تو کوئی شخص یہ نہیں کہتا کہ میں کل بھی سویا رہا ہوں آج نہ
سوؤں ۔ بلکہ شدید خواہش رکھتا ہے کہ وہی نیند جو کل آئی تھی اور جو روز آتی ہے ہر روز آتی
رہے۔ پس کسی بات کا دُہرایا جانا قابلِ اعتراض بات نہیں بلکہ مفید چیزوں کا دُہرایا جانا
ضروری اور مفید ہوتا ہے ۔ قرآن کریم میں مؤمنوں کے متعلق آتا ہے کہ كُلَّمَا رُزِقُوا مِنْهَا
مِنْ ثَمَرَةٍ رِزْقًا قَالُوا هَذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ وَاتُو بِهِ مُتَشَابِهًا جس کا مطلب یہ
ہے کہ جنت میں وہی رزق دُہرائے جائیں گے۔
پس محض دُہرانا کوئی قابلِ اعتراض بات نہیں ہر روز کئی باتیں دہرائی جاتی ہیں اور
انسان چاہتا ہے کہ وہ دُہرائی جائیں ۔ ان کا نہ دُہرایا جانا اسے کبھی پسند نہیں ہوتا ۔ پس یہ کہنا
غلطی ہے کہ یہی بات ہمیشہ دُہرائی جاتی ہے ۔ جماعت کے دوستوں کو اس طرف ضرور توجہ
کرنی چاہئے کہ سلسلہ کے اخبارات کو خریدیں انہیں پڑھیں اور ان سے فائدہ اُٹھائیں ۔ میں تو
جہاں تک ہو سکے پڑھتا ہوں اور بسا اوقات فائدہ بھی اُٹھاتا ہوں۔ میں نے تو کبھی کوئی ایسا
مضمون نہیں پڑھا جو دوبارہ شائع شائع ہوا ہوا ہو ہو لیکن یہ اگر کوئی مضمون دوبارہ بھی شائع ہوا ہوا ہو ہے تو بہر حال اس
کا اسلوب اور طرزِ بیان جُدا ہوتا ہے اور اس چیز سے بھی فائدہ ہوتا ہے بعض عام باتیں بھی بہت

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
بڑے فائدہ کا موجب ہوتی ہیں ۔ گل ہی میرا علمی مضمون ہے اور اگر خدا تعالیٰ نے توفیق دی تو
آپ لوگ دیکھیں گے کہ ان میں سے بہت سی باتیں ایسی ہیں جو عام ہیں اور روزمرہ ہمارے
سامنے آتی رہتی ہیں۔ میں نہیں کہہ سکتا کہ اپنی کمزوریوں کی وجہ سے میں انہیں بیان کر سکوں یا نہ۔
اور کس حد تک بیان کر سکوں لیکن اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو آپ لوگ دیکھیں گے کہ ایسی ہی
مثال ہوگی جیسے معمولی معمولی چیزوں سے ایک عجوبہ تیار کر لیا جائے جس رنگ میں یہ مضمون اللہ تعالیٰ
نے مجھے سمجھایا ہے وہ بالکل نرالا ہے اور اگر اسے سننے کے بعد کوئی کہے کہ یہ تو وہی باتیں ہیں جو
عام طور پر ہمارے سامنے آتی رہتی ہیں تو گو اُس کی یہ بات صحیح تو ہو گی لیکن اگر وہ ان کی ترتیب کو
دیکھے گا تو اسے معلوم ہوگا کہ وہ اس رنگ کی ہے کہ یہ مضمون کسی کے ذہن میں پہلے نہیں آیا اور وہ
محسوس کرے گا کہ یہ قرآن کریم کا بڑا کمال ہے کہ اس کے اندر سے نئے نئے علوم نکلتے رہتے
ہیں۔ میں قرآن کریم پر بہت غور کرنے والا آدمی ہوں اور اس مضمون کی ترتیب کو دیکھ کر میں خود
حیران ہوں کہ جو آیات روزانہ ہمارے سامنے آتی رہتی ہیں ان میں سے بعض ایسے نئے مضامین
پیدا ہوئے ہیں کہ مجھے خود حیرت ہوتی ہے اس لئے یہ غذر کہ وہی باتیں دُہرائی جاتی ہیں بالکل
غلط ہے۔
پس دوستوں کو اخبارات کی اشاعت کی طرف خاص طور پر توجہ کرنی چاہئے اور دوسروں کو
بھی اس کی تحریک کرنی چاہئے ۔ ہماری جماعت اتنی ہی نہیں جتنی یہاں موجود ہے۔ ہماری
جماعت الله اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سے بہت زیادہ دہ ہے۔ ہے۔ کسی کسی زمانہ زمانہ میں میں ساری جماعت عوربا عورتیں اور
بچے ملا کر بھی اتنی ہی ہو گی جتنی اب یہاں موجود ہے مگر اُس وقت سلسلہ کے اخبارات کی اشاعت
ڈیڑھ دو ہزار ہوتی تھی ۔ مگر اب الفضل کے خریدار صرف بارہ سو ہیں حالانکہ اگر کچھ نہیں تو پانچ چھ
ہزار اس وقت ہونے چاہئیں ۔ لوگ غیر ضروری باتوں پر روپے خرچ کر دیتے ہیں۔ امراء کے
گھروں میں بیسیوں چیزیں ایسی رکھی رہتی ہیں جو کسی کام نہیں آتیں۔ مگر لوگ ان پر اس لئے
روپے خرچ کرتے ہیں کہ کبھی کسی مہمان کے آنے پر اس کے سامنے لائی جائے تو وہ دیکھ کر کہے
کہ اچھا خان صاحب آپ کے پاس یہ چیز بھی موجود ہے۔ بس اتنی سے بات سن کر ان کا دل
خوش ہو جاتا ہے اور وہ پچاس روپیہ کی رقم جو اُس پر خرچ کی ہوتی ہے گویا اس طرح وصول ہو جاتی
ہے۔ تو ایسی غیر ضروری چیزوں پر تو لوگ روپے خرچ کر دیتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ کی باتوں پر نہیں
کرتے ۔ ان کے متعلق کہہ دیتے ہیں کہ وہ دُہرائی جاتی ہیں حالانکہ اخبارات نہ صرف ان کے

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
جو
فائدہ کی چیز ہیں بلکہ ان کی اولادوں کے لئے بھی ضروری ہیں۔ میں تو یہاں تک کوشش کرتا ہوں
کہ جہاں تک ہو سکے ایک کتاب کی کئی کئی جلدیں مہیا کر کے رکھوں ۔ میرے دل پر یہ بوجھ رہتا
ہے کہ میری اولاد خدا تعالیٰ کے فضل سے زیادہ ہے ایسا نہ ہو کہ سب کے لئے کُتب مہیا نہ ہوسکیں ۔
میرے پاس بعض کتابوں کے تین تین چار چار نسخے ہیں۔ میں نے چند روز ہوئے”
مسلم
حدیث کی کتاب ہے منگوانے کو کہا۔ مولوی نور الحق صاحب دو مختلف قسم کی کتابیں لائے کہ ان
میں سے کونسی منگوائی جائے؟ میں نے کہا دونوں منگوالیں بچوں کے کام آئیں گی۔ تو کتابوں کا
رکھنا اولاد کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔ ایک دن آئے گا کہ وہ دنیا میں نہ ہوں گے اُس وقت ان
کی اولادیں ان اخبارات کو پڑھیں گی اور اپنے ایمان کو تازہ کریں گی ۔ بعد میں ان کے لئے ان
کا حاصل کرنا مشکل ہوگا ۔
دیکھو آج پُرانے ” الفضل اور ریویو وغیرہ کے پرچے کس قدر مشکل سے ملتے ہیں ۔ کئی
دوستوں نے مجھ سے بھی شکایت کی ہے کہ پُرانے پر چے نہیں ملتے ۔ پس آج دوستوں کو اس
طرف توجہ کرنی چاہئے اور ان چیزوں کو خرید کر فائدہ اٹھانا چاہئے اور پھر اپنی اولادوں کے لئے
ان کو محفوظ کر دینا چاہئے ۔
66
سلسلہ کے اخبارات میں سے ”الفضل روزانہ ہے۔ جہاں کوئی فرد نہ خرید سکے وہاں کی
جماعتیں مل کر اسے خریدیں۔ مجلس شوریٰ میں بھی اس سال یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔ کہ جن جماعتوں
کے افراد کی تعداد میں یا اس سے زیادہ ہے وہ لازمی طور پر روزانہ الفضل خریدیں اور جس
جماعت کے افراد کی تعداد میں یا اس سے کم ہو۔ وہ ” الفضل الفضل“ کا خطبہ نمبر یا فاروق خریدے۔
فاروق بھی پیغامیوں ، آریوں اور عیسائیوں وغیرہ کے متعلق بہت مفید مضامین لکھتا رہتا ہے۔
نور سکھوں اور ہندوؤں کے لئے ہے۔ ہماری تبلیغ میں ہندوؤں کا حصہ ہے مگر ”نور“ کو
چاہئے کہ اپنے دائرہ کو وسیع کرے۔ اس سے محض غلط فہمیاں دور کرنے کا ہی کام نہیں لینا چاہئے
بلکہ اسے تبلیغی اخبار بنانا چاہئے ۔ بے شک تلخی نہ ہو وہ تو اسلام میں جائز ہی نہیں لیکن محبت اور پیار
سے ہندوؤں اور سکھوں کو اسلام کی خوبیوں کی طرف توجہ دلانی چاہئے اور انہیں بتانا چاہئے کہ
اسلام میں ان کا داخلہ جہاں ایک طرف سچائی کو قبول کرنے کا موجب ہوگا وہاں دوسری طرف
دو
ان کے آباء اور بزرگوں کی بزرگوں کی خواہشات کو پورا کرنے کے مترادف ہوگا۔ اسی طرح ریویو اردو
اور انگریزی بھی اب بہتر ہیں میرا یہ مطلب نہیں کہ ابتدائی حالت سے بہتر ہیں ۔ اُس وقت تو

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مضمون اس میں ہوا کرتے تھے بلکہ درمیانی عرصہ میں جو نیند کا
زمانہ ان پر آیا تھا اُس سے بہتر ہیں۔ سن رائز بھی بہت مفید کام کر رہا ہے۔ اور ان ممالک
میں جہاں ہم اور کسی زبان میں اپنے خیالات نہیں پہنچا سکتے ۔ مثلاً امریکہ ، انگلستان وغیرہ وہاں
بڑا اچھا اثر پیدا کر رہا ہے۔ میرے خطبات اور سلسلہ کی دیگر تحریکات وغیرہ اسی کے ذریعہ ان
ممالک کے احمدیوں تک پہنچتی ہیں اور ان سب کے خریدنے کی میں سفارش کرتا ہوں ۔ دوستوں کو
چاہئے کہ کثرت سے ان اخبارات اور رسائل کو خریدیں اور انہیں خریدنا اور پڑھنا ایسا ہی ضروری
سمجھیں جیسا زندگی کے لئے سانس لینا ضروری ہے۔ یا جیسے وہ روٹی کھانا ضروری سمجھتے ہیں ۔
دیکھو ایک زمانہ تھا جب آٹا دو روپیہ من بکتا تھا اُس وقت بھی لوگ روٹی کھاتے تھے، پھر سولہ سیر
ہوا پھر بھی کھاتے رہے، پھر دس سیر ہوا اس وقت بھی کھاتے رہے، پھر آٹھ سات بلکہ ۶۲ سیر
تک پہنچ گیا تو اُس وقت بھی کھاتے رہے اور اب تو قیمتوں پر گورنمنٹ نے حد بندی لگا دی ہے
ورنہ اگر تین چار سیر بھی بھاؤ ہو جاتا تو بھی ضرور کھاتے اس لئے کہ اسے زندگی کا مجز وسمجھا جاتا
ہے۔ اسی طرح اخباروں اور رسائل کا خریدنا اور بھی ضروری سمجھا جائے ۔ میں امید کرتا ہوں کہ
اس دفعہ ضرور احباب توجہ کریں گے اور اخبارات و رسائل کی خریداری کو ضروری سمجھیں گے۔
الفضل ، فاروق ، نور سن رائز، ریویو اردو انگریزی ان سب کی خریداری کی میں سفارش کرتا
ہوں اور امید کرتا ہوں کہ میری اس دفعہ کی سفارش کو دوست ضرور قبول کریں گے۔
ان کے علاوہ ایک رسالہ ” الفرقان“ نکلا ہے اس کی تمہید بھی میں نے لکھی ہے جو پیغامیوں
کے زہر کے ازالہ کے لئے جاری کیا گیا ہے۔ اس کی خریداری کی طرف بھی میں دوستوں کو توجہ
دلاتا ہوں اور جن نو جوانوں نے یہ جاری کیا ہے ان کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ میں نے مستقل رسالہ
کے طور پر اس کے اجراء کی اجازت نہیں دی بلکہ یہ صرف ان اشتہارات کا قائم مقام سمجھنا چاہئے
جو پہلے وقتاً فوقتاً شائع ہوتے رہتے ہیں اب گویا وہ مہینہ کے بعد ایک رسالہ کی صورت میں شائع
ہوتے رہیں گے۔ مستقل رسالہ کے طور پر اسے جاری کرنے کی اجازت میں نے نہیں دی اور نہ
اسے یہ حیثیت دینی چاہئے کیونکہ اس کی ضرورت نہیں۔ اگر اسے مستقل حیثیت دی جائے تو پھر
اسے خواہ مخواہ اور ضرورت کے بغیر بھی جاری رکھنے کی کوشش کی جائے گی میں نے دیکھا ہے جب
لوگ کوئی رسالہ جاری کرتے ہیں تو پھر اس کی ضرورت رہے یا نہ رہے اسے جاری رکھنے کی کوشش
کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ اس کی ضرورت کے بعد بھی اسے گھسیٹتے چلے جائیں اور اس

آج 10 میں سے 10 باقی