۶۔ تفسیر کبیر

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
جا رہا ہے یہ زیادہ تفصیلی ہے اور اس وجہ سے خیال ہے کہ ضخامت بہت بڑھ جائے گی۔ اور شاید
پہلے دس پاروں کی دو کی بجائے تین جلدیں کرنی پڑیں اور دوسری جلد کو حصہ اول اور حصہ دوم میں
تقسیم کرنا پڑے تا کہ تیسری جلد اپنی جگہ پر قائم رہے۔ اللہ تعالی توفیق دے کہ مجلس شوری تک
پہلی جلد مکمل ہو سکے ۔
- تفسیر کبیر تقریر کی جو چھپائی لئی تھی وہ ختم ہو چکی ہے بلکہ اب تو ہم بیرونی مشنوں کے
لئے بعض جماعتوں سے اس کے نسخے خرید رہے ہیں کچھ حیدر آباد سے خریدے
ہیں مگر مجھے افسوس ہے کہ جماعت کے معتد بہ حصہ نے اس کی اشاعت میں حصہ نہیں لیا۔ اس کی
اشاعت میں غیر احمدیوں کا بھی کافی حصہ ہے تین ہزار میں سے پانسو سے کچھ زائد غیر احمد یوں
نے خریدی ہے اور باقی اڑھائی ہزار احباب جماعت نے۔ مجھے افسوس ہے کہ جماعت کے
دوستوں نے اس کی اشاعت کی طرف پوری توجہ نہیں کی ۔ ہمارے دوسو سے اوپر طلباء لاہور کے
کالجوں میں پڑھتے ہیں انہیں جس طرح کا خرچ ملتا ہے اور جس طرح وہ گزارہ کرتے ہیں وہ مجھے
خوب معلوم ہے کیونکہ میرے لڑکے بھی کالج میں پڑھتے ہیں اور میں جانتا ہوں کہ ان میں سے ہر
ایک اس قابل تھا کہ ذرا قربانی کر کے تفسیر خرید سکتا۔ اگر لاہور کے کالجوں کے احمدی طلباء ہی اپنی
ذمہ داری کو محسوس کرتے تو دوسو نسخے خرید سکتے تھے اور اگر پنجاب کے سارے احمدی طلباء توجہ
کرتے تو صرف کالج کے طالب علموں میں ہی تین چار سو نسخے فروخت ہونے چاہئیں تھے اور اگر
سکولوں کے سینئر طلباء کو بھی شامل کر لیا جائے تو ایک ہزار نسخے طلباء میں فروخت ہونے چاہئیں تھے ۔
مگر افسوس ہے کہ انہوں نے اس طرف کوئی توجہ نہیں کی۔ جو نوجوان انگریزی علوم اور مغربی فلسفہ
پڑھتے ہیں ان کے لئے تو قرآن کریم کا سیکھنا بہت ہی زیادہ ضروری ہے۔ مغرب کے لغو فلسفے کی
کتابیں تو عقل کو ۔ تو عقل کو مار دینے والا زہر ہے اور اس کا تریاق قرآن کریم ہے اور جو لوگ اسے پڑھتے
لیکن قرآن کریم سیکھنے سے غفلت کرتے ہیں ان کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کوئی شخص زہر تو کھائے
مگر تریاق کی طرف توجہ نہ کرے اور جو والدین اپنے بچوں کے لئے تریاق کا انتظام نہیں کرتے وہ
بھی سخت غفلت کرتے ہیں ۔ کیا عجیب بات ہے کہ دُنیوی کتابوں کا سوال ہو تو وہ سو سو روپیہ بھی
صرف کر دیتے ہیں لیکن دین کا سوال ہو تو کہتے ہیں کہ چھ روپیہ قیمت بہت زیادہ ہے۔ میرے
لڑکے کالجوں میں پڑھتے ہیں اور میں جانتا ہوں کہ کالجوں کے طلباء کی کتابوں پر بعض جماعتوں میں
سو سو روپیہ صرف ہوتا ہے اور دُنیوی کتابوں پر اتنے روپے خرچ کرنے کے بعد جو لوگ چھ روپیہ

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
قرآن کریم پر خرچ نہیں کرنا چاہتے تو میں کہوں گا کہ ان کا ایمان ناقص ہے۔ ہر احمدی باپ کا
فرض تھا کہ اپنی اولاد کے لئے تفسیر کبیر خریدتا۔ میں نے خود اپنی ہر لڑکی اور ہر لڑکے سے دریافت
کیا کہ کیا انہوں نے تفسیر خریدی ہے یا نہیں اور جب تک ان سب نے نہیں خریدی مجھے اطمینان
نہیں ہوا۔ میں نے تو خود سب سے پہلے اسے خریدا اور حق تصنیف کے طور پر اس کا ایک بھی نسخہ
لینا پسند نہیں کیا کیونکہ میں اس پر اپنا کوئی حق نہ سمجھتا تھا۔ میں نے سوچا کہ مجھے علم خدا تعالیٰ نے دیا
ہے وقت بھی اُسی نے دیا ہے اور اُسی کی توفیق سے میں یہ کام کرنے کے قابل ہوا پھر میرا اس پر
کیا حق ہے اور میرے لئے یہی مناسب ہے کہ خود بھی اسے اسی طرح خریدوں جس طرح
دوسرے لوگ خریدتے ہیں ۔ پس ہر ماں باپ کا فرض تھا کہ اپنی اولاد سے جو اسے پڑھنے کے
قابل تھی دریافت کرتا کہ اُس نے اسے خریدا ہے یا نہیں؟ اور جس نے نہ خریدا ہوتا اس پر اظہار
ناراضگی کرتا کہ تم زہر کھاتے ہو مگر اس کے تریاق سے غافل ہو۔ پھر مجھے یہ بھی افسوس ہے کہ بعض
بڑے بڑے شہروں کی جماعتوں نے بھی اس کی طرف بہت کم توجہ کی ہے۔ میں تمام جماعتوں کی
خریداری کی فہرست سنا دیتا ہوں اس سے احباب اندازہ کرسکیں گے کہ کیس کیس نے اس کی
اشاعت کی طرف توجہ کی ہے۔
ضلع گورداسپور ۶۰۷ ۔ اس میں سے قادیان میں ۵۷۲ اور باقی ضلع میں ۳۵ فروخت
ہوئیں اور یہ کوئی خوشی کا مقام نہیں ۔ قادیان میں ایسے تعلیم یافتہ احمدی مردوں کی تعداد جو اسے
خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں قریباً ایک ہزار ہے اور تعلیم یافتہ عورت مرد ملا کر ۱۵۰۰ کے
قریب ایسے لوگ ہیں جو اسے خرید سکتے تھے مگر انہوں نے خریدی نہیں ۔ اور یہ جو تعدا د ۲ ۵۷ ہے
یہ بھی ساری قادیان کے دوستوں نے نہیں خریدی بلکہ اس میں اڑھائی تین سو وہ تعداد ہے جو
کمیشن ایجنٹوں نے خرید کر جلسہ سالانہ کے ایام میں فروخت کی ۔ اور اس حساب سے قادیان میں
تین سو کے قریب ہی پکی ہے۔ ضلع گورداسپور میں ۳۵ جلدیں فروخت ہوئی ہیں اور اس ضلع میں
تعلیم کی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ بعض دوسرے ضلعوں کی نسبت سے اچھی تعداد ہے۔ دہلی ۵۲
یہ بہت ہی کم ہے۔ اتنے تو وہاں احمدی ہی ایسے ہوں گے بلکہ اس سے بھی زیادہ ہوں گے جو
خرید سکتے تھے۔ میرے خیال میں کم سے کم ساٹھ ستر وہاں کے احمدیوں کو لگنی چاہئیں تھیں ۔ اور
کم سے کم اتنی ہی غیر احمدیوں میں ۔ پس میں جماعت دہلی کے کام کو اچھا نہیں سمجھتا ۔ امرتسر ۴۶
یہ جماعت عام طور پر غرباء کی جماعت ہے اور گوشہر کے لحاظ سے زیادہ چاہیے لیکن جماعت کی

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
حالت کے لحاظ سے یہ تعداد ایسی بُری نہیں ۔ لائل پورا ۵ دہلی لائل پور کی نسبت چار پانچ گنا بڑا
ہے۔ اس سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ جماعت دہلی نے غفلت کی ہے۔ ملتان ۴۹ شہر اور جماعت کی
حالت کے لحاظ سے کام اچھا ہے، شیخو پورہ ۲۰ ، ڈیرہ ، شیخو پوره ۲۰ ، ڈیرہ غازی خان ۲۷ ، سرگودھا ۳۵، گجرات ۳۷،
سیالکوٹ ۲۷ ، سیالکوٹ کی تعداد بہت ہی کم ہے وہاں کی جماعت میں قریباً چھ سو مرد چندہ دینے
والے ہیں اور معلوم ہوتا ہے کہ وہاں نہ جماعت کے اندر فروخت کی کوشش کی گئی ہے اور نہ باہر ۔
ہاں ایک اور آرڈر بھی سیالکوٹ کی طرف سے آیا تھا اور چونکہ وہ چوہدری سر ظفر اللہ خان صاحب
کی معرفت آیا تھا اس لئے شاید سیالکوٹ کی طرف منسوب نہیں ہو سکا۔ اسے بھی اگر شامل کر لیا
جائے تو یہ تعداد کم نہیں رہتی ۔ گوجرانوالہ ۱۹ ، یہ بھی بہت کم ہے۔ شہر میں وہاں اچھے تعلیم یافتہ
احمدی ہیں اور ارد گرد بھی اچھے تعلیم یافتہ زمیندار ہیں ، جہلم ۸، انبالہ ۷، جالندھر ۳، جھنگ ۷،
میانوالی ۴ ، فیروز پور ۲۰ ، گوڑ گانواں ۸ ، رہتک ۱ ، حصار ۲ ، ریاست کپورتھلہ ۱، مالیر کوٹلہ ۲، شملہ ۲ ،
جے پور، جودھ پور۳، حیدر آباد سکندر آباد ۲۴۱ ، مگر میرا خیال ہے یہ تعداد ۳۱۰ ہے۔ معلوم نہیں
دفتر نے کس طرح غلط رپورٹ کی ہے۔ صوبہ سرحد ۷۶ ، مدراس ۲ ، بہار ۲۳ ، بمبئی ۴ ، یو۔ پی ۱۱ ،
رام پور ۴ ہی ۔ پی ۱۴ ، نواں نگر ۱۰۰ لنگر والا، بذریعہ چوہدری ظفر اللہ خانصاحب ۵۹۶ ، بر ما ۲۴ ،
عراق ۲ ، فلسطین ۸، جاوا سماٹرا ۴ یہ کل تعداد ۲۹۰۹ ہے۔ اسے دیکھ کر دوست اندازہ کر سکتے ہیں
کہ جماعت نے زیادہ کوشش نہیں کی ۔ چاہئے تھا کہ جماعت میں ہی یہ تمام پک کر کم سے کم
۴،۳ ہزار کا مطالبہ اور ہوتا مگر ہوا یہ کہ قریباً ۲۴۰۰ جماعت میں فروخت ہوئی اور باقی پانچ سو
دوسروں نے لی۔ مجھے امید ہے کہ آئندہ جماعت ایسی غفلت نہ کرے گی جن جماعتوں نے اب
بالکل کوشش نہیں کی وہ آئندہ کوشش کریں گی اور جنہوں نے کوشش کی ہے وہ آئندہ اور زیادہ
کوشش کریں گی ۔ جماعت لاہور ، دہلی ، سیالکوٹ ، پشاور ،لکھنو ، بھاگلپور، بنارس، شاہ جہان پور،
علی گڑھ ، مراد آباد، سہارن پور کی جماعتوں پر بڑی ذمہ داری ہے اور اگر یہ صحیح طور پر کام کریں تو
اشاعت بہت ہو سکتی ہے۔ جب اسے چھپوانے لگے تو بعض دوستوں نے کہا تھا کہ پانچ ہزار
چھپوانی چاہئے مگر میں نے اس کی اجازت نہ دی اور کہا کہ پہلے تین ہزار چھپوائی جائے پھر دیکھا
جائے گا۔ اب دوسری جلد بھی تین ہزار ہی چھپوائی جائے گی۔ طبع شدہ جلد ختم ہو چکی ہے بلکہ ہم
نے خود باہر سے خریدی ہیں اور بعض دکاندار جن کے پاس موجود ہے وہ ۸، ۹ بلکہ دس دس روپیہ
میں اسے فروخت کر رہے ہیں۔ اگر دوست توجہ کرتے اور یہ جلد زیادہ چھپوائی جاسکتی تو لوگوں کی

آج 10 میں سے 10 باقی